🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
243. باب الطيب والسواك يوم الجمعة
باب: جمعہ کے دن خوشبو لگانے اور مسواک کرنے کا بیان
اطراف الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 491 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 491
صحیح بخاری: 884، 885
صحیح مسلم: 1961
مسند اسحاق بن راہویہ: 220
مسند احمد: 3471
الجامع الكامل: 3267
المعجم الکبیر للطبرانی: 10935
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 491
491 صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ ذَكَرَ قَوْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقُلْتُ لاِبْنِ عَبَّاسٍ: أَيَمَسُّ طيبًا أَو دُهْنًا إِنْ كَانَ عِنْدَ أَهْلِهِ فَقَالَ: لاَ أَعْلَمُهُ
سیدنا طاؤس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جمعہ کے دن غسل کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کا ذکر کیا تو میں نے ان سے کہا: اگر گھر میں موجود ہو تو کیا تیل اور خوشبو کا استعمال بھی ضروری ہے؟ آپ نے فرمایا: مجھے معلوم نہیں۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجمعة/حدیث: 491]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 11 كتاب الجمعة: 6 باب الدهن للجمعة»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 884
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ طَاوُسٌ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: ذَكَرُوا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:"اغْتَسِلُوا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَاغْسِلُوا رُءُوسَكُمْ، وَإِنْ لَمْ تَكُونُوا جُنُبًا وَأَصِيبُوا مِنَ الطِّيبِ"، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَمَّا الْغُسْلُ فَنَعَمْ، وَأَمَّا الطِّيبُ فَلَا أَدْرِي.
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں شعیب نے زہری سے خبر دی کہ طاؤس بن کیسان نے بیان کیا کہ میں نے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جمعہ کے دن اگرچہ جنابت نہ ہو لیکن غسل کرو اور اپنے سر دھویا کرو اور خوشبو لگایا کرو۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ غسل کا حکم تو ٹھیک ہے لیکن خوشبو کے متعلق مجھے علم نہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب الجمعة/حدیث: 884]
حضرت طاؤس رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جمعہ کے دن غسل کرو اور اپنے سروں کو دھوؤ اگرچہ تم جنبی نہ ہو، پھر خوشبو استعمال کرو۔“ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب دیا کہ غسل کا حکم تو صحیح ہے، لیکن خوشبو کے متعلق مجھے علم نہیں ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجمعة/حدیث: 884]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 885
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: أَخْبَرَنَا هِشَامٌ، أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ، قَالَ: أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَيْسَرَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا" أَنَّهُ ذَكَرَ قَوْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: أَيَمَسُّ طِيبًا أَوْ دُهْنًا إِنْ كَانَ عِنْدَ أَهْلِهِ، فَقَالَ: لَا أَعْلَمُهُ".
ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں ہشام بن یوسف نے خبر دی، کہ انہیں ابن جریج نے خبر دی انہوں نے کہا کہ مجھے ابراہیم بن میسرہ نے طاؤس سے خبر دی اور انہیں عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے، آپ نے جمعہ کے دن غسل کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کا ذکر کیا تو میں نے کہا کہ کیا تیل اور خوشبو کا استعمال بھی ضروری ہے؟ آپ نے فرمایا کہ مجھے معلوم نہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب الجمعة/حدیث: 885]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان جمعہ کے دن غسل سے متعلق بیان کیا تو راویِ حدیث حضرت طاوس رحمہ اللہ نے دریافت کیا کہ اس کے گھر میں تیل اور خوشبو ہو تو اسے بھی استعمال کرے؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں نہیں جانتا۔ [صحيح البخاري/كتاب الجمعة/حدیث: 885]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 848 ترقیم شاملہ: -- 1961
حَدَّثَنَا حَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ . ح وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، " أَنَّهُ ذَكَرَ قَوْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ "، قَالَ طَاوُسٌ: فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: وَيَمَسُّ طِيبًا أَوْ دُهْنًا إِنْ كَانَ عِنْدَ أَهْلِهِ، قَالَ: لَا أَعْلَمُهُ.
روح بن عباوہ اور عبدالرزاق نے ابن جریج سے حدیث بیان کی انہوں نے کہا مجھے ابراہیم بن میسرہ نے طاوس سے خبر دی اور انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے جمعے کے دن غسل کرنے کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان بیان کیا۔ طاوس نے کہا: میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: اگر اس کے گھر والوں کے پاس موجود ہو تو وہ خوشبو تیل بھی استعمال کر سکتا ہے؟ انہوں نے (جواب میں) کہا: میں یہ بات نہیں جانتا۔ [صحيح مسلم/كتاب الجمعة/حدیث: 1961]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے جمعہ کے دن کے غسل کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان بیان کیا، طاؤس رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کیا وہ خوشبو یا تیل استعمال کرے اگر اس کے گھر میں موجود ہو؟ انہوں نے جواب دیا: میرے علم میں نہیں ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجمعة/حدیث: 1961]
ترقیم فوادعبدالباقی: 848
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 220
قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ: اَخْبَرَنِی اِبْرَاهِیْمُ بْنُ مَیْسَرَةَ، اَنَّهٌ سَمِعَ طَاؤُوْسٔا یُخْبِرُعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ ذَکَرَ الْغُسْلَ یَوْمَ الْجُمُعَةِ۔ قَالَ طَاؤُوْسٌ: فَقُلْتُ لِاِبْنِ عَبَّاسٍ: اَفَیَمُّس طِیْبًا اَوْ دَهْنًا اِنَ کَانَ عِنْدَ اَهْلِهٖ؟ قَالَ: لَا اَعْلَمُهٗ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن غسل کا ذکر کیا، طاؤس رحمہ اللہ نے بیان کیا، میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: اگر اس کے اہل کے پاس خوشبو یا تیل ہو تو کیا وہ اسے لگائے گا؟ انہوں نے فرمایا: میں اس کے متعلق نہیں جانتا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجمعة/حدیث: 220]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الجمعة، باب هل على من لم يشهد الجمعة، رقم: 898، 897 . مسلم: 849 . سنن ابوداود، رقم: 341 . سنن نسائي، رقم: 1375 . سنن ابن ماجه، رقم: 1098»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3471
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ وَابْنُ بَكْرٍ ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " أَنَّهُ ذَكَرَ قَوْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ"، قَالَ طَاوُسٌ: فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: وَيَمَسُّ طِيبًا أَوْ دُهْنًا إِنْ كَانَ عِنْدَ أَهْلِهِ؟ قَالَ: لَا أَعْلَمُهُ.
طاؤس کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جمعہ کے دن غسل کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ذکر کیا، تو میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ اگر اس کے گھر والوں کے پاس خوشبو یا تیل ہو تو کیا وہ اسے بھی لگائے؟ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ مجھے علم نہیں ہے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3471]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 885، م: 848
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3267
3267. عن طاوس قال: قلت لابن عباس: ذكروا أنَّ النبي صلى الله عليه وسلم، قال: اغتسلوا يوم الجمعة، واغسلوا رؤوسكم وإن لم تكونوا جنباً، وأصيبوا من الطيب .
قال ابن عباس: أمَّا الغسل فنعم، وأمَّا الطيب فلا أدري.
وفي رواية عن طاوس، عن ابن عباس: أنَّه ذكر قول النبي صلى الله عليه وسلم في الغسل يوم الجمعة. فقلت لابن عباس: أيمس طيباً أو دهناً إن كان عند أهله؟ فقال: لا أعلمه.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الجمعة (885،884) ومسلم في الجمعة (848) كلاهما من طريق طاوس، عن ابن عباس، أنَّه ذكر قول النبي صلى الله عليه وسلم في الغسل يوم الجمعة، قال طاوس: فقلت لابن عباس: ويمس طيباً أو دُهناً إن كان عند أهله؟ قال: لا أعلمه.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10935
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ ذَكَرَ قَوْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غُسْلِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ، فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ وَيَمَسُّ طِيبًا أَوْ دُهْنًا إِنْ كَانَ لِأَهْلِهِ؟ قَالَ: " لَا أَعْلَمُهُ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جمعہ کے دن کے غسل کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان بیان کیا۔ (طاؤس کہتے ہیں:) تو میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کیا وہ خوشبو یا تیل بھی لگائیں گے اگر ان کے پاس ہو؟ تو انہوں نے فرمایا: ”مجھے اس کا علم نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10935]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 42، حدیث 10981»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں