🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. باب الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلاَتَيْنِ
باب: دو نمازوں کو جمع کرنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 1209 (کل: 8 مقامات، 4 کتب)
سنن ابوداود: 1209، 1217
مسند احمد: 4472، 5163، 5516، 6083
السنن الكبرى للبيهقي: 5518
المعجم الاوسط: 8677
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1209
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ أَبِي مَوْدُودٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي يَحْيَى، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:" مَا جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ قَطُّ فِي السَّفَرِ إِلَّا مَرَّةً". قَالَ أَبُو دَاوُد: وَهَذَا يُرْوَى عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، مَوْقُوفًا عَلَى ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ لَمْ يَرَ ابْنَ عُمَرَ جَمَعَ بَيْنَهُمَا قَطُّ إِلَّا تِلْكَ اللَّيْلَةَ، يَعْنِي لَيْلَةَ اسْتُصْرِخَ عَلَى صَفِيَّةَ، وَرُوِيَ مِنْ حَدِيثِ مَكْحُولٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّهُ رَأَى ابْنَ عُمَرَ فَعَلَ ذَلِكَ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر میں ایک بار کے علاوہ کبھی بھی مغرب اور عشاء کو ایک ساتھ ادا نہیں کیا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث «ایوب عن نافع عن ابن عمر» سے موقوفاً روایت کی جاتی ہے کہ نافع نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو ایک رات کے سوا کبھی بھی ان دونوں نمازوں کو جمع کرتے نہیں دیکھا، یعنی اس رات جس میں انہیں صفیہ کی وفات کی خبر دی گئی، اور مکحول کی حدیث نافع سے مروی ہے کہ انہوں نے ابن عمر کو اس طرح ایک یا دو بار کرتے دیکھا۔ [سنن ابي داود/كتاب صلاة السفر/حدیث: 1209]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”نماز مغرب اور عشاء کو سفر میں صرف ایک ہی بار جمع فرمایا تھا“۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”یہ روایت بواسطہ ایوب، نافع سے اور وہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے موقوفاً بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو صرف اسی رات دیکھا گیا تھا کہ انہوں نے مغرب اور عشاء کو جمع کر کے پڑھا تھا، یعنی جس رات انہیں ان کی اہلیہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کی تشویشناک خبر پہنچی تھی۔ جبکہ مکحول از نافع کی سند سے یہ مروی ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک یا دو بار ایسے کیا تھا“۔ [سنن ابي داود/كتاب صلاة السفر/حدیث: 1209]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر حدیث رقم: (1207)، (تحفة الأشراف: 7093) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: منكر
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
وھذا حسب علم ابن عمر رضي الله عنھما وإلا فأنه ﷺ جمع أكثر من مرة

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1217
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ اللَّيْثِ، قَالَ: قَالَ رَبِيعَةُ، يَعْنِي كَتَبَ إِلَيْهِ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ، قَالَ: وَأَنَا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فَسِرْنَا، فَلَمَّا رَأَيْنَاهُ قَدْ أَمْسَى، قُلْنَا: الصَّلَاةُ، غَابَتِ الشَّمْسُ" فَسَارَ حَتَّى غَابَ الشَّفَقُ، وَتَصَوَّبَتِ النُّجُومُ، ثُمَّ إِنَّهُ نَزَلَ فَصَلَّى الصَّلَاتَيْنِ جَمِيعًا، ثُمَّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ صَلَّى صَلَاتِي هَذِهِ" يَقُولُ: يَجْمَعُ بَيْنَهُمَا بَعْدَ لَيْلٍ. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاهُ عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَخِيهِ، عَنْ سَالِمٍ، وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ذُؤَيْبٍ، أَنَّ الْجَمْعَ بَيْنَهُمَا مِنْ ابْنِ عُمَرَ كَانَ بَعْدَ غُيُوبِ الشَّفَقِ.
عبداللہ بن دینار کہتے ہیں کہ سورج ڈوب گیا، اس وقت میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس تھا، پھر ہم چلے، جب دیکھا کہ رات آ گئی ہے تو ہم نے کہا: نماز (ادا کر لیں) لیکن آپ چلتے رہے یہاں تک کہ شفق غائب ہو گئی اور تارے پوری طرح جگمگا نے لگے، پھر آپ اترے، اور دونوں نمازیں (مغرب اور عشاء) ایک ساتھ ادا کیں، پھر کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب چلتے رہنا ہوتا تو میری اس نماز کی طرح آپ بھی نماز ادا کرتے یعنی دونوں کو رات ہو جانے پر ایک ساتھ پڑھتے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث عاصم بن محمد نے اپنے بھائی سے اور انہوں نے سالم سے روایت کی ہے، اور ابن ابی نجیح نے اسماعیل بن عبدالرحمٰن بن ذویب سے روایت کی ہے کہ ان دونوں نمازوں کو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے شفق غائب ہونے کے بعد جمع کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب صلاة السفر/حدیث: 1217]
جناب عبداللہ بن دینار کہتے ہیں کہ سورج غروب ہو گیا جبکہ میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس تھا۔ ہم چلتے رہے، جب ہم نے دیکھا کہ خوب شام ہو گئی ہے تو ہم نے عرض کیا: ”نماز؟“ مگر وہ چلتے رہے، حتیٰ کہ شفق غائب ہو گئی اور ستارے نکل آئے تو وہ اترے اور دونوں نمازیں اکٹھی کر کے پڑھیں۔ پھر کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب سفر میں جلدی ہوتی تو نمازیں میری اسی نماز کی طرح پڑھتے تھے۔ یعنی اندھیرا چھا جانے کے بعد دونوں کو جمع کر کے پڑھتے تھے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”اس کو عاصم بن محمد نے اپنے بھائی سے، انہوں نے سالم سے روایت کیا ہے، اور ابن ابی نجیح نے اسماعیل بن عبدالرحمٰن بن ذوئیب سے روایت کیا ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا ان نمازوں کو جمع کرنا غروب شفق کے بعد تھا۔“ [سنن ابي داود/كتاب صلاة السفر/حدیث: 1217]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 7149) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (816)
أخرجه البيھقي (3/ 160، 161 وسنده حسن، عبدالله بن جعفر بن درستويه: حسن الحديث علي الراجح)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4472
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّهُ كَانَ يَجْمَعُ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ، إِذَا غَابَ الشَّفَقُ، قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَجْمَعُ بَيْنَهُمَا إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ".
نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما غروب شفق کے بعد مغرب اور عشاء دونوں کو اکٹھا کر لیتے تھے اور فرماتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب چلنے کی جلدی ہوتی تھی تو وہ بھی ان دونوں نمازوں کو جمع کر لیتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4472]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1805
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5163
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، كَانَ" إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ بَعْدَمَا يَغِيبُ الشَّفَقُ، وَيَقُولُ: إِنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ جَمَعَ بَيْنَهُمَا".
نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو جب سفر میں جلدی ہوتی تو وہ غروب شفق کے بعد مغرب اور عشاء دونوں نمازوں کو اکٹھا کر لیتے اور فرماتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی جب جلدی ہوتی تھی تو وہ بھی ان دونوں نمازوں کو جمع کر لیتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5163]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ : 1805 .
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5516
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ يَحْيَى ، وَعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، وَمُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ" إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ"، وَكَانَ فِي بَعْضِ حَدِيثِهِمَا: إِلَى رُبُعِ اللَّيْلِ، أَخَّرَهُمَا جَمِيعًا.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جب سفر کی جلدی ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب اور عشاء کے درمیان جمع صوری فرما لیتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5516]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ:1805
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6083
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُسُ ، وَسُرَيْجٌ , قَالَا: حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ حِينَ أَنَاخَ لَيْلَةَ عَرَفَةَ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ عرفہ کی رات نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اپنی اونٹنی کو (مزدلفہ پہنچ کر) بٹھایا تو مغرب اور عشاء کی نماز اکٹھی ادا کی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6083]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 1288.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5518
فَأَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو صَالِحٍ، وَابْنُ بُكَيْرٍ قَالَا: ثنا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَبِيعَةُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ دِينَارٍ، وَكَانَ مِنْ صَالِحِي الْمُسْلِمِينَ صِدْقًا وَدِينًا قَالَ: غَابَتِ الشَّمْسُ وَنَحْنُ مَعَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ فَسِرْنَا، فَلَمَّا رَأَيْنَاهُ قَدْ أَمْسَى قُلْنَا لَهُ: الصَّلَاةَ، فَسَكَتَ، فَسَارَ حَتَّى غَابَ الشَّفَقُ، وَتَصَوَّبَتِ النُّجُومُ، فَنَزَلَ فَصَلَّى الصَّلَاتَيْنِ جَمِيعًا، ثُمَّ قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ صَلَّى صَلَاتِي هَذِهِ". يَقُولُ:" جَمَعَ بَيْنَهُمَا بَعْدَ لَيْلٍ". ⦗٢٣٠⦘ وَأَمَّا حَدِيثُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ.
ربیعہ بن ابی عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ مجھے عبداللہ بن دینار نے بیان کیا اور وہ نیک اور سچے دیندار مسلمانوں میں سے تھے، انہوں نے فرمایا: سورج غروب ہو گیا اور ہم سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھے۔ ہم چلتے رہے۔ جب ہم نے دیکھا شام ہو گئی ہے تو ہم نے کہا: نماز! وہ خاموش رہے یہاں تک کہ شفق بھی غائب ہو گئی اور ستارے چمک گئے۔ وہ اترے اور دونوں نمازوں کو جمع کیا۔ پھر فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سفر کی جلدی ہوتی تو ان دو نمازوں کو اس طرح پڑھ لیتے، یعنی رات کے بعد ان کو جمع کر لیتے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5518]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أبو داؤد 1217»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8677
وَبِهِ قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ رَبِيعَةَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ دِينَارٍ ، وَكَانَ مِنْ صَالِحِي الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ: غَابَتِ الشَّمْسُ وَنَحْنُ مَعَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، فَسِرْنَا، فَلَمَّا رَأَيْنَا أَنَّهُ قَدْ أَمْسَى قُلْنَا: الصَّلَاةَ، فَسَكَتَ، فَسَارَ، حَتَّى I " غَابَ الشَّفَقُ وَتَصَوَّبَتِ النُّجُومُ، فَنَزَلَ فَصَلَّى الصَّلَاتَيْنِ جَمِيعًا I "، ثُمَّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ صَلَّى صَلَاتِي هَذِهِ، يَقُولُ: I " جَمَعَ بَيْنَهُمَا بَعْدَ لَيْلٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَبِيعَةَ إِلَّا اللَّيْثُ .
عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ، جو نیک مسلمانوں میں سے تھے، بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھے کہ سورج غروب ہو گیا اور ہم چلتے رہے۔ جب ہم نے دیکھا کہ شام گہری ہو گئی ہے تو ہم نے کہا: ”نماز (پڑھ لیجیے)۔“ وہ خاموش رہے اور چلتے رہے، یہاں تک کہ شفق غائب ہو گئی اور ستارے (افق کی طرف) جھک گئے، تب وہ اترے اور دونوں نمازیں اکٹھی پڑھیں، پھر فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سفر کی جلدی ہوتی تو یہ میری طرح کی نماز پڑھتے“، اور فرماتے: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں نمازوں کو رات ہو جانے کے بعد جمع فرما لیتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ربیعہ سے لیث رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8677]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1091، 1109، 1106، 1805، 3000، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 703، ومالك فى «الموطأ» برقم: 479 / 150، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 250، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 964، 965، 970، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1455، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 218، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 587 / 1، 590 / 1، 591 / 2، 595 / 6، 594 / 5، 597 / 1، 596 / 7، 598 / 2، 599 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1577، 1581، 1580، 1582، 1583، 1585، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1207، 1212، 1217، (1/469) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 555، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1558، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5596، 5595، 5597، 5601، 5598، 5599، 5603، 5604، 5620، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1458، 1460، 1461، 1466، 1470، 1467، 1468، 1469، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4558، 4619، 4631، 4688، 5215، 5258، 5401، 5579، 5617، 5895، 5943، 6465، 6486، والحميدي فى «مسنده» برقم: 628، 697، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5422، 5485، 5530، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 748، والبزار فى «مسنده» برقم: 5428، 5429، 5430، 5433، 5431، 5432، 5822، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4279، 4392، 4393، 4394، 4401، 4400، 4403، 4402، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8311، 37261، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 972، 975، 973، 974، 981، 979، 980، 982، 983، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13107، 13128، 13182، 13233، 13687، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3223، 3630، 5183، 7578»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں