الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
471. باب استحباب نكاح البكر
باب: کنواری سے نکاح مستحب ہونے کا بیان
اطراف الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 930 (کل: 39 مقامات، 13 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 930
سنن ابوداود: 2048
سنن ترمذی: 1100
مصنف ابن ابی شیبہ: 18636
الفتح الربانی: 11654
السنن الكبرى للبيهقي: 13471
31 تا 39
حدیث نمبر: 11654
عَنْ سَالِمِ بْنِ الْجَعْدِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَلَمَّا دَنَوْنَا مِنَ الْمَدِينَةِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي حَدِيثُ عَهْدٍ بِعُرْسٍ فَأْذَنْ لِي فِي أَنْ أَتَعَجَّلَ إِلَى أَهْلِي قَالَ ”أَفَتَزَوَّجْتَ“ قَالَ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ ”بِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا“ قَالَ قُلْتُ ثَيِّبًا قَالَ ”فَهَلَّا بِكْرًا تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ وَفِي رِوَايَةٍ تُلَاعِبُكَ وَتُلَاعِبُهَا وَتُضَاحِكُكَ وَتُضَاحِكُهَا“ قَالَ قُلْتُ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ هَلَكَ وَتَرَكَ عَلَيَّ جَوَارِيَ فَكَرِهْتُ أَنْ أَضُمَّ إِلَيْهِنَّ مِثْلَهُنَّ فَقَالَ ”لَا تَأْتِ أَهْلَكَ طُرُوقًا“ قَالَ وَكُنْتُ عَلَى جَمَلٍ فَاعْتَلَّ قَالَ فَلَحِقَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا فِي آخِرِ النَّاسِ قَالَ فَقَالَ ”مَا لَكَ يَا جَابِرُ“ قَالَ قُلْتُ اعْتَلَّ بَعِيرِي قَالَ ”فَأَخَذَ بِذَنَبِهِ“ ثُمَّ زَجَرَهُ قَالَ فَمَا زِلْتُ إِنَّمَا أَنَا فِي أَوَّلِ النَّاسِ يَهُمُّنِي رَأْسُهُ فَلَمَّا دَنَوْنَا مِنَ الْمَدِينَةِ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”مَا فَعَلَ الْجَمَلُ“ قُلْتُ هُوَ ذَا قَالَ ”فَبِعْنِيهِ“ وَفِي رِوَايَةٍ فَقَالَ أَتَبِيعُنِيهِ بِكَذَا وَكَذَا وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ قُلْتُ لَا بَلْ هُوَ لَكَ قَالَ ”بِعْنِيهِ“ وَفِي رِوَايَةٍ فَزَادَنِي قَالَ أَتَبِيعُنِيهِ بِكَذَا وَكَذَا وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ قُلْتُ هُوَ لَكَ قَالَ ”لَا قَدْ أَخَذْتُهُ بِأُوقِيَّةٍ ارْكَبْهُ فَإِذَا قَدِمْتَ فَأْتِنَا بِهِ“ قَالَ فَلَمَّا قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ جِئْتُ بِهِ فَقَالَ ”يَا بِلَالُ زِنْ لَهُ أُوقِيَّةً وَزِدْهُ قِيرَاطًا“ قَالَ قُلْتُ هَذَا قِيرَاطٌ زَادَنِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَا يُفَارِقُنِي أَبَدًا حَتَّى أَمُوتَ قَالَ فَجَعَلْتُهُ فِي كِيسٍ فَلَمْ يَزَلْ عِنْدِي حَتَّى جَاءَ أَهْلُ الشَّامِ يَوْمَ الْحَرَّةِ فَأَخَذُوهُ فِيمَا أَخَذُوا
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا، واپسی پر جب ہم مدینہ منورہ کے قریب پہنچے تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میری نئی نئی شادی ہوئی ہے، اجازت ہو تو میں ذرا جلدی یعنی دوسروں سے پہلے گھر چلا جاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: کیا تم نے شادی کر لی ہے؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: وہ کنواری ہے یا بیوہ؟ میں نے عرض کیا: جی وہ بیوہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم نے کنواری سے نکاح کیوں نہیں کیا؟ وہ تمہارے ساتھ اور تم اس کے ساتھ خوب کھیلتے؟۔ ایک روایت کے الفاظ یوں ہیں: تم اس کے ساتھ اور وہ تمہارے ساتھ کھیلتی، اور وہ تمہیں ہنساتی اور تم اسے ہنساتے۔ میں نے عرض کیا: (میرے والد) عبداللہ رضی اللہ عنہ کا انتقال اس حال میں ہوا ہے کہ ان کے بعد میری(سات) جوان بہنیں میری کفالت میں ہیں،میں نے ان پر ان کی ہم عمر عورت کو (بیوی کے طور پر لانا) مناسب نہیں سمجھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے گھر رات کو یعنی بلا اطلاع نہ جانا۔ میں ایک اونٹ پر سوار تھا، و ہ بیمار پڑ گیا، میں سب سے پیچھے آہستہ آہستہ چلا جا رہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے آ ملے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جابر! کیا بات ہے؟ میں نے عرض کیا کہ میرا اونٹ بیمار پڑ گیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی دم پکڑ کراسے ذرا ڈانٹا، دیکھتے ہی دیکھتے میں سب سے آگے نکل گیا، میں اس کی مہار کو کھینچ کھینچ کر اس کے سر کو پیچھے کی طرف لاتا تاکہ اس کی رفتار ذرا کم ہو، جب ہم مدینہ منورہ کے قریب آ پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تمہارا اونٹ کہاں ہے؟ میں نے عرض کیا: جی یہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اسے میرے ہاتھ بیچ دو۔ دوسری روایت کے لفظ یوں ہیں: آپ نے فرمایا: اللہ تمہاری مغفرت کرے، کیا تم اسے میرے ہاتھ فروخت کرتے ہو؟ میں نے عرض کیا: میں اسے آپ کے ہاتھ فروخت نہیں کرتا بلکہ یہ (بلاعوض) آپ ہی کا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں بلا معاوضہ نہیں لوں گا، تم اسے میرے ہاتھ بیچ دو۔ ایک روایت میں ہے:آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قیمت میں پہلے سے اضافہ کرتے ہوئے فرمایا: کیا تم اتنے میں اسے میرے ہاتھ بیچتے ہو؟ اللہ تمہاری مغفرت فرمائے۔ میں نے عرض کیا: یہ آپ ہی کا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، میں اسے ایک اوقیہ سونے کے عوض خریدتا ہوں۔ مدینہ منورہ پہنچ کر اسے ہمارے حوالے کر دینا۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں جب مدینہ منورہ پہنچا تو اونٹ کو آپ کی خدمت میں لے گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بلال! تم ایک اوقیہ سونا اور مزید ایک قیراط تول کر اسے دے دو۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: قیراط زائد سونا رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے عنایت فرمایا،یہ میرے مرنے تک میرے پاس رہے گا۔ وہ کہتے ہیں کہ میں اسے اپنی جیب میں یا تھیلی میں رکھتا تھا اور وہ میرے پاس ہی موجود رہا یہاں تک کہ حرہ کی لڑائی کے دن جب اہل شام آئے تو ہمارے ہاں سے لوٹے ہوئے مال میں اسے بھی لوٹ کے لے گئے۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11654]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: ص 1222، وأخرج قصة الجمل البخاري: 5079، 5245، والسوال عن التزويج: 3631، وقوله: لاتات اھلك طروقا 5246، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14376 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14429»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: ص 1222
حدیث نمبر: 2717
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزَاةٍ، فَقَالَ:" تَزَوَّجْتَ؟" قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" بِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا؟" قُلْتُ: بَلْ ثَيِّبًا، قَالَ: " فَهَلا جَارِيَةً تُلاعِبُهَا وَتُلاعِبُكَ؟" قُلْتُ: إِنَّ لِي أَخَوَاتٍ، فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَتَزَوَّجَ امْرَأَةً تَجْمَعُهُنَّ وَتُمَشِّطُهُنَّ وَتَقُومُ عَلَيْهِنَّ، قَالَ:" أَمَا إِنَّكَ قَادِمٌ، فَإِذَا قَدِمْتَ فَالْكَيْسَ الْكَيْسَ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: الْكَيْسُ أَرَادَ بِهِ الْجِمَاعَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک غزوے میں شریک ہونے کے لیے روانہ ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے شادی کر لی ہے؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کنواری کے ساتھ یا ثیبہ کے ساتھ؟“ میں نے عرض کی: بلکہ ثیبہ (یعنی بیوہ یا طلاق یافتہ کے ساتھ کی ہے)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے کسی لڑکی کے ساتھ شادی کیوں نہیں کی تاکہ تم اس کے ساتھ خوش طبعی کرتے یا وہ تمہارے ساتھ خوش طبعی کرتی؟“ میں نے عرض کی: میری بہنیں ہیں، میں نے اس بات کو پسند کیا کہ میں کسی ایسی عورت کے ساتھ شادی کروں جو ان کی دیکھ بھال کرے، ان کی کنگھی کرے اور ان کا خیال رکھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اب تم واپس جا رہے ہو، تو جب تم گھر واپس جاؤ تو سمجھداری کا مظاہرہ کرنا۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) لفظ «الْكَيْس» (سمجھداری کا مظاہرہ کرنے) سے مراد صحبت کرنا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2717]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 443، 1801، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 715، وابن الجارود فى "المنتقى"، 642، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2496، 2713، 2714، 2715، 2717، 4182، 4911، 6517، 6518، 6519، 7138، 7140، 7141، 7143، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2048، 2776، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1100، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10479، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14348» «رقم طبعة با وزير 2706»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1787): ق - وله تتمة يأتي بها (6484 و 3099). تنبيه!! رقم (6484) = (6518) من «طبعة المؤسسة». رقم (3099) = (3109) من «طبعة المؤسسة». لكن الحديث ليس موجود برقم (3099) وإنما موجود برقم (7099) الموافق لـ (7143) من طبعة المؤسسة. - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 7138
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّ أَبَاهُ هَلَكَ، وَتَرَكَ تِسْعَ بَنَاتٍ، أَوْ سَبْعَ بَنَاتٍ، قَالَ: فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لِي: " تَزَوَّجْتَ يَا جَابِرُ؟"، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" بِكْرًا أَوْ ثَيِّبًا؟"، قُلْتُ: بَلْ ثَيِّبًا، قَالَ:" فَهَلا جَارِيَةً تُلاعِبُهَا وَتُلاعِبُكَ، وَتُضَاحِكُهَا وَتُضَاحِكُكَ؟"، فَقُلْتُ: إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ مَاتَ وَتَرَكَ تِسْعَ بَنَاتٍ أَوْ سَبْعَ بَنَاتٍ، وَإِنِّي كَرِهْتُ أَنْ أَجِيئَهُنَّ بِمِثْلِهِنَّ، وَأَرَدْتُ امْرَأَةً تَقُومُ عَلَيْهِنَّ، فَقَالَ لِي:" بَارِكَ اللَّهُ لَكَ ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد کا انتقال ہو گیا، انہوں نے نو بیٹیاں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) سات بیٹیاں (پسماندگان) میں چھوڑیں۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”جابر! کیا تم نے شادی کر لی ہے؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کنواری کے ساتھ یا ثیبہ کے ساتھ؟“ میں نے عرض کی: ثیبہ کے ساتھ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے کسی لڑکی کے ساتھ شادی کیوں نہیں کی تاکہ تم اس کے ساتھ خوش فعلیاں کرتے اور وہ تمہارے ساتھ خوش فعلیاں کرتی، تم اسے ہنساتے اور وہ تمہیں ہنساتی؟“ میں نے عرض کی: (میرے والد) سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، انہوں نے نو (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) سات بیٹیاں چھوڑی ہیں، مجھے یہ اچھا نہیں لگا کہ میں ان پر ان کے جیسی (کم عمر) بیوی لے آؤں، اس لیے میں نے ایسی عورت کے ساتھ شادی کی ہے جو ان کا خیال رکھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: «بَارَكَ اللّٰهُ لَكَ» ”اللہ تعالیٰ تمہیں برکت عطا کرے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7138]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 443، 1801، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 715، وابن الجارود فى "المنتقى"، 642، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2496، 2713، 2714، 2715، 2717، 4182، 4911، 6517، 6518، 6519، 7138، 7140، 7141، 7143، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3219، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2048، 2776، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1100،وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1860، 2205، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 510،وأحمد فى (مسنده) برقم: 14348» «رقم طبعة با وزير 7094»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1787)، «الإرواء» (1785). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 6198
6198- عن جابر بن عبد الله قال: هلك أبي وترك سبع بنات، أو تسع بنات فتزوجت امرأة ثيّباً، فقال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: تزوجت يا جابر؟ فقلتُ: نعم، فقال: بكراً أم ثيباً؟ قلتُ: بل ثيباً قال: فهلا جارية تلاعبها وتلاعبك، وتضاحكها وتضاحكك قال: فقلت له: إن عبد الله هلك وترك بناتٍ وإني كرهت أن أجيئهن بمثلهن، فتزوجت امرأةً تقوم عليهنّ وتصلَحُهنّ فقال: بارك الله لك - أو قال خيرا.
وفي لفظ: فكرهت أن أجمع إليهن جارية خرقاء مثلهنّ، ولكن امرأة تمشطهن وتقوم عليهن.
وفي لفظ: فكرهت أن أجمع إليهن جارية خرقاء مثلهنّ، ولكن امرأة تمشطهن وتقوم عليهن.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في النفقات (5367)، ومسلم في الرضاع (1466: 56) كلاهما من طريق حماد بن يزيد، عن عمرو بن دينار، عن جابر بن عبد الله، فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 6243
6243- عن جابر قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: تزوجت يا جابر فقلت نعم، وفي آخره فقال: بارك الله لك أو قال: خيراً
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في النفقات (5367)، ومسلم في الرضاع (715: 56) كلاهما من طريق حماد بن زيد، عن عمرو بن دينار، عن جابر فذكره في سياق طويل.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 11154
11154- عن جابر بن عبد الله قال في حديث طويل: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: تزوجت يا جابر؟ فقلت: نعم...فقال: بارك الله لك.أو قال لي خيرا.وفي رواية: فبارك الله عليك.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في النفقات (5367)، ومسلم في الرضاع (715: 56) كلاهما من طريق حماد بن زيد، عن عمرو بن دينار، عن جابر بن عبد الله فذكره في حديث طويل.واللفظ الثاني رواه البخاري في الدعوات (6387) من وجه آخر عن حماد به.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 13471
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، ثنا عَارِمٌ، وَسُلَيْمَانُ، وَمُسَدَّدٌ، يَتَقَارَبُونَ فِي اللَّفْظِ، وَاللَّفْظُ لِسُلَيْمَانَ، قَالُوا: ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ:" تُوُفِّيَ عَبْدُ اللهِ وَتَرَكَ سَبْعَ بَنَاتٍ أَوْ تِسْعَ بَنَاتٍ قَالَ جَابِرٌ: فَتَزَوَّجْتُ امْرَأَةً ثَيِّبًا، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَزَوَّجْتَ يَا جَابِرُ؟" فَقُلْتُ: نَعَمْ قَالَ:" بِكْرًا أَوْ ثَيِّبًا؟" قُلْتُ: بَلْ ثَيِّبًا يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ:" فَهَلَّا جَارِيَةٌ تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ وَتُضَاحِكُهَا وَتُضَاحِكُكَ؟" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ عَبْدَ اللهِ تُوُفِّيَ وَتَرَكَ سَبْعَ بَنَاتٍ، أَوْ قَالَ: تِسْعَ بَنَاتٍ وَإِنِّي كَرِهْتُ أَنْ آتِيَهُنَّ بِمِثْلِهِنَّ، فَأَحْبَبْتُ أَنْ آتِيَهُنَّ بِامْرَأَةٍ تَقُومُ عَلَيْهِنَّ، فَقَالَ:" بَارَكَ اللهُ لَكَ"، أَوْ قَالَ:" خَيْرًا"، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عَارِمٍ وَمُسَدَّدٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى وَغَيْرُهُ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ عبداللہ فوت ہو گئے اور انہوں نے سات یا نو بیٹیاں چھوڑیں۔ جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے ایک شادی شدہ عورت سے شادی کر لی۔ مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اے جابر! تو نے شادی کر لی ہے؟“ میں نے کہا: جی ہاں! فرمایا: ”کنواری یا شادی شدہ؟“ میں نے کہا: شادی شدہ سے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کنواری لڑکی سے شادی کیوں نہیں کی؟ تو اس سے کھیلتا وہ تجھ سے کھیلتی، تو اس کے ساتھ ہنستا وہ تیرے ساتھ ہنستی۔“ تو میں نے کہا: عبداللہ رضی اللہ عنہ فوت ہو گئے اور انہوں نے سات یا نو بیٹیاں چھوڑی تھیں، تو میں نے اس کو ناپسند کیا کہ ان جیسی ہی میں لے آؤں۔ میں نے یہ پسند کیا کہ میں ایسی عورت لے آؤں جو ان کی پرورش اچھی کرے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تجھے برکت دے۔“ یا فرمایا: ”بھلائی دے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13471]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1974
حَدَّثَنَا عَمْرٌو ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا جَابِرُ ، أَتَزَوَّجْتَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: بِكْرًا أَوْ ثَيِّبًا؟ قَالَ: قُلْتُ: لَا، بَلْ ثَيِّبًا، قَالَ: فَهَلَّا جَارِيَةً تُلَاعِبُكَ وَتُلَاعِبُهَا؟ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ أَبِي قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ وَتَرَكَ تِسْعَ بَنَاتٍ، وَهُنَّ لِي تِسْعُ أَخَوَاتٍ، فَلَمْ أُحِبَّ أَنْ أَجْمَعَ إِلَيْهِنَّ جَارِيَةً خَرْقَاءَ مِثْلَهُنَّ، وَلَكِنِ امْرَأَةً تَمْشُطُهُنَّ وَتَقُومُ عَلَيْهِنَّ، قَالَ: أَصَبْتَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”اے جابر! کیا تم نے شادی کر لی ہے؟“ میں نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کسی کنواری سے کی ہے یا بیوہ سے؟“ میں نے عرض کی: ”نہیں، بلکہ ایک بیوہ سے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے کسی نوعمر لڑکی سے نکاح کیوں نہ کیا کہ تم اس کے ساتھ کھیلتے اور وہ تمہارے ساتھ کھیلتی؟“ میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے والد (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ) غزوہ احد کے دن شہید ہو گئے تھے اور انہوں نے نو بیٹیاں چھوڑی ہیں، جو میری نو بہنیں ہیں، اس لیے میں نے یہ مناسب نہ سمجھا کہ ان کے پاس ان جیسی ہی کوئی ناتجربہ کار لڑکی لے آؤں، بلکہ ایسی خاتون سے نکاح کرنا بہتر سمجھا جو ان کے بالوں میں کنگھی کرے اور ان کی دیکھ بھال کر سکے،“ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے درست فیصلہ کیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1974]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3826، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 715، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1100، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1860، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13764، 13894، 13967، 14447، 14480، 14544، 14595، 14771، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2216، وأخرجه فتح الباري برقم: 1706، 2122، 2185، 2569، 3898، 6024، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 15359، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2551، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3410، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 187، 649، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1969»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3826، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 715، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1100، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1860، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13764، 13894، 13967، 14447، 14480، 14544، 14595، 14771، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2216، وأخرجه فتح الباري برقم: 1706، 2122، 2185، 2569، 3898، 6024، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 15359، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2551، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3410، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 187، 649، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1969»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1990
حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: هَلَكَ أَبِي فَتَرَكَ سَبْعَ بَنَاتٍ أَوْ تِسْعَ بَنَاتٍ - قَالَ حَمَّادٌ : وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ: تِسْعَ.. - فَتَزَوَّجْتُ امْرَأَةً ثَيِّبًا، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: تَزَوَّجْتَ يَا جَابِرُ ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: بِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا؟ قُلْتُ: ثَيِّبًا، قَالَ: فَهَلَّا جَارِيَةً تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ، أَوْ قَالَ: تُضَاحِكُهَا وَتُضَاحِكُكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: إِنَّ عَبْدَ اللهِ هَلَكَ وَتَرَكَ تِسْعَ بَنَاتٍ، وَإِنِّي كَرِهْتُ أَنْ أَجِيئَهُنَّ بِمِثْلِهِنَّ، فَأَرَدْتُ امْرَأَةً تَقُومُ عَلَيْهِنَّ، فَقَالَ لِي: بَارَكَ اللهُ لَكَ، أَوْ قَالَ خَيْرًا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ بیان کرتے ہیں کہ میرے والد (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ) فوت ہوئے تو انہوں نے اپنے پیچھے سات یا نو بیٹیاں چھوڑیں، حماد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ انہوں نے نو ہی کہا تھا، پھر میں نے ایک بیوہ (یا مطلقہ) عورت سے نکاح کر لیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”اے جابر! کیا تم نے نکاح کر لیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کنواری سے یا بیوہ سے؟“ میں نے عرض کیا: بیوہ سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے کسی نوجوان لڑکی سے نکاح کیوں نہ کیا کہ تم اس کے ساتھ کھیلتے اور وہ تمہارے ساتھ کھیلتی؟“ یا فرمایا: ”تم اس کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے اور وہ تمہارے ساتھ ہنسی مذاق کرتی؟“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: بے شک (میرے والد) عبداللہ فوت ہو گئے ہیں اور انہوں نے نو بیٹیاں چھوڑی ہیں، اور میں نے یہ بات پسند نہ کی کہ میں ان کے پاس ان جیسی ہی (غیر تجربہ کار لڑکی) لے آؤں، اس لیے میں نے ایسی عورت کا ارادہ کیا جو ان کی دیکھ بھال اور ان کے معاملات کی درستی کر سکے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: «بَارَكَ اللَّهُ لَكَ» ”اللہ تعالیٰ تمہیں برکت عطا فرمائے“ یا فرمایا: ”بہتر ہوا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1990]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5052، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 715، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1100، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1860، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13764، 13894، 13967، 14447، 14480، 14544، 14595، 14771، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2216، وأخرجه فتح الباري برقم: 1706، 2122، 2185، 2569، 3898، 6024، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 15359، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2551، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3410، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 187، 649، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7138، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7124، 7166، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1985»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5052، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 715، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1100، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1860، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13764، 13894، 13967، 14447، 14480، 14544، 14595، 14771، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2216، وأخرجه فتح الباري برقم: 1706، 2122، 2185، 2569، 3898، 6024، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 15359، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2551، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3410، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 187، 649، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7138، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7124، 7166، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1985»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح