الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
17. في لعق الأصابع
انگلیاں چاٹنے کے بارے میں
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 26050 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 26050
مسند احمد: 4514
الفتح الربانی: 7419
ترقیم عوامۃ: 24944 ترقیم الشثری: -- 26050
حضرت مجاہد، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ جب وہ کھانا کھا چکتے تو اپنی تین انگلیاں چاٹتے تھے۔ اور کہتے تھے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے۔ ”آدمی کو معلوم نہیں ہے کہ کھانے کے کس حصہ میں برکت ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26050]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 4602، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 540، 26046، ترقيم محمد عوامة: 24944»
حدیث نمبر: 4514
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَلْعَقُ أَصَابِعَهُ، ثُمَّ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّكَ لَا تَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِكَ تَكُونُ الْبَرَكَةُ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کھانے کے بعد اپنی انگلیوں کو چاٹ لیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے، تمہیں معلوم نہیں کہ تمہارے کھانے کے کس حصے میں برکت ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4514]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7419
عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ كَانَ يَلْعَقُ أَصَابِعَهُ ثُمَّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّكَ لَا تَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِكَ تَكُونُ الْبَرَكَةُ
۔ مجاہد بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہمااپنی انگلیاں چاٹا کرتے اور کہتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ تمہارے کھانے کے کون سے حصہ میں برکت ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7419]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، أخرجه البزار: 2885، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4514 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4514»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين