🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. باب مَا يَجُوزُ مِنَ السِّنِّ فِي الضَّحَايَا
باب: کس عمر کے جانور کی قربانی جائز ہے؟
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 2799 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابوداود: 2799
المعجم الکبیر للطبرانی: 17895
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2799
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، حَدَّثَنَا الثَّوْرِيُّ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يُقَالُ لَهُ مُجَاشِعٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ فَعَزَّتِ الْغَنَمُ فَأَمَرَ مُنَادِيًا، فَنَادَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ:" إِنَّ الْجَذَعَ يُوَفِّي مِمَّا يُوَفِّي مِنْهُ الثَّنِيُّ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: وَهُوَ مُجَاشِعُ بْنُ مَسْعُودٍ.
کلیب کہتے ہیں کہ ہم مجاشع نامی بنی سلیم کے ایک صحابی رسول کے ساتھ تھے اس وقت بکریاں مہنگی ہو گئیں تو انہوں نے منادی کو حکم دیا کہ وہ اعلان کر دے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فر ماتے تھے: ”جذع (ایک سالہ) اس چیز سے کفایت کرتا ہے جس سے «ثنی» (وہ جانور جس کے سامنے کے دانت گر گئے ہوں) کفایت کرتا ہے“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ مجاشع بن مسعود رضی اللہ عنہ تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الضحايا /حدیث: 2799]
جناب عاصم بن کلیب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے ساتھ تھے جن کا نام مجاشع رضی اللہ عنہ تھا جو کہ قبیلہ بنی سلیم میں سے تھے۔ (قربانی کے لیے) بکریاں (تقسیم کی گئیں تو) کم ہو گئیں۔ پس انہوں نے ایک منادی کرنے والے کو حکم دیا کہ وہ اعلان کر دے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”بلاشبہ «الْجَذَعُ» (ایک سالہ) «الثَّنِيُّ» (دو دانتے) کی جگہ کفایت کر جاتا ہے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اس (صحابی) کا نام مجاشع بن مسعود رضی اللہ عنہ ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الضحايا /حدیث: 2799]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن النسائی/الضحایا 12(4389)، سنن ابن ماجہ/الأضاحي 7 (3140)، (تحفة الأشراف: 11211)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/368) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (1467)
وله شاھد صحيح عند الحاكم (4/226 ح 7538)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17895
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُوَيْدٍ الشِّبَامِيُّ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنَا الثَّوْرِيُّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كُنَّا فِي غَزَاةٍ وَمَعَنَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَالُ لَهُ: مُجَاشِعٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ ، فَعَزَّتِ الْغَنَمُ فَأَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَى: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ الْجَذَعَةَ تُوفِي مِمَّا تُوفِي مِنْهُ الثَّنِيَّةُ.
کلیب رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم ایک غزوے میں تھے اور ہمارے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صحابی تھے جنہیں مجاشع رضی اللہ عنہ کہا جاتا تھا، بنو سلیم سے تعلق رکھتے تھے، اس دوران بکریاں کم پڑ گئیں تو انہوں نے ایک منادی کو حکم دیا کہ اعلان کرے: بےشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جذعہ بھی اس (قربانی) میں کافی ہو جاتا ہے جس میں ثنیہ کافی ہوتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17895]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 323، حدیث 764»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7634، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2799، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3140، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10277، 19138، 19135، 19137»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں