الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
7. باب اللقطة والضوال
گری پڑی چیزوں اور گمشدہ جانوروں کا بیان
اطراف الحدیث — المنتقى ابن الجارود حدیث نمبر 670 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
المنتقى ابن الجارود: 670
صحیح ابن خزیمہ: 2327
سنن دارقطنی: 4570
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5658
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2986
حدیث نمبر: 670
أَخْبَرَنَا ابْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ ، أَنَّ ابْنَ وَهْبٍ ، أَخْبَرَهُمْ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، وَهِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَجُلا مِنْ مُزَيْنَةَ أَتَى إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: كَيْفَ تَرَى فِي مَا يُوجَدُ فِي الطَّرِيقِ الْمِيتَاءِ وَفِي الْقَرْيَةِ الْمَسْكُونَةِ؟ قَالَ: " عَرِّفْهُ سَنَةً، فَإِنْ جَاءَ بَاغِيهِ فَادْفَعْهُ إِلَيْهِ وَإِلا فَشَأْنُكَ بِهَا، وَإِنَّ جَاءَ طَالِبُهَا يَوْمًا مِنَ الدَّهْرِ فَأَدِّهَا إِلَيْهِ، وَمَا كَانَ فِي الطَّرِيقِ غَيْرِ الْمِيتَاءِ أَوِ الْقَرْيَةِ غَيْرِ الْمَسْكُونَةِ فَفِيهِ وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ مزینہ قبیلے کا ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر کہنے لگا: ”جو چیز شارع عام یا آباد بستی سے ملے، تو اس کے متعلق آپ کیا فرماتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک سال تک اس کا اعلان کیجیے، اگر اس کا متلاشی آجائے، تو اس کے حوالے کر دیں، ورنہ اپنی ضرورت پوری کر لیں، کسی بھی دن اگر کوئی آدمی اس کا مطالبہ کرنے آجائے، تو اسے دے دینا اور جو چیز ویران راستے یا بے آباد بستی سے ملے، تو اس میں اور دفینہ میں سے پانچواں حصہ ادا کرنا ہوگا۔“ [المنتقى ابن الجارود/كتاب البيوع والتجارات/حدیث: 670]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده حسن: سنن أبي داود: 1710، سنن النسائي: 2496 (بمطابق اصل متن و ضوابط)»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده حسن
حدیث نمبر: 2327
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، وَهِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، أَنَّ رَجُلا مِنْ مُزَيْنَةَ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَكَيْفَ تَرَى فِيمَا يُوجَدُ فِي الطَّرِيقِ الْمِيتَاءِ، أَوْ فِي الْقَرْيَةِ الْمَسْكُونَةِ؟ قَالَ: " عَرِّفْهُ سَنَةً، فَإِنْ جَاءَ بَاغِيهِ فَادْفَعْهُ إِلَيْهِ، وَإِلا فَشَأْنُكَ بِهِ، فَإِنْ جَاءَ طَالِبُهَا يَوْمًا مِنَ الدَّهْرِ، فَأَدِّهَا إِلَيْهِ، وَمَا كَانَ فِي الطَّرِيقِ غَيْرِ الْمِيتَاءِ، وَالْقَرْيَةِ غَيْرِ الْمَسْكُونَةِ، فَفِيهِ وَفِي الرِّكَازِ الْخُمْسُ" ،
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مزینہ قبیلے کا ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ آپ اس چیز کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جو آباد راستے یا آباد بستی میں مل جائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک سال تک اس کا اعلان کرو، پھر اگر اس کا مالک آجائے تو اس کے حوالے کرو وگرنہ تم اپنے استعال میں لے آؤ۔ پھر اگر زندگی میں کبھی اس کا طالب آجائے تو اسے دیدو اور جومال ویران راستے یا غیر آباد بستی میں ملے تو اس مال میں اور رکاز (مدفون خزانے) میں پانچوان حصّہ زکوٰۃ ادا کرو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة الحبوب والثمار/حدیث: 2327]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 727، 893، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2327، 2328، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2387، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2493، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1710، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1289، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2596، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7735، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3421، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6797، والحميدي فى (مسنده) برقم: 608»
ترقیم العلمیہ : 4490 ترقیم الرسالہ : -- 4570
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، وَهِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، أَنَّ رَجُلا مِنْ مُزَيْنَةَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" كَيْفَ تَرَى يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَرِيسَةِ الْجَبَلِ؟ قَالَ: هِيَ وَمِثْلُهَا، وَالنَّكَالُ لَيْسَ فِي شَيْءٍ مِنَ الْمَاشِيَةِ قَطْعٌ إِلا مَا أَوَاهُ الْمُرَاحُ فَبَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ قَطْعُ الْيَدِ، وَمَا لَمْ يَبْلُغْ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ غَرَامَتُهُ وَجَلَدَاتُ نَكَالٍ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ تَرَى فِي الثَّمَرِ الْمُعَلَّقِ؟، قَالَ: هُوَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ وَالنَّكَالُ، وَلَيْسَ فِي شَيْءٍ مِنَ الثَّمَرِ الْمُعَلَّقِ قَطْعٌ إِلا مَا أَوَاهُ الْجَرِينُ فَمَا أُخِذَ مِنَ الْجَرِينِ فَبَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ الْقَطْعُ، وَمَا لَمْ يَبْلُغْ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ غَرَامَتُهُ، وَجَلَدَاتُ نَكَالٍ، قَالَ: فَكَيْفَ تَرَى فِيمَا يُوجَدُ فِي الطَّرِيقِ الْمِيتَاءِ وَفِي الْقَرْيَةِ الْمَسْكُونَةِ؟، قَالَ: عَرِّفْهُ سَنَةً، فَإِنْ جَاءَ بَاغِيهِ فَادْفَعْهُ إِلَيْهِ، وَإِلا فَشَأْنُكَ بِهِ فَإِنْ جَاءَ طَالِبُهَا يَوْمًا مِنَ الدَّهْرِ، فَأَدِّهَا إِلَيْهِ، وَمَا كَانَ فِي الْمِيتَاءِ الْمَسْكُونَةِ فَفِيهِ وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ، قَالَ: كَيْفَ تَرَى فِي ضَالَّةِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: طَعَامٌ مَأْكُولٌ لَكَ، أَوْ لأَخِيكَ، أَوْ لِلذِّئْبِ احْبِسْ عَلَى أَخِيكَ ضَالَّتَهُ"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ تَرَى فِي ضَالَّةِ الإِبِلِ؟، قَالَ: مَا لَكَ وَلَهَا مَعَهَا سِقَاؤُهَا وَحِذَاؤُهَا، وَلا يُخَافُ عَلَيْهَا الذِّئْبَ، تَأْكُلُ الْكَلأَ وَتَرِدُ الْمَاءَ دَعْهَا حَتَّى يَأْتِيَ طَالِبُهَا" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ مزینہ قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! پہاڑ (کی چراگاہ) سے چرائی جانے والی بکری کے بارے میں آپ کیا ارشاد فرماتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(چور پر) اس کی قیمت اور اتنی ہی مزید (تاوان) لازم ہو گی اور سزا دی جائے گی۔ کسی جانور کی چوری پر ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا، البتہ جس جانور کو حفاظت کے ساتھ رکھا گیا ہو اس کو چرانے پر ہاتھ کاٹا جائے گا، جس کی قیمت ڈھال کی قیمت کی جتنی ہو گی، اس صورت میں ہاتھ کاٹا جائے گا، اگر اس کی قیمت کم ہو گی تو اس صورت میں تاوان وصول کیا جائے گا اور ساتھ کوڑے لگائے جائیں گے۔“ اس شخص نے دریافت کیا: درخت پر لگے ہوئے پھل کو چوری کرنے کا کیا حکم ہو گا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(چور پر) اس کی قیمت اور اتنی ہی مزید (تاوان) لازم ہو گی اور سزا دی جائے گی، درخت پر لگے پھل کو چوری کرنے پر ہاتھ نہیں کاٹے جائیں گے۔ اگر پھل کو کسی جگہ سکھانے کے لیے رکھا ہو اور وہاں سے چوری ہو، تو پھر ہاتھ کاٹا جائے گا۔ اس لیے وہاں سے چوری کیا گیا پھل اگر ڈھال کی قیمت جتنا ہو گا تو ہاتھ کاٹا جائے گا، لیکن اگر اتنی قیمت نہ ہو گی تو ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا بلکہ اس کا تاوان وصول کیا جائے گا اور ساتھ کوڑے لگائے جائیں گے۔“ اس نے عرض کی: جو چیز عام راستے میں یا کسی رہائشی علاقے میں گری ہوئی ملتی ہے، تو اس کے بارے میں کیا حکم ہو گا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سال بھر اس کا اعلان کرتے رہو، اگر اس کا مالک آ جائے تو اسے ادا کر دو، ورنہ اسے استعمال کر لو۔ اس کا مالک جس وقت بھی تمہارے پاس آئے گا، تم اسے ادا کر دو گے۔ اگر کوئی چیز غیر آباد بستی میں یا انجان راستے میں سے ملے، اس میں سے نکلنے والے خزانے میں پانچویں حصے کی ادائیگی کا حکم ہے۔“ اس شخص نے دریافت کیا: اگر گم شدہ بکری ملتی ہے، تو اس کے بارے میں آپ کا کیا حکم ہے؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تمہیں ملے گی یا تمہارے کسی بھائی کو ملے گی یا بھیڑیے کو مل جائے گی، اس لیے اسے اپنے بھائی کی گم شدہ چیز کے طور پر سنبھالو۔“ اس شخص نے عرض کی: گم شدہ اونٹ کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا اس سے کیا واسطہ! اس کا پیٹ اور اس کا پاؤں اس کے ساتھ ہے، اسے بھیڑیے کا بھی خطرہ نہیں ہے، وہ خود (گھاس) کھا لے گا، پانی پی لے گا، اسے چھوڑ دو، یہاں تک کہ اس کا مالک اس تک پہنچ جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4570]
ترقیم العلمیہ: 4490
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 727، 893، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2327، 2328، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2387، 8243،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4961، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: بدون ترقيم، 1710،برقم: 4390، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1289، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2596، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3421، 3422، 3428، 3429، 3430، 3431، 3436، 4567، 4570، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6797، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 608،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 10871، 20678»
حدیث نمبر: 7641
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، وَهِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ مُزَيْنَةَ أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، ⦗٢٥٨⦘ كَيْفَ تَرَى فِي حَرِيسَةِ الْجَبَلِ؟ قَالَ:" هِيَ وَمِثْلُهَا وَالنَّكَالُ لَيْسَ فِي شَيْءٍ مِنَ الْمَاشِيَةِ قَطْعٌ، إِلَّا فِيمَا آوَاهُ الْمُرَاحُ وَبَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ قَطْعُ الْيَدِ وَمَا لَمْ يَبْلُغْ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ غَرَامَةُ مِثْلَيْهِ وَجَلَدَاتُ نَكَالٍ" قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَكَيْفَ تَرَى فِي الثَّمَرِ الْمُعَلَّقِ؟ قَالَ:" هُوَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ وَالنَّكَالُ وَلَيْسَ فِي شَيْءٍ مِنَ الثَّمَرِ الْمُعَلَّقِ قَطْعٌ إِلَّا مَا آوَاهُ الْجَرِينُ، فَمَا أَخَذَ مِنَ الْجَرِينِ فَبَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ الْقَطْعُ وَمَا لَمْ يَبْلُغْ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ غَرَامَةُ مِثْلَيْهِ وَجَلَدَاتُ نَكَالٍ". قَالَ: فَكَيْفَ تَرَى فِيمَا يُؤْخَذُ فِي الطَّرِيقِ الْمِئْتَاءِ أَوِ الْقَرْيَةِ الْمَسْكُونَةِ؟ قَالَ:" عَرِّفْهُ سَنَةً فَإِنْ جَاءَ بَاغِيهِ فَادْفَعْهُ إِلَيْهِ وَإِلَّا فَشَأْنَكَ بِهِ، فَإِنْ جَاءَ طَالِبُهُ يَوْمًا مِنَ الدَّهْرِ فَأَدِّهِ إِلَيْهِ فَمَا كَانَ فِي الطَّرِيقِ غَيْرِ الْمِئْتَاءِ وَفِي الْقَرْيَةِ غَيْرِ الْمَسْكُونَةِ فَفِيهِ وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ: فَكَيْفَ تَرَى فِي ضَالَّةِ الْغَنَمِ؟ قَالَ:" طَعَامٌ مُأْكُولٌ لَكَ أَوْ لِأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ احْبِسْ عَلَى أَخِيكَ ضَالَّتَهُ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ فَكَيْفَ تَرَى فِي ضَالَّةِ الْإِبِلِ فَقَالَ:" مَا لَكَ وَلَهَا مَعَهَا سِقَاؤُهَا وَحِذَاؤُهَا وَلَا يُخَافُ عَلَيْهَا الذِّئْبَ تَأْكُلُ الْكَلَأَ وَتَرِدُ الْمَاءَ دَعْهَا حَتَّى يَأْتِيَ طَالِبُهَا" مَنْ قَالَ بِالْأَوَّلِ أَجَابَ عَنْ هَذَا بِأَنَّ هَذَا الْخَبَرَ وَرَدَ فِيمَا يُوجَدُ مِنْ أَمْوَالِ الْجَاهِلِيَّةِ ظَاهِرًا فَوْقَ الْأَرْضِ فِي الطَّرِيقِ غَيْرِ الْمِئْتَاءِ وَفِي الْقَرْيَةِ غَيْرِ الْمَسْكُونَةِ فَيَكُونُ فِيهِ وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ وَلَيْسَ ذَلِكَ مِنَ الْمَعْدِنِ بِسَبِيلٍ وَذَكَرَ الشَّافِعِيُّ فِي رِوَايَةِ الزَّعْفَرَانِيِّ عَنْهُ اعْتِلَالَهُمْ بِالْحَدِيثِ الْأَوَّلِ ثُمَّ قَالَ: هُوَ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ ضَعِيفٌ وَذَكَرَ اعْتِلَالَهُمْ بِحَدِيثِ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ هَذَا ثُمَّ قَالَ: إِنْ كَانَ حَدِيثُ عَمْرٍو يَكُونُ حُجَّةً، فَالَّذِي رَوَى حُجَّةٌ عَلَيْهِ فِي غَيْرِ حُكْمٍ وَإِنْ كَانَ حَدِيثُ عَمْرٍو غَيْرَ حُجَّةٍ فَالْحُجَّةُ بِغَيْرِ حُجَّةٍ جَهْلٌ، ثُمَّ ذَكَرَ مُخَالَفَتَهُمُ الْحَدِيثَ فِي الْغَرَامَةِ وَفِي التَّمْرِ الرُّطَبِ إِذَا آوَاهُ الْجَرِينُ وَفِي اللُّقَطَةِ ثُمَّ قَالَ: فَخَالَفَ حَدِيثَ عَمْرٍو الَّذِي رَوَاهُ فِي أَحْكَامٍ غَيْرِ وَاحِدَةٍ فِيهِ وَاحْتَجَّ مِنْهُ بِشَيْءٍ وَاحِدٍ إِنَّمَا هُوَ تَوَهُّمٌ فِي الْحَدِيثِ فَإِنْ كَانَ حُجَّةً فِي شَيْءٍ فَلْيَقُلْ بِهِ فِيمَا تَرَكَهُ فِيهِ، قَالَ الشَّيْخُ: قَوْلُهُ إِنَّمَا هُوَ تَوَهُّمٌ فِي الْحَدِيثِ إِشَارَةٌ إِلَى مَا ذَكَرْنَا مِنْ أَنَّهُ لَيْسَ بِوَارِدٍ فِي الْمَعْدِنِ إِنَّمَا هُوَ فِي مَا هُوَ فِي مَعْنَى الرِّكَازِ مِنْ أَمْوَالِ الْجَاهِلِيَّةِ وَاللهُ أَعْلَمُ.
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مزینہ قبیلے کا ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہاڑ کی چراگاہ سے چرائے گئے جانور کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(چور پر) وہ اور اس جیسا ایک اور (بطور چٹی) ہے اور عبرتناک سزا ہے، مویشیوں میں سے کسی چیز میں ہاتھ کاٹنا نہیں مگر جسے باڑے نے پناہ دی ہو، پھر اگر وہ ڈھال کی قیمت کو پہنچ جائے تو اس میں ہاتھ کاٹا جائے گا، اور جو ڈھال کی قیمت کو نہ پہنچے تو اس میں دوگنا چٹی اور عبرتناک کوڑے ہیں۔“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم لٹکنے والے پھلوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اور اس کی مثل اس کے ساتھ ہے (اتنی مقدار بھی لی جائے گی اور کوڑے بھی) اور عبرتناک سزا ہے، لٹکتے پھلوں میں ہاتھ کا کاٹنا نہیں ہے مگر جسے کھلیان نے پناہ دی ہو، سو جو کھلیان سے لیا جائے اور ڈھال کی قیمت کو پہنچ جائے تو پھر اس میں قطع ید ہے اور جب تک ڈھال کی قیمت کو نہ پہنچے، اس میں دوگنا چٹی ہے اور عبرتناک کوڑے ہیں۔“ پھر اس نے کہا: آپ کیا فرماتے ہیں اس چیز کے بارے میں جو آباد رستے سے ملے یا آباد بستی سے ملے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک سال اس کا اعلان کر، اگر اسے تلاش کرنے والا آجائے تو اسے لوٹا دے، وگرنہ تیری مرضی؛ اگر اس کا طالب زمانے میں کسی بھی دن آجائے تو اسے لوٹا دے، اور جو چیز غیر آباد رستے میں اور غیر آباد بستی میں ملے تو اس میں اور رکاز میں خمس ہے۔“ پھر اس نے کہا: اللہ کے رسول! آپ گمشدہ بکری کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کھانے کا گوشت ہے جو تیرے لیے یا تیرے بھائی کے لیے یا پھر وہ بھیڑیے کے لیے ہے، اسے اپنے بھائی کے لیے باندھ رکھ۔ یہ اس کی گمشدہ چیز ہے۔“ پھر اس نے کہا: اللہ کے رسول! اونٹ کے بارے میں آپ کا فرمان کیا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے اس سے کوئی سروکار نہیں، اس کے ساتھ اس کا پانی اور جوتا ہے۔ اس پر بھیڑیے کا خوف نہیں، وہ گھاس کھائے گا اور پانی پر وارد ہوگا، سو اسے چھوڑ دے یہاں تک کہ اس کا طالب (مالک) آجائے۔“
جنہوں نے پہلی بات کہی، انہوں نے اس کا یہ جواب دیا ہے کہ یہ خبر جاہلیت کے اس مال کے بارے میں وارد ہوئی ہے جو زمین کے اوپر ظاہر حالت میں غیر آباد رستے میں یا غیر آباد بستی میں پایا جائے، تو اس میں اور رکاز میں خمس ہے، اور اس کا معدن (کان) سے کوئی تعلق نہیں۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے زعفرانی کی روایت میں ان کے پہلی حدیث سے استدلال کا ذکر کیا، پھر فرمایا: یہ اہل حدیث کے نزدیک ضعیف ہے۔ پھر عمرو بن شعیب سے ہشام بن سعد کی اس حدیث سے ان کے استدلال کا ذکر کیا اور فرمایا: اگر عمرو کی حدیث حجت ہے تو جو انہوں نے روایت کی وہ کئی احکام میں ان کے خلاف حجت ہے، اور اگر عمرو کی حدیث حجت نہیں تو غیر حجت سے دلیل پکڑنا جہالت ہے۔ پھر چٹی، کھلیان میں پہنچی تازہ کھجور اور گری پڑی چیز کے بارے میں ان کی حدیث سے مخالفت کا ذکر کیا، پھر فرمایا: انہوں نے عمرو کی اس حدیث کی، جسے خود روایت کیا، کئی احکام میں مخالفت کی اور اس میں سے صرف ایک چیز سے دلیل لی جو محض حدیث کے بارے میں وہم ہے، اگر یہ کسی چیز میں حجت ہے تو اسے ان باتوں میں بھی اختیار کریں جن میں اسے چھوڑ دیا ہے۔ شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ان کا قول کہ ”یہ محض حدیث کے بارے میں وہم ہے“ اسی بات کی طرف اشارہ ہے جو ہم نے ذکر کی کہ یہ کان کے بارے میں وارد نہیں ہوئی، یہ صرف اس کے بارے میں ہے جو جاہلیت کے اموال میں سے رکاز کے حکم میں ہو۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7641]
جنہوں نے پہلی بات کہی، انہوں نے اس کا یہ جواب دیا ہے کہ یہ خبر جاہلیت کے اس مال کے بارے میں وارد ہوئی ہے جو زمین کے اوپر ظاہر حالت میں غیر آباد رستے میں یا غیر آباد بستی میں پایا جائے، تو اس میں اور رکاز میں خمس ہے، اور اس کا معدن (کان) سے کوئی تعلق نہیں۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے زعفرانی کی روایت میں ان کے پہلی حدیث سے استدلال کا ذکر کیا، پھر فرمایا: یہ اہل حدیث کے نزدیک ضعیف ہے۔ پھر عمرو بن شعیب سے ہشام بن سعد کی اس حدیث سے ان کے استدلال کا ذکر کیا اور فرمایا: اگر عمرو کی حدیث حجت ہے تو جو انہوں نے روایت کی وہ کئی احکام میں ان کے خلاف حجت ہے، اور اگر عمرو کی حدیث حجت نہیں تو غیر حجت سے دلیل پکڑنا جہالت ہے۔ پھر چٹی، کھلیان میں پہنچی تازہ کھجور اور گری پڑی چیز کے بارے میں ان کی حدیث سے مخالفت کا ذکر کیا، پھر فرمایا: انہوں نے عمرو کی اس حدیث کی، جسے خود روایت کیا، کئی احکام میں مخالفت کی اور اس میں سے صرف ایک چیز سے دلیل لی جو محض حدیث کے بارے میں وہم ہے، اگر یہ کسی چیز میں حجت ہے تو اسے ان باتوں میں بھی اختیار کریں جن میں اسے چھوڑ دیا ہے۔ شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ان کا قول کہ ”یہ محض حدیث کے بارے میں وہم ہے“ اسی بات کی طرف اشارہ ہے جو ہم نے ذکر کی کہ یہ کان کے بارے میں وارد نہیں ہوئی، یہ صرف اس کے بارے میں ہے جو جاہلیت کے اموال میں سے رکاز کے حکم میں ہو۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7641]
تخریج الحدیث: «حسن۔ نسائي»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 17286
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ السُّلَمِيُّ، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، وَهِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، أَنَّ رَجُلًا، مِنْ مُزَيْنَةَ أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ كَيْفَ تَرَى فِي حَرِيسَةِ الْجَبَلِ؟ قَالَ:" هِيَ وَمِثْلُهَا وَالنَّكَالُ، وَلَيْسَ فِي شَيْءٍ مِنَ الْمَاشِيَةِ قَطْعٌ إِلَّا فِيمَا آوَاهُ الْمُرَاحُ وَبَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ، فَفِيهِ قَطْعُ الْيَدِ، وَمَا لَمْ يَبْلُغْ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ غَرَامَةُ مِثْلَيْهِ وَجَلَدَاتُ نَكَالٍ"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ فَكَيْفَ تَرَى فِي الثَّمَرِ الْمُعَلَّقِ؟ قَالَ:" هُوَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ وَالنَّكَالُ، وَلَيْسَ فِي شَيْءٍ مِنَ الثَّمَرِ الْمُعَلَّقِ قَطْعٌ إِلَّا مَا آوَاهُ الْجَرِينُ، فَمَا أُخِذَ مِنَ الْجَرِينِ فَبَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ الْقَطْعُ، وَمَا لَمْ يَبْلُغْ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ غَرَامَةُ مِثْلَيْهِ وَجَلَدَاتُ نَكَالٍ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی مزینہ قبیلے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کی رائے پہاڑ کی چراگاہ سے چرائی گئی بکریوں کے متعلق کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اور اس کے مثل (تاوان) اور عبرت والی سزا ہے، اور چرنے والے جانوروں میں سے کسی میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا سوائے اس کے جسے باڑے نے پناہ دی ہو اور اس کی قیمت ایک ڈھال کی قیمت کو پہنچ جائے، تو اس میں ہاتھ کاٹا جائے گا، اور جس کی قیمت ایک ڈھال کی قیمت کو نہ پہنچے تو اس میں دوگنی چٹی ہے اور عبرت کے لیے کوڑے مارے جائیں گے۔“ پھر اس نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کا لٹکے ہوئے پھلوں کے متعلق کیا خیال ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اور اس کے ساتھ اس کے مثل (تاوان) اور عبرت والی سزا ہے، اور لٹکے ہوئے پھلوں میں سے کسی میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا سوائے اس کے جسے کھلیان نے پناہ دی ہو، تو جو کھلیان سے لیا جائے اور اس کی قیمت ایک ڈھال کی قیمت کو پہنچ جائے تو اس میں ہاتھ کاٹا جائے گا، اور جس کی قیمت ایک ڈھال کی قیمت کو نہ پہنچے تو اس میں دوگنی چٹی ہے اور عبرت کے لیے کوڑے مارے جائیں گے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17286]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 5658
«ما كان منها في طريق الميتاء والقرية الجامعة فعرفها سنة فإن جاء طالبها فادفعها إليه وإن لم يأت فهي لك وما كان في الخراب ففيها وفي الركاز الخمس»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو گمشدہ چیز عام راستے یا آبادی والی بستی میں ملے تو ایک سال تک اس کا اعلان کرو، پھر اگر اس کا مالک آ جائے تو اسے دے دو، اور اگر نہ آئے تو وہ تمہاری ہے، اور جو ویرانے میں ملے تو اس میں اور دفینے میں پانچواں حصہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5658]
”جو گمشدہ چیز عام راستے یا آبادی والی بستی میں ملے تو ایک سال تک اس کا اعلان کرو، پھر اگر اس کا مالک آ جائے تو اسے دے دو، اور اگر نہ آئے تو وہ تمہاری ہے، اور جو ویرانے میں ملے تو اس میں اور دفینے میں پانچواں حصہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5658]
تخریج الحدیث: «(حسن) [د ن] عن ابن عمرو. المشكاة 3036، رسالتي الركاز.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 2986
قَالَ الْحُمَيْدِيُّ : ثَنَا سُفْيَانُ قَالَ: سَمِعْنَاهُ مِنْ دَاوُدَ بْنِ شَابُورَ وَيَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي كَنْزٍ وَجَدَهُ رَجُلٌ: إِنْ كُنْتَ وَجَدْتَهُ فِي قَرْيَةٍ مَسْكُونَةٍ أَوْ فِي سَبِيلٍ مَيْتَاءَ فَعَرِّفْهُ، وَإِنْ كُنْتَ وَجَدْتَهُ فِي خَرِبَةٍ جَاهِلِيَّةٍ أَوْ فِي قَرْيَةٍ غَيْرِ مَسْكُونَةٍ أَوْ غَيْرِ سَبِيلٍ مَيْتَاءَ فَفِيهِ وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو ملنے والے کسی خزانے کے متعلق ارشاد فرمایا: ”اگر تم نے اسے کسی آباد بستی میں یا ایسی شاہراہ پر پایا ہے جہاں لوگوں کی آمد و رفت رہتی ہو تو اس کی تشہیر (اعلان) کرو، اور اگر تم نے اسے دورِ جاہلیت کے کسی ویرانے میں، یا غیر آباد بستی میں یا کسی ایسی جگہ پایا جہاں سے راستہ نہ گزرتا ہو تو اس میں اور ہر قسم کے قدیم دفینے (رکاز) میں پانچواں حصہ (خمس) ادا کرنا لازم ہے“، اس حدیث کی سند کے تمام راوی ثقہ اور قابلِ اعتماد ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب اللقطة/حدیث: 2986]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد رجاله ثقات»
«أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 18597، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2421، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 730، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 8398، وأخرجه شرح السنة برقم: 1587»
«أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 18597، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2421، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 730، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 8398، وأخرجه شرح السنة برقم: 1587»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات