الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
739. (506) بَابُ ذِكْرِ صِفَةِ الْجَهْرِ بِالْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ
نماز تہجّد میں جہری قراءت کرنے کی کیفیت کا بیان
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 1161 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 1161
مشکوۃ المصابیح: 1204
صحیح ابن حبان: 733
المستدرک علی الصحیحین: 1181
السنن الكبرى للبيهقي: 4700
المعجم الاوسط: 7219
حدیث نمبر: 1161
نَا أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ صَاحِبُ السَّابِرِيِّ، نَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِأَبِي بَكْرٍ وَهُوَ يُصَلِّي يَخْفِضُ مِنْ صَوْتِهِ، وَمَرَّ بِعُمَرَ يُصَلِّي رَافِعًا صَوْتَهُ، قَالَ: فَلَمَّا اجْتَمَعَا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لأَبِي بَكْرٍ:" يَا أَبَا بَكْرٍ! مَرَرْتُ بِكَ وَأَنْتَ تُصَلِّي تَخْفِضُ مِنْ صَوْتَكِ" , قَالَ: قَدْ أَسْمَعْتُ مَنْ نَاجَيْتُ،" وَمَرَرْتُ بِكَ يَا عُمَرُ وَأَنْتَ تَرْفَعُ صَوْتَكَ" قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ احْتَسَبْتُ بِهِ أُوقِظُ الْوَسْنَانَ، وَاحْتَسِبُ بِهِ، قَالَ: فَقَالَ لأَبِي بَكْرٍ:" ارْفَعْ مِنْ صَوْتِكَ شَيْئًا"، وَقَالَ لِعُمَرَ:" اخْفِضْ مِنْ صَوْتِكَ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَدْ خَرَّجْتُ فِي كِتَابِ الإِمَامَةِ ذِكْرَ نُزُولِ هَذِهِ الآيَةِ وَلا تَجْهَرْ بِصَلاتِكَ وَلا تُخَافِتْ بِهَا سورة الإسراء آية 110
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے جبکہ وہ پست آواز کے ساتھ نماز (تہجد) پڑھ رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے قریب سے بھی گزرے تو وہ بلند آواز سے نماز پڑھ رہے تھے ـ پھر جب وہ دونوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اکٹھے ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے ابوبکر میں تیرے پاس سے گزرا تھا اور تم نماز پڑھ رہے تھے اور قراءت آہستہ آواز سے کر رہے تھے اُنہوں نے عرض کی کہ میں جس ذات کے ساتھ مناجات کر رہا تھا میں نے اسے سنا لیا ہے۔ اور اے عمر میں تیرے پاس سے گزرا تو تم بہت بلند آواز سے قراءت کر رہے تھے - اُنہوں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، مجھے اس سے ثواب کی امید ہے، میں سونے والے کو جگانا چاہتا تھا اور اس پر اجر و ثواب کی امید رکھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو فرمایا: ”تم اپنی آواز کچھ بلند کرلو۔“ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم اپنی آواز کچھ آہستہ کرلو۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں نے اس آیت «وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا وَابْتَغِ بَيْنَ ذَٰلِكَ سَبِيلًا» [ سوره الاسراء: 110 ] کا شان نزول کتاب الامامته میں بیان کیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة التطوع بالليل/حدیث: 1161]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1161، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 733، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1172، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1329، والترمذي فى (جامعه) برقم: 447، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4775، 4776، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 7219»
حدیث نمبر: 1204
1204 - وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ لَيْلَةً فَإِذَا هُوَ بِأَبِي بَكْرٍ يُصَلِّي يَخْفِضُ مِنْ صَوْتِهِ، وَمَرَّ بِعُمَرَ وَهُوَ يُصَلِّي رَافِعًا صَوْتَهُ، قَالَ: فَلَمَّا اجْتَمَعَا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:"يَا أَبَا بَكْرٍ مَرَرْتُ بِكَ وَأَنْتَ تُصَلِّي تَخْفِضُ صَوْتَكَ"، قَالَ: قَدْ أَسْمَعْتُ مَنْ نَاجَيْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ. وَقَالَ لِعُمَرَ:"مَرَرْتُ بِكَ وَأَنْتَ تُصَلِّي رَافِعًا صَوْتَكَ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أُوقِظُ الْوَسْنَانَ، وَأَطْرُدُ الشَّيْطَانَ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"يَا أَبَا بَكْرٍ ارْفَعْ مِنْ صَوْتِكَ شَيْئًا"، وَقَالَ لِعُمَرَ:"اخْفِضْ مِنْ صَوْتِكَ شَيْئًا". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَرَوَى التِّرْمِذِيُّ نَحْوَهُ.
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک رات تشریف لائے تو دیکھا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ پست آواز سے نماز پڑھ رہے تھے، اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو وہ بلند آواز سے نماز پڑھ رہے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں جب وہ دونوں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس اکٹھے ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”میں تمہارے پاس سے گزرا اور تم آہستہ آواز سے نماز پڑھ رہے تھے۔“ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے جس سے سرگوشی کی اس کو سنا دیا (یعنی اللہ پاک کو)، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”میں تمہارے پاس سے گزرا تھا اور تم بلند آواز سے نماز پڑھ رہے تھے۔“ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں سوئے لوگوں کو جگا رہا تھا اور شیطان کو بھگا رہا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ابوبکر! تم اپنی آواز کچھ بلند کرو“ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم اپنی آواز کچھ پست رکھو۔“ ابوداؤد اور امام ترمذی نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے۔ اسنادہ حسن۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1204]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (1329) و الترمذي (447 وقال: غريب) [و صححه ابن خزيمة (1161) وابن حبان (656) والحاکم (130/1) علٰي شرط مسلم ووافقه الذهبي. ] »
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 733
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِأَبِي بَكْرٍ وَهُوَ يُصَلِّي يَخْفِضُ صَوْتَهُ، وَمَرَّ بِعُمَرَ يُصَلِّي رَافِعًا صَوْتَهُ، قَالَ: فَلَمَّا اجْتَمَعَا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لأَبِي بَكْرٍ:" يَا أَبَا بَكْرٍ، مَرَرْتُ بِكَ وَأَنْتَ تُصَلِّي تَخْفِضُ مِنْ صَوْتِكَ"، قَالَ: قَدْ أَسْمَعْتُ مَنْ نَاجَيْتُ، قَالَ:" وَمَرَرْتُ بِكَ يَا عُمَرُ، وَأَنْتَ تَرْفَعُ صَوْتَكَ"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُوقِظُ الْوَسْنَانَ، وَأَحْتَسِبُ بِهِ. قَالَ: فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لأَبِي بَكْرٍ:" ارْفَعْ مِنْ صَوْتِكَ شَيْئًا"، وَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لِعُمَرَ:" اخْفِضْ مِنْ صَوْتِكَ شَيْئًا" .
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، وہ نماز ادا کر رہے تھے اور پست آواز میں قراءت کر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، تو وہ بلند آواز میں قراءت کرتے ہوئے نماز ادا کر رہے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب یہ دونوں حضرات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے ابوبکر! میں تمہارے پاس سے گزرا تھا، تم پست آواز میں قراءت کرتے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں اس ذات کو سنا رہا تھا جس کی بارگاہ میں، میں مناجات کر رہا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمر! میں تمہارے پاس سے بھی گزرا تھا، اور تم بلند آواز میں قراءت کر رہے تھے۔“ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں سوئے ہوئے شخص کو جگانا چاہتا تھا، اور اس کے ذریعے ثواب کی امید رکھتا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم اپنی آواز کو کچھ بلند کرو“ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم اپنی آواز کو کچھ پست کر لو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 733]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1161، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 733، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1172، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1329، والترمذي فى (جامعه) برقم: 447، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4775، 4776، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 7219» «رقم طبعة با وزير 730»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1200). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح رجاله ثقات رجال مسلم غير محمد بن عبد الرحيم، فمن رجال البخاري
حدیث نمبر: 1181
أخبرني أبو الحسين محمد بن أحمد بن تمِيم القَنْطَري، حدثنا جعفر بن محمد بن شاكر، حدثنا يحيى بن إسحاق السَّيْلَحِينيّ، حدثنا حمّاد بن سَلَمة، عن ثابت البُنانيّ، عن عبد الله بن رَبَاح، عن أبي قَتادةَ: أنَّ النبيَّ ﷺ مَرَّ بأبي بكرٍ وهو يصلي يَخفِضُ من صوته، ومَرَّ بعُمر وهو يصلي رافعًا صوتَه، فلما اجتمعا عند النبي ﷺ قال لأبي بكر:"يا أبا بكر، مررتُ بكَ وأنتَ تصلي تخفِضُ من صوتك!" قال: قد أسمعتُ من ناجيتُ، فقال:"مررتُ بكَ يا عمر وأنت تَرفعُ صوتك!" قال: يا رسول الله أحتسِبُ به أُوقظُ الوَسْنان، قال: فقال لأبي بكر:"ارفَعْ من صوتك شيئًا"، وقال لعمر:"اخفِضْ من صوتك" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا جبکہ وہ دھیمی آواز میں نماز پڑھ رہے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا جبکہ وہ بلند آواز میں نماز پڑھ رہے تھے، جب یہ دونوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اکٹھے ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر سے فرمایا: ”اے ابوبکر! میرا گزر تمہارے پاس سے ہوا اور تم دھیمی آواز میں نماز پڑھ رہے تھے؟“ انہوں نے عرض کیا: (یا رسول اللہ!) میں جس سے مناجات کر رہا تھا اسے سنا دیا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمر! میرا گزر تمہارے پاس سے ہوا اور تم آواز بلند کر رہے تھے!“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں اس کے ذریعے ثواب کی امید رکھتا ہوں کہ اونگھنے والے کو بیدار کر دوں، راوی کہتے ہیں: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر سے فرمایا: ”اپنی آواز کو کچھ بلند کرو“، اور عمر سے فرمایا: ”اپنی آواز کو کچھ دھیما کرو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب صلاة التطوع/حدیث: 1181]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب صلاة التطوع/حدیث: 1181]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد رجاله ثقات غير شيخ المصنف، فهو حسن الحديث في المتابعات، وقد توبع- إلّا أنه اختُلف في وصله وإرساله، فقد خالف يحيى بن إسحاق السيلحيني موسى بنُ إسماعيل، فقد رواه عن حماد بن سلمة عن ثابت البناني عن النبي ﷺ مرسلًا، ورجح المرسلَ الترمذي وابن أبي حاتم-» [ترقيم الرساله 1181] [ترقيم الشركة 1172]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 4700
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ تَمِيمٍ الْقَنْطَرِيُّ بِبَغْدَادَ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاكِرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّالَحِينِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِأَبِي بَكْرٍ وَهُوَ يُصَلِّي يَخْفِضُ مِنْ صَوْتِهِ، وَمَرَّ بِعُمَرَ وَهُوَ يُصَلِّي رَافِعًا صَوْتَهُ، فَلَمَّا اجْتَمَعَا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ:" يَا أَبَا بَكْرٍ، مَرَرْتُ بِكَ وَأَنْتَ تُصَلِّي تَخْفِضُ مِنْ صَوْتِكَ" قَالَ: لَقَدْ أَسْمَعْتُ مَنْ نَاجَيْتُ فَقَالَ:" مَرَرْتُ بِكَ يَا عُمَرُ وَأَنْتَ تَرْفَعُ صَوْتَكَ" قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أحْتَسِبُ بِهِ، أُوقِظُ الْوَسْنَانَ، فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ:" ارْفَعْ مِنْ صَوْتِكَ شَيْئًا"، وَقَالَ لِعُمَرَ:" اخْفِضْ مِنْ صَوْتِكَ شَيْئًا"..
عبداللہ بن رباح، سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے، وہ آہستہ آواز سے تلاوت کر رہے تھے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو وہ بلند آواز سے قرأت کر رہے تھے۔ جب دونوں رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے ابوبکر! میرا گزر تیرے پاس سے ہوا تو تم نماز کی حالت میں اپنی آواز کو پست کیے ہوئے تھے۔“ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کہا: میں سنا رہا تھا اس کو جس سے میں سرگوشی کر رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے عمر! میں تیرے پاس سے گزرا تو تم نے اپنی آواز کو بلند کیا ہوا تھا۔“ تو وہ کہنے لگے: اے اللہ کے رسول! میں سوئے ہوئے لوگوں کو بیدار کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اپنی آواز کو تھوڑا سا بلند کرو“ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اپنی آواز کو تھوڑا سا پست کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4700]
تخریج الحدیث: «ابوداؤد 1329»
الحكم على الحديث:
ابوداؤد 1329
حدیث نمبر: 7219
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابَانَ ، ثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ ، وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى أَبِي بَكْرٍ وَهُوَ يُصَلِّي يَخْفِضُ مِنْ صَوْتِهِ، وَمَرَّ عَلَى عُمَرَ وَهُوَ يُصَلِّي وَهُوَ يَرْفَعُ صَوْتَهُ، فَلَمَّا أَصْبَحَا وَاجْتَمَعَا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ : يَا أَبَا بَكْرٍ ، مَرَرْتُ بِكَ وَأَنْتَ تُصَلِّي تَخْفِضُ مِنْ صَوْتِكَ؟ قَالَ: قَدْ أَسْمَعْتُ مَنْ نَاجَيْتُ قَالَ: I " ارْفَعْ مِنْ صَوْتِكَ شَيْئًا I ".
وَقَالَ لِعُمَرَ : I " مَرَرْتُ بِكَ يَا عُمَرُ وَأَنْتَ تُصَلِّي تَرْفَعُ مِنْ صَوْتِكِ؟ I " فَقَالَ: خَشِيتُ الشَّيْطَانَ يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ: I " اخْفِضْ مِنْ صَوْتِكَ شَيْئًا I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ - مَوْصُولًا - عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي قَتَادَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
وَقَالَ لِعُمَرَ : I " مَرَرْتُ بِكَ يَا عُمَرُ وَأَنْتَ تُصَلِّي تَرْفَعُ مِنْ صَوْتِكِ؟ I " فَقَالَ: خَشِيتُ الشَّيْطَانَ يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ: I " اخْفِضْ مِنْ صَوْتِكَ شَيْئًا I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ - مَوْصُولًا - عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي قَتَادَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا جبکہ وہ نماز پڑھ رہے تھے اور اپنی آواز پست رکھے ہوئے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا جبکہ وہ نماز پڑھ رہے تھے اور اپنی آواز بلند کیے ہوئے تھے، پھر جب صبح ہوئی اور وہ دونوں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے ابوبکر! میرا گزر تمہارے پاس سے ہوا جبکہ تم نماز میں اپنی آواز کو بہت پست کر رہے تھے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”(اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !) میں نے اسے سنا دیا جس سے میں مناجات کر رہا تھا،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی آواز کو کچھ بلند کر لیا کرو۔“
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے عمر! میرا گزر تمہارے پاس سے ہوا جبکہ تم نماز میں اپنی آواز بلند کر رہے تھے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے شیطان کا اندیشہ تھا،“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی آواز کو کچھ پست کر لیا کرو۔“
اس حدیث کو حماد بن سلمہ رحمہ اللہ سے ’موصولاً‘ صرف یحییٰ بن اسحاق رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7219]
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے عمر! میرا گزر تمہارے پاس سے ہوا جبکہ تم نماز میں اپنی آواز بلند کر رہے تھے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے شیطان کا اندیشہ تھا،“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی آواز کو کچھ پست کر لیا کرو۔“
اس حدیث کو حماد بن سلمہ رحمہ اللہ سے ’موصولاً‘ صرف یحییٰ بن اسحاق رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7219]
تخریج الحدیث: «قال أبو حاتم الرازي: الصحيح عن عبد الله بن رباح أن النبي صلى الله عليه وسلم مرسل أخطأ فيه السالحيني «علل الحديث، ج 2، ص 223» »
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1161، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 733، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1172، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1329، والترمذي فى «جامعه» برقم: 447، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4775، 4776»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1161، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 733، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1172، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1329، والترمذي فى «جامعه» برقم: 447، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4775، 4776»
الحكم على الحديث:
الصحيح مرسل