الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
37. بَابُ وُجُوبِ قِرَاءَةِ أُمِّ الْكِتَابِ فِي الصَّلَاةِ وَخَلَفَ الْإِمَامِ
باب: نماز میں سورة فاتحہ پڑھنا واجب ہے اور امام کی اقتداء میں (سورة فاتحہ پڑھنا)
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 1218 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 1218
السنن الكبرى للبيهقي: 2919
ترقیم العلمیہ : 1203 ترقیم الرسالہ : -- 1218
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو ، بِدِمَشْقَ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ عُتْبَةَ ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنِي غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْهُمْ: سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ مَحْمُودٍ أَبِي نُعَيْمٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" هَلْ تَقْرَءُونَ فِي الصَّلاةِ مَعِيَ؟"، قُلْنَا: نَعَمْ، قَالَ:" فَلا تَفْعَلُوا إِلا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ" . وَقَالَ ابْنُ صَاعِدٍ: قَوْلُهُ عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ إِنَّمَا كَانَ أَبُو نُعَيْمٍ الْمُؤَذِّنُ وَلَيْسَ هُوَ كَمَا قَالَ الْوَلِيدُ، عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ، عَنْ عُبَادَةَ.
ابونعیم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”کیا تم لوگ میرے ساتھ نماز ادا کرتے ہوئے قراءت کرتے ہو؟“ ہم نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ایسا نہ کرو ہاں البتہ سورہ فاتحہ پڑھ لیا کرو۔“ ابن صاعد کہتے ہیں: راوی کا یہ کہنا کہ یہ ابونعیم سے منقول ہے (درست نہیں)، ابونعیم تو صرف مؤذن تھے، معاملہ ایسا نہیں ہے جیسا ولید نے کہا ہے کہ ابونعیم نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1218]
ترقیم العلمیہ: 1203
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 756، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 394، 394، 394، 394، وابن الجارود فى "المنتقى"، 206، 351، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 488، 1581، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1782، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 876، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 909، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 822، 823، 824، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 247، 311، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1278، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 837، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1213، 1214، 1215، 1216، 1217، 1218، 1220، 1221، 1222، 1225، 1226، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 211، 643، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 390، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23111»
«قال الدارقطني: وصححه، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 419)»
«قال الدارقطني: وصححه، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 419)»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2919
قَالَ الشَّيْخُ: وَرَوَاهُ غَيْرُهُ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَغَيْرِهِ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ مَحْمُودٍ أَبِي نُعَيْمٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" هَلْ تَقْرَءُونَ فِي الصَّلَاةِ مَعِي؟" قُلْنَا: نَعَمْ قَالَ:" فَلَا تَفْعَلُوا إِلَّا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ" أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو زَرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ عُتْبَةَ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: حَدَّثَنِي غَيْرُ وَاحِدٍ، مِنْهُمْ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ التَّنُوخِيُّ فَذَكَرَهُ وَهَذَا خَطَأٌ إِنَّمَا الْمُؤَذِّنُ وَالْإِمَامُ كَانَ أَبَا نُعَيْمٍ وَالْحَدِيثُ عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنْ عُبَادَةَ، وَعَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ نَافِعِ بْنِ مَحْمُودٍ، عَنْ عُبَادَةَ، فَكَأَنَّهُ سَمِعَهُ مِنْهُمَا جَمِيعًا. أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ قَالَ: قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ: قَوْلُهُ عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ، أَظُنُّهُ قَالَ خَطَأً، إِنَّمَا كَانَ أَبُو نُعَيْمٍ الْمُؤَذِّنَ وَلَيْسَ هُوَ كَمَا قَالَ الْوَلِيدُ، عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ، عَنْ عُبَادَةَ قَالَ الشَّيْخُ: وَرَوَاهُ أَيْضًا حَرَامُ بْنُ حَكِيمٍ، عَنْ نَافِعِ بْنِ مَحْمُودٍ.
ابو نعیم سے روایت ہے کہ انہوں نے عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نماز میں میرے ساتھ پڑھتے ہو؟“ ہم نے کہا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورہ فاتحہ کے سوا کچھ نہ پڑھا کرو۔“
ابوبکر بن حارث فقیہ نے ہمیں خبر دی کہ مجھے علی بن عمر حافظ نے بتایا کہ ابن صاعد کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ یہ خطا ہے۔ ابو نعیم تو صرف مؤذن تھا اس طرح نہیں تھا جس طرح ولید نے کہا ہے۔
یہ غلطی ہے، مؤذن اور امام ابونعیم ہی تھے، اور یہ حدیث مکحول عن محمود بن ربیع عن عبادہ کی سند سے اور مکحول عن نافع بن محمود عن عبادہ کی سند سے ہے، گویا مکحول نے اسے ان دونوں سے سنا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2919]
ابوبکر بن حارث فقیہ نے ہمیں خبر دی کہ مجھے علی بن عمر حافظ نے بتایا کہ ابن صاعد کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ یہ خطا ہے۔ ابو نعیم تو صرف مؤذن تھا اس طرح نہیں تھا جس طرح ولید نے کہا ہے۔
یہ غلطی ہے، مؤذن اور امام ابونعیم ہی تھے، اور یہ حدیث مکحول عن محمود بن ربیع عن عبادہ کی سند سے اور مکحول عن نافع بن محمود عن عبادہ کی سند سے ہے، گویا مکحول نے اسے ان دونوں سے سنا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2919]
تخریج الحدیث: «منكر»
الحكم على الحديث:
منكر