🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 20673 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 20673، 34801
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19868 ترقیم الشثری: -- 20673
حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن مجالد عن الشعبي عن مسروق قال: إن الشهداء ذكروا عند عمر بن الخطاب قال: فقال عمر للقوم: ما ترون الشهداء؟ قال القوم: يا امير المؤمنين، هم من يقتل في هذه المغازي قال: فقال [عمر] عند ذلك: إن شهداءكم إذن لكثير، إني اخبركم عن ذلك: إن الشجاعة والجبن غرائز في الناس يضعها الله حيث يشاء، فالشجاع يقاتل من وراء من لا يبالي ان لا يؤوب إلى اهله، والجبان فار عن حليلته ولكن الشهيد من احتسب بنفسه، والمهاجر من هجر ما نهى الله عنه، والمسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (للشهداء).
(٢) في [هـ]: (ممن).
(٣) في [س]: (المغاري).
(٤) سقط من [أ، ب، جـ، ز، ك].
(٥) في [جـ]: (إذا).
(٦) سقط من: [ك]، ووردت في الحاشية.
(٧) في [ط]: (والجبر).
(٨) في [أ، ب]: (حيلته)، وفي [هـ]: (خليلته).
(٩) ضعيف؛ لضعف مجالد.

حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے ایک مرتبہ شہداء کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا: کہ تم شہداء کن لوگوں کو سمجھتے ہو؟ حاضرین نے کہا اے امیر المؤمنین! جو جنگوں میں مارے جائیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اس طرح تو تمہارے شہید اور بہت زیادہ ہوجائیں گے۔ میں تمہیں شہداء کے بارے میں بتاتا ہوں۔ بہادری اور بزدلی یہ لوگوں میں موجود خصلتیں ہیں جو اللہ تعالیٰ جس میں چاہتا ہے رکھتا ہے۔ بہادر آدمی اپنے پیچھے والوں کے دفاع میں قتال کرتا ہے اور اسے اس کی پرواہ نہیں ہوتی کہ وہ اپنے گھر والوں کی طرف لوٹ کر نہ جائے، اور بزدل اپنی بیوی کو چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے، لیکن شہید وہ ہے جو اللہ سے اجر کی امید رکھتے ہوئے اپنی جان پیش کر دے۔ مہاجر وہ ہے جو اللہ کے منع کردہ امور کو چھوڑ دے اور مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20673]
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 1681، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 649، 2534، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18634، 20868، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3806، 3807، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26976، 27622، 27621، 27624، 34800، 34799، ترقيم محمد عوامة: 19868»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33284 ترقیم الشثری: -- 34801
حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان ومسعر عن عبد الملك بن عمير عن قبيصة بن جابر قال: قال عمر : الشجاعة والجبن شيمة - او خلق - في الرجال، فيقاتل الشجاع عمن لا يبالي ان لا يؤوب إلى اهله ويفر الجبان عن ابن ابيه وامه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (شمة).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [هـ]: (يؤب).
(٤) سقط من: [ط، هـ].
(٥) صحيح.

حضرت قبیصہ بن جابر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بہادری اور بزدلی مردوں میں پائی جانے والی عادت یا خصلت ہے۔ بہادر تو اس بات سے بےپروا ہو کر لڑتا ہے کہ وہ اپنے گھر والوں کی طرف لوٹے گا، اور بزدل شخص تو اپنے ماں، باپ کے بیٹے سے بھاگتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34801]
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 1681، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 649، 2534، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18634، 20868، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3806، 3807، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 20675، 26976، 27622، 27621، 27624، 34799، ترقيم محمد عوامة: 33284»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں