🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. ما (ذكر) في نجد، وما (نفل) منها
نجد کے بارے میں جو ذکر ہوا اور اس کے بارے میں جو نقل ہوا
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 39636 (کل: 23 مقامات، 9 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 39636، 39635
صحیح بخاری: 3134، 4338
صحیح مسلم: 4558، 4559، 4560
سنن ابوداود: 2741، 2743، 2744، 2746
مسند احمد: 4579، 5180، 5288، 5919، 6386، 6454
الفتح الربانی: 5061
صحیح ابن حبان: 4833، 4834
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 629
السنن الكبرى للبيهقي: 12796، 12798
21 تا 23
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 629
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَنَا فِي سَرِيَّةٍ إِلَى نَجْدٍ فَأَصَابَ سَهْمُ كُلِّ رَجُلٍ مِنَّا اثْنَيْ عَشَرَ بَعِيرًا وَنَفَّلَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعِيرًا بَعِيرًا".
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک فوجی دستہ میں نجد کی جانب روانہ کیا تو ہر آدمی کو مال غنیمت میں بارہ بارہ اونٹ ملے اور ایک ایک اونٹ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بطور انعام عطاء کیا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب الجهاد/حدیث: 629]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، المغازی، باب السریہ التی قبل نجد، رقم: 4338، صحیح مسلم، الجہاد والسیر، باب الانفال، رقم: 1750,1749.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12796
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ دَاوُدَ الرَّزَّازُ بِبَغْدَادَ، أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الشَّافِعِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْجَهْمِ السِّمَرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ:" بَعَثَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةٍ، فَأَصَبْنَا نَعَمًا كَثِيرَةً، فَأَخَذَ كُلُّ وَاحِدٍ بَعِيرًا بَعِيرًا، فَلَمَّا قَدِمْنَا أَعْطَانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِهَامَنَا، فَأَصَابَ كُلُّ رَجُلٍ مِنَّا اثْنَيْ عَشَرَ بَعِيرًا سِوَى الْبَعِيرِ الَّذِي نُفِّلَ، فَمَا عَابَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَا عَلَى الَّذِي أَعْطَانَا" وَرَوَاهُ عَبْدَةُ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ أَتَمَّ مِنْ ذَلِكَ، وَقَالَ: فَنَفَّلَنَا أَمِيرُنَا بَعِيرًا بَعِيرًا لِكُلِّ إِنْسَانٍ، ثُمَّ ذَكَرَ مَعْنَاهُ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر میں بھیجا، ہم نے بہت زیادہ مال پایا۔ ہر ایک نے ایک ایک اونٹ لیا، جب ہم واپس آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ہر ایک کا حصہ بارہ بارہ اونٹ دیے۔ اس سے پہلے اونٹ کے علاوہ۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم پر عیب نہ لگایا اور نہ اس پر جس نے ہمیں دیا تھا“۔ ابن اسحاق نے یہ الفاظ زائد کیے ہیں کہ ”ہمارے امیر نے ہمیں ایک ایک اونٹ دیا“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الفيء والغنيمة/حدیث: 12796]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12798
وَأَخْرَجَهُ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَجَاءٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ:" بَعَثَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةٍ، فَبَلَغَتْ سُهْمَانُنَا كَذَا وَكَذَا، وَنَفَّلَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعِيرًا بَعِيرًا" أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ، أنا، أَبُو الْعَبَّاسِ الثَّقَفِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ أَبُو يَعْلَى، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ، فَذَكَرَهُ.
سالم اپنے والد رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سریہ پر بھیجا، پس ہمارا حصہ اتنا اتنا بنا اور ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایک اونٹ اور دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الفيء والغنيمة/حدیث: 12798]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں