الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
23. في غزوات النبي ﷺ كم غزا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات کے بارے میں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے غزوے لڑے
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 39410 (کل: 15 مقامات، 6 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 39410
الفتح الربانی: 10685
1 تا 10
ترقیم عوامۃ: 37803 ترقیم الشثری: -- 39410
حدثنا يحيى بن آدم قال حدثنا زهير عن ابي إسحاق عن زيد بن ارقم سمعه منه ان رسول الله صلى الله عليه وسلم غزا تسع عشرة [غزوة] ، قال ابو إسحاق: فسالت زيد بن ارقم: كم غزوت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: سبع عشرة.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ي].
(٢) في [س، هـ، ي]: (وهيب).
(٣) سقط ما بين المعكوفين في: [س].
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٤٠٤)، ومسلم (١٢٥٤).
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انیس غزوات کئے۔ ابو اسحاق کہتے ہیں میں نے زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ کتنے غزوات میں شرکت کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا۔ سترہ غزوات میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39410]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3949، 4404، 4471، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1254، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6283، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6327، 6328، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1676، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1827، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2868، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6499، 8800، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19590، 19606، 19624، 19643، 19647، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 717، 718، 719، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1694، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 261، والبزار فى «مسنده» برقم: 4343، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5042، 5046، 5043، 5044، 5045، 5047، 5048، 5049، ترقيم محمد عوامة: 37803»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3949، 4404، 4471، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1254، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6283، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6327، 6328، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1676، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1827، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2868، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6499، 8800، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19590، 19606، 19624، 19643، 19647، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 717، 718، 719، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1694، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 261، والبزار فى «مسنده» برقم: 4343، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5042، 5046، 5043، 5044، 5045، 5047، 5048، 5049، ترقيم محمد عوامة: 37803»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3949
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَهْبٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ , كُنْتُ إِلَى جَنْبِ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ فَقِيلَ لَهُ:" كَمْ غَزَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَزْوَةٍ؟" قَالَ:" تِسْعَ عَشْرَةَ"، قِيلَ: كَمْ غَزَوْتَ أَنْتَ مَعَهُ؟ قَالَ: سَبْعَ عَشْرَةَ، قُلْتُ: فَأَيُّهُمْ كَانَتْ أَوَّلَ؟ قَالَ:" الْعُسَيْرَةُ أَوْ الْعُشَيْرُ" , فَذَكَرْتُ لِقَتَادَةَ، فَقَالَ: الْعُشَيْرُ.
مجھ سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے وہب نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے، ان سے ابواسحاق نے کہ میں ایک وقت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے پہلو میں بیٹھا ہوا تھا۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے غزوے کئے؟ انہوں نے کہا انیس۔ میں نے پوچھا آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کتنے غزوات میں شریک رہے؟ تو انہوں نے کہا کہ سترہ میں۔ میں نے پوچھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے پہلا غزوہ کون سا تھا؟ کہا کہ عسیرہ یا عشیرہ۔ پھر میں نے اس کا ذکر قتادہ سے کیا تو انہوں نے کہا کہ (صحیح لفظ) عشیرہ ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 3949]
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے پہلو میں (بیٹھا ہوا) تھا کہ ان سے پوچھا گیا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی جنگیں لڑی ہیں؟“ انہوں نے بتایا کہ ”انیس (19)۔“ میں نے پوچھا: ”آپ کتنی جنگوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”سترہ (17) میں۔“ میں نے پوچھا: ”سب سے پہلا غزوہ کون سا تھا؟“ انہوں نے بتایا کہ ” «عُشَيْر» یا «عُسَيْرَة» ۔“ میں نے حضرت قتادہ رحمہ اللہ سے اس کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا کہ ”(صحیح لفظ) «عُشَيْرَة» ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 3949]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 4404
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ:" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزَا تِسْعَ عَشْرَةَ غَزْوَةً، وَأَنَّهُ حَجَّ بَعْدَ مَا هَاجَرَ حَجَّةً وَاحِدَةً لَمْ يَحُجَّ بَعْدَهَا حَجَّةَ الْوَدَاعِ"، قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ: وَبِمَكَّةَ أُخْرَى.
ہم سے عمرو بن خالد نے بیان کیا، کہا ہم سے زہیر بن معاویہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابواسحاق سبیعی نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انیس غزوے کئے اور ہجرت کے بعد صرف ایک حج کیا۔ اس حج کے بعد پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی حج نہیں کیا۔ یہ حج، حجۃ الوداع تھا۔ ابواسحاق نے بیان کیا کہ دوسرا حج آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ہجرت سے پہلے) مکہ میں کیا تھا۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4404]
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انیس جنگیں لڑیں اور ہجرت کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہی حج کیا ہے، یعنی حجۃ الوداع۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی حج نہیں کیا۔“ ابو اسحاق کا بیان ہے کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ہجرت سے پہلے) مکہ میں ایک اور حج کیا تھا۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4404]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 4471
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ , حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ , عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ:" سَأَلْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , كَمْ غَزَوْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: سَبْعَ عَشْرَةَ، قُلْتُ: كَمْ غَزَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: تِسْعَ عَشْرَةَ".
ہم سے عبداللہ بن رجاء نے بیان کیا، انہوں نے بیان کیا ہم سے اسرائیل نے بیان کیا، ان سے ابواسحاق نے بیان کیا کہ میں نے زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تم نے کتنے غزوے کئے تھے؟ انہوں نے بتایا کہ سترہ۔ میں نے پوچھا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے غزوے کئے تھے؟ فرمایا کہ انیس۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4471]
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کتنے غزوات میں شرکت کی ہے؟“ انہوں نے کہا: ”سترہ (17) میں۔“ میں نے (پھر) پوچھا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (خود) کتنے غزوات میں حصہ لیا؟“ انہوں نے فرمایا: ”انیس (19) (غزوات) میں۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4471]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1254 ترقیم شاملہ: -- 3035
وحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، قَالَ: " سَأَلْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ كَمْ غَزَوْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ "، قَالَ: " سَبْعَ عَشْرَةَ "، قَالَ: وَحَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزَا تِسْعَ عَشْرَةَ، وَأَنَّهُ حَجَّ بَعْدَ مَا هَاجَرَ حَجَّةً وَاحِدَةً حَجَّةَ الْوَدَاعِ "، قَالَ أَبُو إِسْحَاق: " وَبِمَكَّةَ أُخْرَى ".
ابواسحاق سے روایت ہے کہا: میں نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے پوچھا: آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر کتنی جنگیں لڑیں؟ کہا: سترہ۔ (ابواسحاق نے) کہا: مجھے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (کل) انیس غزوے کیے۔ آپ نے ہجرت کے بعد ایک ہی حج حجۃ الوداع ادا کیا۔ ابواسحاق نے کہا: آپ نے مکہ میں (رہتے ہوئے) ایک اور حج (بھی) کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3035]
ابو اسحاق بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں کتنے غزوات میں حصہ لیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: سترہ (17) میں، اور حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انیس (19) غزوات میں شرکت کی ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کے بعد ایک ہی حج کیا ہے، ابو اسحاق کہتے ہیں کہ ایک حج مکہ میں کیا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3035]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1254
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1254 ترقیم شاملہ: -- 4692
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّى، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ خَرَجَ يَسْتَسْقِي بِالنَّاسِ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ اسْتَسْقَى، قَالَ: فَلَقِيتُ يَوْمَئِذٍ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ ، وَقَالَ: لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ غَيْرُ رَجُلٍ أَوْ بَيْنِي وَبَيْنَهُ رَجُلٌ، قَالَ: فَقُلْتُ: لَهُ كَمْ غَزَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، قَالَ: تِسْعَ عَشْرَةَ، فَقُلْتُ: كَمْ غَزَوْتَ أَنْتَ مَعَهُ؟، قَالَ: سَبْعَ عَشْرَةَ غَزْوَةً، قَالَ: فَقُلْتُ: فَمَا أَوَّلُ غَزْوَةٍ غَزَاهَا؟، قَالَ: ذَاتُ الْعُسَيْرِ، أَوْ الْعُشَيْرِ ".
شعبہ نے ہمیں ابواسحاق سے حدیث بیان کی کہ (ابن زبیر رضی اللہ عنہ کی طرف سے کوفہ کے امیر) عبداللہ بن یزید (بن حصین) لوگوں کے ساتھ بارش کی دعا مانگنے کے لیے نکلے تو انہوں نے دو رکعتیں پڑھیں، پھر بارش کی دعا کی۔ کہا: اس دن میری ملاقات حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے ہوئی۔ کہا: میرے اور ان کے درمیان ایک آدمی کے سوا کوئی نہ تھا یا (کہا:) میرے اور ان کے درمیان (بس) ایک آدمی تھا تو میں نے ان سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی جنگیں کیں؟ انہوں نے کہا: انیس (19)۔ تو میں نے پوچھا: آپ نے ان کے ساتھ کتنی جنگیں لڑیں؟ انہوں نے کہا: سترہ جنگیں۔ میں نے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے پہلا غزوہ کون سا تھا؟ انہوں نے کہا: ذات العشیرہ۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4692]
ابو اسحاق سے روایت ہے کہ عبداللہ بن یزید لوگوں کو نماز استسقاء پڑھانے کے لیے نکلے، تو دو رکعتیں پڑھ کر بارش کے لیے دعا مانگی، اس دن میری ملاقات حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میرے اور ان کے درمیان ایک آدمی کے سوا اور کوئی نہ تھا، یا میرے اور ان کے درمیان ایک آدمی تھا، تو میں نے ان سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے غزوات میں شرکت کی؟ انہوں نے جواب دیا: انیس (19) میں، میں نے پوچھا: آپ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کتنے غزوات میں حصہ لیا؟ انہوں نے جواب دیا: سترہ (17) میں، میں نے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے پہلا غزوہ کون سا تھا؟ انہوں نے جواب دیا: ذات العسیر یا ذات العشیر۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4692]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1254
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1254 ترقیم شاملہ: -- 4693
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ سَمِعَهُ مِنْهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " غَزَا تِسْعَ عَشْرَةَ غَزْوَةً، وَحَجَّ بَعْدَ مَا هَاجَرَ حَجَّةً لَمْ يَحُجَّ غَيْرَهَا حَجَّةَ الْوَدَاعِ ".
زہیر نے ہمیں ابواسحاق سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث سنی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انیس غزوے کیے اور ہجرت کے بعد آپ نے صرف ایک حج کیا، اس کے سوا کوئی حج نہیں کیا، وہ حجۃ الوداع تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4693]
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انیس (19) غزوات میں شرکت کی تھی اور ہجرت کے بعد صرف ایک حج، حجۃ الوداع کیا، اس کے علاوہ کوئی حج نہیں کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4693]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1254
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 19282
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، وَأُبَيّْ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ: سَأَلْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ : كَمْ غَزَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: تِسْعَ عَشْرَةَ، وَغَزَوْتُ مَعَهُ سَبْعَ عَشْرَةَ، وَسَبَقَنِي بِغَزَاتَيْنِ .
ابواسحاق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زید رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے غزوات فرمائے؟ انہوں نے جواب دیا انیس جن میں سے سترہ میں میں بھی شریک تھا لیکن دو غزوے مجھ سے رہ گئے تھے۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19282]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3949، م: 1254
حدیث نمبر: 19298
حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ: سَأَلْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ : كَمْ غَزَوْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: سَبْعَ عَشْرَةَ، قَالَ: وَحَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزَا تِسْعَ عَشْرَةَ، وَأَنَّهُ حَجَّ بَعْدَ مَا هَاجَرَ حَجَّةً وَاحِدَةً حَجَّةَ الْوَدَاعِ، قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ: وَبِمَكَّةَ أُخْرَى .
ابواسحاق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زید رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کتنے غزوات فرمائے؟ انہوں نے جواب دیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انیس غزوات فرمائے تھے جن میں سے سترہ میں میں بھی شریک تھا۔ اور یہ کہ ہجرت کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہی حج کیا یعنی حجۃ الوداع، ابواسحاق کہتے ہیں کہ ایک حج مکہ مکرمہ میں (ہجرت سے پہلے) بھی کیا تھا۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19298]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 4404، م: 1254
حدیث نمبر: 19316
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، وَأُبَيّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ: سَأَلْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ : كَمْ غَزَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: تِسْعَ عَشْرَةَ، وَغَزَوْتُ مَعَهُ سَبْعَ عَشْرَةَ غَزْوَةً، وَسَبَقَنِي بِغَزَاتَيْنِ .
ابواسحاق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زید رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کتنے غزوات فرمائے؟ انہوں نے جواب دیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انیس غزوات فرمائے تھے جن میں سے سترہ میں میں بھی شریک تھا۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19316]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3949، م: 1254