🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (1114)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
0. باب النكاح
نکاح کا بیان
اطراف الحدیث — المنتقى ابن الجارود حدیث نمبر 708 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
المنتقى ابن الجارود: 708
صحیح بخاری: 6946
سنن نسائی: 3268
مسند احمد: 24185، 25672
الفتح الربانی: 6889
صحیح ابن حبان: 4080، 4081
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4803
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 708
حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالا: ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ ، يُحَدِّثُ عَنْ ذَكْوَانَ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" اسْتَأْذَنُوا"، وَقَالَ الْمُخَرِّمِيُّ:" اسْتَأْمِرُوا النِّسَاءَ فِي أَبْضَاعِهِنَّ"، قِيلَ: فَإِنَّ الْبِكْرَ تَسْتَحْيِي فَتَسْكُتُ؟ قَالَ:" فَسُكَاتُهَا إِذْنُهَا" ، وَقَالَ الْمُخَرِّمِيُّ: تَسْتَحْيِي، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَهُوَ إِذْنُهَا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورتوں سے ان کے جسموں (شادی) کے متعلق اجازت یا مشورہ لیا کریں۔ پوچھا گیا: کنواری لڑکی تو شرم کے مارے چپ کر جاتی ہے؟ فرمایا: اس کی خاموشی اجازت ہی ہے۔ مخرمی کی روایت میں ہے: وہ شرماتی ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہی اس کی اجازت ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب النكاح/حدیث: 708]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 6949، صحیح مسلم: 1420»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6946
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو هُوَ ذَكْوَانُ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قُلْتُ:" يَا رَسُولَ اللَّهِ، يُسْتَأْمَرُ النِّسَاءُ فِي أَبْضَاعِهِنَّ؟، قَالَ: نَعَمْ، قُلْتُ: فَإِنَّ الْبِكْرَ تُسْتَأْمَرُ، فَتَسْتَحْيِي، فَتَسْكُتُ، قَالَ: سُكَاتُهَا إِذْنُهَا".
ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، ان سے ابن جریج نے، ان سے ابن ابی ملیکہ نے، ان سے ابوعمرو نے جن کا نام ذکوان ہے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا عورتوں سے ان کے نکاح کے سلسلہ میں اجازت لی جائے گی؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، ہاں۔ میں نے عرض کیا لیکن کنواری لڑکی سے اجازت لی جائے گی تو وہ شرم کی وجہ سے چپ سادھ لے گی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کی خاموشی ہی اجازت ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الإكراه/حدیث: 6946]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”میں نے پوچھا: اللہ کے رسول! کیا عورتوں سے ان کے نکاح کے سلسلے میں اجازت لی جائے گی؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ (حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں:) ”میں نے کہا: اگر کنواری لڑکی سے پوچھا جائے تو وہ شرم کرے گی اور خاموش رہے گی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی خاموشی ہی اس کی اجازت ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الإكراه/حدیث: 6946]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3268
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ ذَكْوَانَ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" اسْتَأْمِرُوا النِّسَاءَ فِي أَبْضَاعِهِنَّ، قِيلَ: فَإِنَّ الْبِكْرَ تَسْتَحِي وَتَسْكُتُ، قَالَ:" هُوَ إِذْنُهَا".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتوں سے ان کی شادی کے بارے میں مشورہ کیا کرو“، کہا گیا: کنواری لڑکی تو شرم کرتی ہے، اور چپ رہتی ہے (بول نہیں پاتی)؟ آپ نے فرمایا: ”اس کی خاموشی ہی اس کی اجازت ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3268]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتوں سے ان کے نکاح کے بارے میں مشورہ کر لیا کرو۔“ کہا گیا کہ کنواری لڑکی تو شرمائے گی اور چپ رہے گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہی اس کی اجازت ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3268]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/النکاح 41 (5137)، والإکراہ 3 (6946)، والحیل 11 (6971)، صحیح مسلم/النکاح 9 (1420)، مسند احمد (6/45، 165، 203) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24185
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، وَيَحْيَى الْمَعْنَى، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ ذَكْوَانَ أَبِي عَمْرٍو مَوْلَى عَائِشَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَت: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اسْتَأْمِرُوا النِّسَاءَ فِي أَبْضَاعِهِنَّ"، قَالَ: قِيلَ: فَإِنَّ الْبِكْرَ تَسْتَحْيِي أَنْ تَكَلَّمَ؟ قَالَ:" سُكُوتُهَا إِذْنُهَا" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا رشتوں کے مسئلے میں عورتوں سے بھی اجازت لے لیا کرو، کسی نے عرض کیا کہ کنواری لڑکیاں اس موضوع پر بولنے میں شرماتی ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان کی خاموشی ہی ان کی اجازت ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24185]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6946، م: 1420
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 25672
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ ذَكْوَانَ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " اسْتَأْمِرُوا النِّسَاءَ فِي أَبْضَاعِهِنَّ". قَالَ: قِيلَ: فَإِنَّ الْبِكْرَ تَسْتَحِي، فَتَسْكُتُ؟ قَالَ:" فَهُوَ إِذْنُهَا" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا رشتوں کے مسئلے میں عورتوں سے بھی اجازت لے لیا کرو، کسی نے عرض کیا کہ کنواری لڑکیاں اس موضوع پر بولنے میں شرماتی ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان کی خاموشی ہی ان کی اجازت ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25672]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6946، م: 1420
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6889
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ اسْتَأْمِرُوا النِّسَاءَ فِي إِبْضَاعِهِنَّ قِيلَ إِنَّ الْبِكْرَ تَسْتَحْيِي أَنْ تَتَكَلَّمَ قَالَ سُكُوتُهَا إِذْنُهَا
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عورتوں سے ان کے وجود کی شادی میں مشورہ کیا کرو۔ کسی نے کہا: کنواری بچی تو بات کرنے سے ہی شرماتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کی خاموشی اس کی اجازت ہو گی۔ [الفتح الربانی/مسائل النكاح/حدیث: 6889]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6946، 6971، ومسلم: 1420، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25672 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26191»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 6946
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4080
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ ذَكْوَانَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اسْتَأْمِرُوا النِّسَاءَ فِي أَبْضَاعِهِنَّ"، قِيلَ: إِنَّ الْبِكْرَ تَسْتَحِي؟، قَالَ:" سُكُوتُهَا إِقْرَارُهَا" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”لڑکیوں کی شادی میں ان سے مرضی معلوم کر لیا کرو۔“ عرض کی گئی: کنواری لڑکی شرما جاتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی خاموشی اس کا اقرار ہو گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4080]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5137، 6946، 6971، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1420، وابن الجارود فى "المنتقى"، 768، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4080، 4081، 4082، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3266، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13795، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24822» «رقم طبعة با وزير 4068»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (398)، «صحيح أبي داود» (1826): ق نحوه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4081
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا الأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: وَحَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، حَدَّثَنِي أَبُو عَمْرٍو ذَكْوَانُ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا سَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْبِكْرِ تَخْطُبُ؟، فَقَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تُسْتَأْمَرُ النِّسَاءُ فِي أَبْضَاعِهِنَّ"، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْبِكْرُ تَسْتَحِي فَتَسْكُتُ؟، قَالَ:" سُكُوتُهَا إِقْرَارُهَا" .
ابوعمرو ذکوان بیان کرتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کنواری لڑکی کے بارے میں دریافت کیا جسے نکاح کا پیغام آتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خواتین کی شادی کے بارے میں ان سے مرضی معلوم کی جائے گی۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کنواری لڑکی شرما جاتی ہے اور خاموش رہتی ہے (تو اس صورت میں کیا حکم ہو گا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی خاموشی اس کا اقرار ہو گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4081]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5137، 6946، 6971، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1420، وابن الجارود فى "المنتقى"، 768، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4080، 4081، 4082، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3266، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13795، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24822» «رقم طبعة با وزير 4069»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4803
حَدَّثَنَا مُوسَى، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ ، يُحَدِّثُ عَنْ ذَكْوَانَ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: اسْتَأْمِرُوا النِّسَاءَ فِي أَبْضَاعِهِنَّ، فَإِنَّ الْبِكْرَ تَسْتَحِي، فَتَسْكُتُ، فَهُوَ إِذْنُهَا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خواتین سے ان کے نکاح کے معاملے میں ان کی رائے اور اجازت معلوم کیا کرو، کیونکہ کنواری لڑکی (فطری طور پر) شرم و حیا محسوس کرتی ہے اور خاموش رہتی ہے، لہٰذا اس کی یہی خاموشی اس کی جانب سے اذن و رضا مندی ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4803]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4844، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1420، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3266، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2093، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25144، وأخرجه فتح الباري برقم: 6547، وأخرجه مسند البزار برقم: 3118، 3189، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2749، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4784»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں