الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. باب فِي رَجْمِ الْيَهُودِيَّيْنِ
باب: دو یہودیوں کے رجم کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 4452 (کل: 14 مقامات، 9 کتب)
صحیح مسلم: 4442
بلوغ المرام: 1042
الفتح الربانی: 6691
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 524
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10633
1 تا 10
حدیث نمبر: 4452
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى الْبَلْخِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَ: مُجَالِدٌ أَخْبَرَنَا، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" جَاءَتْ الْيَهُودُ بِرَجُلٍ وَامْرَأَةٍ مِنْهُمْ زَنَيَا، فَقَالَ: ائْتُونِي بِأَعْلَمِ رَجُلَيْنِ مِنْكُمْ فَأَتَوْهُ بِابْنَيْ صُورِيَا، فَنَشَدَهُمَا: كَيْفَ تَجِدَانِ أَمْرَ هَذَيْنِ فِي التَّوْرَاةِ؟ قَالَا: نَجِدُ فِي التَّوْرَاةِ إِذَا شَهِدَ أَرْبَعَةٌ أَنَّهُمْ رَأَوْا ذَكَرَهُ فِي فَرْجِهَا مِثْلَ الْمِيلِ فِي الْمُكْحُلَةِ رُجِمَا، قَالَ: فَمَا يَمْنَعُكُمَا أَنْ تَرْجُمُوهُمَا، قَالَا: ذَهَبَ سُلْطَانُنَا فَكَرِهْنَا الْقَتْلَ، فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالشُّهُودِ، فَجَاءُوا بِأَرْبَعَةٍ فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ رَأَوْا ذَكَرَهُ فِي فَرْجِهَا مِثْلَ الْمِيلِ فِي الْمُكْحُلَةِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجْمِهِمَا".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ یہود اپنے میں سے ایک مرد اور ایک عورت کو لے کر آئے ان دونوں نے زنا کیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو ایسے شخصوں کو جو تمہارے سب سے بڑے عالم ہوں لے کر میرے پاس آؤ“ تو وہ لوگ صوریا کے دونوں لڑکوں کو لے کر آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کا واسطہ دے کر ان دونوں سے پوچھا: ”تم تورات میں ان دونوں کا حکم کیا پاتے ہو؟“ ان دونوں نے کہا: ہم تورات میں یہی پاتے ہیں کہ جب چار گواہ گواہی دیدیں کہ انہوں نے مرد کے ذکر کو عورت کے فرج میں ایسے ہی دیکھا ہے جیسے سلائی سرمہ دانی میں تو وہ رجم کر دئیے جائیں گے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تو پھر انہیں رجم کرنے سے کون سی چیز روک رہی ہے؟“ انہوں نے کہا: ہماری سلطنت تو رہی نہیں اس لیے اب ہمیں قتل اچھا نہیں لگتا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گواہوں کو بلایا، وہ چار گواہ لے کر آئے، انہوں نے گواہی دی کہ انہوں نے مرد کے ذکر کو عورت کی فرج میں ایسے ہی دیکھا ہے جیسے سلائی سرمہ دانی میں، چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو رجم کرنے کا حکم دے دیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4452]
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ یہودی اپنے ایک مرد اور عورت کو لے کر آئے جنہوں نے زنا کیا تھا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے دو بڑے عالموں کو لے آؤ۔“ پس وہ صوریا کے دو بیٹوں کو لے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں قسم دے کر پوچھا: ”تم ان کے بارے میں تورات میں کیا پاتے ہو؟“ تو انہوں نے کہا: ”تورات میں ہم یہ پاتے ہیں کہ جب چار آدمی گواہی دے دیں کہ انہوں نے مرد کے ذکر کو عورت کی فرج میں ایسے دیکھا ہے جیسے سرمے دانی میں سلائی ہوتی ہے تو انہیں رجم کر دیا جائے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تمہیں ان کو رجم کرنے میں کیا مانع ہے؟“ انہوں نے کہا: ”ہماری اپنی حکومت تو نہیں ہے، اس لیے قتل کرنا ہمیں برا لگتا ہو۔“ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گواہ طلب کیے تو وہ چار گواہ لے کر آئے۔ انہوں نے گواہی دی کہ انہوں نے مرد کے ذکر کو عورت کی فرج میں ایسے دیکھا ہے، جیسے سرمے دانی میں سلائی ہو، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو رجم کرنے کا حکم دیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4452]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/ الأحکام (2328)، (تحفة الأشراف: 2346)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/387)، صحیح مسلم/الحدود 6 (2374) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن ماجه (2374)
مجالد ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 157
إسناده ضعيف
ابن ماجه (2374)
مجالد ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 157
ترقیم عبدالباقی: 1700 ترقیم شاملہ: -- 4442
وحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ : أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: " رَجَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مِنْ أَسْلَمَ وَرَجُلًا مِنَ الْيَهُودِ وَامْرَأَتَهُ "،
حجاج بن محمد نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ابن جریج نے کہا: مجھے ابوزبیر نے خبر دی کہ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ اسلم کے ایک مرد اور یہود کے ایک مرد اور اس کی (آشنا) عورت کو رجم کروایا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحدود/حدیث: 4442]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلم قبیلہ کے ایک آدمی اور یہود کے ایک آدمی اور اس کی بیوی کو رجم کروایا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحدود/حدیث: 4442]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1700
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 4453
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، عَنْ هُشَيْمٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَالشَّعْبِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ، لَمْ يَذْكُرْ فَدَعَا بِالشُّهُودِ فَشَهِدُوا.
ابراہیم اور شعبی سے روایت ہے وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح روایت کرتے ہیں لیکن اس میں راوی نے یہ ذکر نہیں کیا ہے کہ آپ نے گواہوں کو بلایا، اور انہوں نے گواہی دی۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4453]
ابراہیم اور شعبی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی مانند روایت کی ہے، مگر اس میں گواہوں کو طلب کرنے اور ان کی گواہی دینے کا بیان نہیں ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4453]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 2346، 18402، 18871) (صحیح)» (سابقہ حدیث سے تقویت پا کر یہ حدیث صحیح ہے ورنہ یہ مرسل ہے اور مرسل ضعیف کی اقسام سے ہے، اس لئے کہ ابراہیم نخعی اور عامر بن شراحیل شعبی تابعی ہیں)
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
السند مرسل،ومغيرة : مدلس وھشيم مدلس (طبقات المدلسين : 3/111) وعنعنا
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 157
إسناده ضعيف
السند مرسل،ومغيرة : مدلس وھشيم مدلس (طبقات المدلسين : 3/111) وعنعنا
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 157
حدیث نمبر: 4455
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَسَنٍ الْمِصِّيصِيُّ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا الزُّبَيْرِ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ:" رَجَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مِنْ الْيَهُودِ وَامْرَأَةً زَنَيَا".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہود کے ایک مرد اور ایک عورت کو جنہوں نے زنا کیا تھا رجم کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4455]
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کے ایک مرد اور عورت کو، جنہوں نے زنا کیا تھا، رجم کروایا تھا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4455]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/ الحدود 6 (1701)، (تحفة الأشراف: 2814)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/321، 386) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1701)
حدیث نمبر: 1042
وعن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما قال: رجم النبي صلى الله عليه وآله وسلم رجلا من أسلم ورجلا من اليهود وامرأة. رواه مسلم. وقصة رجم اليهوديين في الصحيحين من حديث ابن عمر.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلم قبیلہ کے ایک آدمی کو رجم کیا اور ایک یہودی مرد اور ایک عورت کو بھی۔ (مسلم) یہودی مرد و عورت کی سزائے رجم کا واقعہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے صحیحین میں منقول ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1042]
«وَعَنْ» اور سے – «جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ» جابر بن عبداللہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «رَجَمَ» رجم کیا – «النَّبِيُّ» نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «رَجُلًا» ایک آدمی کو – «مِنْ أَسْلَمَ» (قبیلہ) اسلم میں سے – «وَرَجُلًا» اور ایک آدمی کو – «مِنَ الْيَهُودِ» یہودیوں میں سے – «وَامْرَأَةً» اور ایک عورت کو۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔ – «وَقِصَّةُ» اور واقعہ – «رَجْمِ الْيَهُودِيَّيْنِ» دو یہودیوں کے رجم کا – «فِي الصَّحِيحَيْنِ» صحیحین میں ہے – «مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ» ابن عمر کی حدیث سے۔
اور سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبیلہ اسلم کے ایک آدمی، یہودیوں کے ایک آدمی اور ایک عورت کو رجم کیا۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ اور دو یہودیوں (مرد و عورت) کے رجم کا واقعہ صحیحین (بخاری و مسلم) میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث سے مروی ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1042]
اور سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبیلہ اسلم کے ایک آدمی، یہودیوں کے ایک آدمی اور ایک عورت کو رجم کیا۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ اور دو یہودیوں (مرد و عورت) کے رجم کا واقعہ صحیحین (بخاری و مسلم) میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث سے مروی ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1042]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الحدود، باب رجم اليهود أهل الذمة في الزني، حديث:1701، وقصة اليهود يين أخرجها البخاري، الحدود، حديث:6741، ومسلم، الحدود، حديث:1699.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 14447
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ:" رَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مِنْ أَسْلَمَ، وَرَجُلًا مِنَ الْيَهُودِ، وَامْرَأَةً".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ اسلم کے ایک آدمی کو، ایک یہودی مرد کو اور ایک عورت کو رجم فرمایا تھا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14447]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1701
حدیث نمبر: 15151
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ , حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا هَلْ رَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، فَقَالَ: نَعَمْ , رَجَمَ رَجُلًا مِنْ أَسْلَمَ , وَرَجُلًا مِنَ الْيَهُودِ , وَامْرَأَةً , وَقَالَ لِلْيَهُودِيِّ:" نَحْنُ نَحْكُمُ عَلَيْكُم الْيَوْمَ".
ابوالزبیر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رجم کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ اسلم کے ایک آدمی کو ایک یہو دی مرد کو ایک عورت کو رجم فرمایا: تھا اور یہو دی سے فرمایا: تھا کہ آج ہم تم پر فیصلہ کر یں گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15151]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح دون قوله : وقال لليهودي: « نحن نحكم عليكم اليوم »، م: 1701، وهذا الإسناد ضعیف من أجل ابن لهيعة
حدیث نمبر: 6691
عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ سَأَلْتُ جَابِرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ هَلْ رَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ نَعَمْ رَجَمَ رَجُلًا مِنْ أَسْلَمَ وَرَجُلًا مِنَ الْيَهُودِ وَامْرَأَةً وَقَالَ لِلْيَهُودِيِّ نَحْكُمُ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ
۔ ابوزبیر کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی کو رجم کیا؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! اسلم قبیلہ کے ایک آدمی کو، ایک یہودی کو اور ایک عورت کو رجم کیا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہودی سے فرمایاتھا: ہم آج تمہارا فیصلہ کریں گے۔ [الفتح الربانی/مسائل الحدود/حدیث: 6691]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح دون قوله: وقال لليھودي: ’’نحن نحكم عليكم اليوم‘‘، وھذا الاسناد ضعيف من اجل عبد الله بن لھيعة۔ أخرجه مسلم: 1701 دون لفظة: ’’نحن نحكم عليكم اليوم‘‘، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15151 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15218»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح دون قوله: وقال لليھودي: ’’نحن نحكم عليكم اليوم‘‘
حدیث نمبر: 524
عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ:" رَجَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا مِنْ أَسْلَمَ وَرَجُلا مِنَ الْيَهُودِ وَامْرَأَةً".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلم قبیلے کے ایک آدمی اور ایک یہودی مرد و عورت کو رجم فرمایا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب الحدود/حدیث: 524]
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم، الحدود، باب رجم الیہود اھل الذمة من الزنی، رقم: 1703»
حدیث نمبر: 6933
6933- عن جابر بن عبد الله يقول: رجم النبي صلى الله عليه وسلم رجلاً من أسلم، ورجلا من اليهود وامرأته. وفي رواية: وامرأة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الحدود (1701) عن هارون بن عبد الله حدثنا الحجاج بن محمد، قال: قال ابن جريح، أخبرني أبو الزبير، أنه سمع جابر بن عبد الله فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح