الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
209. باب استحباب الركعتين في المسجد لمن قدم من سفر أول قدومه
باب: مسافر کو مسجد میں آکر پہلے دو رکعت پڑھنا مستحب ہے
اطراف الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 415 (کل: 44 مقامات، 9 کتب)
صحیح بخاری: 443، 931، 2097، 2309، 2385، 2604، 2718، 2967، 3087، 3089، 4052، 5079، 5080، 5245، 5247، 5367، 6387
صحیح مسلم: 1656، 1657، 1658، 3641، 3642، 4098، 4100، 4101، 4102، 4103، 4104، 4105، 4964، 4965، 4967، 4969
سنن ابوداود: 2048
سنن نسائی: 3221
مسند احمد: 14961
مصنف ابن ابی شیبہ: 18636
41 تا 44
حدیث نمبر: 6518
أَخْبَرَنَا الْخَلِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْخَلِيلِ ابْنِ بِنْتِ تَمِيمِ بْنِ الْمُنْتَصِرِ الْبَزَّارُ بِوَاسِطٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزَاةٍ، فَأَبْطَأَ بِي جَمَلِي، فَتَخَلَّفْتُ، فَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَحَجَنَهُ بِمِحْجَنِهِ، ثُمَّ قَالَ لِي:" ارْكَبْ"، فَرَكِبْتُهُ، فَلَقَدْ رَأَيْتُنِي أَكُفُّهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" أَتَزَوَّجْتَ؟"، فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ:" بِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا؟"، فَقُلْتُ: بَلْ، ثَيِّبًا، قَالَ: قَالَ: " فَهَلا جَارِيَةً تُلاعِبُهَا وَتُلاعِبُكَ"، فَقُلْتُ: إِِنَّ لِي أَخَوَاتٍ، فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَتَزَوَّجَ امْرَأَةً تَجْمَعُهُنَّ وَتَمْشُطُهُنَّ وَتَقُومُ عَلَيْهِنَّ، قَالَ:" أَمَا إِِنَّكَ قَادِمٌ، فَإِِذَا قَدِمْتَ، فَالْكَيْسَ الْكَيْسَ". ثُمَّ قَالَ:" أَتَبِيعُ جَمَلَكَ؟"، قُلْتُ: نَعَمْ، فَاشْتَرَاهُ مِنِّي بِأُوقِيَّةٍ، ثُمَّ قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلِي، وَقَدِمْتُ بِالْغَدَاةِ، فَجِئْتُ الْمَسْجِدَ، فَوَجَدْتُهُ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ، قَالَ:" الآنَ حِينَ قَدِمْتَ؟"، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" فَدَعْ جَمَلَكَ، وَادْخُلْ، فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ"، قَالَ: فَدَخَلْتُ، فَصَلَّيْتُ، ثُمَّ رَجَعْتُ، وَأَمَرَ بِلالا أَنْ يَزِنَ لِي أُوقِيَّةً، قَالَ: فَوَزَنَ لِي بِلالٌ، فَأَرْجَحَ فِي الْمِيزَانِ، قَالَ: فَانْطَلَقْتُ، فَلَمَّا وَلَّيْتُ، قَالَ:" ادْعُ لِي جَابِرًا"، فَدُعِيتُ، فَقُلْتُ: الآنَ يَرُدُّ عَلَيَّ الْجَمَلَ، وَلَمْ يَكُنْ شَيْءٌ أَبْغَضَ إِِلَيَّ مِنْهُ، قَالَ:" جَمَلُكَ وَثَمَنُهُ لَكَ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک غزوہ میں شرکت کے لیے روانہ ہوا۔ میرا اونٹ سست ہو گیا تھا، اس لیے میں لوگوں سے پیچھے رہ گیا (راستے میں کسی جگہ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری سے نیچے اترے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چھڑی کے ذریعے میرے اونٹ کو مارا اور پھر مجھ سے فرمایا: ”تم اس پر سوار ہو جاؤ۔“ جب میں اس پر سوار ہوا تو میں نے خود کو دیکھا، میں اس اونٹ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے آگے نکلنے سے روک رہا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم نے شادی کر لی ہے؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کنواری کے ساتھ یا ثیبہ کے ساتھ؟“ میں نے عرض کی: بلکہ ثیبہ کے ساتھ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے کسی کنواری کے ساتھ شادی کیوں نہیں کی کہ تم اس سے خوش فعلیاں کرتے اور وہ تمہارے ساتھ کرتی؟“ میں نے عرض کی: میری بہنیں ہیں، مجھے یہ اچھا لگا کہ میں کسی ایسی عورت کے ساتھ شادی کروں جو ان کا خیال رکھے، ان کی کنگھی کرے، ان کی نگرانی کرے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب تم (اپنے گھر) جانے لگے ہو، جب تم جاؤ تو عقلمندی کا مظاہرہ کرنا، عقلمندی کا مظاہرہ کرنا۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اپنا اونٹ فروخت کرو گے؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اوقیہ کے عوض میں وہ مجھ سے خرید لیا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے پہلے (مدینہ منورہ) تشریف لے آئے، میں اگلے دن آیا، میں مسجد میں آیا تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد کے دروازے پر پایا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم اب آئے ہو؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے اونٹ کو چھوڑو اور (مسجد کے اندر) جا کر دو رکعات ادا کرو۔“ راوی کہتے ہیں: میں اندر آیا، میں نے نماز ادا کی، جب میں واپس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو یہ حکم دیا کہ مجھے وزن کر کے ایک اوقیہ دے دیں۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے مجھے وزن کر کے دیا اور میزان میں (میرے پلڑے کو) وزنی رکھا۔ راوی کہتے ہیں: جب میں وہاں سے روانہ ہوا اور مڑ گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جابر کو میرے پاس بلا کر لاؤ۔“ مجھے بلایا گیا تو میں نے اندازہ لگا لیا کہ اب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہ اونٹ مجھے واپس کر دیں گے، مجھے یہ بات سب سے زیادہ ناپسند تھی، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اونٹ بھی تمہارا ہوا اور قیمت بھی تمہاری ہوئی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6518]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 443، 1801، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 715، وابن الجارود فى "المنتقى"، 642، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2496، 2713، 2714، 2715، 2717، 4182، 4911، 6517، 6518، 6519، 7138، 7140، 7141، 7143، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3219، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2048، 2776، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1100،وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1860، 2205، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 510،وأحمد فى (مسنده) برقم: 14348» «رقم طبعة با وزير 6484»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - مضى طرفه الأول (2706). تنبيه!! رقم (2706) = (2717) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 7143
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ بِحَرَّانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزَاةٍ، فَأَبْطَأَ عَلَيَّ جَمَلِي، فَأَعْيَا عَلَيَّ، فَأَتَى عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" يَا جَابِرُ"، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" مَا شَأْنُكَ؟"، قُلْتُ: أَبْطَأَ بِي جَمَلِي، وَأَعْيَا، فَتَخَلَّفْتُ، فَنَزَلْتُ فَحَجَنَهُ بِمِحْجَنِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" ارْكَبْ"، فَرَكِبْتُهُ، فَلَقَدْ رَأَيْتُنِي أَكُفُّهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " تَزَوَّجْتَ؟"، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" بِكْرًا أَوْ ثَيِّبًا؟"، قَالَ: قُلْتُ: ثَيِّبًا، قَالَ:" فَهَلا جَارِيَةً تُلاعِبُهَا وَتُلاعِبُكَ"، قُلْتُ: إِنَّ لِي أَخَوَاتٍ أَحْبَبْتُ أَنْ أَتَزَوَّجَ مَنْ تَجْمَعُهُنَّ وَتَمْشُطُهُنَّ وَتَقُومُ عَلَيْهِنَّ، قَالَ:" أَمَا إِنَّكَ قَادِمٌ، فَإِذَا قَدِمْتَ، فَالْكَيْسَ الْكَيْسَ"، ثُمَّ قَالَ:" أَتَبِيعُ جَمَلَكَ؟"، قُلْتُ: نَعَمْ، فَاشْتَرَاهُ مِنِّي بِأُوقِيَّةٍ، ثُمَّ قَدِمَ الْمَسْجِدَ، فَوَجَدْتُهُ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ:" الآنَ قَدِمْتَ؟"، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" فَدَعْ جَمَلَكَ، وَادْخُلِ الْمَسْجِدَ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ"، فَدَخَلْتُ، فَصَلَّيْتُ، فَأَمَرَ بِلالا أَنْ يَزِنَ لِي أُوقِيَّةً فَوَزَنَ لِي، قَالَ: فَأَرْجَحَ فِي الْمِيزَانِ، قَالَ: فَانْطَلَقْتُ حَتَّى إِذَا وَلَّيْتُ، قَالَ:" ادْعُ لِي جَابِرًا"، قُلْتُ: الآنَ يَرُدُّ عَلَيَّ الْجَمَلَ، وَلَمْ يَكُنْ شَيْءٌ أَبْغَضُ إِلَيَّ مِنْهُ، قَالَ:" خُذْ جَمَلَكَ وَلَكَ ثَمَنُهُ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں شریک ہوا، میرا اونٹ آہستہ چل رہا تھا اور وہ تھک چکا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے جابر!“ میں نے عرض کی: جی! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا معاملہ ہے؟“ میں نے عرض کی: میرا اونٹ آہستہ چل رہا ہے اور یہ تھک چکا ہے، اس لیے میں پیچھے چل رہا ہوں، پھر میں اونٹ سے نیچے اتر گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چھڑی کے ذریعے اسے مارا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب تم سوار ہو جاؤ۔“ میں سوار ہوا، تو میں نے دیکھا میں اس اونٹ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے آگے نکلنے سے روک رہا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے شادی کر لی ہے؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کنواری کے ساتھ یا ثیبہ کے ساتھ؟“ میں نے عرض کی: ثیبہ کے ساتھ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کنواری کے ساتھ کیوں نہیں کی؟ تم اس کے ساتھ خوش فعلیاں کرتے، وہ تمہارے ساتھ خوش فعلیاں کرتی۔“ میں نے عرض کی: میری کچھ بہنیں ہیں، اس لیے میں نے یہ چاہا کہ میں کسی ایسی خاتون کے ساتھ شادی کروں جو ان کا خیال رکھے، ان کی کنگھی کرے اور ان کی دیکھ بھال کرے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم (اپنے گھر) واپس جانے لگے ہو، اگر تم جاؤ تو سمجھ داری کا مظاہرہ کرنا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم اپنا اونٹ فروخت کرو گے؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اوقیہ کے عوض میں اسے مجھ سے خرید لیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد تشریف لائے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد کے دروازے پر پایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم اب آئے ہو؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا اونٹ چھوڑ دو اور تم مسجد میں جاؤ اور دو رکعت ادا کرو۔“ میں مسجد کے اندر آیا، میں نے نماز ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو یہ حکم دیا کہ وہ ایک اوقیہ وزن کر کے مجھے دے دے، انہوں نے مجھے وزن کر کے دیا اور ترازو میں (میرا) پلڑا جھکا ہوا رکھا (یعنی کچھ زیادہ دیا)۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں وہاں سے روانہ ہوا، میں وہاں سے مڑ گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جابر کو میرے پاس بلا کر لاؤ۔“ میں نے سوچا اب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اونٹ بھی واپس کر دیں گے اور میرے نزدیک یہ بات انتہائی ناپسندیدہ تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنا اونٹ حاصل کر لو اور اس کی قیمت بھی تمہاری ہوئی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7143]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 443، 1801، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 715، وابن الجارود فى "المنتقى"، 642، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2496، 2713، 2714، 2715، 2717، 4182، 4911، 6517، 6518، 6519، 7138، 7140، 7141، 7143، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3219، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2048، 2776، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1100،وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1860، 2205، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 510،وأحمد فى (مسنده) برقم: 14348» «رقم طبعة با وزير 7099»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - مضى (6484). تنبيه!! رقم (6484) = (6518) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 3035
3035. عن جابر بن عبدالله قال: خرجتُ مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في غزاةٍ، فأبطأ بي جملي وأعيا. ثم قدم رسول الله صلى الله عليه وسلم قبلي، وقدمت بالغَداةِ، فجئتُ المسجد فوجدتُه على باب المسجد. قال:الآن حين قدمتَ؟قلت: نعم، قال:فدع جملك. وادخُل فصلِّ ركعتين قال: فدخلت فصلَّيتُ، ثم رجعتُ.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في البيوع (2097)، ومسلم في صلاة المسافرين (715/73) كلاهما من طريق عبد الوهاب الثقفي، حدثنا عبيدالله، عن وهب بن كيسان، عن جابر بن عبدالله فذكر مثله، واللفظ لمسلم، ولفظ البخاري أطول من هذا وسيأتي في كتاب البيوع وفي كتب أخرى.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 10125
10125- عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِالله قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ الله صلى الله عليه وسلم فِى غَزَاةٍ فَأَبْطَأَ بِي جَمَلِي فَأَتَى عَلَيَّ رَسُولُ الله صلى الله عليه وسلم فَقَالَ لِي: يَا جَابِرُ.قُلْتُ: نَعَمْ.قَالَ: مَا شَأْنُكَ.قُلْتُ أَبْطَأَ بِي جَمَلِي وَأَعْيَا فَتَخَلَّفْتُ.فَنَزَلَ فَحَجَنَهُ بِمِحْجَنِهِ ثُمَّ قَالَ: ارْكَبْ.فَرَكِبْتُ فَلَقَدْ رَأَيْتُنِى أَكُفُّهُ عَنْ رَسُولِ الله صلى الله عليه وسلم فَقَالَ: أَتَزَوَّجْتَ.فَقُلْتُ: نَعَمْ.فَقَالَ: أَبِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا؟.فَقُلْتُ: بَلْ ثَيِّبٌ.قَالَ: فَهَلاَّ جَارِيَةً تُلاَعِبُهَا وَتُلاَعِبُكَ.قُلْتُ: إِنَّ لِى أَخَوَاتٍ فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَتَزَوَّجَ امْرَأَةً تَجْمَعُهُنَّ وَتَمْشُطُهُنَّ وَتَقُومُ عَلَيْهِنَّ.قَالَ: أَمَا إِنَّكَ قَادِمٌ فَإِذَا قَدِمْتَ فَالْكَيْسَ الْكَيْسَ.ثُمَّ قَالَ: أَتَبِيعُ جَمَلَكَ.قُلْتُ نَعَمْ.فَاشْتَرَاهُ مِنِّى بِأُوقِيَّةٍ ثُمَّ قَدِمَ رَسُولُ الله صلى الله عليه وسلم وَقَدِمْتُ بِالْغَدَاةِ فَجِئْتُ المَسْجِدَ فَوَجَدْتُهُ عَلَى بَابِ المَسْجِدِ فَقَالَ: الآنَ حِينَ قَدِمْتَ.قُلْتُ: نَعَمْ.قَالَ: فَدَعْ جَمَلَكَ، وَادْخُلْ، فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ.قَالَ: فَدَخَلْتُ فَصَلَّيْتُ ثُمَّ رَجَعْتُ فَأَمَرَ بِلاَلاً أَنْ يَزِنَ لِى أُوقِيَّةً فَوَزَنَ لِيْ بِلاَلٌ فَأَرْجَحَ فِى الْمِيزَانِ – قَالَ: - فَانْطَلَقْتُ فَلَمَّا وَلَّيْتُ قَالَ: ادْعُ لِى جَابِرًا.فَدُعِيتُ فَقُلْتُ الآنَ يَرُدُّ عَلَيَّ الجَمَلَ.وَلَمْ يَكُنْ شَيءٌ أَبْغَضَ إِلَيَّ مِنْهُ فَقَالَ: خُذْ جَمَلَكَ، وَلَكَ ثَمَنُهُ.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في البيوع (2097)، ومسلم في الرضاع (715: 57) كلاهما من طريق عبد الوهاب بن عبد المجيد الثقفي، حدثنا عبيد الله، عن وهب بن كيسان، عن جابر بن عبد الله قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه