🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1921. ‏(‏180‏)‏ بَابُ فَضْلِ اسْتِلَامِ الرُّكْنَيْنِ وَذِكْرِ حَطِّ الْخَطَايَا بِمَسْحِهَا
حجر اسود اور رکن یمانی کی فضیلت اور ان دونوں کے استلام سے گناہوں کی بخشش کا بیان
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 2729 (کل: 20 مقامات، 12 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 2729، 2753
سنن ترمذی: 959
مشکوۃ المصابیح: 2580
مسند احمد: 4462، 5621، 5701
مصنف ابن ابی شیبہ: 13087
الفتح الربانی: 4338، 4339
المستدرک علی الصحیحین: 1819
السنن الكبرى للبيهقي: 9431
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5475
المعجم الکبیر للطبرانی: 13382، 13387، 13389
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5687، 5688، 5689
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2539
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1819
أخبرني عبد الله بن محمد بن موسى، حدثنا محمد بن أيوب، أخبرنا يحيى بن المغيرة، حدثنا جَرِير، عن عطاء بن السائب، عن عبد الله بن عُبيد بن عُمير، عن أبيه: أنَّ ابن عمر كان يُزاحِم على الرُّكْنين، فقلت: يا أبا عبد الرحمن، إنَّكَ تُزاحِم على الركنين زِحامًا ما رأيتُ أحدًا من أصحاب رسول الله ﷺ يُزاحِم عليه! قال: إنْ أَفعلْ فإنِّي سمعتُ رسول الله ﷺ يقول:"إِنَّ مَسْحَهُما كفَّارةٌ للخَطَايا"، [وسمعتُه يقول:"مَن طافَ بهذا البيت سُبوعًا فأحصاهُ، كان كعِتْقِ رَقَبة"] (1) ، وسمعته يقول:"لا يَضَعُ قدمًا ولا يَرفَعُ أخرى إلَّا حَطَّ اللهُ عنه بها خَطيئةً، وكَتَبَ له بها حسنةً" (2) .
هذا حديث صحيح على ما بيّنتُه من حال عطاء بن السائب، ولم يُخرجاه.
عبید بن عمیر سے روایت ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما (طواف کے دوران) دونوں رکنوں (رکنِ یمانی اور حجرِ اسود) پر بہت ازدحام کرتے تھے، میں نے عرض کیا: اے ابوعبدالرحمن! آپ ان دونوں رکنوں پر اتنا زیادہ رش کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کسی اور کو اس طرح کرتے نہیں دیکھا! انہوں نے فرمایا: اگر میں ایسا کرتا ہوں تو اس لیے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ان دونوں کا مسح کرنا گناہوں کا کفارہ ہے۔“ اور میں نے آپ کو یہ فرماتے سنا ہے: ”جس نے اس گھر کا سات بار طواف کیا اور اسے پورا کیا، تو یہ ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔“ اور میں نے آپ کو یہ فرماتے سنا ہے: ”وہ (طواف کرنے والا) اپنا قدم نہیں رکھتا اور نہ ہی دوسرا قدم اٹھاتا ہے مگر اللہ اس کی وجہ سے اس کی ایک خطا مٹا دیتا ہے اور اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتا ہے۔“
یہ حدیث عطاء بن سائب کے حال کی وضاحت کے مطابق صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب المناسك/حدیث: 1819]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، جرير بن عبد الحميد وإن كانت روايته عن عطاء بن السائب بعد الاختلاط قد توبع ممَّن روى عنه قبل الاختلاط وبعده، وقد صرَّح عبد الله بن عبيد بسماعه من أبيه عند أحمد (4462).» [ترقيم الرساله 1819] [ترقيم الشركة 1805]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9431
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، وَأَبُو بَكْرٍ الْفَارِسِيُّ قَالَا: أنبأ أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ هُشَيْمٌ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ، يَقُولُ لِابْنِ عُمَرَ: مَا لِي أَرَاكَ لَا تَسْتَلِمُ إِلَّا هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ وَلَا تَسْتَلِمُ غَيْرَهُمَا؟، قَالَ: إِنْ أَفْعَلْ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ اسْتِلَامَهُمَا يَحُطُّ الْخَطَايَا" قَالَ: وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" مَنْ طَافَ سُبُوعًا، وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ فَلَهُ بِعِدْلِ رَقَبَةٍ، وَمَنْ رَفَعَ قَدَمًا وَوَضَعَ أُخْرَى كَتَبَ اللهُ لَهُ بِهَا حَسَنَةً، وَحَطَّ لَهُ بِهَا عَنْهُ خَطِيئَةً، وَرَفَعَ لَهُ بِهَا دَرَجَةً" وَهَذَا يَدُلُّ عَلَى أَنَّهُمَا جَمِيعًا سَمِعَاهُ الْأَبُ وَالِابْنُ.
عبید بن عمیر نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کیا وجہ ہے کہ میں آپ کو دیکھتا ہوں کہ آپ صرف ان دو رکنوں کو چھوتے ہیں اور ان کے علاوہ کو نہیں؟ کہنے لگے: اگر میں ایسا کرتا ہوں تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”ان دونوں کو چھونا گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔“ کہتے ہیں اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے سات چکر لگائے اور دو رکعتیں ادا کیں تو اس کے لیے گردن آزاد کرانے کے برابر ثواب ہے اور جس نے ایک پاؤں اٹھایا اور دوسرا رکھا تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے نیکی لکھے گا اور گناہ مٹائے گا اور درجہ بلند کرے گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9431]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ انظر قبله، وهذا الفظ احمد 2/3۔ وابو يعلي 5688»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5475
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ يَقُولُ لِابْنِ عُمَرَ: مَا لِي لَا أَرَاكَ تَسْتَلِمُ إِلَّا هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ: الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ وَالرُّكْنَ الْيَمَانِيَّ؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِنْ أَفْعَلْ فَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ اسْتِلَامَهُمَا يَحُطُّ الْخَطَايَا".
قَالَ: وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَنْ طَافَ أُسْبُوعًا يُحْصِيهِ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَ لَهُ كَعِدْلِ رَقَبَةٍ".
قَالَ: وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" مَا رَفَعَ رَجُلٌ قَدَمًا وَلَا وَضَعَهَا إِلَّا كُتِبَ لَهُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَحُطَّ عَنْهُ عَشْرُ سَيِّئَاتٍ، وَرُفِعَ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
عبداللہ بن عبید بن عمیر بیان کرتے ہیں: انہوں نے اپنے والد کو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ کہتے ہوئے سنا: کیا وجہ ہے؟ کہ میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ صرف ان دو ارکان یعنی حجر اسود اور رکن یمانی کا استلام کرتے ہیں؟ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا میں ایسا کرتا ہوں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ان دونوں کا استلام گناہوں کو ختم کر دیتا ہے“۔ انہوں نے یہ بات بیان کی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص گنتی کر کے سات چکر لگاتا ہے اور پھر دو رکعت ادا کرتا ہے، تو یہ اس کے لئے غلام آزاد کرنے کی مانند ہے“۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے، جو شخص ایک قدم اٹھاتا ہے اور ایک قدم رکھتا ہے، تو اس کے عوض میں اسے دس نیکیاں ملتی ہیں اور اس کے دس گناہ ختم ہوتے ہیں اور اس کے دس درجات بلند ہوتے ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5475]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5688، 5689)، اخرجه احمد فى المسند (4462)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4448، 27863، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5040»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13382
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْمُنْذِرِ الْقَزَّازُ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ، ثَنَا هَمَّامٌ ، ثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ اللَّيْثِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ : أَرَاكَ تُزَاحِمُ عَلَى هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ، قَالَ: إِنْ أَفْعَلْ فَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ مَسْحَهُمَا يَحُطَّانِ الْخَطَايَا.
عبید بن عمیر بیان کرتے ہیں: میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: میں دیکھتا ہوں کہ آپ ان دونوں رکنوں کے پاس دھکم پیل کرتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا: ہاں میں ایسا کرتا ہوں، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”ان دونوں کو چھونا گناہوں کو جھاڑ دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13382]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 390، حدیث 13439»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13387
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا خَلِيفَةُ بْنُ خَيَّاطٍ الْعُصْفُرِيُّ ، ثَنَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يُزَاحِمُ عَلَى الرُّكْنَيْنِ زِحَامًا شَدِيدًا، وَقَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُزَاحِمُ عَلَيْهِ، وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: " لَا يَضَعُ قَدَمًا وَلَا يَرْفَعُ إِلَّا كُتِبَ لَهُ بِهَا حَسَنَةٌ.
عبید بن عمیر بیان کرتے ہیں: میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ ان دونوں رکنوں کے پاس سخت دھکم پیل کرتے تھے، اور فرماتے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (بھی) اس پر دھکم پیل کرتے دیکھا، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”وہ قدم رکھتا اور اٹھاتا ہے تو اس کے بدلے اسے ایک نیکی ضرور لکھی جاتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13387]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 391، حدیث 13444»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13389
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِابْنِ عُمَرَ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَا لِي أَرَاكَ تَسْتَلِمُ الرُّكْنَيْنِ، وَلَا تَتْرُكُهُمَا؟ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُهُ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ مَسْحَهُمَا يَحُطُّ الذُّنُوبَ.
عبداللہ بن عبید بن عمیر بیان کرتے ہیں: ایک آدمی نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: اے ابوعبدالرحمن! کیا بات ہے میں دیکھتا ہوں کہ آپ ان دونوں رکنوں کا استلام کرتے ہیں اور انہیں نہیں چھوڑتے؟ اور ابن عمر رضی اللہ عنہما ایسا کیا کرتے تھے۔ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”ان دونوں کو چھونا گناہوں کو جھاڑ دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13389]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 392، حدیث 13446»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5687
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى الْمَوْصِلِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ ابْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يُزَاحِمُ عَلَى الرُّكْنَيْنِ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، إِنِّي رَأَيْتُكَ تُزَاحِمُ عَلَى الرُّكْنَيْنِ زِحَامًا مَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُزَاحِمُ عَلَيْهِ؟. قَالَ: إِنْ أَفْعَلْ فَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَسْحُهُمَا كَفَّارَةٌ لِلْخَطَايَا. وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَنْ طَافَ بِالْبَيْتِ أُسْبُوعًا فَأَحْصَاهُ، كَانَ لَهُ كَعِتْقِ رَقَبَةٍ. وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: لَا يَضَعُ قَدَمًا وَلَا يَرْفَعُ أُخْرَى إِلَّا حَطَّ اللهُ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً، وَكَتَبَ لَهُ بِهَا حَسَنَةً، وَرُفِعَتْ لَهُ بِهَا دَرَجَةٌ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے ان سے عرض کیا کہ اے ابو عبدالرحمن! میں آپ کو بیت اللہ کے دونوں کونوں (حجرِ اسود اور رکنِ یمانی) پر اس قدر ازدحام کرتے دیکھتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کسی اور کو اس طرح کرتے نہیں دیکھا؟ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اگر میں ایسا کرتا ہوں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «مَسْحُهُمَا كَفَّارَةٌ لِلْخَطَايَا» ”ان دونوں کا مسح کرنا گناہوں کا کفارہ ہے“ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: «مَنْ طَافَ بِالْبَيْتِ أُسْبُوعًا فَأَحْصَاهُ كَانَ لَهُ كَعِتْقِ رَقَبَةٍ» ”جس نے بیت اللہ کے سات چکر لگا کر طواف مکمل کیا تو اسے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملے گا“ نیز میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے بھی سنا: «لَا يَضَعُ قَدَمًا وَلَا يَرْفَعُ أُخْرَى إِلَّا حَطَّ اللَّهُ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً وَكَتَبَ لَهُ بِهَا حَسَنَةً وَرُفِعَتْ لَهُ بِهَا دَرَجَةٌ» ”وہ اپنا جو قدم بھی زمین پر رکھتا اور جو قدم بھی اٹھاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کا ایک گناہ مٹا دیتا ہے، اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتا ہے اور اس کی وجہ سے اس کا ایک درجہ بلند فرما دیتا ہے۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5687]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 959، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2919، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2956، وأخرجه فتح الباري برقم: 5317، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 9207، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1842، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2753، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13439، 13444، 13446، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2539/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5661»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5688
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ، يَقُولُ: قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ : مَا لِي أَرَاكَ لَا تَسْتَلِمُ إِلَّا هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ: الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ، وَالرُّكْنَ الْيَمَانِيَ؟ قَالَ:
فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : إِنْ أَفْعَلْ فَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ اسْتِلَامَهُمَا يَحُطُّ الْخَطَايَا. وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَنْ طَافَ سُبُوعًا يُحْصِيهِ، وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَ لَهُ كَعَدْلِ رَقَبَةٍ. وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَا رَفَعَ رَجُلٌ قَدَمًا، وَلَا وَضَعَهَا إِلَّا كُتِبَتْ لَهُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَحُطَّ عَنْهُ عَشْرُ سَيِّئَاتٍ، وَرُفِعَ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے ان سے دریافت کیا کہ کیا وجہ ہے کہ میں آپ کو بیت اللہ کے صرف انہی دو کونوں یعنی حجرِ اسود اور رکنِ یمانی کا ہی استلام کرتے دیکھتا ہوں؟ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ «إِنَّ اسْتِلَامَهُمَا يَحُطُّ الْخَطَايَا» ”بے شک ان دونوں کو چھونا گناہوں کو جھاڑ دیتا ہے“ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ «مَنْ طَافَ سُبُوعًا يُحْصِيَهُ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَ لَهُ كَعِدْلِ رَقَبَةٍ» ”جس نے بیت اللہ کے سات چکر مکمل کیے اور دو رکعتیں ادا کیں، تو اسے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملے گا“ نیز میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ «مَا رَفَعَ رَجُلٌ قَدَمًا وَلَا وَضَعَهَا إِلَّا كُتِبَتْ لَهُ عَشَرُ حَسَنَاتٍ وَحُطَّ عَنْهُ عَشْرُ سَيِّئَاتٍ وَرُفِعَ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ» ”کوئی شخص (دورانِ طواف) اپنا قدم نہیں اٹھاتا اور نہ ہی زمین پر رکھتا ہے مگر اس کے بدلے اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں، اس کے دس گناہ مٹا دیے جاتے ہیں اور اس کے دس درجات بلند کر دیے جاتے ہیں“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5688]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: قوى»
«انظر قبله، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5662»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5689
وَحَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ يَقُولُ لِابْنِ عُمَرَ : مَا لَكَ أَرَاكَ تَسْتَلِمُ هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ لَا تَسْتَلِمُ غَيْرَهُمَا؟ يَعْنِي: الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ، وَالرُّكْنَ الْيَمَانِيَ.
فَقَالَ: إِنْ أَفْعَلْ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ اسْتِلَامَهُمَا يَحُطُّ الْخَطَايَا، وَمَا رَفَعَ رَجُلٌ قَدَمًا، وَلَا وَضَعَهَا إِلَّا كُتِبَتْ لَهُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَحُطَّ عَنْهُ عَشْرُ سَيِّئَاتٍ. وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَنْ أَحْصَى سُبُوعًا، وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَ كَعِتْقِ رَقَبَةٍ.
عبداللہ بن عبید بن عمیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے والد عبید بن عمیر رحمہ اللہ کو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ دریافت کرتے ہوئے سنا کہ ”کیا وجہ ہے کہ میں آپ کو صرف ان دو کونوں—یعنی حجرِ اسود اور رکنِ یمانی—کا استلام کرتے ہوئے دیکھتا ہوں اور ان کے سوا کسی اور کا نہیں؟“ تو انہوں نے جواب دیا کہ ”اگر میں ایسا کرتا ہوں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ «إِنَّ اسْتِلَامَهُمَا يَحُطُّ الْخَطَايَا وَمَا رَفَعَ رَجُلٌ قَدَمًا وَلَا وَضَعَهَا إِلَّا كُتِبَتْ لَهُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ وَحُطَّ عَنْهُ عَشْرُ سَيِّئَاتٍ» ”یقیناً ان دونوں کا استلام (چومنا یا ہاتھ لگانا) گناہوں کو گرا دیتا ہے، اور کوئی شخص (طواف کے دوران) اپنا قدم اٹھاتا ہے نہ رکھتا ہے مگر اس کے بدلے اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اور اس سے دس گناہ جھاڑ دیے جاتے ہیں“، نیز میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی فرماتے سنا کہ «مَنْ أَحْصَى سُبُوعًا وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَ كَعِتْقِ رَقَبَةٍ» ”جس نے (بیت اللہ کے طواف کے) سات چکر پورے کیے اور دو رکعت نماز ادا کی، تو یہ (اجر میں) ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہے“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5689]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: قوى»
«انظر قبله، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5663»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2539
عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "مَنْ طَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا يُحْصِيهِ كُتِبَتْ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ حَسَنَةٌ، وَمُحِيَتْ عَنْهُ سَيِّئَةٌ، وَرُفِعَتْ لَهُ دَرَجَةٌ وَكَانَ لَهُ عَدْلُ رَقَبَةٍ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ وَالْبَيْهَقِيُّ .
وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَلَفْظُهُ قَالَ: "رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يُزَاحِمُ عَلَى الْحَجَرِ وَالرُّكْنِ الْيَمَانِي زِحَامًا مَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ، فَقُلْتُ لَهُ، فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ مَسْحَهُمَا كَفَّارَةُ الْخَطَايَا. وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَنْ طَافَ أُسْبُوعًا فَأَحْصَاهُ كَانَ كَعَدْلِ رَقَبَةٍ. قَالَ: وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَا يَرْفَعُ الْحَاجُّ قَدَمًا وَلَا يَضَعُ أُخْرَى إِلَّا كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةٌ، وَحُطَّ عَنْهُ خَطِيئَةٌ، وَرُفِعَ لَهُ دَرَجَةٌ".
وَأَبُو يَعْلَى وَلَفْظُهُ: "قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ : مَا لِي لَا أَرَاكَ تَسْتَلِمُ إِلَّا هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ وَالرُّكْنَ الْيَمَانِيَ؟ قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : إِنْ أَفْعَلْ فَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ اسْتِلَامَهُمَا يَحُطُّ الْخَطَايَا. وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَنْ طَافَ أُسْبُوعًا يُحْصِيهِ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَ كَعَدْلِ رَقَبَةٍ، وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَا رَفَعَ رَجُلٌ قَدَمًا وَلَا وَضَعَهَا إِلَّا كُتِبَتْ لَهُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَحُطَّ عَنْهُ عَشْرُ سَيِّئَاتٍ، وَرُفِعَ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ".
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِتَمَامِهِ، وَابْنُ خُزَيْمَةَ فِي صَحِيحِهِ، وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَرَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ مُخْتَصَرًا.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے بیت اللہ کے سات چکر لگا کر ان کی گنتی مکمل کی، تو اس کے ہر قدم کے بدلے ایک نیکی لکھ دی جائے گی، اس کا ایک گناہ مٹا دیا جائے گا، اس کا ایک درجہ بلند کر دیا جائے گا اور یہ عمل ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب رکھتا ہوگا۔“ اسے ابوداؤد طیالسی، محمد بن یحییٰ بن ابی عمر اور بیہقی نے روایت کیا ہے۔ نیز عبد بن حمید کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ (عبید بن عمیر کہتے ہیں) میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو حجرِ اسود اور رکنِ یمانی پر (استلام کے لیے) اس قدر اژدھام کرتے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کسی اور کو ویسا کرتے نہیں دیکھا، تو میں نے ان سے اس کا سبب پوچھا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ان دونوں کا مسح کرنا گناہوں کا کفارہ ہے۔“ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی فرماتے سنا: ”جس نے سات بار طواف کر کے اسے مکمل کیا، تو یہ ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔“ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”حج کرنے والا اپنا جو قدم بھی اٹھاتا ہے اور جو رکھتا ہے، اس کے بدلے اس کے لیے ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے، اس سے ایک گناہ جھاڑ دیا جاتا ہے اور اس کا ایک درجہ بلند کر دیا جاتا ہے۔“ جبکہ ابویعلیٰ کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا: ”کیا بات ہے کہ میں آپ کو صرف ان دو کونوں یعنی حجرِ اسود اور رکنِ یمانی ہی کا استلام کرتے ہوئے دیکھتا ہوں؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”اگر میں ایسا کرتا ہوں تو اس لیے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «إِنَّ اسْتِلَامَهُمَا يَحُطُّ الْخَطَايَا» ”بے شک ان دونوں کا استلام گناہوں کو جھاڑ دیتا ہے۔“ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جس نے سات چکر (طواف) مکمل کیے اور دو رکعت نماز ادا کی، تو یہ ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہے“، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”کوئی شخص اپنا قدم نہیں اٹھاتا اور نہ ہی اسے رکھتا ہے مگر یہ کہ اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں، اس کے دس گناہ مٹا دیے جاتے ہیں اور اس کے دس درجات بلند کر دیے جاتے ہیں۔“ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے مکمل طور پر، ابن خزیمہ نے اپنی صحیح میں، امام حاکم نے (صحیح قرار دیتے ہوئے)، طبرانی اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، جبکہ امام ترمذی نے اسے مختصراً نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الحج/حدیث: 2539]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 959، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2919، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2956، وأخرجه فتح الباري برقم: 5317، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 9207، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1842، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2753، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13439، 13444، 13446، وأخرجه مسند أحمد برقم: 27837»

الحكم على الحديث:
صححه الحاكم / أخرجه ابن حبان في صحيحه / أخرجه ابن خزيمة في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں