🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
136. باب فِي عَبِيدِ الْمُشْرِكِينَ يَلْحَقُونَ بِالْمُسْلِمِينَ فَيُسْلِمُونَ
باب: کفار و مشرکین کے غلام مسلمانوں سے آ ملیں اور مسلمان ہو جائیں تو کیا کیا جائے؟
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 2700 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
سنن ابوداود: 2700
مشکوۃ المصابیح: 3975
المنتقى ابن الجارود: 1093
المستدرک علی الصحیحین: 2608
الجامع الكامل: 9004
السنن الكبرى للبيهقي: 18838
المعجم الاوسط: 4307
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2700
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، قَالَ: خَرَجَ عِبْدَانٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ قَبْلَ الصُّلْحِ فَكَتَبَ إِلَيْهِ مَوَالِيهُمْ فَقَالُوا: يَا مُحَمَّدُ وَاللَّهِ مَا خَرَجُوا إِلَيْكَ رَغْبَةً فِي دِينِكَ وَإِنَّمَا خَرَجُوا هَرَبًا مِنَ الرِّقِّ، فَقَالَ نَاسٌ صَدَقُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ رُدَّهُمْ إِلَيْهِمْ، فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ:" مَا أُرَاكُمْ تَنْتَهُونَ يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ حَتَّى يَبْعَثَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ مَنْ يَضْرِبُ رِقَابَكُمْ عَلَى هَذَا، وَأَبَى أَنْ يَرُدَّهُمْ وَقَالَ: هُمْ عُتَقَاءُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ".
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ غزوہ حدیبیہ میں صلح سے پہلے کچھ غلام (بھاگ کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گئے، تو ان کے مالکوں نے آپ کو لکھا: اے محمد! اللہ کی قسم! یہ غلام تمہارے دین کے شوق میں تمہارے پاس نہیں آئے ہیں، یہ تو فقط غلامی کی قید سے بھاگ کر آئے ہیں، تو کچھ لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول! ان لوگوں نے سچ کہا: انہیں مالکوں کے پاس واپس لوٹا دیا جائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم غصہ ہو گئے ۱؎ اور فرمایا: ”قریش کے لوگو، میں تم کو باز آتے ہوئے نہیں دیکھتا ہوں یہاں تک کہ اللہ تمہارے اوپر اس شخص کو بھیجے جو اس پر ۲؎ تمہاری گردنیں مارے“، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں واپس لوٹانے سے انکار کیا اور فرمایا: ”یہ اللہ عزوجل کے آزاد کئے ہوئے ہیں“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2700]
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حدیبیہ کے روز صلح سے پہلے کچھ غلام بھاگ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گئے تو ان کے مالکوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لکھا: ”اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! قسم اللہ کی! یہ لوگ تمہارے دین کے شوق میں تمہارے پاس نہیں آئے ہیں، بلکہ غلامی سے بھاگ کر آئے ہیں۔“ صحابہ میں سے کچھ نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! انہوں نے سچ کہا ہے، آپ انہیں ان کو واپس لوٹا دیں۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غصے ہوئے اور فرمایا: ”اے قریشیو! میں سمجھتا ہوں کہ تم لوگ اس وقت تک باز نہیں آؤ گے جب تک کہ اللہ تم پر کسی ایسے کو نہ بھیج دے جو تمہاری اس (ہٹ دھرمی) پر تمہاری گردنیں مار دے۔“ اور آپ نے ان کو واپس کرنے سے انکار کر دیا اور فرمایا: ”یہ اللہ عزوجل کے آزاد کردہ لوگ ہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2700]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/المناقب 20 (3715)، (تحفة الأشراف: 10088)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/155) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناراضگی کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے شرع کے حکم پر ظن و تخمین کی بنیاد پر اعتراض کیا، اور مشرکین کے دعوے کی حمایت کی۔
۲؎: اس پر سے مراد جاہلی عصبیت اور بے جا قومی حمیت ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (3715)
محمد بن إسحاق عنعن ورواه الترمذي (3715) من حديث شريك القاضي به وھومدلس وعنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 98

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3975
3975 - وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ خَرَجَ عِبْدَانٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْنِي يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةَ  قَبْلَ الصُّلْحِ فَكَتَبَ إِلَيْهِ مَوَالِيهِمْ قَالُوا يَا مُحَمَّدُ وَاللَّهِ مَا خَرَجُوا إِلَيْكَ رَغْبَةً فِي دِينِكَ وَإِنَّمَا خَرَجُوا هَرَبًا مِنَ الرِّقِّ فَقَالَ نَاسٌ صَدَقُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ رُدَّهُمْ إِلَيْهِ فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ مَا أُرَاكُمْ تَنْتَهُونَ يَا مَشْعَرَ قُرَيْشٍ حَتَّى يَبْعَثَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ مَنْ يَضْرِبُ رِقَابَكُمْ عَلَى هَذَا وَأَبَى أَنْ يَرُدَّهُمْ وَقَالَ هُمْ عُتَقَاءَ اللَّهِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صلح حدیبیہ کے روز صلح سے پہلے کچھ غلام رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں آئے تو ان کے مالکوں نے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے نام خط لکھا: محمد صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم! اللہ کی قسم! یہ لوگ آپ کے دین میں رغبت رکھنے کے پیش نظر آپ کے پاس نہیں آئے، بلکہ یہ تو غلامی سے بھاگ کر آئے ہیں۔ لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم! انہوں نے سچ کہا ہے، آپ انہیں لوٹا دیجیے، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ناراض ہو گئے اور فرمایا: ”جماعتِ قریش! میں سمجھتا ہوں کہ تم باز نہیں آؤ گے حتی کہ اللہ تم پر ایسے شخص کو بھیجے جو اس (تعصب) پر تمہاری گردنیں اڑا دے۔“ اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو لوٹانے سے انکار کر دیا، اور فرمایا: ”وہ اللہ کے لیے آزاد کردہ ہیں۔“ (سندہ ضعیف، رواہ ابوداؤد) [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3975]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو داود (2700)
٭ محمد بن إسحاق عنعن و رواه الترمذي (3715) من حديث شريک القاضي به وھو مدلس و عنعن .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1093
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثنا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ: ثنا ابْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ ، عَنْ رِبْعِيٍّ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: خَرَجَ عَبْدَانِ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ قَبْلَ الصُّلْحِ، فَأَسْلَمُوا، فَبَعَثَ إِلَيْهِ مَوَالِيهِمْ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ: وَاللَّهِ يَا مُحَمَّدُ مَا خَرَجُوا إِلَيْكَ رَغْبَةً فِي دِينِكَ، وَلَكِنَّهُمْ إِنَّمَا خَرَجُوا هَرَبًا مِنَ الرَّقِّ، فَقَالَ رِجَالٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: صَدَقُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَرَدَّهُمْ إِلَيْهِمْ، فَغَضِبَ، ثُمَّ قَالَ: " مَا أَرَاكُمْ يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ تَنْتَهُونَ حَتَّى يَبْعَثَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ مِنْ يَضْرِبُ رِقَابَكُمْ عَلَى هَذَا الدِّينِ، فَأَبَى أَنْ يَرُدَّهُمْ، وَقَالَ: هُمْ عُتَقَاءُ اللَّهِ" .
سیدنا علی رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ صلح حدیبیہ کے دن صلح ہونے سے پہلے مکہ والوں کے کچھ غلام رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے پاس بھاگ آئے اور مسلمان ہو گئے۔ ان کے مالکوں نے مکہ سے آپ کو یہ پیغام بھیجا: الله کی قسم! محمد! یہ آپ کے پاس آپ کے دین سے لگاؤ کی بنیاد پر نہیں آئے بلکہ یہ تو صرف غلامی سے بھاگ کر آئے ہیں۔ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے کچھ صحابہ کہنے لگے: الله کے رسول! وہ سچ کہہ رہے ہیں، چنانچہ انہیں واپس بھیج دیں۔ آپ صلی الله علیہ وسلم غصے میں آگئے اور فرمایا: قریش کی جماعت! میرا خیال ہے آپ اس وقت تک باز نہیں آئیں گے جب تک الله تعالیٰ آپ پر کسی ایسے شخص کو مسلط نہ کر دے جو اس دین پر آپ کی گردنیں اڑا دے۔ آپ نے انہیں واپس کرنے سے انکار کر دیا اور فرمایا: انہیں الله تعالیٰ نے آزاد کیا ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 1093]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف: سنن أبي داود: 2700، السنن الكبرى للبيهقي: 9/229، امام حاکم رحمہ اللہ (2/125) نے اسے امام مسلم کی شرط پر صحیح کہا ہے۔ حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔ محمد بن اسحاق (جو جمہور کے نزدیک حسن الحدیث ہیں) مدلس ہیں۔ اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ (3716) نے شریک عن منصور کی سند سے بیان کیا ہے، نیز اسے حسن صحیح غریب قرار دیا ہے، شریک بن عبداللہ القاضی مدلس ہیں، سماع کی تصریح نہیں کی۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2608
أخبرني أبو عبد الله أحمد بن قانِع قاضي الحرمَين ببغداد، حدثنا أبو شعيب عبد الله بن الحسن الحَرَّاني، حدثنا عبد العزيز بن يحيى الحَرّاني (1) ، حدثنا محمد بن سلمة الحَرّاني، عن محمد بن إسحاق، عن أبان بن صالح، عن منصور بن المعتمِر، عن رِبْعي بن حِراش، عن علي بن أبي طالب، قال: خرج عبْدانٌ إلى رسول الله ﷺ يوم الحُديبيَةِ قبل الصُّلْح، فكتب إليه مَوالِيهم، قالوا: يا محمد، والله ما خَرَجوا إليك رَغْبةً في دينك، وإنما خرجوا هِرابًا من الرِّقِّ، فقال ناسٌ: صدقوا يا رسول الله، رُدَّهم إليهم، فغَضِبَ رسول الله ﷺ، فقال:"ما أُراكم تَنْتَهون يا معشرَ قريش، حتى يبعثَ الله عليكُم مَن يضربُ رقابَكم على هذا" وأبَى أن يرُدَّهم، فقال:"هُم عُتقاءُ الله" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2576 - على شرط مسلم
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صلح سے پہلے حدیبیہ کے دن کچھ غلام بھاگ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آگئے، ان کے مالکوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خط لکھا اور کہا: اے محمد! اللہ کی قسم! یہ لوگ آپ کے پاس آپ کے دین کی رغبت میں نہیں آئے بلکہ یہ تو غلامی سے بھاگ کر آئے ہیں، کچھ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! انہوں نے سچ کہا ہے، آپ ان (غلاموں) کو واپس کر دیں، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غضبناک ہوئے اور فرمایا: ”اے قریش کے گروہ! میرا خیال ہے کہ تم تب تک باز نہیں آؤ گے جب تک اللہ تم پر ایسا شخص نہ بھیج دے جو اس معاملے پر تمہاری گردنیں مارے“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں واپس کرنے سے انکار کر دیا اور فرمایا: ”یہ اللہ کے آزاد کردہ ہیں۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الجهاد/حدیث: 2608]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن لولا عنعنة محمد بن إسحاق، لكن تابعه شريك النخعي، فتُغتفر عنعنتُه هنا.» [ترقيم الرساله 2608] [ترقيم الشركة 2591] [ترقيم العلميه 2576]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9004
9004- عَنْ عَلِيِّ بْنِ اَبِي طَالِبٍ قَالَ:خَرَجَ عُبْدَانٌ اِلَى رَسُولِ الله صلى الله عليه وسلم - يَعْنِي يَوْمَ الحُدَيْبِيَةِ- قَبْلَ الصُّلْحِ فَكَتَبَ اِلَيْهِ مَوَالِيهِمْ فَقَالُوا: يَا مُحَمَّدُ وَاللَّهِ مَا خَرَجُوا اِلَيْكَ رَغْبَةً فِي دِينِكَ، وَاِنَّمَا خَرَجُوا هَرَبًا مِنَ الرِّقِّ، فَقَالَ نَاسٌ: صَدَقُوا يَا رَسُولَ الله، رُدَّهُمْ اِلَيْهِمْ‏. فَغَضِبَ رَسُولُ الله صلى الله عليه وسلم وَقَالَ: مَا اُرَاكُمْ تَنْتَهُونَ يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ حَتَّى يَبْعَثَ الله عَلَيْكُمْ مَنْ يَضْرِبُ رِقَابَكُمْ عَلَى هَذَا ‏وَاَبَى اَنْ يَرُدَّهُمْ وَقَالَ: هُمْ عُتَقَاءُ الله عَزَّ وَجَلَّ‏. ‏
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (2700) وابن الجارود (1093) والحاكم (2/125) وعنه البيهقي (9/229) من طريق محمد بن سلمة، عن محمد بن إسحاق، عن أبان بن صالح، عن منصور بن المعتمر، عن ربعي بن حراش، عن علي بن أبي طالب فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18838
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو عَبْدِ اللهِ بْنُ قَانِعٍ قَاضِي الْحَرَمَيْنِ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو شُعَيْبٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرَّانِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْحَرَّانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْحَرَّانِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: خَرَجَ عَبْدَانِ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ قَبْلَ الصُّلْحِ فَكَتَبَ إِلَيْهِ مَوَالِيهِمْ قَالُوا: يَا مُحَمَّدُ وَاللهِ مَا خَرَجُوا إِلَيْكَ رَغْبَةً فِي دِينِكَ وَإِنَّمَا خَرَجُوا هَرَبًا مِنَ الرِّقِّ. فَقَالَ نَاسٌ: صَدَقُوا يَا رَسُولَ اللهِ رُدَّهُمْ ⦗٣٨٤⦘ إِلَيْهِمْ، فَغَضِبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ:" مَا أَرَاكُمْ تَنْتَهُونَ يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ حَتَّى يَبْعَثَ اللهُ عَلَيْكُمْ مَنْ يَضْرِبُ رِقَابَكُمْ عَلَى هَذَا"، وَأَبَى أَنْ يَرُدَّهُ وَقَالَ:" هُمْ عُتَقَاءُ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ".
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حدیبیہ کے دن صلح سے پہلے دو غلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گئے تو ان کے ورثاء نے لکھا کہ اے محمد! یہ آپ کے دین میں رغبت کرتے ہوئے نہیں آئے، یہ تو صرف غلامی سے نجات چاہتے ہیں۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ سچے ہیں، غلاموں کو ان کی جانب واپس کر دیا جائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غصے ہو گئے اور فرمایا: ”اے قریشی لوگو! میرا خیال نہیں کہ تم باز آ جاؤ، جب تک اللہ رب العزت تمہارے اوپر ایسے شخص کو مسلط نہ کر دے، جو تمہاری گردنیں مارے“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان غلاموں کو واپس نہ کیا اور فرمایا: ”یہ اللہ کے آزاد کردہ ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجزية/حدیث: 18838]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4307
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ: حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْحَرَّانِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: خَرَجَ عَبِيدٌ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ قَبْلَ الصُّبْحِ، فَأَسْلَمُوا فَبَعَثَ إِلَيْهِ مَوَالِيهِمْ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ: وَاللهِ يَا مُحَمَّدُ، مَا خَرَجُوا إِلَيْكَ رَغْبَةً فِي دِينِكَ، وَلَكِنَّهُمْ إِنَّمَا خَرَجُوا هَرَبًا مِنَ الرِّقِّ، فَقَالَ رِجَالٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: صَدَقُوا يَا رَسُولَ اللهِ، رُدَّهُمْ إِلَيْهِمْ، فَغَضِبَ، ثُمَّ قَالَ: مَا أُرَاكُمْ يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ تَنْتَهُونَ حَتَّى يَبْعَثَ اللهُ عَلَيْكُمْ مَنْ يَضْرِبُ أَعْنَاقَكُمْ عَلَى هَذَا الدِّينِ وَأَبَى أَنْ يَرُدَّهُمْ، وَقَالَ: I " هُمْ عُتَقَاءُ اللهِ I " وَخَرَجَ آخَرُونَ بَعْدَ الصُّلْحِ، فَرَدَّهُمْ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ I ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ صلح حدیبیہ کے دن صبح سے پہلے اہلِ مکہ کے کچھ غلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نکل آئے اور اسلام لے آئے۔ تو اہلِ مکہ میں سے ان کے آقاؤں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پیغام بھیجا: ”اللہ کی قسم! اے محمد! یہ لوگ آپ کے دین کی رغبت میں آپ کے پاس نہیں نکلے، بلکہ وہ تو صرف غلامی سے بھاگ کر آئے ہیں۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے کچھ لوگوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! یہ سچ کہتے ہیں، انہیں ان کے آقاؤں کی طرف لوٹا دیجیے۔“ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم غضبناک ہوئے، پھر فرمایا: ”اے گروہِ قریش! میں تمہیں نہیں دیکھتا کہ تم باز آؤ گے، یہاں تک کہ اللہ تم پر ایسے شخص کو مسلط کر دے جو اسی دین کی خاطر تمہاری گردنیں مارے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں واپس کرنے سے انکار کر دیا اور فرمایا: ”یہ اللہ کے آزاد کردہ ہیں۔“ اور کچھ دوسرے غلام صلح کے بعد نکل آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں لوٹا دیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابان بن صالح سے یہ حدیث محمد بن اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اور ان سے روایت کرنے میں محمد بن سلمہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4307]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 106، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1172، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 405، 445، 446، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2591، 2630، 7914، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5880، 8362، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2700، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2660، 3715، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 31، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18905، وأحمد فى «مسنده» برقم: 594، 639، 640، 1015، 1016، 1090، 1308، 1352، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 109، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 496، 513، 588، 627، والبزار فى «مسنده» برقم: 869، 905، 903، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26764، 26770، 32744، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7319، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 383، 384، 385، 4054، 4053، والطبراني فى «الصغير» برقم: 924، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3862»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں