الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
200. باب صلاة المسافرين وقصرها
باب: مسافروں کی نماز اور اس کے قصر کا بیان
اطراف الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 399 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 399
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5778
حدیث نمبر: 399
399 صحيح حديث ابْنِ عُمَرَ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُمَرَ، فَقَالَ: صَحِبْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ أَرَهُ يُسَبِّحُ فِي السَّفَرِ وَقَالَ اللهُ جَلَّ ذِكْرُهُ (لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ)
حفص بن عاصم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ہم سے بیان کیا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہا ہوں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سفر میں کبھی سنتیں پڑھتے نہیں دیکھا اور اللہ جل ذکرہ کا ارشاد ہے: ﴿تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی بہترین نمونہ ہے﴾ [سورة الأحزاب: 21] ۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 399]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 18 كتاب تقصير الصلاة: 11 باب من لم يتطوع في السفر دبر الصلاة وقبلها»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 1101
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، أَنَّ حَفْصَ بْنَ عَاصِمٍ حَدَّثَهُ، قَالَ:" سَافَرَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، فَقَالَ: صَحِبْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ أَرَهُ يُسَبِّحُ فِي السَّفَرِ، وَقَالَ اللَّهُ جَلَّ ذِكْرُهُ: لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ سورة الأحزاب آية 21".
ہم سے یحییٰ بن سلیمان کوفی نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے عبداللہ بن وہب نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے عمر بن محمد بن یزید نے بیان کیا کہ حفص بن عاصم بن عمر نے ان سے بیان کیا کہ میں نے سفر میں سنتوں کے متعلق عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا آپ نے فرمایا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہا ہوں۔ میں نے آپ کو سفر میں کبھی سنتیں پڑھتے نہیں دیکھا اور اللہ جل ذکرہ کا ارشاد ہے کہ تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی بہترین نمونہ ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب تقصير الصلاة/حدیث: 1101]
حفص بن عاصم سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سفر میں تھے کہ فرمایا: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہم سفر رہا ہوں، میں نے آپ کو کبھی دوران سفر میں نفل پڑھتے نہیں دیکھا۔ اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے: ﴿یقینا تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی میں بہترین نمونہ ہے﴾ [سورة الأحزاب: 21] ۔ [صحيح البخاري/كتاب تقصير الصلاة/حدیث: 1101]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 1102
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عِيسَى بْنِ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ:" صَحِبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ لَا يَزِيدُ فِي السَّفَرِ عَلَى رَكْعَتَيْنِ"، وَأَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ، وَعُثْمَانَ كَذَلِكَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ.
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا، ان سے عیسیٰ بن حفص بن عاصم نے، انہوں نے کہا کہ مجھ سے میرے باپ نے بیان کیا، انہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے سنا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں دو رکعت (فرض) سے زیادہ نہیں پڑھا کرتے تھے۔ ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم بھی ایسا ہی کرتے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب تقصير الصلاة/حدیث: 1102]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہا ہوں، آپ دوران سفر دو رکعت سے زیادہ نماز نہیں پڑھتے تھے۔ اس طرح حضرت ابوبکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہم بھی دو رکعت سے زیادہ نماز ادا نہیں کرتے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب تقصير الصلاة/حدیث: 1102]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 5778
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَفْصٍ، أَخْبَرَنِي أَبِي، أَنَّهُ كَانَ مَعَ ابْنِ عُمَرَ بِطَرِيقِ مَكَّةَ فَصَلَّى بِهِمْ، ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى رَحْلِهِ وَانْصَرَفْنَا مَعَهُ، فَالْتَفَتَ فَرَأَى نَاسًا يُصَلُّونَ فَقَالَ: مَا يَصْنَعُ هولَاءِ؟ قُلْتُ: يُسَبِّحُونَ، قَالَ: لَوْ كُنْتُ مُسَبِّحًا لَأَتْمَمْتُ صَلَاتِي يَا ابْنَ أَخِي" صَحِبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمْ يَزِدْ فِي السَّفَرِ عَلَى رَكْعَتَيْنِ، حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ، ثُمَّ صَحِبْتُ أَبَا بَكْرٍ فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ صَحِبْتُ عُمَرَ فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ صَحِبْتُ عُثْمَانَ فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ، حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ، وَقَالَ اللَّهُ {لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ} [الأحزاب: 21] "
حفص بن عاصم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ مکہ کے راستے میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ہمراہ تھے، انہوں نے لوگوں کو نماز پڑھائی اور پھر اپنی قیام گاہ کی طرف لوٹ گئے، ہم بھی ان کے ساتھ ہی واپس ہوئے، انہوں نے مڑ کر دیکھا تو کچھ لوگوں کو نماز پڑھتے ہوئے پایا، تو دریافت فرمایا: ”یہ لوگ کیا کر رہے ہیں؟“ میں نے عرض کیا: یہ نفل پڑھ رہے ہیں، انہوں نے فرمایا: ”اے میرے بھتیجے! اگر میں نے نفل ہی پڑھنے ہوتے تو میں اپنی (فرض) نماز پوری ادا کر لیتا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت اختیار کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دورانِ سفر دو رکعتوں سے زیادہ نماز نہیں پڑھی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وفات دے دی، پھر میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی صحبت میں رہا تو انہوں نے بھی دو رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھیں، پھر میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی رفاقت میں رہا تو انہوں نے بھی دو رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھیں، پھر میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی رفاقت میں رہا تو انہوں نے بھی دو رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھیں یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں بھی وفات دے دی، اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ﴾ ”یقیناً تمہارے لیے رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی ذاتِ مبارکہ میں بہترین نمونہ ہے۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5778]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1032، 1050، 1051، 1572، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 689، 694، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1450، 1457، 1458، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1223، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1071، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4843، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1506، 1875، وأخرجه فتح الباري برقم: 955، 1050، 1121، وأخرجه مسند البزار برقم: 1898، 1904، 1905، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1255، 1256، 1257، 2963، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6701، 6706، 6707، 13257، 13260، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 781، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 136، وأخرجه شرح السنة برقم: 1032، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1586، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5751»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1032، 1050، 1051، 1572، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 689، 694، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1450، 1457، 1458، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1223، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1071، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4843، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1506، 1875، وأخرجه فتح الباري برقم: 955، 1050، 1121، وأخرجه مسند البزار برقم: 1898، 1904، 1905، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1255، 1256، 1257، 2963، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6701، 6706، 6707، 13257، 13260، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 781، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 136، وأخرجه شرح السنة برقم: 1032، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1586، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5751»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح