الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
445. (212) بَابُ التَّكْبِيرِ عِنْدَ النُّهُوضِ مِنَ الْجُلُوسِ مَعَ الْقِيَامِ مَعًا.
قعدہ سے اٹھتے وقت قیام کے ساتھ ہی اللہ اکبر کہنے کا بیان
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 688 (کل: 25 مقامات، 10 کتب)
بلوغ المرام: 220
المنتقى ابن الجارود: 184
المستدرک علی الصحیحین: 767
11 تا 20
حدیث نمبر: 220
وعن نعيم المجمر قال: صليت وراء أبي هريرة رضي الله تعالى عنه. فقرأ بسم الله الرحمن الرحيم، ثم قرأ بأم القران حتى إذا بلغ" ولا الضالين" قال:"آمين" ويقول كلما سجد وإذا قام من الجلوس: الله أكبر ثم يقول إذا سلم: والذي نفسي بيده إني لأشبهكم صلاة برسول الله صلى الله عليه وآله وسلم. رواه النسائي وابن خزيمة.
نعیم المجمر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی امامت میں نماز پڑھی تو انہوں نے پہلے «بسم الله» تلاوت فرمائی پھر بعدازاں «ام القران» (سورۃ «فاتحه») پڑھی تاآنکہ آپ «ولا الضالين» پر پہنچ گئے اور «آمين» کہی۔ راوی کا بیان ہے کہ جب سجدہ کیا اور جب بیٹھنے کے بعد کھڑے ہوئے تو «الله اكبر» کہتے۔ پھر سلام پھیر کر فرمایا مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے! یقیناً میں تم سے نماز کی ادائیگی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت مشابہ ہوں۔ (میری نماز رسول اللہ کی نماز کے بہت مشابہ ہے) (نسائی، ابن خزیمہ) [بلوغ المرام/حدیث: 220]
«وَعَنْ» اور سے – «نُعَيْمٍ الْمُجْمِرِ» نعیم مُجمِر – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «صَلَّيْتُ» میں نے نماز پڑھی – «وَرَاءَ» پیچھے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ کے – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «فَقَرَأَ» تو انہوں نے پڑھی – «بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» بسم اللہ الرحمن الرحیم – «ثُمَّ» پھر – «قَرَأَ» پڑھی – «بِأُمِّ الْقُرْآنِ» ام القرآن (سورۂ فاتحہ) – «حَتَّى إِذَا» یہاں تک کہ جب – «بَلَغَ» وہ پہنچے – «وَلَا الضَّالِّينَ» ولا الضالین تک – «قَالَ» تو کہا: – «آمِينَ» آمین – «وَيَقُولُ» اور کہتے تھے – «كُلَّمَا سَجَدَ» جب بھی سجدہ کرتے – «وَإِذَا قَامَ» اور جب کھڑے ہوتے – «مِنَ الْجُلُوسِ» بیٹھنے سے: – «اللَّهُ أَكْبَرُ» اللہ سب سے بڑا ہے – «ثُمَّ يَقُولُ» پھر کہتے – «إِذَا سَلَّمَ» جب سلام پھیرتے: – «وَالَّذِي» اس ذات کی قسم – «نَفْسِي» میری جان – «بِيَدِهِ» جس کے ہاتھ میں ہے – «إِنِّي» بے شک میں – «لَأَشْبَهُكُمْ» تم سب سے زیادہ مشابہ ہوں – «صَلَاةً» نماز میں – «بِرَسُولِ اللَّهِ» اللہ کے رسول سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «النَّسَائِيُّ» نسائی – «وَابْنُ خُزَيْمَةَ» اور ابن خزیمہ نے۔
اور نعیم مجمر رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی تو انہوں نے ”بسم اللہ الرحمن الرحیم“ پڑھی، پھر ام القرآن (سورۂ فاتحہ) پڑھی، یہاں تک کہ جب ”ولا الضالین“ پر پہنچے تو ”آمین“ کہا، اور جب بھی سجدہ کرتے اور جب بیٹھنے کے بعد کھڑے ہوتے تو ”اللہ اکبر“ کہتے، پھر جب سلام پھیرا تو کہا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں نماز میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مشابہ ہوں۔ اسے نسائی اور ابن خزیمہ نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 220]
اور نعیم مجمر رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی تو انہوں نے ”بسم اللہ الرحمن الرحیم“ پڑھی، پھر ام القرآن (سورۂ فاتحہ) پڑھی، یہاں تک کہ جب ”ولا الضالین“ پر پہنچے تو ”آمین“ کہا، اور جب بھی سجدہ کرتے اور جب بیٹھنے کے بعد کھڑے ہوتے تو ”اللہ اکبر“ کہتے، پھر جب سلام پھیرا تو کہا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں نماز میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مشابہ ہوں۔ اسے نسائی اور ابن خزیمہ نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 220]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي، الافتتاح، باب قراءة بسم الله الرحمن الرحيم، حديث:906، وابن خزيمة:1 /251، حديث:499.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8253
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ , حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ , عَنِ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: أنا أَشْبَهُكُمْ صَلاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَالَ: " سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَه"، قَالَ:" رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ"، وَكَانَ يُكَبِّرُ إِذَا رَكَعَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ، َإِذَا قَامَ مِنَ السَّجْدَتَيْن، قَال:" اللَّهُ أَكْبَرُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نماز کے اعتبار سے میں تم سب سے زیادہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہہ ہوں نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب سمع اللہ لمن حمدہ کہتے تو ربنا و لک الحمد کہتے جب رکوع میں جاتے یا رکوع سے سر اٹھاتے یا دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہوتے تو ہر موقع پر تکبیر کہتے [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8253]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 795، م: 392
حدیث نمبر: 8502
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " إِنَّمَا الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَلَا تُكَبِّرُوا حَتَّى يُكَبِّرَ، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَلَا تَرْكَعُوا حَتَّى يَرْكَعَ، وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقُولُوا: رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا، وَلَا تَسْجُدُوا حَتَّى يَسْجُدَ، وَإِنْ صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا أَجْمَعُونَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: امام کو تو مقررہی اس لئے کیا جاتا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے اس لئے جب وہ تکبیرک ہے تو تم بھی تکبیرکہوکہنے سے پہلے تکبیر نہ کہوجب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو اس کے رکوع کرنے سے پہلے رکوع نہ کرو جب وہ سمع اللہ لمن حمدہ کہے تو تم ربنا و لک الحمد کہو جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو اور اس کے سجدہ کرنے سے پہلے تم سجدہ نہ کرو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم سب بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8502]
الحكم على الحديث:
حدیث صحیح ، وھذا إسناد قوي ، خ : 734 ، م : 414
حدیث نمبر: 9837
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ . وَحَدَّثَنَا يَزِيدُ ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: أَنَا أَشْبَهُكُمْ صَلَاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، قَالَ: اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ، قَالَا: وَكَانَ يُكَبِّرُ إِذَا رَكَعَ، وَإِذَا قَامَ مِنَ السُّجُودِ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَتَيْنِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نماز کے حوالے سے میں تم سب سے زیادہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ ہوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سمع اللہ لمن حمدہ کہتے تو اللہم ربناولک الحمد کہتے اور جب رکوع میں جاتے یا ایک سجدہ سے سر اٹھا کر دوسرا سجدہ کرنا چاہتے یا دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہوتے تو ہر موقع پر تکبیر کہتے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9837]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 795، م: 392
حدیث نمبر: 10449
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ ، حَدَّثَنَا رِشْدِينُ ، حَدَّثَنِي عَمْرٌو يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ , أَنَّ نُعَيْمًا الْمُجْمِرَ حَدَّثَهُ , أَنَّهُ صَلَّى وَرَاءَ أَبِي هُرَيْرَةَ ، فَقَرَأَ أُمَّ الْقُرْآنِ، فَلَمَّا قَالَ: " غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7 , قَالَ: آمِينَ، ثُمَّ كَبَّرَ لِوَضْعِ الرَّأْسِ، ثُمَّ قَالَ حِينَ فَرَغَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنِّي لَأَشْبَهُكُمْ صَلَاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
نعیم المجمررحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی انہوں نے سورت فاتحہ کی تلاوت کرتے ہوئے آخر میں جب " غیرالمغضوب علیہم ولاالضالین " کہا تو آمین کہا پھر سر جھکانے کے لئے تکبیر کہی پھر فارغ ہو کر فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے میں نماز میں تم سب سے زیادہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہہ ہوں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10449]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 795، م: 392، وهذا إسناد ضعيف لضعف رشدين، لكنه توبع
حدیث نمبر: 10519
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّهُ كَانَ " يُصَلِّي بِهِمْ فَيُكَبِّرُ كُلَّمَا رَفَعَ، فَإِذَا انْصَرَفَ , قَالَ: أَنَا أَشْبَهُكُمْ صَلَاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
ابوسلمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ انہیں نماز پڑھاتے ہوئے ہر رفع و خفض میں تکبیر کہتے تھے اور جب فارغ ہوتے تو فرماتے کہ میں نماز کے اعتبار سے تم سب سے زیادہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہہ ہوں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10519]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، خ: 785، م: 392
حدیث نمبر: 499
نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، أَخْبَرَنَا أَبِي ، وَشُعَيْبٌ يَعْنِي ابْنَ اللَّيْثِ ، قَالا: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، نا خَالِدٌ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، نا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي هِلالٍ ، عَنْ نُعَيْمٍ الْمُجْمِرِ ، قَالَ: صَلَّيْتُ وَرَاءَ أَبِي هُرَيْرَةَ ، فَقَرَأَ:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1، ثُمَّ قَرَأَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ، حَتَّى بَلَغَ وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7 فَقَالَ: آمِينَ، وَقَالَ النَّاسُ: آمِينَ، وَيَقُولُ كُلَّمَا سَجَدَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، وَإِذَا قَامَ مِنَ الْجُلُوسِ، قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، وَيَقُولُ إِذَا سَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنِّي لأَشْبَهُكُمْ صَلاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، جَمِيعُهَا لَفْظًا وَاحِدًا، غَيْرُ أَنَّ ابْنَ عَبْدِ الْحَكَمِ، قَالَ: وَإِذَا قَامَ مِنَ الْجُلُوسِ فِي الاثْنَيْنِ، قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَدِ اسْتَقْصَيْتُ ذِكْرَ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1 فِي كِتَابِ مَعَانِي الْقُرْآنِ، وَبَيَّنْتُ فِي ذَلِكَ الْكِتَابِ أَنَّهُ مِنَ الْقُرْآنِ بِبَيَانٍ وَاضِحٍ غَيْرِ مُشْكِلٍ عِنْدَ مَنْ يَفْهَمُ صِنَاعَةَ الْعِلْمِ، وَيَتَدَبَّرُ مَا بَيَّنْتُ فِي ذَلِكَ الْكِتَابِ، وَيَرْزُقُهُ اللَّهُ فَهْمَهُ وَيُوَفِّقُهُ لإِدْرَاكِ الصَّوَابِ وَالرَّشَادِ بِمَنِّهِ وَفَضْلِهِ
نعیم مجمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی تو انہوں نے «بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» پڑھی پھراُم القرآن کی تلاوت کی حتیٰ کہ «وَلَا الضَّالِّينَ» پر پہنچے تو آمین کہی، اور مقتدیوں نے بھی آمین کہی، آپ جب بھی سجدہ کرتے، «اللهُ أَكْبَرُ» کہتے اور جب (تشہد) بیٹھ کر اُٹھتے تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہتے۔ جب آپ نے سلام پھیرا تو فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، بیشک میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری نماز کے مشابہ نماز پڑھتا ہوں۔ تمام راویوں نے ایک ہی طرح کے الفاظ روایت کیے ہیں، سوائے ابن عبدالحکم کے، انہوں نے یہ الفاظ بیان کئے کہ اور جب آپ دو رکعتوں کے (بعد تشہد) بیٹھ کر اُٹھتے تو فرماتے «اللهُ أَكْبَرُ» ۔“ امام ابوبکر رحمہ اﷲ فرماتے ہیں کہ میں نے کتاب «معاني القرآن» میں «بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» کے متعلق دلائل پوری تحقیق کے ساتھ بیان کئے ہیں۔ میں نے اس کتا ب میں بیان کیا کہ «بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» قرآن مجید کی آیت ہے۔ میں نے ا سے خوب واضح اور آسان اند از میں بیان کر دیا ہے کہ جو اہل علم اور ان لو گوں کے مشکل نہیں ہے جو میرے بیان کردہ دلائل میں غور و فکر کریں گے، اور اسے اللہ تعالیٰ اس کے فہم سے نوازیں گے اور جسے اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے حق بات کو سمجھنے کو توفیق عنایت فرمائیں گے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 499]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 785، 789، 795، 803، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 392، ومالك فى (الموطأ) برقم: 248، وابن الجارود فى "المنتقى"، 205، 214، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 499، 571، 578، 579، 611، 624، 688، 694، 695، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1766، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 817، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 904، وأبو داود فى (سننه) برقم: 738، 836، 934، والترمذي فى (جامعه) برقم: 254، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 853، 860، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2432، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1136، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6272»
حدیث نمبر: 184
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، قَالَ: أَنَا اللَّيْثُ ، قَالَ: ثَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي هِلالٍ ، عَنْ نُعَيْمٍ ، عَنِ الْمُجْمِرِ ، قَالَ: صَلَّيْتُ وَرَاءَ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ " فَقَرَأَ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1، ثُمَّ قَرَأَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ حَتَّى بَلَغَ وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7، فَقَالَ: آمِينَ، وَقَالَ النَّاسُ: آمِينَ، وَيَقُولُ كُلَّمَا سَجَدَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، فَإِذَا قَامَ مِنَ الْجُلُوسِ، قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ" وَيَقُولُ إِذَا سَلَّمَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنِّي لأَشْبَهُكُمْ صَلاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
نعیم مجمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی، تو انہوں نے «بسم الله الرحمن الرحيم» پڑھ کر سورہ فاتحہ پڑھی، جب «ولا الضالين» پر پہنچے، تو ”آمین“ کہا، لوگوں نے بھی آمین کہا۔ جب سجدے میں جاتے یا بیٹھ کر اٹھتے، تو «الله اكبر» کہتے، سلام پھیرنے کے بعد فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میری نماز تم سب کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ زیادہ مشابہ ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 184]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده صحيح: اس حديث كو امام ابن خزيمه رحمہ الله 499 اور امام ابن حبان رحمہ اللہ 1798 نے ”صحيح“ كها هے. امام دارقطني رحمہ اللہ فرماتے هيں: هَذَا صَحِيحٌ وَرُوَاتُهُ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ . [سنن الدارقطني: 305/1، ح: 1155] ، امام حاكم رحمہ اللہ 233/1 نے اس حديث كو امام بخاري رحمہ اللہ اور امام مسلم رحمہ اللہ كي شرط پر ”صحيح“ كها هے، حافظ ذهبي رحمہ الله نے ان كي موافقت كي هے، امام بيهقي رحمہ اللہ فرماتے هيں: هَذَا إِسْنَادُ صَحِيحٌ . [معرفة السنن والآثار: 773، 776] ، امام خطيب بغدادي رحمہ اللہ فرماتے هيں: صَحِيحٌ، لَّا يَتَوَجَّهُ عَلَيْهِ تَعْلِيلٌ فِي اِتِّصَالِ سَنَدِهِ وَثِقَةِ رِجَالِهِ . [خلاصة الأحكام فى مهمات السنن وقواعد الإسلام للنووي: 371/1] »
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 1153 ترقیم الرسالہ : -- 1168
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، حَدَّثَنَا أبِي ، وَشُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ ، قَالا: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلالٍ ، عَنْ نُعَيْمٍ الْمُجْمِرِ ، أنَّهُ قَالَ:" صَلَّيْتُ وَرَاءَ أَبِي هُرَيْرَةَ فَقَرَأَ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، ثُمَّ قَرَأَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ حَتَّى بَلَغَ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ، قَالَ: آمِينَ، وَقَالَ النَّاسُ: آمِينَ، وَيَقُولُ كُلَّمَا سَجَدَ: اللَّهُ أَكْبَرُ وَإِذَا قَامَ مِنَ الْجُلُوسِ مِنَ اثْنَتَيْنِ، قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، ثُمَّ يَقُولُ إِذَا سَلَّمَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنِّي لأَشْبَهُكُمْ صَلاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" . هَذَا صَحِيحٌ وَرُوَاتُهُ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
نعیم بن عبداللہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نماز ادا کی۔ انہوں نے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی، پھر سورۃ فاتحہ پڑھی، یہاں تک کہ اس آیت تک پہنچے: ”غیر المغضوب علیھم ولا الضالین“، پھر انہوں نے آمین کہا۔ لوگوں نے بھی آمین کہا۔ وہ جب بھی سجدے میں جاتے، تو اللہ اکبر کہتے ہوئے جاتے اور جب دو رکعت کے بعد اٹھتے، تو اللہ اکبر کہتے ہوئے اٹھتے۔ پھر جب انہوں نے سلام پھیرا، تو یہ ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم، جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، میں تم سب کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق نماز ادا کرتا ہوں۔“ (امام دار قطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں) یہ حدیث مستند ہے، اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1168]
ترقیم العلمیہ: 1153
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 785، 789، 795، 803، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 392، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 248، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 499، 571، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1766، 1767، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 817، 855، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 904، 1022، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 738، 836، 934، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 254، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1283 م، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 853، 860، والدارقطني فى ((سننه)) برقم:، 1168، 1169، 1170، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6272»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 1236 ترقیم الرسالہ : -- 1251
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ ثَابِتٍ الصَّيْدَلانِيُّ ، وَأَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، قَالا: نا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، نا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي ، يُحَدِّثُ عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا قَالَ الإِمَامُ: غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7، فَأَنْصِتُوا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب امام ’غیر المغضوب علیھم ولا الضالین‘ پڑھے، تو تم خاموش رہو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1251]
ترقیم العلمیہ: 1236
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 722، 734، 780، 781، 782، 796، 2957، 3228، 4475، 6402، 7137، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 409، 1835، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 289، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 569، 570، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1804، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 603، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 250، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3، 846، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1243، 1244، 1245، 1246، 1251، 1285، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 962، 988، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7265»
الحكم على الحديث:
صحيح