🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (1114)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. أبواب القضاء في البيوع
خرید و فروخت میں فیصلوں کے ابواب
اطراف الحدیث — المنتقى ابن الجارود حدیث نمبر 626 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المنتقى ابن الجارود: 626
سنن ابن ماجہ: 2243
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 626
حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، عَنِ الشَّافِعِيِّ ، قَالَ: ثنا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْها، أَنَّ رَجُلا اشْتَرَى عَبْدًا فَاسْتَغَلَّهُ ثُمَّ ظَهَرَ مِنْهُ عَلَى عَيْبٍ، فَخَاصَمَ فِيهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَضَى لَهُ بِرَدِّهِ، فَقَالَ الْبَائِعُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ قَدْ أَخَذَ خَرَاجَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْخَرَاجُ بِالضَّمَانِ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک آدمی نے غلام خریدا اور اس سے خراج (نفع) حاصل کیا، پھر اس (غلام) میں کوئی عیب پتہ چل گیا۔ وہ آدمی جھگڑتا ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو آپ نے وہ غلام واپس کرنے کا فیصلہ کر دیا۔ بیچنے والا شخص کہنے لگا: ”اے اللہ کے رسول! اس نے (غلام سے) خراج وصول کیا ہے۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خراج (نفع) لینے کا حقدار وہ ہے، جو نقصان کا ذمہ دار بنے۔“ [المنتقى ابن الجارود/كتاب البيوع والتجارات/حدیث: 626]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «اسنادہ ضعیف والحدیث حسن ان شاء اللہ: سنن ابی داود: 3510، سنن ابن ماجہ: 2243، اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن غریب، امام ابو عوانہ رحمہ اللہ (5494) اور امام ابن حبان رحمہ اللہ (4927) نے صحیح کہا ہے، امام حاکم رحمہ اللہ (15/2) نے صحیح الاسناد اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ”صحیح“ کہا ہے۔ مسلم بن خالد ابو خالد زنجی جمہور کے نزدیک ضعیف ہے، اس کے بارے میں حافظ ہیثمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وَالْجُمْهُورُ ضَعَّفَہُ . (مجمع الزوائد: 45/5) تاریخ بغداد للخطیب (297/8، 298، وسندہ حسن) میں مسلم بن خالد کی متابعت خالد بن مہران نے کر رکھی ہے۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: اسنادہ ضعیف والحدیث حسن ان شاء اللہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2243
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَجُلًا اشْتَرَى عَبْدًا فَاسْتَغَلَّهُ ثُمَّ وَجَدَ بِهِ عَيْبًا فَرَدَّهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ قَدِ اسْتَغَلَّ غُلَامِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْخَرَاجُ بِالضَّمَانِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ایک غلام خریدا، پھر اس سے مزدوری کرائی، بعد میں اسے اس میں کوئی عیب نظر آیا، اسے بیچنے والے کو واپس کر دیا، بیچنے والے نے کہا: اللہ کے رسول! اس نے میرے غلام سے مزدوری کرائی ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ فائدہ اسے ضمانت کی وجہ سے ہے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2243]
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے ایک غلام خریدا اور اس سے مزدوری کروائی، پھر اس غلام میں عیب معلوم ہوا تو اس نے اسے واپس کر دیا۔ بیچنے والے نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اس نے میرے غلام سے مزدوری کروائی ہے (لہٰذا وہ آمدنی مجھے دلوائی جائے)۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «الْخَرَاجُ بِالضَّمَانِ» فائدہ (نقصان کی) ذمہ داری کے ساتھ ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2243]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/البیوع 73 (3510)، سنن الترمذی/البیوع 53 (1286 تعلیقاً)، (تحفة الأشراف: 17243)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/80، 116) (حسن)» ‏‏‏‏ (سند میں مسلمہ بن خالد زنجی ضعیف راوی ہیں، لیکن شاہد کی وجہ سے یہ حسن ہے، نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: 1315)
وضاحت: ۱؎: تو وہ اجرت خریدنے والے ہی کا حق ہے، اس لئے کہ وہ اس غلام کا ضامن تھا اگر وہ غلام اس کے پاس مر جاتا تو کیا اس کو قیمت واپس کر دیتا۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (3510)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 459

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں