🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
242. ما قالوا في زوج (بريرة) كان حرا أو عبدا؟
سیدنا بریرہ کے شوہر کے بارے میں کہ وہ غلام تھے یا آزاد؟
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 18512 (کل: 17 مقامات، 11 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 18512، 18513، 18514
صحیح بخاری: 5281، 5282
سنن ترمذی: 1156
مسند احمد: 1844
سنن دارقطنی: 3772، 3774
سنن سعید بن منصور: 2435
مسند امام شافعی: 1266
الجامع الكامل: 6215
السنن الكبرى للبيهقي: 14265
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7281، 7802
المعجم الکبیر للطبرانی: 11776، 11801
11 تا 17
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1266
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِي تَمِيمَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّهُ ذَكَرَ عِنْدَهُ زَوْجَ بَرِيرَةَ، فَقَالَ: كَانَ ذَلِكَ مُغِيثٌ عَبْدُ بَنِي فُلَانٍ، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يَتْبَعُهَا فِي الطَّرِيقِ وَهُوَ يَبْكِي.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب ان کے پاس بریرہ رضی اللہ عنہا کے خاوند کا ذکر کیا گیا تو فرمایا: ”یہ بنی فلاں کا غلام مغیث تھا، گویا اب بھی میں اسے دیکھ رہا ہوں کہ وہ روتے ہوئے راستے میں اس کے پیچھے پیچھے جا رہا ہے“۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الطلاق /حدیث: 1266]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الطلاق، باب خيار الأمة تحت العبد (5281).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6215
6215- عن ابن عباس قال: ذاك مغيث عبد بني فلان- يعني زوج بريرة، كأني أنظر إليه يتبعها في سكك المدينة يبكي عليها.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الطلاق (5281) عن عبد الأعلى بن حماد، حدثنا وُهيب، حدثنا أيوب، عن عكرمة، عن ابن عباس فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14265
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، ثنا وُهَيْبٌ، ثنا أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:" ذَاكَ مُغِيثٌ عَبْدٌ لِبَنِي فُلَانٍ، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يَتْبَعُهَا فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ يَبْكِي عَلَيْهَا" يَعْنِي بَرِيرَةَ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ حَمَّادٍ.
عکرمہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ مغیث بنو فلاں کا غلام تھا، میں مغیث کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ بریرہ کے پیچھے مدینہ کی گلیوں میں روتا پھر رہا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14265]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 5281»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7281
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ زَوْجُ بِرَيْرَةَ عَبْدًا أَسْوَدَ يُقَالُ لَهُ: مُغِيثٌ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: كُنْتُ أَرَاهُ فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ يَعْصِرُ عَيْنَيْهِ فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَرْبَعٍ: شَرَطَ مَوَالِيهَا عَلَيْهَا الْوَلَاءَ، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ". وَخَيَّرَهَا فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا وَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ، وَتُصُدِّقَ عَلَيْهَا بِصَدَقَةٍ فَأَهْدَتْ مِنْهَا إِلَى عَائِشَةَ، فَسَأَلَتْ عَائِشَةُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُوَ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بریرہ کے شوہر ایک سیام فام غلام تھے، ان کا نام مغیث تھا، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے انہیں مدینہ منورہ کی گلیوں میں دیکھا، ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار چیزوں کا فیصلہ دیا تھا، بریرہ کے مالکان نے ان پر ولاء کی شرط عائد کی تھی، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا: ولاء کا حق آزاد کرنے والے کو ملتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کو اختیار دیا، تو انہوں نے اپنی ذات کو اختیار کر لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں عدت گزارنے کا حکم دیا، بریرہ کو ایک چیز صدقے کے طور پر دی گئی، انہوں نے اس میں سے کوئی چیز سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو تحفے کے طور پر دے دی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ اس کے لئے صدقہ تھا اور ہمارے لئے ہدیہ ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7281]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني المعجم الكبير (11826)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 4979، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1156، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5417، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2232، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2075، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3395، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2292، 3158، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 13010، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11826، 11962»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7802
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا أَسْوَدَ يُسَمَّى مُغِيثًا قَالَ: فَكُنْتُ أَرَاهُ يَتْبَعُهَا فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ يَعْصِرُ عَيْنَيْهِ، قَالَ: فَقَضَى فِيهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرْبَعَ قَضِيَّاتٍ: قَضَى أَنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ وَخَيَّرَهَا وَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ عِدَّةَ الْحُرَّةِ، قَالَ: وَتَصَدَّقَ عَلَيْهَا بِصَدَقَةٍ فَأَهْدَتْ مِنْهَا إِلَى عَائِشَةَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" هُوَ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ وَإِلَيْنَا هَدِيَّةٌ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کے شوہر ایک غلام تھے جن کا نام مغیث تھا سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے انہیں دیکھا کہ وہ مدینہ منورہ کی گلیوں میں اس خاتون کے پیچھے جا رہے تھے اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کے بارے میں چار فیصلے دیے تھے آپ نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ ولاء کا حق آزاد کرنے والے کو ملتا ہے آپ نے اس خاتون کو اختیار دیا تھا، اور اسے یہ ہدایت کی تھی کہ وہ آزاد عورت کی مانند عدت گزارے گی سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: کہ ایک مرتبہ اس خاتون کو صدقہ کے طور پر کوئی چیز دی گئی اس نے اس چیز میں سے کچھ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو تحفے کے طور پر دیدیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ اس کے لئے صدقہ تھا، اور ہمارے لئے ہدیہ کے طور پر ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7802]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2542,3405)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1156، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2232، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2538، 3395، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11826»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11776
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، ثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ زَوْجُ بَرِيرَةَ عَبْدًا أَسْوَدَ يُقَالُ لَهُ: مُغِيثٌ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : كُنْتُ أَرَاهُ فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ يَعْصِرُ عَيْنَيْهِ، فَقَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا بِأَرْبَعٍ: شَرَطَ مَوَالِيهَا عَلَيْهَا الْوَلَاءَ، فَقَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ، وَخَيَّرَهَا فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا، وَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ، وَتُصُدِّقَ عَلَيْهَا بِصَدَقَةٍ، وَأَهْدَتْ إِلَى عَائِشَةَ مِنْهَا، فَسَأَلَتْ عَائِشَةُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هُوَ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ وَهُوَ لَنَا هَدِيَّةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: بریرہ رضی اللہ عنہا کے شوہر ایک سیاہ فام غلام تھے جنہیں مغیث کہا جاتا تھا۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں انہیں مدینہ کی گلیوں میں (روتے ہوئے) اپنی آنکھیں پونچھتے دیکھا کرتا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں چار باتوں کا فیصلہ فرمایا: ان کے آقاؤں نے ان پر ولاء کی شرط رکھی تھی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا: ”ولاء اسی کا حق ہے جو آزاد کرے۔“ اور انہیں اختیار دیا تو انہوں نے اپنے آپ کو چن لیا، اور انہیں عدت گزارنے کا حکم دیا، اور ان پر صدقہ کیا گیا تھا، تو انہوں نے اس میں سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو ہدیہ کیا، عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11776]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 308، حدیث 11826»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11801
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ وَمَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا لِبَنِي فُلَانٍ، نَاسٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، يُقَالُ لَهُ: مُغِيثٌ، وَاللهِ لَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ الْآنَ يَتْبَعُهَا فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ وَهُوَ يَبْكِي ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ بریرہ رضی اللہ عنہا کا شوہر انصار کے فلاں گھرانے کا ایک غلام تھا، جسے مغیث کہا جاتا تھا۔ اللہ کی قسم! گویا میں ابھی اسے دیکھ رہا ہوں کہ وہ روتے ہوئے مدینہ کی گلیوں میں اس کے پیچھے پیچھے چل رہا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11801]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 315، حدیث 11851»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں