🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
385. في بيع المكاتب
مکاتب کی بیع کا بیان
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 24082 (کل: 95 مقامات، 18 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 24082، 39041، 39043
صحیح بخاری: 456، 1493، 2155، 2156، 2168، 2536، 2560، 2561، 2563، 2564، 2565، 2578، 2717، 2726، 2729، 2735، 5097، 5279، 5284، 5430، 6717، 6751، 6754، 6757، 6758
صحیح مسلم: 3781
سنن نسائی: 2615، 3477، 3478، 3479، 3480، 3481، 3483، 3484، 4646، 4647، 4648، 4659، 4660
سنن ابن ماجہ: 2521
بلوغ المرام: 657، 1227
مسند احمد: 4855، 6415، 24053، 24150، 24187، 25366، 25426، 25468، 25786، 26335
مسند الحمیدی: 243
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1284، 1285
المنتقى ابن الجارود: 977، 981
الفتح الربانی: 5290، 5291، 7023، 7025، 11979، Q5915
سنن سعید بن منصور: 2437
صحیح ابن حبان: 4269، 4326، 5115، 5120
مسند امام شافعی: 1077، 1080، 1081
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 580، 581، 582، 583، 584
الجامع الكامل: 6144، 6147
السنن الكبرى للبيهقي: 10845، 14255، 14278، 14279، 21448، 21466، 21472، 21722، 21724، 21726، 21733، 21734، 21735
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6801
91 تا 95
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21726
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، أنبأ جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أنبأ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: جَاءَتْ بَرِيرَةُ إِلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا ⦗٥٦٦⦘ تَسْتَعِينُهَا فِي كِتَابَتِهَا، فَقَالَتْ لَهَا: إِنْ شَاءَ مَوَالِيكِ أَنْ أَصُبَّ لَهُمْ عَنْكِ ثَمَنَكِ صَبَّةً وَاحِدَةً وَأُعْتِقَكِ، قَالَتْ: فَذَكَرَتْ ذَلِكَ بَرِيرَةُ لِمَوَالِيهَا فَقَالُوا: لَا، إِلَّا أَنْ تَشْتَرِطَ لَنَا الْوَلَاءَ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" اشْتَرِيهَا، فَإِنَّمَا الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ"...
عمرہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتی ہیں کہ بریرہ رضی اللہ عنہا اپنی کتابت میں مدد طلب کرنے کے لیے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئیں، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”اگر تیرے مالک چاہیں تو ایک ہی مرتبہ پوری قیمت ادا کر کے تجھے آزاد کر دوں۔“ بریرہ رضی اللہ عنہا نے اپنے گھر والوں سے تذکرہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ولاء کی شرط کے ساتھ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تذکرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خریدو، ولاء تو آزاد کرنے والے کی ہوتی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المكاتب/حدیث: 21726]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21733
وَمِنْهَا مَا، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ قَالَ: سَمِعْتُ الْقَاسِمَ يُحَدِّثُ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّهَا أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِيَ بَرِيرَةَ لِلْعِتْقِ، وَأَنَّهُمُ اشْتَرَطُوا وَلَاءَهَا، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" اشْتَرِيهَا وَأَعْتِقِيهَا، فَإِنَّمَا الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُثَنًّى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ. وَبِهَذَا الْمَعْنَى رَوَاهُ الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ.
قاسم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے بریرہ کو آزاد کرنے کے لیے خریدنے کا ارادہ کیا، اس کے گھر والوں نے ولاء کی شرط رکھی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس کا تذکرہ کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خرید کر آزاد کرو، کیونکہ ولاء تو آزاد کرنے والے کے لیے ہوتی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المكاتب/حدیث: 21733]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21734
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ قَالَا: ثنا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، أَنَّ عَائِشَةَ، أَخْبَرَتْهُ أَنَّ بَرِيرَةَ جَاءَتْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا تَسْتَعِينُهَا فِي كِتَابَتِهَا، وَلَمْ تَكُنْ قَضَتْ مِنْ كِتَابَتِهَا شَيْئًا، فَقَالَتْ لَهَا عَائِشَةُ: ارْجِعِي إِلَى أَهْلِكِ، فَإِنْ أَحَبُّوا أَنْ أَقْضِيَ عَنْكِ كِتَابَتَكِ وَيَكُونَ وَلَاؤُكِ لِي، فَعَلْتُ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ بَرِيرَةُ لِأَهْلِهَا، فَأَبَوْا، وَقَالُوا: إِنْ شَاءَتْ أَنْ تَحْتَسِبَ عَلَيْكِ فَلْتَفْعَلْ، وَيَكُونَ لَنَا وَلَاؤُكِ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ابْتَاعِي وَأَعْتِقِي، فَإِنَّمَا الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ"، ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" مَا بَالُ أُنَاسٍ يَشْتَرِطُونَ شُرُوطًا لَيْسَتْ فِي كِتَابِ اللهِ؟ مَنِ اشْتَرَطَ شَرْطًا لَيْسَ فِي كِتَابِ اللهِ فَلَيْسَ لَهُ، وَإِنْ شَرَطَهُ مِائَةَ مَرَّةٍ، شَرْطُ اللهِ أَحَقُّ وَأَوْثَقُ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ قُتَيْبَةَ، وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْلَمَةَ. وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ قُتَيْبَةَ وَبِمَعْنَاهُ رَوَاهُ الْأَسْوَدُ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا..
سیدنا عروہ رحمہ اللہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ بریرہ رضی اللہ عنہا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئیں، وہ اپنی کتابت میں مدد طلب کر رہی تھیں۔ ابھی انہوں نے کتابت سے کچھ ادا نہ کیا تھا، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: اپنے گھر والوں کے پاس جاؤ، اگر وہ پسند کریں تو میں رقم ادا کر دیتی ہوں، لیکن ولاء میری ہو گی تو میں ایسا کرتی ہوں۔ بریرہ رضی اللہ عنہا نے اپنے گھر والوں کے سامنے تذکرہ کیا تو انہوں نے انکار کر دیا اور کہنے لگے: اگر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا آپ پر احسان کرنا چاہتی ہیں تو ایسا کر لیں، لیکن ولاء ہمارے لیے ہو گی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تذکرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خریدو اور آزاد کرو، ولاء آزاد کرنے والے کی ہوتی ہے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ کے لیے کھڑے ہوئے تو فرمایا: ”لوگوں کو کیا ہے، ایسی شرطیں لگاتے ہیں جو کتاب اللہ میں موجود نہیں۔ جو شرط کتاب اللہ میں نہیں ہے، اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اگرچہ وہ سو شرائط بھی ہوں۔ اللہ کی شرائط پورا کرنے کے اعتبار سے زیادہ حق دار ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المكاتب/حدیث: 21734]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21735
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَيُّوبَ الْمَتُّوثِيُّ، أنبأ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّهَا أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِيَ بَرِيرَةَ، فَاشْتَرَطُوا عَلَيْهَا الْوَلَاءَ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اشْتَرِيهَا، الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ". ⦗٥٦٨⦘ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ حَرْبٍ.
اسود حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بریرہ کو خرید کر آزاد کرنا چاہا تو اس کے گھر والوں نے ولاء کی شرط رکھی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تذکرہ فرمایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خرید لو، ولاء تو آزاد کرنے والے کی ہوتی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المكاتب/حدیث: 21735]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6801
عَنْ بَرِيرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: "كَانَ فِيَّ ثَلَاثُ قَضِيَّاتٍ مِنَ السُّنَّةِ: تُصُدِّقَ عَلَيَّ بِلَحْمٍ فَأَهْدَيْتُ إِلَى عَائِشَةَ ، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَا هَذَا اللَّحْمُ؟ قَالُوا: تُصُدِّقَ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ فَأَهْدَتْ لَنَا، فَقَالَ: هُوَ عَلَى بَرِيرَةَ صَدَقَةٌ وَهُوَ لَنَا هَدِيَّةٌ.
قَالَتْ: وَكَانَ عَلَيَّ تِسْعُ أَوَاقٍ فَقَالَتْ عَائِشَةُ: إِنْ شَاءَ مَوَالِيكِ عَدَدْتُ لَهُمْ ثَمَنَكِ عَدَّةً وَاحِدَةً، فَقَالَتْ: إِنَّهُمْ يَقُولُونَ: لَا حَتَّى تَشْتَرِطِي لَهُمُ الْوَلَاءَ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: اشْتَرِيهَا وَاشْتَرِطِي لَهُمُ الْوَلَاءَ؛ فَإِنَّمَا الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ.
وَأَعْتَقَتْنِي، وَكَانَ لِيَ الْخِيَارُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، وَالنَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى بِسَنَدٍ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ، وَلَيْسَ لِبَرِيرَةَ عِنْدَ النَّسَائِيِّ سِوَى هَذَا الْحَدِيثِ، وَلَيْسَ لَهَا رِوَايَةٌ فِي شَيْءٍ مِنْ بَقِيَّةِ الْكُتُبِ الْسِتَّةِ، وَأَصْلُهُ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا مِنْ حَدِيثِ عَائِشَةَ (خ، م، 3) .
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَتَقَدَّمَ لَفْظُهُ فِي كِتَابِ الْوَلَاءِ.
سیدہ بَرِیرہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میرے معاملے میں سنتِ مطہرہ کے تین فیصلے طے پائے: مجھے گوشت صدقہ کے طور پر دیا گیا تو میں نے اسے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں بطور ہدیہ پیش کر دیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو دریافت فرمایا: ”یہ گوشت کیسا ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا کہ یہ بَرِیرہ کو صدقہ میں ملا تھا جو انہوں نے ہمیں ہدیہ کر دیا ہے، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ بَرِیرہ کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔“ سیدہ بَرِیرہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ”مجھ پر مکاتبت کے نو اوقیہ واجب الادا تھے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اگر تمہارے مالکان چاہیں تو میں تمہاری پوری قیمت ایک ساتھ ادا کر دیتی ہوں، لیکن مالکان نے کہا کہ ہم اس وقت تک راضی نہیں جب تک کہ تم ولاء (حقِ وراثت) کی شرط ہمارے لیے تسلیم نہ کر لو، میں نے یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے خرید کر آزاد کر دو اور انہیں ولاء کی شرط کرنے دو، کیونکہ ولاء تو اسی کا حق ہے جو آزاد کرے۔“ چنانچہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے آزاد کر دیا اور مجھے (اپنے نکاح کے متعلق) اختیار دے دیا گیا۔“ اسے امام ابو یعلی موصلی اور امام نسائی نے 'السنن الکبریٰ' میں ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس کے راوی ثقہ ہیں، اور امام نسائی کے ہاں سیدہ بَرِیرہ رضی اللہ عنہا کی اس کے علاوہ کوئی اور حدیث نہیں ہے، نہ ہی بقیہ کتبِ ستہ میں ان کی کوئی روایت موجود ہے، البتہ اس حدیث کی اصل صحیحین وغیرہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت سے موجود ہے، نیز سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث سے بھی اس کا شاہد مروی ہے جس کے الفاظ کتاب الولاء میں گزر چکے ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6801]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى الموصلي، والنسائي في الكبرى بسند رواته ثقات، وليس لبريرة عند النسائي سوى هذا الحديث، وليس لها رواية في شيء من بقية الكتب الستة، وأصله في الصحيحين وغيرهما من حديث عائشة (خ، م، 3)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 5727، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1519، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7278، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 20773، وأخرجه شرح السنة برقم: 2114»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں