🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
228. في بيع (الثمرة) متى تباع
پھلوں کی بیع کا بیان (اُن کو کب فروخت کیا جائے گا؟)
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 23210 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 23210، 38954
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6487
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22252 ترقیم الشثری: -- 23210
حدثنا علي بن هاشم ، عن ابن ابي ليلى ، عن عطية ، عن ابي سعيد ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لا تبتاعوا الثمرة حتى يبدو صلاحها. قالوا: وما بدو صلاحها؟ قال: حتى تذهب عاهتها، ويخلص طيبها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (تبايعوا).
(٢) في [هـ]: (قبل أن).
(٣) في [ط]: (قال).
(٤) سقط من: [ز، ح].
(٥) ضعيف؛ ابن أبي ليلى وعطية ضعيفان، أخرجه عبد الرزاق (١٤٣٢٢)، وورد من حديث ابن أبي ليلى عن عطية عن ابن عمر، أخرجه أحمد ٢/ ٨٠ (٥٥٢١).

حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بُدُوِّ صلاح سے قبل پھلوں کی بیع مت کرو، صحابہ رضی اللہ عنہ م نے عرض کیا کہ بُدُوِّ صلاح سے کیا مراد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہاں تک کہ وہ آفت سے محفوظ ہوجائے اور اس کا عمدہ حصہ خالص اور کھرا اور صاف ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23210]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ ابن أبي ليلى وعطية ضعيفان .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38953، ترقيم محمد عوامة: 22252»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37354 ترقیم الشثری: -- 38954
حدثنا علي بن هاشم عن ابن ابي ليلى عن عطية عن ابي سعيد قال: نهى النبي صلى الله عليه وسلم عن بيع الثمرة حتى يبدو صلاحها، قالوا: وما بدو صلاحها؟ قال: تذهب عاهاتها ويخلص طيبها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف عطية وابن أبي ليلى.
حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بدو صلاح سے پہلے پھلوں کی بیع کو منع فرمایا ہے۔ لوگوں نے پوچھا۔ پھلوں کی بُدوِّ صلاح کیا ہے؟ انہوں نے ارشاد فرمایا: پھلوں کی آفات ختم ہوجائیں اور اس میں میوہ خلاصی پا جائے۔ (یعنی عادتاً آفات کا وقت گزر جائے اور حفاظت کا وقت شروع ہوجائے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38954]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 23212، ترقيم محمد عوامة: 37354»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6487
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَبِيعُوا الثَّمَرَةَ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا". قِيلَ: وَمَا صَلَاحُهَا؟ قَالَ:" تَذْهَبُ عَاهَتُهَا، وَيَخْلُصُ صَلَاحُهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" لَا تَبِيعُوا التَّمْرَ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ".
وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ عَطِيَّةُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ. وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پھل کو فروخت نہ کرو جب تک اس کی صلاحیت ظاہر نہ ہو جائے“ عرض کی گئی اس کی صلاحیت ظاہر ہونے سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ وہ آفت سے محفوظ ہو جائے اور پک کر تیار ہو جائے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تم کھجور کو فروخت نہ کرو جب تک اس کی صلاحیت ظاہر نہیں ہو جاتی“۔ امام بزار کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے جبکہ طبرانی کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے وہ بھی ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6487]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11188، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6412»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں