الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
1. باب الجنائز
جنازوں کے احکام کا بیان
اطراف الحدیث — المنتقى ابن الجارود حدیث نمبر 515 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المنتقى ابن الجارود: 515
الفتح الربانی: 3058
حدیث نمبر: 515
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، قَالا: ثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " شُعْبَتَانِ مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ: الطَّعْنُ فِي النَّسَبِ، وَالنِّيَاحَةُ" ، قَالَ ابْنُ يَحْيَى: وَقَالَ مَرَّةً: لَنْ يَدَعَهَا النَّاسُ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاہلیت کے دو کام ہیں: نسب میں طعن کرنا اور نوحہ کرنا۔“ ابن یحییٰ کہتے ہیں: ایک مرتبہ انہوں نے یہ بھی کہا: ”لوگ انہیں ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔“ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الجنائز/حدیث: 515]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح: مسند الإمام أحمد: 431/2، صحيح مسلم: 121/67، محمد بن عجلان نے سماع کی تصریح کر رکھی ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
حدیث نمبر: 3058
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (شُعْبَتَانِ مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ لَا يَتْرُكُهُمَا النَّاسُ أَبَدًا: النِّيَاحَةُ وَالطَّعْنُ فِي النَّسَبِ) )
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دورِ جاہلیت کے دو کام ہیں، لوگ ان کو کبھی بھی نہیں چھوڑیں گے: نوحہ کرنا اور نسب پر طعن کرنا۔ [الفتح الربانی/كتاب الجنائز/حدیث: 3058]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه البخاري في ’’الادب المفرد‘‘: 395، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9574 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9571»
وضاحت: فوائد: … نسب پر طعن کرنے سے مراد آدمی کا اپنے آپ کو غیر باپ کی طرف منسوب کرنا ہے، یا کسی کو اس کے باپ، ماں یا برادری کی بنا پر طعنہ مارنا کہ وہ تو فلاں کمینے باپ کا بیٹا ہے یا اس کا تعلق تو فلاں گھٹیا برادری سے ہے۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه البخاري في ’’الادب المفرد‘‘: 395