الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. باب دِيَةِ الْخَطَإِ شِبْهِ الْعَمْدِ
باب: قتل خطا یعنی شبہ عمد کے قتل کی دیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4552
عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، وَالْأَسْوَدِ ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ " فِي شِبْهِ الْعَمْدِ: خَمْسٌ وَعِشْرُونَ حِقَّةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ جَذَعَةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ " .
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں شبہ عمد کی دیت پچیس حقہ، پچیس جزعہ، پچیس بنت لبون، اور پچیس بنت مخاض ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الديات /حدیث: 4552]
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”شبہ عمد کی دیت میں اونٹوں کی تفصیل یہ ہے کہ پچیس اونٹنیاں تین سالہ، پچیس اونٹنیاں چار سالہ، پچیس اونٹنیاں دو سالہ اور پچیس اونٹنیاں ایک سالہ ہوں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الديات /حدیث: 4552]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود (ضعیف الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
انظر الحديث السابق (4551)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 160
وَبِهِ
إسناده ضعيف
انظر الحديث السابق (4551)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 160
وَبِهِ
حدیث نمبر: 4554
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ" في الْمُغَلَّظَةِ: أَرْبَعُونَ جَذَعَةً خَلِفَةً، وَثَلَاثُونَ حِقَّةً، وَثَلَاثُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَفِي الْخَطَإِ: ثَلَاثُونَ حِقَّةً، وَثَلَاثُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَعِشْرُونَ بَنُو لَبُونٍ ذُكُورٍ، وَعِشْرُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ".
عثمان بن عفان اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ دیت مغلظہ یعنی شبہ عمد میں چالیس گابھن جزعہ، تیس حقہ اور تیس بنت لبون ہیں، اور دیت خطا میں تیس حقہ، تیس بنت لبون، بیس ابن لبون، اور بیس بنت مخاض ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الديات /حدیث: 4554]
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ مغلظ دیت کی تفصیل یہ ہے کہ: ”چالیس اونٹنیاں چار سالہ اور حاملہ، تیس اونٹنیاں تین سالہ اور تیس اونٹنیاں دو سالہ ہوں اور قتلِ خطا میں تیس اونٹنیاں تین سالہ، تیس اونٹنیاں دو سالہ، بیس اونٹ مذکر دو سالہ اور بیس اونٹنیاں ایک سالہ۔“ [سنن ابي داود/كتاب الديات /حدیث: 4554]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
قتادة عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 161
إسناده ضعيف
قتادة عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 161