🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابُ دُعَاءِ الِاسْتِفْتَاحِ بَعْدَ التَّكْبِيرِ
باب: تکبیر کے بعد نماز کے آغاز کی دعا۔
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 1140 (کل: 3 مقامات، 1 کتب)
سنن دارقطنی: 1140، 1144، 1149
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1125 ترقیم الرسالہ : -- 1140
حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَاسِينَ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِيُّ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَلِيٍّ الرِّفَاعِيُّ ، قَالَ إِسْحَاقُ وَكَانَ يشبه بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ اسْتَفْتَحَ صَلاتَهُ فَكَبَّرَ، قَالَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، رَبَّنَا وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلا إِلَهَ غَيْرُكَ - ثَلاثًا -، أَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ مِنْ هَمْزِهِ وَنَفْثِهِ وَنَفْخِهِ"، قَالَ: ثُمَّ يَقْرَأُ .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کے وقت نوافل ادا کرنے کے لیے کھڑے ہوتے تھے تو نماز کے آغاز میں تکبیر کہنے کے بعد یہ پڑھتے تھے: ”تو پاک ہے اے اللہ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے، تیرا نام برکت والا ہے، تو بلند و برتر ہے، تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کلمات تین مرتبہ پڑھتے تھے، پھر یہ پڑھتے: ”میں سماعت اور علم رکھنے والے اللہ کی مردود شیطان، اس کے وسوسوں اور چالوں سے پناہ مانگتا ہوں۔“ پھر آپ قراءت کرتے تھے۔ اسحاق نامی راوی بیان کرتے ہیں: علی بن علی رفاعی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1140]
ترقیم العلمیہ: 1125
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 467، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 898، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 974، 975، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 775، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 242، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1275، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 804، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2386، 2393، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1140، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 11649»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1129 ترقیم الرسالہ : -- 1144
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلانَ ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْجُنَيْدِ ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ثنا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ كَانَ إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلاةَ، قَالَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلا إِلَهَ غَيْرُكَ" .
اسود، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: جب وہ نماز کا آغاز کرتے تھے تو یہ پڑھتے تھے: ”تو پاک ہے اے اللہ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے تیرا نام برکت والا ہے تیری بزرگی بلند و برتر ہے اور تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1144]
ترقیم العلمیہ: 1129
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 399، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 866، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 170، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2387، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1142، 1143، 1144، 1145، 1146، 1147، 1151، 1153، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 136»
«صح هذا عن عمر بن الخطاب روي عنه من وجوه كثيرة، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (4 / 342)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1134 ترقیم الرسالہ : -- 1149
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ غَيْلانَ ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْجُنَيْدِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ . ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ، قَالَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلا إِلَهَ غَيْرُكَ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے آغاز میں یہ پڑھتے تھے: ”تو پاک ہے اے اللہ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے، تیرا نام برکت والا ہے، تیری بزرگی بلند و برتر ہے، تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1149]
ترقیم العلمیہ: 1134
تخریج الحدیث: «منکر، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 470، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 865، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 776، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 243، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 806، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2384، 2385، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1141، 1149، 1150، 1152»
«قال أحمد بن حنبل: منكر جدا، تهذيب التهذيب: (1 / 341)»

الحكم على الحديث:
منکر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں