الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
17. ما قالوا: في وضع الجزية والقتال عليها
جن لوگوں نے کہا کہ جزیہ نہ دینے کی صورت میں ان کے خلاف قتال ہو گا
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 34816 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
سنن ترمذی: 1548
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4388
ترقیم عوامۃ: 33299 ترقیم الشثری: -- 34816
حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن ابي البختري قال: لما غزا سلمان المشركين من اهل فارس قال: كفوا حتى ادعوهم كما كنت اسمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يدعوهم، فاتاهم فقال: إني رجل منكم وقد تدرون منزلي من هؤلاء القوم، وإنا ندعوكم إلى الإسلام، فإن اسلمتم فلكم مثل ما لنا وعليكم مثل الذي علينا، وإن ابيتم فاعطوا الجزية عن يد وانتم صاغرون، وإن ابيتم قاتلناكم. فابوا عليه، فقال للناس: انهدوا إليهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (وإما).
(٢) في [ب]: (النهدوا).
(٣) ضعيف منقطع؛ عطاء اختلط، وأبو البختري لا يروي عن سلمان، أخرجه أحمد (٢٣٧٢٦)، والترمذي (١٥٤٨)، وسعيد بن منصور (٢٤٧٠)، والبزار (٢٥٤٥)، وأبو عبيد في الأموال (٦١).
حضرت ابو البختری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت سلمان رضی اللہ عنہاہل فارس سے جنگ میں شریک ہوئے تو فرمایا: رکو یہاں تک کہ میں ان کو دعوت دوں جیسا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کفار کو دعوت دی۔ پس آپ رضی اللہ عنہان کے پاس آئے اور فرمایا: یقینا میں تمہارے میں سے ہی ایک آدمی ہوں۔ اور تحقیق تم نے ان لوگوں میں میرے مرتبہ کو جان لیا ہے۔ اور میں تمہیں اسلام کی دعوت دیتا ہوں۔ اگر تم نے اسلام قبول کرلیا تو تمہیں بھی وہی ملے گا جو ہمارے لیے ہیں۔ اور تم پر بھی وہی کام لازم ہوں گے جو ہم پر لازم ہیں۔ اور اگر تم انکار کرتے ہو تو تم جزیہ ادا کروہاتھ سے اور چھوٹے بن کر رہو اور اگر تم اس کا بھی انکار کرو گے تو ہم تم سے قتال کریں گے۔ پس ان لوگوں نے سب باتوں کا انکار کردیا۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے کہا: دشمن کے سامنے ڈٹ جاؤ اور لڑائی شروع کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34816]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف منقطع؛ عطاء اختلط، وأبو البختري لا يروي عن سلمان .»
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1548، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2470، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24231، 24223، 24236، والبزار فى «مسنده» برقم: 2545، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35262، ترقيم محمد عوامة: 33299»
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1548، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2470، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24231، 24223، 24236، والبزار فى «مسنده» برقم: 2545، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35262، ترقيم محمد عوامة: 33299»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف منقطع
حدیث نمبر: 1548
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ " أَنَّ جَيْشًا مِنْ جُيُوشِ الْمُسْلِمِينَ كَانَ أَمِيرَهُمْ سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ حَاصَرُوا قَصْرًا مِنْ قُصُورِ فَارِسَ، فَقَالُوا: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، أَلَا نَنْهَدُ إِلَيْهِمْ؟ قَالَ: دَعُونِي أَدْعُهُمْ كَمَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُوهُمْ، فَأَتَاهُمْ سَلْمَانُ، فَقَالَ لَهُمْ: إِنَّمَا أَنَا رَجُلٌ مِنْكُمْ فَارِسِيٌّ، تَرَوْنَ الْعَرَبَ يُطِيعُونَنِي، فَإِنْ أَسْلَمْتُمْ، فَلَكُمْ مِثْلُ الَّذِي لَنَا وَعَلَيْكُمْ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْنَا، وَإِنْ أَبَيْتُمْ إِلَّا دِينَكُمْ، تَرَكْنَاكُمْ عَلَيْهِ، وَأَعْطُونَا الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَأَنْتُمْ صَاغِرُونَ، قَالَ: وَرَطَنَ إِلَيْهِمْ بِالْفَارِسِيَّةِ: وَأَنْتُمْ غَيْرُ مَحْمُودِينَ، وَإِنْ أَبَيْتُمْ، نَابَذْنَاكُمْ عَلَى سَوَاءٍ، قَالُوا: مَا نَحْنُ بِالَّذِي نُعْطِي الْجِزْيَةَ، وَلَكِنَّا نُقَاتِلُكُمْ، فَقَالُوا: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، أَلَا نَنْهَدُ إِلَيْهِمْ؟ قَالَ: لَا، فَدَعَاهُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ إِلَى مِثْلِ هَذَا، ثُمَّ قَالَ: انْهَدُوا إِلَيْهِمْ، قَالَ: فَنَهَدْنَا إِلَيْهِمْ، فَفَتَحْنَا ذَلِكَ الْقَصْرَ، قَالَ: وَفِي الْبَاب، عَنْ بُرَيْدَةَ، وَالنُّعْمَانِ بْنِ مُقَرِّنٍ، وَابْنِ عُمَرَ، وَابْنِ عَبَّاسٍ، وَحَدِيثُ سَلْمَانَ، حَدِيثٌ حَسَنٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، وسَمِعْت مُحَمَّدًا، يَقُولُ: أَبُو الْبَخْتَرِيِّ لَمْ يُدْرِكْ سَلْمَانَ، لِأَنَّهُ لَمْ يُدْرِكْ عَلِيًّا، وَسَلْمَانُ مَاتَ قَبْلَ عَلِيٍّ، وَقَدْ ذَهَبَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ إِلَى هَذَا، وَرَأَوْا أَنْ يُدْعَوْا قَبْلَ الْقِتَالِ، وَهُوَ قَوْلُ إِسْحَاق بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: إِنْ تُقُدِّمَ إِلَيْهِمْ فِي الدَّعْوَةِ فَحَسَنٌ، يَكُونُ ذَلِكَ أَهْيَبَ، وقَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ: لَا دَعْوَةَ الْيَوْمَ، وقَالَ أَحْمَدُ: لَا أَعْرِفُ الْيَوْمَ أَحَدًا يُدْعَى، وقَالَ الشَّافِعِيُّ: لَا يُقَاتَلُ الْعَدُوُّ حَتَّى يُدْعَوْا، إِلَّا أَنْ يَعْجَلُوا عَنْ ذَلِكَ، فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ، فَقَدْ بَلَغَتْهُمُ الدَّعْوَةُ.
ابوالبختری سعید بن فیروز سے روایت ہے کہ مسلمانوں کے ایک لشکر نے جس کے امیر سلمان فارسی تھے، فارس کے ایک قلعہ کا محاصرہ کیا، لوگوں نے کہا: ابوعبداللہ! کیا ہم ان پر حملہ نہ کر دیں؟، انہوں نے کہا: مجھے چھوڑ دو میں ان کافروں کو اسلام کی دعوت اسی طرح دوں جیسا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو انہیں دعوت دیتے ہوئے سنا ہے ۱؎، چنانچہ سلمان فارسی رضی الله عنہ ان کے پاس گئے، اور کافروں سے کہا: میں تمہاری ہی قوم فارس کا رہنے والا ایک آدمی ہوں، تم دیکھ رہے ہو عرب میری اطاعت کرتے ہیں، اگر تم اسلام قبول کرو گے تو تمہارے لیے وہی حقوق ہوں گے جو ہمارے لیے ہیں، اور تمہارے اوپر وہی ذمہ داریاں عائد ہوں گی جو ہمارے اوپر ہیں، اور اگر تم اپنے دین ہی پر قائم رہنا چاہتے ہو تو ہم اسی پر تم کو چھوڑ دیں گے، اور تم ذلیل و خوار ہو کر اپنے ہاتھ سے جزیہ ادا کرو ۲؎، سلمان فارسی رضی الله عنہ نے اس بات کو فارسی زبان میں بھی بیان کیا، اور یہ بھی کہا: تم قابل تعریف لوگ نہیں ہو، اور اگر تم نے انکار کیا تو ہم تم سے (حق پر) جنگ کریں گے، ان لوگوں نے جواب دیا: ہم وہ نہیں ہیں کہ جزیہ دیں، بلکہ تم سے جنگ کریں گے، مسلمانوں نے کہا: ابوعبداللہ! کیا ہم ان پر حملہ نہ کر دیں؟ انہوں نے کہا: نہیں، پھر انہوں نے تین دن تک اسی طرح ان کو اسلام کی دعوت دی، پھر مسلمانوں سے کہا: ان پر حملہ کرو، ہم لوگوں نے ان پر حملہ کیا اور اس قلعہ کو فتح کر لیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- سلمان فارسی رضی الله عنہ کی حدیث حسن ہے، ہم اس کو صرف عطاء بن سائب ہی کی روایت سے جانتے ہیں،
۲- میں نے محمد بن اسماعیل (امام بخاری) کو کہتے ہوئے سنا: ابوالبختری نے سلمان کو نہیں پایا ہے، اس لیے کہ انہوں نے علی کو نہیں پایا ہے، اور سلمان کی وفات علی سے پہلے ہوئی ہے،
۲- اس باب میں بریدہ، نعمان بن مقرن، ابن عمر اور ابن عباس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۳- بعض اہل علم صحابہ اور دوسرے لوگوں کی یہی رائے ہے کہ قتال سے پہلے کافروں کو دعوت دی جائے گی، اسحاق بن ابراہیم بن راہویہ کا بھی یہی قول ہے کہ اگر ان کو پہلے اسلام کی دعوت دے دی جائے تو بہتر ہے، یہ ان کے لیے خوف کا باعث ہو گا،
۴- بعض اہل علم کہتے ہیں کہ اس دور میں دعوت کی ضرورت نہیں ہے، امام احمد کہتے ہیں: میں اس زمانے میں کسی کو دعوت دئیے جانے کے لائق نہیں سمجھتا،
۵- امام شافعی کہتے ہیں: دعوت سے پہلے دشمنوں سے جنگ نہ شروع کی جائے، ہاں اگر کفار خود جنگ میں پہل کر بیٹھیں تو اس صورت میں اگر دعوت نہ دی گئی تو کوئی حرج نہیں کیونکہ اسلام کی دعوت ان تک پہنچ چکی ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب السير عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1548]
۱- سلمان فارسی رضی الله عنہ کی حدیث حسن ہے، ہم اس کو صرف عطاء بن سائب ہی کی روایت سے جانتے ہیں،
۲- میں نے محمد بن اسماعیل (امام بخاری) کو کہتے ہوئے سنا: ابوالبختری نے سلمان کو نہیں پایا ہے، اس لیے کہ انہوں نے علی کو نہیں پایا ہے، اور سلمان کی وفات علی سے پہلے ہوئی ہے،
۲- اس باب میں بریدہ، نعمان بن مقرن، ابن عمر اور ابن عباس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۳- بعض اہل علم صحابہ اور دوسرے لوگوں کی یہی رائے ہے کہ قتال سے پہلے کافروں کو دعوت دی جائے گی، اسحاق بن ابراہیم بن راہویہ کا بھی یہی قول ہے کہ اگر ان کو پہلے اسلام کی دعوت دے دی جائے تو بہتر ہے، یہ ان کے لیے خوف کا باعث ہو گا،
۴- بعض اہل علم کہتے ہیں کہ اس دور میں دعوت کی ضرورت نہیں ہے، امام احمد کہتے ہیں: میں اس زمانے میں کسی کو دعوت دئیے جانے کے لائق نہیں سمجھتا،
۵- امام شافعی کہتے ہیں: دعوت سے پہلے دشمنوں سے جنگ نہ شروع کی جائے، ہاں اگر کفار خود جنگ میں پہل کر بیٹھیں تو اس صورت میں اگر دعوت نہ دی گئی تو کوئی حرج نہیں کیونکہ اسلام کی دعوت ان تک پہنچ چکی ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب السير عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1548]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 4490) (ضعیف) (سند میں ابوالبختری کا لقاء ”سلمان فارسی رضی الله عنہ سے نہیں ہے اس لیے سند میں انقطاع ہے، نیز ”عطاء بن السائب“ اخیر عمر میں مختلط ہو گئے تھے، لیکن قتال سے پہلے کفار کو مذکورہ تین باتوں کی پیشکش بریدہ رضی الله عنہ کی حدیث سے ثابت ہے دیکھئے: الإرواء رقم 1247)»
وضاحت: ۱؎: یعنی ان کافروں کو پہلے اسلام کی دعوت دی جائے اگر انہیں یہ منظور نہ ہو تو ان سے جزیہ دینے کو کہا جائے اگر یہ بھی منظور نہ ہو تو پھر حملہ کے سوا کوئی چارہ کار نہیں۔ ۲؎: جزیہ ایک متعین رقم ہے جو سالانہ ایسے غیر مسلموں سے لی جاتی ہے جو کسی اسلامی مملکت میں رہائش پذیر ہوں، اس کے بدلے میں ان کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کی ذمہ داری اسلامی مملکت کی ہوتی ہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف، الإرواء (5 / 87) // ضعيف سنن ابن ماجة برقم (1247) //
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
السند منقطع
انوار الصحيفة ص 228
السند منقطع
انوار الصحيفة ص 228
ترقیم عوامۃ: 33724 ترقیم الشثری: -- 35263
[حدثنا ابو عبد الرحمن بقي بن مخلد قال: حدثنا عبد الله بن محمد بن ابي شيبة قال] :
حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن ابي البختري قال: لما غزا سلمان المشركين من اهل فارس قال: كفوا حتى ادعوهم كما كنت اسمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يدعوهم، فاتاهم فقال: إني رجل منكم، وقد ترون منزلتي من هؤلاء القوم وإنا ندعوكم إلى الإسلام، فإن اسلمتم فلكم مثل ما لنا وعليكم مثل ما علينا، وإن ابيتم فاعطوا الجزية عن يد وانتم صاغرون، وإن ابيتم قاتلناكم، قالوا: اما الإسلام فلا نسلم، واما الجزية فلا نعطيها، واما القتال فإنا نقاتلكم، قال: فدعاهم كذلك ثلاثة ايام فابوا عليه فقال للناس: انهدوا إليهم.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن ابي البختري قال: لما غزا سلمان المشركين من اهل فارس قال: كفوا حتى ادعوهم كما كنت اسمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يدعوهم، فاتاهم فقال: إني رجل منكم، وقد ترون منزلتي من هؤلاء القوم وإنا ندعوكم إلى الإسلام، فإن اسلمتم فلكم مثل ما لنا وعليكم مثل ما علينا، وإن ابيتم فاعطوا الجزية عن يد وانتم صاغرون، وإن ابيتم قاتلناكم، قالوا: اما الإسلام فلا نسلم، واما الجزية فلا نعطيها، واما القتال فإنا نقاتلكم، قال: فدعاهم كذلك ثلاثة ايام فابوا عليه فقال للناس: انهدوا إليهم.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ل]: (الذي).
(٢) في [هـ]: (لذلك).
(٣) في [هـ]: (الناس).
(٤) ضعيف منقطع؛ عطاء اختلط، وأبو البختري لا يروي عن سلمان، أخرجه أحمد (٢٣٧٢٦)، والترمذي (١٥٤٨)، وسعيد بن منصور (٢٤٧٠)، والبزار (٢٥٤٥)، وأبو عبيد في الأموال (٦١).
حضرت ابو البختری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت سلمان رضی اللہ عنہ فارسی اہل فارس کے مشرکین سے جنگ کرنے کے لیے نکلے تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم رک جاؤ یہاں تک کہ میں ان کو دعوت دوں جیسا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت دیتے ہوئے سنا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہان کے پاس آئے اور فرمایا: بلاشبہ میں تم ہی میں سے ایک آدمی ہوں اور تحقیق تم لوگوں نے اس قوم میں میرے رتبہ کو دیکھ لیا ہے۔ یقینا ہم تمہیں اسلام کی طرف بلاتے ہیں اگر تم نے اسلام قبول کرلیا تو تمہارے لیے بھی وہی حقوق ہوں گے جو ہمیں حاصل ہیں اور تم پر وہی کچھ لازم ہوگا جو ہم پر لازم ہے۔ اور اگر تم اسلام قبول کرنے سے انکار کرتے ہو تو پھر تم ذلیل اور سرنگوں ہو کر جزیہ ادا کرو۔ اور اگر تم نے جزیہ ادا کرنے سے بھی انکار کردیا تو ہم تم سے قتال کریں گے۔ ان لوگوں نے جواب دیا۔ بہرحال اسلام تو ہم قبول نہیں کریں گے۔ اور جزیہ بھی ہم ادا نہیں کریں گے۔ رہا قتال تو ہم یقینا تمہارے ساتھ قتال و لڑائی کریں گے۔ راوی کہتے ہیں: آپ رضی اللہ عنہ نے اسی طرح تین دن تک انہیں دعوت دی۔ اور انہوں نے قبول کرنے سے انکار کیا۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے کہا: ان پر حملہ کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35263]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف منقطع؛ عطاء اختلط، وأبو البختري لا يروي عن سلمان .»
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1548، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2470، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24231، 24223، 24236، والبزار فى «مسنده» برقم: 2545، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34815، ترقيم محمد عوامة: 33724»
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1548، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2470، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24231، 24223، 24236، والبزار فى «مسنده» برقم: 2545، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34815، ترقيم محمد عوامة: 33724»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف منقطع
حدیث نمبر: 4388
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ قَالَ: لَمَّا غَزَا سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ الْمُشْرِكِينَ مِنْ أَهْلِ فَارِسَ قَالَ: كُفُّوا حَتَّى أَدْعُوَهُمْ إِلَى مَا كُنْتُ أَسْمَعُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُوهُمْ، فَقَالَ: إِنِّي رَجُلٌ مِنْكُمْ، وَقَدْ تَرَوْنَ مَنْزِلَتِي مِنْ هَؤُلَاءِ الْقَوْمِ، وَإِنَّا نَدْعُوكُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ، فَإِنْ أَسْلَمْتُمْ فَلَكُمْ مِثْلُ الَّذِي لَنَا، وَعَلَيْكُمْ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْنَا، وَإِنْ أَبَيْتُمْ فَأَعْطُوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَأَنْتُمْ صَاغِرُونَ، وَإِنْ أَبَيْتُمْ قَاتَلْنَاكُمْ. قَالُوا: أَمَّا الْإِسْلَامُ فَلَا نُسْلِمُ، وَأَمَّا الْجِزْيَةُ فَلَا نُعْطِيهَا، وَأَمَّا الْقِتَالُ فَإِنَّا نُقَاتِلُكُمْ، فَدَعَاهُمْ لِذَلِكَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَأَبَوْا عَلَيْهِ، فَقَالَ لِلنَّاسِ: انْفُذُوا إِلَيْهِمْ.
هَذَا إِسْنَادٌ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
هَذَا إِسْنَادٌ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جب انہوں نے اہل فارس کے مشرکین سے جنگ کی تو (اپنے ساتھیوں سے) فرمایا: ٹھہر جاؤ! یہاں تک کہ میں انہیں اسی پیغام کی طرف بلاؤں جس کی طرف میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت دیتے ہوئے سنا تھا، چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ نے ان سے مخاطب ہو کر فرمایا: میں تمہی میں سے ایک فرد ہوں اور تم ان لوگوں (مسلمانوں) کے ہاں میرا مقام و مرتبہ بھی دیکھ رہے ہو، بے شک ہم تمہیں اسلام کی دعوت دیتے ہیں، پس اگر تم اسلام لے آئے تو تمہارے حقوق و فرائض وہی ہوں گے جو ہمارے ہیں، اور اگر تم نے انکار کیا تو ﴿عَنْ يَدٍ وَأَنْتُمْ صَاغِرُونَ﴾ جزیہ ادا کرو اس حال میں کہ تم مغلوب ہو، اور اگر تم نے اسے بھی قبول نہ کیا تو پھر ہم تم سے جنگ کریں گے۔ انہوں نے جواب دیا: رہا اسلام تو ہم اسے قبول نہیں کریں گے، اور رہی بات جزیہ کی تو وہ ہم ادا نہیں کریں گے، البتہ جنگ کے لیے ہم تم سے ضرور لڑیں گے۔ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے تین دن تک مسلسل انہیں یہی دعوت دی مگر جب انہوں نے مسلسل انکار کیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے فرمایا: اب ان کی طرف پیش قدمی کرو۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجهاد/حدیث: 4388]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد رواته ثقات»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات