🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. إسلام أبي بكر ﵁
سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کا اسلام لانا
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 39352 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 39352، 34421
سنن ابن ماجہ: 153
فضائل صحابہ: 1596
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37747 ترقیم الشثری: -- 39352
حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابي إسحاق عن ابي ليلى الكندي قال: جاء خباب إلى عمر فقال: ادنه، فما [اجد] احدا احق بهذا المجلس منك إلا عمارا، قال: فجعل خباب يريه آثارا في ظهره مما عذبه المشركون.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ لم يثبت سماع أبي ليلى من عمر، أخرجه ابن ماجه (١٥٣)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٣٥٩، وابن سعد في الطبقات ٣/ ١٦٥، وأحمد في فضائل الصحابة (١٥٩٦).
حضرت ابو لیلیٰ کندی کہتے ہیں کہ حضرت خباب، حضرت عمر کے پاس تشریف لائے تو حضرت عمر نے فرمایا: قریب ہوجائیے کیونکہ میں اس نشست کا آپ سے زیادہ حق دار حضرت عمار کے سوا کسی کو نہیں پاتا۔ راوی کہتے ہیں: پس حضرت خباب حضرت عمر کو مشرکین کی طرف سے دیئے گئے عذاب کے اپنی پشت پر اثرات دکھانے لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39352]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع؛ لم يثبت سماع أبي ليلى من عمر .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 153، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34420، ترقيم محمد عوامة: 37747»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 153
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ أَبِي لَيْلَى الْكِنْدِيِّ ، قَالَ: جَاءَ خَبَّابٌ إِلَى عُمَرَ ، فَقَالَ:" ادْنُ فَمَا أَحَدٌ أَحَقَّ بِهَذَا الْمَجْلِسِ مِنْكَ إِلَّا عَمَّارٌ، فَجَعَلَ خَبَّابٌ يُرِيهِ آثَارًا بِظَهْرِهِ مِمَّا عَذَّبَهُ الْمُشْرِكُونَ 2".
ابولیلیٰ کندی کہتے ہیں کہ خباب رضی اللہ عنہ عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: میرے قریب بیٹھو، تم سے بڑھ کر میرے قریب بیٹھنے کا کوئی مستحق نہیں سوائے عمار رضی اللہ عنہ کے، پھر خباب رضی اللہ عنہ اپنی پیٹھ پر مشرکین کی مار پیٹ کے نشانات ان کو دکھانے لگے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 153]
حضرت ابو لیلیٰ کندی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت خباب رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے فرمایا: ”قریب آکر بیٹھو، اس جگہ بیٹھنے کا حق آپ سے زیادہ کسی کو نہیں، سوائے عمار رضی اللہ عنہ کے۔“ پھر حضرت خباب رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو مشرکین کی اذیتوں کے نتیجے میں کمر پر پڑ جانے والے نشانات دکھانے لگے۔ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 153]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3523، ومصباح الزجاجة: 58) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اصحاب فضل و کمال کو مجلس میں ممتاز مقام پر رکھنا چاہیے، عمر رضی اللہ عنہ افاضل صحابہ کو اپنے پاس جگہ دیتے تھے، عمار رضی اللہ عنہ نے بھی اللہ کی راہ میں بہت تکلیفیں اٹھائی تھیں اس لئے عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو بھی یاد کیا، اور معلوم ہوا کہ کسی کی تعریف اس کے سامنے اگر اس سے خود پسندی اور عجب کا ڈر نہ ہو تو جائز ہے، اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا اظہار اس اعتبار سے جائز ہے کہ وہ اللہ کی نعمتیں ہیں، جیسے خباب رضی اللہ عنہ نے اپنے جسم کے نشان دکھائے کہ جو ایک نعمت الٰہی تھی، اور جو اللہ کے نزدیک بلندی درجات کا سبب ہوئی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
أبو إسحاق عنعن وشيخه حسن الحديث
وللحديث شواھد ضعيفة عند ابن سعد (3/ 165) وغيره
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 380

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32911 ترقیم الشثری: -- 34421
حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان ، عن ابي إسحاق ، عن ابي ليلى الكندي قال: جاء خباب إلى عمر فقال: ادنه فما احد احق بهذا المجلس منك إلا عمار فجعل خباب يريه آثارا بظهره مما عذبه المشركون.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (تظهر).
(٢) منقطع؛ لم يثبت سماع ابن أبي ليلى الكندي من عمر، وأخرجه ابن ماجة (١٥٣)، وأحمد في الفضائل (١٥٩٦)، وابن سعد ٣/ ١٦٥، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٣٥٩، وابن عساكر ٤٣/ ٤٣٧.

حضرت ابو لیلی کندی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت خباب رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: قریب ہو جاؤ پس کوئی شخص بھی اس مجلس کا تم سے زیادہ حقدار نہیں ہے سوائے حضرت عمار رضی اللہ عنہ کے۔ پھر حضرت خباب رضی اللہ عنہ نے اپنی کمر پر مشرکین کی تکلیفوں کے نشان دکھلائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34421]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع؛ لم يثبت سماع ابن أبي ليلى الكندي من عمر .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 153، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39351، ترقيم محمد عوامة: 32911»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1596
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي لَيْلَى الْكِنْدِيِّ ، قَالَ: جَاءَ خَبَّابٌ إِلَى عُمَرَ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: "ادْنُ فَمَا أَحَدٌ أَحَقُّ بِهَذَا الْمَجْلِسِ مِنْكَ إِلَّا عَمَّارٌ" قَالَ: فَجَعَلَ خَبَّابٌ يُرِيهِ آثَارًا فِي ظَهْرِهِ مِمَّا عَذَّبَهُ الْمُشْرِكُونَ".
ابولیلیٰ الکندی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا خباب رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”قریب آ جائیے، کیونکہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے علاوہ کوئی بھی شخص اس نشست کا آپ سے زیادہ حق دار نہیں ہے۔“ راوی کہتے ہیں: ”پھر سیدنا خباب رضی اللہ عنہ انہیں اپنی پیٹھ پر وہ نشانات دکھانے لگے جو مشرکین کے دیے ہوئے عذاب کی وجہ سے پڑے تھے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل عمار بن ياسر رضي الله عنه/حدیث: 1596]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح . وأبو ليلى الكندي اسمه سلمة بن معاوية وقيل معاوية بن سلمة وقيل غيره قال ابن معين ثقة مشهور، وقال العجلي تابعي ثقة . .» ‏‏‏‏
«الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 165/3؛ حلية الاولياء وطبقات الاصفياء لابي نعيم: 359/1»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں