🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
57. بَابُ صَلَاةِ الْإِمَامِ وَهُوَ جُنُبٌ أَوْ مُحْدِثٌ
باب: امام جب جنابت یا بےوضو حالت میں ہو، اس وقت اس کا نماز ادا کرنا
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 1362 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن دارقطنی: 1362
السنن الكبرى للبيهقي: 4071
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2351
المعجم الاوسط: 3947
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1346 ترقیم الرسالہ : -- 1362
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ بِمِصْرَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ بِشْرٍ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، ثنا أبِي ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلاتِهِ فَكَبَّرَ وَكَبَّرْنَا مَعَهُ، ثُمَّ أَشَارَ إِلَى الْقَوْمِ كَمَا أَنْتُمْ، فَلَمْ نزل قِيَامًا حَتَّى أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِ اغْتَسَلَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ مَاءً" . خَالَفَهُ عَبْدُ الْوَهَّابِ الْخَفَّافُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کا آغاز کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں ہم نے بھی تکبیر کہی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حاضرین کو اشارہ کیا کہ تم جس حالت میں ہو، ایسے ہی رہنا، تو ہم قیام کی حالت میں رہے، یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم غسل کر کے آئے تھے، آپ کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے۔ عبدالوہاب نامی راوی نے اس کے برعکس روایت نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1362]
ترقیم العلمیہ: 1346
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4141، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1362، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 624، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 3947»
«قال ابن حجر: اختلف في وصله وإرساله، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 71)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4071
أنبأ أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى أنبأ أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدُوسٍ الطَّرَائِفِيُّ ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا أَبِي، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ:" دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ⦗٥٥٨⦘ صَلَاتِهِ فَكَبَّرَ فَكَبَّرْنَا مَعَهُ، ثُمَّ أَشَارَ إِلَى النَّاسِ أَنْ كَمَا أَنْتُمْ، فَلَمْ نَزَلْ قِيَامًا حَتَّى آتَانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِ اغْتَسَلَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ" خَالَفَهُ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ فَرَوَاهُ عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں شامل ہوئے اور تکبیر کہی، ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تکبیر کہی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو اشارہ کیا کہ ”اپنی حالت میں رہو“، ہم کھڑے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کرتے رہے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا ہوا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر سے قطرے بہہ رہے تھے۔
عبدالوہاب بن عطاء نے ان کی مخالفت کی ہے اور اسے سعید سے، انہوں نے قتادہ سے، انہوں نے بکر بن عبداللہ مزنی سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل بیان کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4071]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ الطبراني في الأوسط 4078»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2351
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ فِي صَلَاتِهِ وَكَبَّرْنَا مَعَهُ، فَأَشَارَ إِلَى الْقَوْمِ أَنْ كَمَا أَنْتُمْ، فَلَمْ نَزَلْ قِيَامًا حَتَّى أَتَانَا نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدِ اغْتَسَلَ وَرَأَسُهُ يَقْطُرُ مَاءً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي صَلَاةُ الْمُتَيَمِّمِ بِالْمُتَوَضِّئِ بَعْدَ هَذَا بِيَسِيرٍ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز شروع کی آپ کی اقتداء میں ہم نے بھی تکبیر کہہ دی پھر آپ نے لوگوں کو اشارہ کیا کہ تم لوگ جس طرح ہو ویسے ہی رہو ہم مسلسل قیام کی حالت میں رہے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے آپ نے غسل کیا ہوا تھا اور آپ کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: تیمم کرنے والے شخص کا وضو کرنے والے کو نماز پڑھانے سے متعلق باب اس سے تھوڑی دیر بعد آ رہا ہے اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2351]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3959»

الحكم على الحديث:
إسناده متیمم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3947
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ فِي صَلَاتِهِ وَكَبَّرْنَا مَعَهُ فَأَشَارَ إِلَى الْقَوْمِ أَنْ كَمَا أَنْتُمْ، فَلَمْ نَزَلْ قِيَامًا حَتَّى أَتَانَا نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِ اغْتَسَلَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ مَاءً.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدٌ ، وَلَا عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا مُعَاذٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں داخل ہوئے اور ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تکبیر کہہ لی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو اشارہ فرمایا کہ ”جیسے ہو ویسے ہی رہو۔“ چنانچہ ہم برابر کھڑے رہے یہاں تک کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم غسل فرما چکے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک سے پانی ٹپک رہا تھا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے سعید کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور سعید سے معاذ کے سوا کسی نے نہیں، اس میں عبیداللہ بن معاذ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3947]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: اختلف في وصله وإرساله «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 2، ص 71» »
«قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 69» »
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4141، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1362، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 624»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح، واختلف في وصله وإرساله
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں