الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
674. باب النهي عن الانتباذ في المزفت والدباء والحنتم والنقير وبيان أنه منسوخ وأنه اليوم حلال ما لم يصر مسكرًا
باب: مرتبان، تونبے، سبز لاکھی برتن اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس کی منسوخی کا بیان اور اب اگر یہ برتن نشہ آور نہ ہوں تو ان کا استعمال درست ہے
اطراف الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 1296 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 1296
سنن دارمی: 2147
حدیث نمبر: 1296
1296 صحيح حديث أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لاَ تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ وَلاَ فِي الْمُزَفَّتِ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «الدُّبَّاءِ» اور «الْمُزَفَّتِ» میں نبیذ نہ بنایا کرو۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأشربة/حدیث: 1296]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 74 كتاب الأشربة: 4 باب الخمر من العسل وهو البتع»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 2147
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دباء اور مزفت میں نبیذ نہ بنایا کرو۔“ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2147]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2156] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5587] ، [مسلم 1992] ، [أبوداؤد 3691، وغيرهم]
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5587] ، [مسلم 1992] ، [أبوداؤد 3691، وغيرهم]
وضاحت: (تشریح حدیث 2146)
«دُبَاء» کدو کے توبنے کو کہتے ہیں اور «مُزَفَّت» روغن دار رال کا برتن۔
اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شروع میں نبیذ بنانے سے منع کیا تھا۔
بخاری کی روایت میں «حَنْتَم» یعنی ٹھلیا یا لاکھی مرتبان اور «نَقِيْر» یعنی لکڑی کا بنا ہوا برتن۔
بعد میں یہ ممانعت جاتی رہی کیونکہ لوگوں کے دلوں میں ایمان راسخ تھا اور وہ نشہ آور شربت کو ہاتھ بھی نہ لگاتے تھے (رضی اللہ عنہم وارضاہم)۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح