🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

19. بَابٌ فِي الْكِتَابَةِ .
کتابت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7278
عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: كَاتَبْتُ أَهْلِي عَلَى أَنْ أَغْرِسَ لَهُمْ خَمْسَمِائَةِ فَسِيلَةٍ فَإِذَا عَلِقَتْ فَأَنَا حُرٌّ. قَالَ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ:" اغْرِسْ وَاشْتَرِطْ لَهُمْ فَإِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَشْتَرِطَ فَآذِنِّي". قَالَ: فَآذَنْتُهُ. قَالَ: فَجَاءَ فَجَعَلَ يَغْرِسُ بِيَدِهِ إِلَّا وَاحِدَةً غَرَسْتُهَا بِيَدِي، فَعَلِقْنَ إِلَّا الْوَاحِدَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ مُطَوَّلَةٌ فِي مَنَاقِبِهِ، وَغَيْرِ ذَلِكَ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے مالک کے ساتھ کتابت کا معاہدہ کیا کہ میں انہیں پانچ سو پودے لگا کے دوں گا، جب ان پر پھل لٹک جائے گا، تو میں آزاد ہو جاؤں گا، سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم پودے لگاؤ اور ان کے لئے شرط رکھو، جب تم شرط رکھنے کا ارادہ کرو گے، تو تم مجھے بتا دینا، میں نے آپ کو اطلاع دی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور آپ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے تمام پودے لگائے، صرف ایک پودے کا معاملہ مختلف تھا، وہ میں نے لگایا، تو باقی سب پر پھل آ گیا، ایک پر نہیں آیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس روایت کے مختلف طرق ہیں، جو ”مناقب“ سے متعلق باب میں طویل روایت کے طور پر آئے گی، اور اس کے علاوہ مقام پر بھی آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7278]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23218، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2917»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7279
وَعَنْ بَرِيرَةَ قَالَتْ: كَانَ فِيَّ ثَلَاثَةً مِنَ السُّنَّةِ: تُصُدِّقَ عَلَيَّ بِلَحْمٍ فَأَهْدَيْتُهُ إِلَى عَائِشَةَ فَأَبْقَتْهُ حَتَّى دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا هَذَا اللَّحْمُ؟" فَقَالَتْ: لَحْمٌ تُصُدِّقُ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ فَأَهْدَتْهُ لَنَا. فَقَالَ:" هُوَ عَلَى بَرِيرَةَ صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ".
وَكَاتَبَتْ عَلَى تِسْعِ أَوَاقٍ فَقَالَتْ عَائِشَةُ: إِنْ شَاءُوا عَدَدْتُ لَهُمْ عِدَّةً وَاحِدَةً. قُلْتُ: هُمْ يَقُولُونَ: إِلَّا أَنْ يُشْتَرَطَ لَهُمُ الْوَلَاءُ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اشْتَرِطِي وَاشْتَرِطِي، فَإِنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ".
قَالَتْ: وَأُعْتِقْتُ فَكَانَ لِي الْخِيَارُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میرے بارے میں تین چیزیں، سنت سے ثابت ہوئی ہیں، مجھے گوشت صدقے کے طور پر دیا گیا، وہ میں نے تحفے کے طور پر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو دے دیا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے رکھ لیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، تو آپ نے دریافت کیا: یہ گوشت کہاں سے آیا ہے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یہ بریرہ کو صدقے کے طور پر دیا جانے والا گوشت ہے، وہ اس نے ہمیں تحفے کے طور پر دے دیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ بریرہ کے لئے صدقہ تھا اور ہمارے لئے ہدیہ ہے۔ سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نو اوقیہ کے عوض میں کتابت کا معاہدہ کیا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اگر وہ لوگ چاہیں تو میں انہیں ایک ہی مرتبہ ادائیگی کر دیتی ہوں، میں نے کہا: وہ لوگ یہ چاہتے ہیں کہ ولاء کا حق ان کے لئے رہے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم شرط رہنے دو تم شرط رہنے دو! کیونکہ ولاء کا حق آزاد کرنے والے کو ملتا ہے۔ سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب میں آزاد ہو گئی (تو مجھے شوہر کے ساتھ رہنے، یا علیحدگی کا) اختیار دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7279]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (204/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7280
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: اشْتَرَتْ عَائِشَةُ بِرَيْرَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ لِتُعْتِقَهَا فَاشْتَرَطُوا عَلَيْهَا وَلَاءَهَا فَشَرَطَتْ لَهُمْ ذَلِكَ فَلَمَّا جَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَتْهُ فَقَالَ:" إِنَّمَا الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ" ثُمَّ صَعِدَ الْمِنْبَرَ، فَقَالَ:" مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَشْتَرِطُونَ شُرُوطًا لَيْسَتْ فِي كِتَابِ اللَّهِ؟ مَا كَانَ شَرْطًا لَيْسَ فِي كِتَابِ اللَّهِ فَمَرْدُودٌ إِلَى كِتَابِ اللَّهِ". وَكَانَ لِبَرِيرَةَ زَوْجٌ فَخَيَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنْ شَاءَتْ أَنْ تَمْكُثَ مَعَ زَوْجِهَا كَمَا هِيَ، وَإِنْ شَاءَتْ فَارَقَتْهُ. فَفَارَقَتْهُ، فَدَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْتًا فَرَأَى رِجْلَ شَاةٍ فَقَالَ لِعَائِشَةَ:" أَلَا تَطْبُخِي لَنَا هَذَا اللَّحْمَ؟" قَالَتْ: تُصُدِّقَ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ فَأَهْدَتْهُ لَنَا. قَالَ:" اطْبُخُوهُ فَهُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ، وَقَدْ رَوَى عَنْهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَلَمْ يُجَرِّحْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بریرہ کو انصار سے خرید لیا، تاکہ انہیں آزاد کر دیں، انصار نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر بریرہ کی ولاء کی شرط عائد کی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کی یہ شرط مان لی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ولاء کا حق آزاد کرنے والے کو ملتا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے، آپ نے ارشاد فرمایا: لوگوں کو کیا ہو گیا ہے؟ وہ ایسی شرطیں رکھتے ہیں، جن کی اجازت اللہ کی کتاب میں نہیں ہے، ہر وہ شرط، جو اللہ کی کتاب میں درست نہ ہو، وہ اللہ کی کتاب کی طرف لوٹائی جائے گی۔ راوی بیان کرتے ہیں: بریرہ کے شوہر تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کو اختیار دیا کہ اگر وہ چاہیں، تو اپنے شوہر کے ساتھ رہیں جیسے پہلے تھیں، اور اگر چاہیں تو اس سے علیحدگی اختیار کر لیں، تو انہوں نے ان صاحب سے علیحدگی اختیار کر لی۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر داخل ہوئے، تو آپ نے ایک بکری کا پایا دیکھا، آپ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: کیا تم یہ گوشت پکا کے نہیں دو گی؟ انہوں نے عرض کی: یہ بریرہ کو صدقے کے طور پر دیا گیا تھا، اور اس نے ہمیں ہدیہ کے طور پر دیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے پکا لو! یہ اس کے لئے صدقہ تھا اور ہمارے لئے ہدیہ ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ اور دیگر کتابوں میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی تمیم بن منتصر ہے، ایک سے زیادہ افراد نے اس سے روایت نقل کی ہے، کسی نے اس پر جرح نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7280]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11744)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11744، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3893، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8582، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4870/2، 4988/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7281
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ زَوْجُ بِرَيْرَةَ عَبْدًا أَسْوَدَ يُقَالُ لَهُ: مُغِيثٌ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: كُنْتُ أَرَاهُ فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ يَعْصِرُ عَيْنَيْهِ فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَرْبَعٍ: شَرَطَ مَوَالِيهَا عَلَيْهَا الْوَلَاءَ، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ". وَخَيَّرَهَا فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا وَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ، وَتُصُدِّقَ عَلَيْهَا بِصَدَقَةٍ فَأَهْدَتْ مِنْهَا إِلَى عَائِشَةَ، فَسَأَلَتْ عَائِشَةُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُوَ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بریرہ کے شوہر ایک سیام فام غلام تھے، ان کا نام مغیث تھا، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے انہیں مدینہ منورہ کی گلیوں میں دیکھا، ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار چیزوں کا فیصلہ دیا تھا، بریرہ کے مالکان نے ان پر ولاء کی شرط عائد کی تھی، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا: ولاء کا حق آزاد کرنے والے کو ملتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کو اختیار دیا، تو انہوں نے اپنی ذات کو اختیار کر لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں عدت گزارنے کا حکم دیا، بریرہ کو ایک چیز صدقے کے طور پر دی گئی، انہوں نے اس میں سے کوئی چیز سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو تحفے کے طور پر دے دی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ اس کے لئے صدقہ تھا اور ہمارے لئے ہدیہ ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7281]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني المعجم الكبير (11826)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 4979، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1156، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5417، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2232، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2075، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3395، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2292، 3158، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 13010، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11826، 11962»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7282
وَعَنِ السُّدِّيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَاتَبَتْنِي زَيْنَبُ بِنْتُ قَيْسِ بْنِ مَخْرَمَةَ عَلَى عَشَرَةِ آلَافٍ، فَلَمَّا حَلَّتْ تَرَكَتْ لِي أَلْفًا، وَكَانَتْ مِمَّنْ صَلَّى إِلَى الْقِبْلَتَيْنِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عَمْرِو بْنِ مُحَمَّدٍ الْعَنْقَزِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سدی، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدہ زینب بنت قیس بن مخزمہ رضی اللہ عنہا نے دس ہزار کے عوض میں میرے ساتھ کتابت کا معاہدہ کر لیا، جب میں نے رقم ادا کر لی، تو انہوں نے ایک ہزار مجھے چھوڑ دیے، یہ ان خواتین میں سے ایک ہیں، جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں دونوں قبلوں کی طرف رُخ کر کے نماز ادا کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عمرو بن محمد بن منقزی اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7282]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (288/24)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں