🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
314. من كان يأمر بتعليم المناسك
جو حضرات مناسک حج سیکھنے کا حکم فرماتے ہیں
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 15339 (کل: 181 مقامات، 26 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 15339، 6204، 13804، 13957، 14514، 14604، 15114، 15342، 15674، 15706، 16020، 16083، 16518، 16563، 31615، 38718
صحیح مسلم: 2950، 2952، 2953
سنن ابوداود: 1905، 1909، 3969
سنن ترمذی: 856، 869، 2967
سنن نسائی: 215، 292، 392، 429، 605، 656، 657، 2713، 2741، 2762، 2763، 2764، 2942، 2964، 2965، 2966، 2975، 2977، 2987، 2988، 3056، 3078
سنن ابن ماجہ: 2913، 2919، 3074
بلوغ المرام: 607
سنن دارمی: 1888
معجم صغیر للطبرانی : 1074
مشکوۃ المصابیح: 849، 2555
مسند احمد: 14440، 14549، 14571، 14661، 15171، 15172
مسند الحمیدی: 1294
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 827، 831
صحیح ابن خزیمہ: 2594، 2626، 2687، 2755، 2757، 2802، 2809، 2812، 2826، 2853، 2944
المنتقى ابن الجارود: 465، 469
سنن دارقطنی: 2577، 2579
الفتح الربانی: 4123، 4176، 4402، 4639، 10606، 10968
صحیح ابن حبان: 1457، 3842، 3943، 3944، 4018، 6322
مسند امام شافعی: 819
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 488
الجامع الكامل: 262، 4792، 4861، 4878، 4891، 5027، 5030، 5038، 5040، 5045، 5049، 5052، 5070، 5073، 5086، 5091، 5117، 5120، 5126، 5134، 5143، 5145، 5149، 5175، 5214، 5218، 5248، 5327، 5358، 5732، 6300، 6422، 9296، 9300، 9307، 10595، 11124، 11129، 11134، 11136، 11822، 11937، 12008، 12146، 12267، 12787، 12790، 15638
السنن الكبرى للبيهقي: 400، 1875، 5730، 6279، 8827، 8994، 9031، 9322، 9323، 9324، 9325، 9335، 9336، 9337، 9388، 9438، 9454، 9457، 9482، 9497، 9517، 9523، 9546، 9575، 9652، 10235، 10464، 14724، 14774، 18229، 18288
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1494، 2068، 5255
المعجم الکبیر للطبرانی: 6546، 6556
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2027، 2126، 6739
المعجم الاوسط: 1661
41 تا 50
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14440
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ: أَتَيْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ فِي بَنِي سَلِمَةَ، فَسَأَلْنَاهُ عَنْ حَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَحَدَّثَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَثَ بِالْمَدِينَةِ تِسْعَ سِنِينَ لَمْ يَحُجَّ ثُمَّ أُذِّنَ فِي النَّاسِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاجٌّ هَذَا الْعَامَ، قَالَ: فَنَزَلَ الْمَدِينَةَ بَشَرٌ كَثِيرٌ، كُلُّهُمْ يَلْتَمِسُ أَنْ يَأْتَمَّ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَيَفْعَلَ مِثْلَ مَا يَفْعَلُ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَشْرٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقَعْدَةِ، وَخَرَجْنَا مَعَهُ، حَتَّى أَتَى ذَا الْحُلَيْفَةِ نُفِسَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ بِمُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، فَأَرْسَلَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ أَصْنَعُ؟ قَالَ:" اغْتَسِلِي، ثُمَّ اسْتَذْفِرِي بِثَوْبٍ، ثُمَّ أَهِلِّي"، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا اسْتَوَتْ بِهِ نَاقَتُهُ عَلَى الْبَيْدَاءِ أَهَلَّ بِالتَّوْحِيدِ" لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ" وَلَبَّى النَّاسُ، وَالنَّاسُ يَزِيدُونَ ذَا الْمَعَارِجِ، وَنَحْوَهُ مِنَ الْكَلَامِ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْمَعُ، فَلَمْ يَقُلْ لَهُمْ شَيْئًا، فَنَظَرْتُ مَدَّ بَصَرِي، وَبَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ رَاكِبٍ وَمَاشٍ، وَمِنْ خَلْفِهِ مِثْلُ ذَلِكَ، وَعَنْ يَمِينِهِ مِثْلُ ذَلِكَ، وَعَنْ شِمَالِهِ مِثْلُ ذَلِكَ، قَالَ جَابِرٌ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا عَلَيْهِ يَنْزِلُ الْقُرْآنُ وَهُوَ يَعْرِفُ تَأْوِيلَهُ، وَمَا عَمِلَ بِهِ مِنْ شَيْءٍ عَمِلْنَا بِهِ، فَخَرَجْنَا لَا نَنْوِي إِلَّا الْحَجَّ، حَتَّى أَتَيْنَا الْكَعْبَةَ، فَاسْتَلَمَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ، ثُمَّ رَمَلَ ثَلَاثَةً، وَمَشَى أَرْبَعَةً، حَتَّى إِذَا فَرَغَ عَمَدَ إِلَى مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ فَصَلَّى خَلْفَهُ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَرَأَ وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى سورة البقرة آية 125، قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي جَعْفَرًا فَقَرَأَ فِيهَا بِالتَّوْحِيدِ وَ قُلْ يَأَيُّهَا الْكَافِرُونَ، ثُمَّ اسْتَلَمَ الْحَجَرَ، وَخَرَجَ إِلَى الصَّفَا، ثُمَّ قَرَأَ إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ سورة البقرة آية 158، ثُمَّ قَالَ:" نَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللَّهُ بِهِ" فَرَقِيَ عَلَى الصَّفَا، حَتَّى إِذَا نَظَرَ إِلَى الْبَيْتِ كَبَّرَ، قَالَ:" لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَنْجَزَ وَعْدَهُ، وَصَدَقَ عَبْدَهُ، وَغَلَبَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ"، ثُمَّ دَعَا، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى هَذَا الْكَلَامِ، ثُمَّ نَزَلَ، حَتَّى إِذَا انْصَبَّتْ قَدَمَاهُ فِي الْوَادِي رَمَلَ، حَتَّى إِذَا صَعِدَ مَشَى، حَتَّى أَتَى الْمَرْوَةَ، فَرَقِيَ عَلَيْهَا، حَتَّى نَظَرَ إِلَى الْبَيْتِ، فَقَالَ عَلَيْهَا كَمَا قَالَ عَلَى الصَّفَا، فَلَمَّا كَانَ السَّابِعُ عِنْدَ الْمَرْوَةِ، قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي لَوْ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ، لَمْ أَسُقْ الْهَدْيَ وَلَجَعَلْتُهَا عُمْرَةً، فَمَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيَحْلِلْ، وَلْيَجْعَلْهَا عُمْرَةً" فَحَلَّ النَّاسُ كُلُّهُمْ فَقَالَ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ، وَهُوَ فِي أَسْفَلِ الْمَرْوَةِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلِعَامِنَا هَذَا أَمْ لِلْأَبَدِ، فَشَبَّكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَابِعَهُ، فَقَالَ:" لِلْأَبَدِ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ:" دَخَلَتْ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ"، قَالَ وَقَدِمَ عَلِيٌّ مِنَ الْيَمَنِ، فَقَدِمَ بِهَدْيٍ، وَسَاقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَهُ مِنَ الْمَدِينَةِ هَدْيًا، فَإِذَا فَاطِمَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَدْ حَلَّتْ وَلَبِسَتْ ثِيَابَهَا صَبِيغًا، وَاكْتَحَلَتْ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَيْهَا، فَقَالَتْ: أَمَرَنِي بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ بِالْكُوفَةِ، قَالَ جَعْفَرٌ، قَالَ أَبِي: هَذَا الْحَرْفُ لَمْ يَذْكُرْهُ جَابِرٌ فَذَهَبْتُ مُحَرِّشًا أَسْتَفْتِي بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الَّذِي ذَكَرَتْ فَاطِمَةُ، قُلْتُ: إِنَّ فَاطِمَةَ لَبِسَتْ ثِيَابَهَا صَبِيغًا وَاكْتَحَلَتْ، وَقَالَتْ: أَمَرَنِي بِهِ أَبِي! قَالَ:" صَدَقَتْ، صَدَقَتْ، صَدَقَتْ، أَنَا أَمَرْتُهَا بِهِ"، قَالَ جَابِرٌ، وَقَالَ لِعَلِيٍّ:" بِمَ أَهْلَلْتَ؟" قَالَ: قُلْتُ: اللَّهُمَّ، إِنِّي أُهِلُّ بِمَا أَهَلَّ بِهِ رَسُولُكَ، قَالَ: وَمَعِي الْهَدْيُ، قَالَ:" فَلَا تَحِلَّ"، قَالَ: فَكَانَتْ جَمَاعَةُ الْهَدْيِ الَّذِي أَتَى بِهِ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ مِنَ الْيَمَنِ، وَالَّذِي أَتَى بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِئَةً، فَنَحَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ ثَلَاثَةً وَسِتِّينَ، ثُمَّ أَعْطَى عَلِيًّا فَنَحَرَ مَا غَبَرَ وَأَشْرَكَهُ فِي هَدْيِهِ، ثُمَّ أَمَرَ مِنْ كُلِّ بَدَنَةٍ بِبَضْعَةٍ، فَجُعِلَتْ فِي قِدْرٍ، فَأَكَلَا مِنْ لَحْمِهَا وَشَرِبَا مِنْ مَرَقِهَا، ثُمَّ قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ نَحَرْتُ هَاهُنَا، وَمِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ" وَوَقَفَ بِعَرَفَةَ، فَقَالَ:" وَقَفْتُ هَاهُنَا، وَعَرَفَةُ كُلُّهَا مَوْقِفٌ" وَوَقَفَ بِالْمُزْدَلِفَةِ، فَقَالَ:" قَدْ وَقَفْتُ هَاهُنَا، وَالْمُزْدَلِفَةُ كُلُّهَا مَوْقِفٌ".
امام باقر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور وہ بنو سلمہ میں تھے، ہم نے ان سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کے متعلق پوچھا: انہوں نے فرمایا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نو برس مدینہ میں رہے حج نہیں کیا (ہجرت کے بعد) دسویں سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں میں اعلان کرا دیا کہ اللہ کے رسول حج کرنے والے ہیں تو مدینہ میں بہت لوگ آئے، ہر ایک کی یہی خواہش تھی کہ اللہ کے رسول کی پیروی کریں اور تمام اعمال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مانند کریں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیس ذیقعدہ کو نکلے تو ہم بھی آپ کے ساتھ نکلے، ہم ذوالحلیفہ پہنچے تو وہاں اسماء بنت عمیس کے ہاں محمد بن ابی بکر کی ولادت ہوئی، تو انہوں نے کسی کو بھیج کر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ کیا کروں؟ فرمایا: ”نہا لو اور کپڑے کا لنگوٹ باندھ کر احرام باندھ لو۔“ خیر آپ صلی اللہ علیہ وسلم قصواء اونٹنی پر سوار ہوئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی مقام بیداء میں سیدھی ہوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کلمہ توحید پکارا اور یہ کہا: «لبيك اللهم لبيك . . . . . . . . .» اور لوگوں نے بھی یہی تلبیہ کیا جو آپ نے کیا، کچھ لوگوں نے اس میں ”ذاالمعارج“ وغیرہ کا بھی اضافہ کیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسے سنتے بھی رہے لیکن انہیں کچھ کہا نہیں، میں نے تاحد نگاہ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں بائیں پیدل اور سوار دیکھے، یہی حال پیچھے کا، دائیں اور بائیں کا تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان تھے، ان پر قرآن نازل ہوتا تھا وہ اس کا مطلب جانتے تھے، لہٰذا وہ جو بھی کرتے ہم بھی اس طرح کرتے تھے، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہماری نیت صرف حج کی تھی، جب ہم بیت اللہ پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر اسود کو بوسہ دیا اور تین چکروں میں رمل کیا اور چار چکروں میں معمول کے مطابق چلے، پھر مقام ابراہیم پر آئے اور اس کے پیچھے دو رکعتیں پڑھ کر فرمایا: «واتخذو من مقام ابراهيم مصلي» اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دو رکعتوں میں «قل ياايها الكافرون» اور «قل هو الله احد» پڑھی، پھر بیت اللہ کے قریب واپس آئے اور حجر اسود کو بوسہ دیا اور دروازے سے صفا کی طرف نکلے، جب آپ صفا کے قریب پہنچے تو یہ آیت پڑھی «ان الصفا والمروة من شعائر الله» ہم بھی اسی سے ابتداء کریں گے جسے اللہ نے پہلے ذکر فرمایا۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا سے ابتداء کی صفا پر چڑھے جب بیت اللہ پر نظر پڑی تو تکبیر کہہ کر فرمایا: «لا اله الله وحده لاشريك . . . . . . . . الخ» ‏‏‏‏ پھر اس کے درمیان یہ دعا کی اور یہی کلمات تین بار دہرائے پھر وہ مروہ کی طرف اترے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں وادی کے نشیب میں اترنے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نشیب میں رمل کیا (کندھے ہلا کر تیز چلے) جب اوپر چڑھنے لگے تو پھر معمول کی رفتار سے چلنے لگے اور مروہ پر بھی وہی کیا جو صفا پر کیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مروہ پر ساتواں چکر لگا لیا، تو فرمایا: ”اگر مجھے پہلے معلوم ہوتا جو بعد میں معلوم ہوا تو میں ہدی اپنے ساتھ نہ لاتا اور حج کو عمرہ کر دیتا، تو تم میں سے جس کے پاس ہدی نہ ہو وہ حلال ہو جائے اور اس حج کو عمرہ بنا لے۔“ تو سب لوگ حلال ہو گئے۔ پھر سراقہ بن مالک بن جعشم کھڑے ہوئے اور عرض کی یہ حکم ہمیں اس سال کے لئے ہے یا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے انگلیاں ایک دوسرے میں ڈال کر فرمایا: ”عمرہ حج میں اس طرح داخل ہو گیا ہے۔“ پھر تین مرتبہ فرمایا: ”ہمیشہ ہمیشہ کے لئے یہی حکم ہے“ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ یمن سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قربانیاں لے کر پہنچے تو دیکھا کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا حلال ہو کر رنگین کپڑے پہنے ہوئے سرمہ لگائے ہوئے ہیں، تو انہیں اس پر تعجب ہوا، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میرے والد نے مجھے یہی حکم دیا ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کوفہ میں فرمایا کرتے تھے کہ اس کے بعد میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، فاطمہ عنہا کے اس عمل پر غصہ کی حالت میں اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ بات پوچھنے کے لئے جو فاطمہ رضی اللہ عنہا نے ان کے حوالہ سے ذکر کی کہ ایام حج میں حلال ہو کر رنگین کپڑے پہنیں اور سرمہ لگائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے سچ کہا میں نے ہی اسے یہ حکم دیا تھا“، پھر فرمایا: ”اس نے سچ کہا ہے جب تم نے حج کی نیت کی تھی تو کیا کہا تھا“، سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے کہا: اے اللہ میں بھی وہی احرام باندھتا ہوں جو آپ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام باندھا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے ساتھ تو ہدی ہے، تو تم بھی حلال مت ہونا اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ یمن سے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ سے جو اونٹ لائے تھے سب ملا کر سو ہو گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تریسٹھ اونٹ اپنے ہاتھ سے ذبح کئے اور باقی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دے دیئے جو انہوں نے نحر کیے اور ان کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہدی میں شریک کر لیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق ہر اونٹ سے گوشت کا ایک پارچہ لے کر ایک دیگ میں ڈال کر پکایا گیا، پھر آپ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس گوشت میں سے کچھ کھایا اور اس کا شوربہ پیا۔ پھر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے قربانی یہاں کی ہے اور منیٰ پورا ہی قربان گاہ ہے“ اور عرفات میں وقوف کر کے فرمایا: ”میں نے یہاں وقوف کیا ہے اور پورا عرفات ہی وقوف کی جگہ ہے“ اور مزدلفہ میں وقوف کر کے فرمایا: ”میں نے یہاں وقوف کیا ہے اور پورا مزدلفہ ہی وقوف کی جگہ ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14440]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1218، وأخرجه مختصرا بقصة الإهلال من ذي الحليفة، عند البخاري: 1515
حدیث نمبر: 14549
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ ، حَدَّثَنِي جَعْفَرٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ الْبُدْنَ الَّتِي نَحَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ مِائَةَ بَدَنَةٍ، نَحَرَ بِيَدِهِ ثَلَاثًا وَسِتِّينَ، وَنَحَرَ عَلِيٌّ مَا غَبَرَ، وَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ كُلِّ بَدَنَةٍ بِبَضْعَةٍ، فَجُعِلَتْ فِي قِدْرٍ، ثُمَّ شَرِبَا مِنْ مَرَقِهَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم قربانی کے لئے جن اونٹوں کو لے کر گئے تھے ان کی تعداد سو تھی جن میں سے ٦٣ اونٹ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک سے ذبح کئے تھے اور بقیہ اونٹ سیدنا علی نے ذبح کئے تھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ہر اونٹ کا تھوڑا تھوڑا گوشت لے کر ہنڈیا میں ڈالا جائے پھر دونوں حضرات نے اس کا شوربہ نوش فرمایا:۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14549]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن فى المتابعات والشواهد لأجل محمد بن ميمون، فهو ضعيف يعتبر به
حدیث نمبر: 14571
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ يُحَدِّثُ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ، عَنْ حَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ثُمَّ نَزَلَ عَنِ الصَّفَا، حَتَّى انْصَبَّتْ قَدَمَاهُ فِي بَطْنِ الْوَادِي سَعَى حَتَّى إِذَا صَعِدْنَا الشِّقَّ الْآخَرَ مَشَى.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کے متعلق تفصیلات میں یہ بھی مذکور ہے کہ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم صفا سے اترے اور وادی کے بیچ میں جب آپ کے مبارک قدم اترے تو آپ نے سعی فرمائی یہاں تک کہ جب دوسرے حصے پر ہم لوگ چڑھ گئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم معمول کی رفتار سے چلنے لگے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14571]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1218
حدیث نمبر: 14661
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ الْخُزَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَدَأَ بِالْحَجَرِ، فَرَمَلَ حَتَّى عَادَ إِلَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَشَى أَرْبَعًا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر اسود والے کونے سے طواف شروع کیا رمل کرتے ہوئے چلے آئے یہاں تک کہ دوبارہ حجر اسود پر آ گئے اس پر تین چکر وں میں رمل کیا اور باقی چار چکر معمول کی رفتار سے لگائے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14661]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1218 و 1263، وانظر ما قبله
حدیث نمبر: 15171
(حديث مرفوع) قَرَأْتُ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ : مَالِكٌ . ح , وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ , أَخْبَرَنَا مَالِكٌ , عَنْ جَعْفَرٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا وَقَفَ عَلَى الصَّفَا يُكَبِّرُ ثَلَاثًا، وَيَقُولُ:" لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ , لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ , وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ"، وَفِي حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَصْنَعُ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ , وَيَدْعُو , وَيَصْنَعُ عَلَى الْمَرْوَةِ مِثْلَ ذَلِكَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی صفا پہاڑی پر کھڑے ہوتے تو تین مرتبہ اللہ اکبر کہتے اور پھر یہ کلمات پڑھتے کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے حکومت اسی کی ہے اور تمام تعریفیں بھی اسی کی ہیں وہ ہر چیز پر قادر ہے ایک دوسری سند میں یہ بھی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تین مرتبہ اس طرح کرنے کے بعد دعا فرماتے اور مروہ پر بھی یہی دہراتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15171]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، والحديث قطعة من حديث جعفر السالف برقم: 14440
حدیث نمبر: 15172
(حديث مرفوع) قَرَأْتُ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ : مَالِكٌ . ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ , أَخْبَرَنَا مَالِكٌ , عَنْ جَعْفَرٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ إِذَا نَزَلَ مِنَ الصَّفَا مَشَى , حَتَّى إِذَا انْصَبَّتْ قَدَمَاهُ فِي بَطْنِ الْوَادِي , سَعَى حَتَّى يَخْرُجَ مِنْهُ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کے متعلق تفصیلات میں یہ بھی مذکور ہے کہ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم صفا سے اترے اور وادی کے بیچ میں جب آپ کے مبارک قدم اترے تو آپ نے سعی فرمائی یہاں تک کہ جب دوسرے حصے پر ہم لوگ چڑھ گئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم معمول کی رفتار سے چلنے لگے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15172]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1218
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1294
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرٌو ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " كُنَّا نَعْزِلُ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا، وَالْقُرْآنُ يَنْزِلُ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ عزل کر لیا کرتے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان موجود تھے اور قرآن نازل ہوتا رہا (لیکن ہمیں اس عمل سے منع نہیں کیا گیا)۔ [مسند الحميدي/حدیث: 1294]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5207، 5208، 5209، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1440، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4195، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9044، 9045، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1137، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1927، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14416، 14417، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14540، 15188، 15263، 15304، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1803، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2193، 2255، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12566»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 827
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا وَقَفَ عَلَى الصَّفَا يُكَبِّرُ ثَلَاثًا، وَيَقُولُ: " لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ"، يَصْنَعُ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَيَدْعُو وَيَصْنَعُ عَلَى الْمَرْوَةِ مِثْلَ ذَلِكَ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کھڑے ہوتے صفا پر، تین بار اللہ اکبر کہتے اور فرماتے: ”نہیں ہے کوئی معبود سچا سوائے اللہ پاک کے، کوئی اس کا شریک نہیں ہے، اسی کی سلطنت ہے، اور اسی کو تعریف ہے، وہ ہر شے پر قادر ہے۔“ تین بار اس کو کہتے اور مانگتے تھے دعا، پھر مروہ پر پہنچ کر ایسا ہی کرتے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 827]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح،وانظر الحديث السابق، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 127»

الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
حدیث نمبر: 831
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَانَ إِذَا نَزَلَ مِنْ الصَّفَا، وَالْمَرْوَةِ مَشَى حَتَّى إِذَا انْصَبَّتْ قَدَمَاهُ فِي بَطْنِ الْوَادِي، سَعَى حَتَّى يَخْرُجَ مِنْهُ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صفا اور مروہ میں جب آتے تو معمولی چال سے چلتے، جب وادی کے اندر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم آتے تو ڈوڑ کر چلتے یہاں تک کہ وادی سے نکل جاتے۔
[موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 831]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1557، 1568، 1570، 1651، 1785، 2505، 4352، 7230، 7367، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1218، 1213، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1677، 1697، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2984، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1785، 1905، والترمذي فى «جامعه» برقم: 862، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1882، 1892، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1008، 1074، 2919، 3074، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 400، 401، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11942، 14332، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1304، 1305، 1306، 1325، 1330، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 131»

الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
حدیث نمبر: 2594
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ وَهُوَ ابْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ: أَتَيْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، فَسَأَلْنَاهُ عَنْ حَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: وَلَدَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي بَكْرٍ، فَأَرْسَلَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَيْفَ أَصْنَعُ؟ قَالَ: " اغْتَسِلِي وَاسْتَثْفِرِي، ثُمَّ أَهِلِّي" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فِي قَوْلِهِ: وَاسْتَثْفِرِي دَلالَةٌ عَلَى أَنَّ دَمَ النِّفَاسِ كَانَ غَيْرُ مُنْقَطِعٍ
جناب محمد رحمه الله بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئے تو ہم نے ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کے بارے میں پوچھا (کہ آپ نے کیسے حج ادا کیا) انہوں نے فرمایا (ابھی ہم ذوالحلیفہ ہی میں تھے) تو سیدہ اسماء بنت عمیس نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بیٹے محمد کو جنم دیا۔ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کسی کو یہ پوچھنے کے لئے بھیجا کہ اب وہ کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم غسل کرلو اور لنگوٹ باندھ لو پھر احرام باندھ لو۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ آپ کے اس فرمان ”لنگوٹ باندھ لو“ میں یہ دلیل ہے کہ ابھی نفاس کا خون بند نہیں ہوا تھا۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2594]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1210، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2594، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 214، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1846، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2913، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9031»

WhatsApp