یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
33. باب دعاء الاستفتاح بعد التكبير
باب: تکبیر کے بعد نماز کے آغاز کی دعا۔
ترقیم العلمیہ : 1125 ترقیم الرسالہ : -- 1140
حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَاسِينَ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِيُّ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَلِيٍّ الرِّفَاعِيُّ ، قَالَ إِسْحَاقُ وَكَانَ يشبه بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ اسْتَفْتَحَ صَلاتَهُ فَكَبَّرَ، قَالَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، رَبَّنَا وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلا إِلَهَ غَيْرُكَ - ثَلاثًا -، أَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ مِنْ هَمْزِهِ وَنَفْثِهِ وَنَفْخِهِ"، قَالَ: ثُمَّ يَقْرَأُ .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کے وقت نوافل ادا کرنے کے لیے کھڑے ہوتے تھے تو نماز کے آغاز میں تکبیر کہنے کے بعد یہ پڑھتے تھے: ”تو پاک ہے اے اللہ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے، تیرا نام برکت والا ہے، تو بلند و برتر ہے، تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کلمات تین مرتبہ پڑھتے تھے: ”میں سماعت اور علم رکھنے والے اللہ کی مردود شیطان، اس کے وسوسوں اور چالوں سے پناہ مانگتا ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1140]
ترقیم العلمیہ: 1125
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 467، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 898، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 974، 975، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 775، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 242، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1275، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 804، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2386، 2393، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1140، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 11649»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 1140 in Urdu
علي بن داود الناجي ← أبو سعيد الخدري