الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
3. بَابُ الْجُمُعَةِ عَلَى مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ
باب: جمعہ اس شخص پر لازم ہوتا ہے جو اذان سنے
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 1590 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 1375
السنن الكبرى للبيهقي: 5581
ترقیم العلمیہ : 1572 ترقیم الرسالہ : -- 1590
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، ثنا قَبِيصَةُ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ نُبَيْهٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هَارُونَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْجُمُعَةُ عَلَى مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ" . قَالَ لَنَا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ: مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ هُوَ الطَّائِفِيُّ ثِقَةٌ، وَهَذِهِ سُنَّةٌ تَفَرَّدَ بِهَا أَهْلُ الطَّائِفِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جمعہ اس شخص پر لازم ہوتا ہے، جو جمعہ کی اذان سنتا ہے۔“ ابن ابوداؤد نے ہمیں بتایا: محمد بن سعید سے مراد طائفی ہیں، جو ثقہ ہیں، اور یہ ایک ایسی سنت ہے، جسے نقل کرنے میں اہل طائف منفرد ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الجمعة/حدیث: 1590]
ترقیم العلمیہ: 1572
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 1056، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 5662، 5663، 5664، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1589، 1590، 1591»
حدیث نمبر: 1375
1375 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:"الْجُمُعَةُ عَلَى مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اذان سنے اس پر جمعہ فرض ہے۔“ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1375]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، رواه أبو داود (1056)
٭ أبو سلمة بن نبيه و عبد الله بن ھارون: مجھولان.»
٭ أبو سلمة بن نبيه و عبد الله بن ھارون: مجھولان.»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
ترقیم العلمیہ : 1573 ترقیم الرسالہ : -- 1591
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ ، ثنا قَبِيصَةُ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ، وَقَالَ:" التَّأْذِينُ".
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم یہاں لفظ ’تاذین‘ استعمال ہوا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الجمعة/حدیث: 1591]
ترقیم العلمیہ: 1573
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 1056، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 5662، 5663، 5664، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1589، 1590، 1591»
حدیث نمبر: 5581
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ، ثنا قَبِيصَةُ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ نُبَيْهٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ هَارُونَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْجُمُعَةُ عَلَى مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ". قَالَ أَبُو دَاوُدَ: رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ جَمَاعَةٌ عَنْ سُفْيَانَ مَقْصُورًا عَلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو وَلَمْ يَذْكُرُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِنَّمَا أَسْنَدَهُ قَبِيصَةُ. قَالَ الشَّيْخُ: وَقَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ مِنَ الثِّقَاتِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ هَذَا هُوَ الطَّائِفِيُّ ثِقَةٌ، وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ: ”جمعہ اس پر واجب ہے جو اذان سنتا ہو۔“
ابو داؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس حدیث کو ایک جماعت نے سفیان سے عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما پر موقوف روایت کیا ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر نہیں کیا، اسے صرف قبیصہ نے مرفوع بیان کیا ہے۔ قبیصہ بن عقبہ ثقہ راویوں میں سے ہیں اور یہ محمد بن سعید طائفی ہیں جو ثقہ ہیں، اور عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ کی حدیث سے اس کا شاہد بھی موجود ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5581]
ابو داؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس حدیث کو ایک جماعت نے سفیان سے عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما پر موقوف روایت کیا ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر نہیں کیا، اسے صرف قبیصہ نے مرفوع بیان کیا ہے۔ قبیصہ بن عقبہ ثقہ راویوں میں سے ہیں اور یہ محمد بن سعید طائفی ہیں جو ثقہ ہیں، اور عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ کی حدیث سے اس کا شاہد بھی موجود ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5581]
تخریج الحدیث: «منكر۔ ابو داؤد 1056»
الحكم على الحديث:
منكر