🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
151. في الرجل (يتزوج) المرأة فيموت عنها ولم (يفرض) لها
نکاح کے بعد مہر دینے سے پہلے اگر خاوند کا انتقال ہوجائے
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 17995 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 17995، 18002
السنن الكبرى للبيهقي: 14418
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 17396 ترقیم الشثری: -- 17995
حدثنا حدثنا ابن علية، عن ايوب، عن نافع ان، ابن عمر : " زوج ابنا له امراة من اهله فتوفي قبل ان يدخل بها ولم يسم لها صداقا، فطلبوا إلى ابن عمر الصداق، فقال: ليس لها صداق , فابوا ان يرضوا بذلك فجعلوا بينهم زيد بن ثابت فاتوه فقال:" ليس لها صداق"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ز، ط، هـ]: (عن).
(٢) في [أ، ب، ز، جـ، ط، ك]: (تزوج).
(٣) في [س]: (فليس).
(٤) في [س]: (الصداق قالوا: أن يرضوا).
(٥) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب].
(٦) في [جـ، ز، ك]: زيادة (حدثنا ابن علية عن ابن عون عن ابن سيرين قال: قال زيد بن ثابت).
(٧) صحيح.

حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے ایک بیٹے کی شادی کرائی۔ ان کا انتقال مہر کے مقرر کرنے سے پہلے اور دخول کرنے سے پہلے ہوگیا، لڑکی والوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مہر کا مطالبہ کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس کے لئے کوئی مہر نہیں ہے، انہوں نے اس بات کو ماننے سے انکار کیا اور حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو ثالث بنایا تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس عورت کو مہر نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17995]
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 1923، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 925، 926، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14527، 14528، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10890، 10889، 10891، 11739، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18004، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (13/354)، (13/355) [دون رقم في الترقيم المختار] ، ترقيم محمد عوامة: 17396»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 17403 ترقیم الشثری: -- 18002
حدثنا حدثنا ابو اسامة، عن عبيد الله، عن نافع، قال: تزوج ابن لعبد الله بن عمر بنتا لعبيد الله بن عمر كانت امها اسماء بنت زيد بن الخطاب، فتوفي ولم يكن فرض لها صداقا فطلبوا منه الصداق والميراث، فقال ابن عمر:" لها الميراث ولا صداق لها"، فابوا ذلك على ابن عمر، فجعلوا بينهم زيد بن ثابت، فقال زيد:" لها الميراث ولا صداق لها"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عباد)، وفي [أ، ب، ط، هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [جـ، س]: العبد اللَّه).
(٣) في [أ، ب، جـ، س، ز، ط، ك]: زيادة (و).
(٤) في [ب]: زيادة (بن ثابت).
(٥) صحيح.

حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ایک بیٹے نے حضرت عبید اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی ایک بیٹی سے شادی کی۔ اس لڑکی کی والدہ کا نام اسماء بنت زید بن خطاب تھا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے اس بیٹے کا مہر مقرر کرنے سے پہلے ہی انتقال ہوگیا۔ لڑکی والوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مہر اور میراث کا مطالبہ کیا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اسے میراث ملے گی لیکن مہر نہیں ملے گا۔ لوگوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی اس بات کا انکار کیا تو انہوں نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو ثالث بنایا تو حضرت زید نے فرمایا کہ اسے میراث ملے گی لیکن مہر نہیں ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18002]
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 1923، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 925، 926، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14527، 14528، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10890، 10889، 10891، 11739، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17998، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (13/354)، (13/355) [دون رقم في الترقيم المختار] ، ترقيم محمد عوامة: 17403»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14418
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَةَ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، وَأُمُّهَا ابْنَةُ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ، كَانَتْ تَحْتَ ابْنٍ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ فَمَاتَ وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا وَلَمْ يُسَمِّ لَهَا صَدَاقًا فَابْتَغَتْ أُمُّهَا صَدَاقَهَا، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ:" لَيْسَ لَهَا صَدَاقٌ وَلَوْ كَانَ لَهَا صَدَاقٌ لَمْ نَمْنَعْكُمُوهُ وَلَمْ يَظْلِمْهَا" فَأَبَتْ أَنْ تَقْبَلَ ذَلِكَ فَجَعَلُوا بَيْنَهُمْ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ" فَقَضَى أَنْ لَا صَدَاقَ لَهَا وَلَهَا الْمِيرَاثُ".
نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عبید اللہ بن عمر کی بیٹی، جن کی والدہ سیدنا زید بن خطاب رضی اللہ عنہ کی بیٹی تھیں، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ایک بیٹے کے نکاح میں تھیں، وہ (بیٹا) دخول اور حق مہر مقرر کرنے سے پہلے ہی فوت ہو گیا، تو ان کی والدہ نے حق مہر کا تقاضا کیا، تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرمانے لگے: ”کوئی حق مہر نہیں ہے، اگر اس کا حق مہر ہوتا تو ہم منع بھی نہ کرتے اور ظلم بھی نہیں کرتے۔“ تو اس خاتون نے اس بات کو قبول کرنے سے انکار کر دیا، تو انہوں نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو فیصل بنا لیا، تو انہوں نے میراث کا فیصلہ دیا لیکن حق مہر نہ ہو گا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14418]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مالك 1120»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں