🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
205. في اللقطة ما يصنع بها؟
پڑی ہوئی کوئی چیز ملے تو اُس کا کیا کرے؟
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 23000 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 23000
السنن الكبرى للبيهقي: 12059
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22056 ترقیم الشثری: -- 23000
حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان ، عن إبراهيم بن عبد الاعلى ، عن سويد قال: كان عمر بن الخطاب يامر ان تعرف اللقطة سنة، فإن جاء صاحبها وإلا يتصدق بها، فإن جاء صاحبها خير.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (يتصدق)، وفي [ز]: (فتصدق).
(٢) في [أ، ح، ط]: زيادة (وإلا).
(٣) صحيح.

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ لقطہ کے متعلق حکم فرماتے تھے کہ ایک سال تک اس کی تشہیر کرو، اگر مالک آجائے تو ٹھیک وگرنہ اس کی طرف سے صدقہ کردو، اگر پھر اس کا مالک آجائے تو اختیار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23000]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18630، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (12/119) [دون رقم في الترقيم المختار] ، ترقيم محمد عوامة: 22056»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12059
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحَارِثِيُّ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ، عَنْ عَمْرٍو وَعَاصِمٍ ابْنَىْ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَبِيعَةَ، أَنَّ سُفْيَانَ بْنَ عَبْدِ اللهِ وَجَدَ عَيْبَةً، فَأَتَى بِهَا ⦗٣١٠⦘ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ:" عَرِّفْهَا سَنَةً، فَإِنْ عُرِفَتْ فَذَاكَ، وَإِلَّا فَهِيَ لَكَ، فَلَمْ تُعْرَفْ" فَلَقِيَهُ بِهَا الْقَابِلَ فِي الْمَوْسِمِ فَذَكَرَهَا لَهُ، فَقَالَ عُمَرُ:" هِيَ لَكَ؛ فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَنَا بِذَلِكَ"، قَالَ: لَا حَاجَةَ لِي فِيهَا، فَقَبَضَهَا عُمَرُ فَجَعَلَهَا فِي بَيْتِ الْمَالِ وَرُوِّينَا عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْهَا عَنِ اللُّقَطَةِ، فَقَالَتْ: اسْتَمْتِعِي بِهَا.
سیدنا سفیان بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو ایک تھیلا ملا، وہ اسے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس لے کر آئے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ایک سال تک اس کا اعلان کرو، اگر وہ پہچان لیا جائے تو ٹھیک، ورنہ وہ تیرا ہے۔“ وہ پہچانا نہ گیا تو اگلے سال (حج کے) موسم میں وہ اسے لے کر ان سے ملے اور ان سے اس کا ذکر کیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”وہ تیرا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اسی کا حکم دیا ہے۔“ انہوں نے کہا: مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے لے کر بیت المال میں رکھ دیا۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ روایت بھی منقول ہے کہ ان سے گری پڑی چیز کے بارے میں ایک عورت نے سوال کیا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”تو اس سے فائدہ اٹھا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب اللقطة/حدیث: 12059]
تخریج الحدیث: «حسن۔ الدارمي 2599۔ النسائي في الكبريٰ 5787»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں