الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. باب فِي السَّلَفِ
باب: بیع سلف (سلم) کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 3464 (کل: 15 مقامات، 8 کتب)
سنن ابن ماجہ: 2282
مسند احمد: 19122
المنتقى ابن الجارود: 616
مصنف ابن ابی شیبہ: 23762
السنن الكبرى للبيهقي: 11091
11 تا 15
حدیث نمبر: 2282
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ ، وَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ ابْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ، قَالَ: امْتَرَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ وَأَبُو بُرْدَةَ فِي السَّلَمِ فَأَرْسَلُونِي إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ، فَسَأَلْتُهُ؟، فَقَالَ:" كُنَّا نُسْلِمُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعَهْدِ أَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ فِي الْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالزَّبِيبِ، وَالتَّمْرِ، عِنْدَ قَوْمٍ مَا عِنْدَهُمْ" فَسَأَلْتُ ابْنَ أَبْزَى ، فَقَالَ: مِثْلَ ذَلِكَ.
عبداللہ بن ابی مجالد کہتے ہیں کہ عبداللہ بن شداد اور ابوبردہ رضی اللہ عنہما کے درمیان بیع سلم کے سلسلہ میں جھگڑا ہو گیا، انہوں نے مجھے عبداللہ ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا، میں نے جا کر ان سے اس کے سلسلے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں اور ابوبکرو عمر رضی اللہ عنہما کے عہد میں گیہوں، جو، کشمش اور کھجور میں ایسے لوگوں سے بیع سلم کرتے تھے جن کے پاس اس وقت مال نہ ہوتا، پھر میں نے ابن ابزیٰ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا، تو انہوں نے بھی ایسے ہی کہا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2282]
حضرت عبداللہ بن ابو مجالد یا ابن ابی مجالد سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”حضرت عبداللہ بن شداد رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو بردہ رحمہ اللہ کا بیعِ سلم کے بارے میں اختلاف ہو گیا۔ انہوں نے مجھے حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا۔ میں نے (ان کی خدمت میں حاضر ہو کر) ان سے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ مبارک میں گندم، جو، منقی اور کھجور ان لوگوں سے پیشگی رقم دے کر خرید لیتے تھے جن کے پاس (اس وقت) وہ چیزیں نہیں ہوتی تھیں۔“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے حضرت عبدالرحمٰن بن ابزی رضی اللہ عنہ سے بھی یہ مسئلہ پوچھا تو انہوں نے بھی یہی فرمایا۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2282]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/السلم 2 (2242)، 3 (2244)، 7 (2254، 2255) بلفظ: ''ما کنا نسألھم'' مکان ''ماعندھم ''، سنن ابی داود/البیوع 57 (3464، 3465)، سنن النسائی/البیوع 59 (4618)، 60 (4619)، (تحفة الأشراف: 5171)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/354، 380) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح خ بلفظ ما كنا نسألهم مكان ما عندهم
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 19122
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ . وَحَجَّاجٌ ، حَدَّثَنِي شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي الْمُجَالِدِ ، قَالَ: اخْتَلَفَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ، وَأَبُو بُرْدَةَ فِي السَّلَفِ، فَبَعَثَانِي إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ، فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: " كُنَّا نُسْلِفُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُم فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالزَّبِيبِ أَوْ التَّمْرِ شَكَّ فِي التَّمْرِ وَالزَّبِيبِ وَمَا هُوَ عِنْدَهُمْ، أَوْ مَا نَرَاهُ عِنْدَهُمْ، ثُمَّ أَتَيْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبْزَى، فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ" .
عبداللہ بن ابی المجاہد کہتے ہیں کہ بیع سلم کے مسئلے میں عبداللہ بن شداد رحمہ اللہ اور ابوبردہ رحمہ اللہ کے درمیان اختلاف رائے ہوگیا ان دونوں نے مجھے حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس بھیج دیا میں نے ان سے یہ مسئلہ پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرات شخین رضی اللہ عنہ کے دور میں گندم، جو، کشمش یا کھجور میں ایسے لوگوں سے بھی بیع سلم کرلیا کرتے تھے جن کے پاس وہ چیز موجود نہ ہوتی تھی، پھر میں حضرت عبدالرحمن بن ابزی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو انہوں نے بھی یہی بات فرمائی۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19122]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2242
حدیث نمبر: 616
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، قَالَ: ثنا شُعْبَةُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ ، قَالَ: امْتَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ وَأَبُو بُرْدَةَ فِي السَّلَمِ فَأَرْسَلُونِي إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: " كُنَّا نُسْلِمُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعَهْدِ أَبِي بَكْرٍ، وَعَهْدِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ إِلَى قَوْمٍ مَا هُوَ عِنْدَهُمْ" ، قَالَ: ثُمَّ سَأَلْتُ ابْنَ أَبْزَى فَقَالَ مثل ذَلِكَ.
ابن ابی مجالد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ عبداللہ بن شداد اور ابو بردہ کا بیع سلم (کے جواز) میں اختلاف ہو گیا، انہوں نے مجھے سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس (پوچھنے کے لیے) بھیجا، میں نے ان سے پوچھا، تو انہوں نے فرمایا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں گندم، جو، منقیٰ، اور کھجور کی بیع سلم ان لوگوں کے ساتھ کیا کرتے تھے، جن کے پاس یہ چیزیں موجود نہیں ہوتی تھیں۔ پھر میں نے ابن ابزیٰ سے پوچھا، تو انہوں نے بھی یہی جواب دیا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب البيوع والتجارات/حدیث: 616]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح البخاری: 2242-2243»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
ترقیم عوامۃ: 22757 ترقیم الشثری: -- 23762
حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة ، عن محمد بن ابي المجالد قال: اختلف ابو بردة وعبد الله بن شداد في السلم، فارسلوني إلى ابن ابي اوفى فسالته؟ فقال: كنا نسلم في الحنطة والشعير والزبيب على عهد النبي صلى الله عليه وسلم وابي بكر، ولا ندري عند اصحابه منه شيء ام لا.؟
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [أ، هـ]، وتكرر في [ز].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٢٤٢)، وأحمد (١٩١٢٢).
حضرت محمد بن ابی المجالد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو بردہ اور حضرت عبد اللہ بن شداد میں بیع سلم کے متعلق اختلاف ہوا، انہوں نے مجھے ابن ابی اوفیٰ کے پاس بھیجا، میں نے ان سے پوچھا تو فرمایا: ہم لوگ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں گندم، جو اور کشمش میں بیع سلم کرتے تھے، اور ہم نہیں جانتے کہ ان کے ساتھیوں کے پاس اس میں سے کچھ تھا یا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23762]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2242، 2244، 2254، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 671، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4926، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4628 / 1، 4629 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6164، 6165، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3464، (3/292) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2282، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11210، 11211، 11241، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19429، 19706، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 853، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14077، ترقيم محمد عوامة: 22757»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2242، 2244، 2254، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 671، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4926، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4628 / 1، 4629 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6164، 6165، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3464، (3/292) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2282، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11210، 11211، 11241، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19429، 19706، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 853، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14077، ترقيم محمد عوامة: 22757»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 11091
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، ثنا شُعْبَةُ، ح قَالَ: وَحَدَّثَنَا ابْنُ كَثِيرٍ، ثنا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدٌ، أَوْ عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي مُجَالِدٍ قَالَ: اخْتَلَفَ عَبْدُ اللهِ بْنُ شَدَّادٍ وَأَبُو بُرْدَةَ فِي السَّلَفِ، فَبَعَثُونِي إِلَى ابْنِ أَبِي أَوْفَى، فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ:" إنْ كُنَّا لَنُسْلِفُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالتَّمْرِ وَالزَّبِيبِ" زَادَ ابْنُ كَثِيرٍ: إِلَى قَوْمٍ مَا هُوَ عِنْدَهُمْ، ثُمَّ اتَّفَقَا، فَسَأَلْتُ ابْنَ أَبْزَى، فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ.
محمد یا عبداللہ بن ابی مجالد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن شداد اور ابو بردہ کا بیع سلف کے بارے میں اختلاف ہو گیا تو انہوں نے مجھے ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا۔ میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کے زمانے میں گندم، جو، کھجور اور کشمش میں بیع سلف کیا کرتے تھے۔ ابن کثیر نے یہ زیادتی کی ہے کہ یہ بیع ہم اس قوم کے ساتھ کرتے تھے جن کے پاس یہ چیزیں نہیں ہوتی تھیں۔ اس کے بعد دونوں راویوں کے الفاظ ایک جیسے ہیں: پھر میں نے یہی مسئلہ ابن ابزی رضی اللہ عنہ سے بھی پوچھا تو انہوں نے بھی یہی جواب دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11091]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ البخاري 2243»
الحكم على الحديث:
صحيح