الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
9. بَابُ صِفَةِ الْقُنُوتِ وَبَيَانِ مَوْضِعِهِ
باب دعائے قنوت کا طریقہ اور اس کا مقام
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 1694 (کل: 22 مقامات، 5 کتب)
بلوغ المرام: 241
1 تا 10
ترقیم العلمیہ : 1676 ترقیم الرسالہ : -- 1694
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى ، قَالا: ثنا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّمَا قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا، فَقَالَ:" مَا زَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْنُتُ فِي صَلاةِ الْغَدَاةِ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا" .
ربیع بن انس بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ان سے یہ کہا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینے تک دعائے قنوت پڑھی ہے، تو انہوں نے بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز میں مسلسل دعائے قنوت پڑھتے رہے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الوتر/حدیث: 1694]
ترقیم العلمیہ: 1676
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3155، 3157، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1692، 1693، 1694، 1695، 1696، 1697، 1698، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12853»
«هو حديث ضعيف مخالف للأحاديث، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (6 / 271)»
«هو حديث ضعيف مخالف للأحاديث، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (6 / 271)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1444
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، وَمُسَدَّدٌ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّهُ سُئِلَ:" هَلْ قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ؟ فَقَالَ: نَعَمْ، فَقِيلَ لَهُ: قَبْلَ الرُّكُوعِ أَوْ بَعْدَ الرُّكُوعِ، قَالَ: بَعْدَ الرُّكُوعِ، قَالَ مُسَدَّدٌ: بِيَسِيرٍ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ان سے پوچھا گیا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر میں دعائے قنوت پڑھی ہے؟ تو انہوں نے کہا: ہاں، پھر ان سے پوچھا گیا: رکوع سے پہلے یا بعد میں؟ تو انہوں نے کہا: رکوع کے بعد میں ۱؎۔ مسدد کی روایت میں ہے کہ ”تھوڑی مدت تک ۲؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1444]
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا: ”کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز فجر میں قنوت پڑھی تھی؟“ انہوں نے کہا: ”ہاں۔“ پوچھا گیا: ”رکوع سے پہلے یا بعد؟“ کہا: ”رکوع کے بعد۔“ مسدد کی روایت میں ہے کہ ”تھوڑی مدت تک۔“ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1444]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الوتر 7 (1001)، صحیح مسلم/المساجد 54 (677)، سنن النسائی/التطبیق 27 (1072)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 120 (1182 و1184)، (تحفة الأشراف:1453)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/الصلاة 216 (1637)، مسند احمد (3/113) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: قنوت کی دو قسمیں ہیں: قنوت نازلہ اور قنوت وتر یہاں حدیث میں قنوت نازلہ مراد ہے اور یہ رکوع کے بعد فرض نماز میں دشمنان اسلام کے لئے بددعا کے طور پر پڑھی جاتی ہے۔
۲؎: یہ مدت ایک مہینہ پر مشتمل تھی۔
۲؎: یہ مدت ایک مہینہ پر مشتمل تھی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (1001) صحيح مسلم (677)
حدیث نمبر: 1445
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَنَتَ شَهْرًا، ثُمَّ تَرَكَهُ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہ تک قنوت پڑھی پھر اسے ترک کر دیا۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1445]
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”ایک مہینے تک قنوت پڑھی، پھر چھوڑ دی۔“ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1445]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/المساجد 54 (678)، (تحفة الأشراف:235)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/184، 249) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (677)
مشكوة المصابيح (1291)
مشكوة المصابيح (1291)
حدیث نمبر: 241
وعن أنس رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قنت شهرا بعد الركوع يدعو على أحياء من العرب ثم تركه. متفق عليه. ولأحمد والدارقطني نحوه من وجه آخر وزاد:"وأما في الصبح فلم يزل يقنت حتى فارق الدنيا".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پورا مہینہ رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھی (جس میں) عرب کے کچھ قبیلوں کے لیے بد دعا کرتے رہے، پھر اسے چھوڑ دیا۔ (بخاری و مسلم) احمد اور دارقطنی وغیرہ نے ایک اور طریق سے اسے روایت کیا ہے، اس میں اتنا اضافہ ہے کہ صبح کی نماز میں دعائے قنوت تا دم زیست ہمیشہ پڑھتے رہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 241]
«وَعَنْ» اور سے – «أَنَسٍ» انس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَنَتَ» قنوت پڑھی – «شَهْرًا» ایک مہینہ – «بَعْدَ الرُّكُوعِ» رکوع کے بعد – «يَدْعُو» بد دعا کرتے ہوئے – «عَلَى أَحْيَاءٍ» کچھ قبیلوں پر – «مِنَ الْعَرَبِ» عرب کے – «ثُمَّ» پھر – «تَرَكَهُ» اسے چھوڑ دیا۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَلِأَحْمَدَ» اور احمد – «وَالدَّارَقُطْنِيِّ» اور دارقطنی کے ہاں – «نَحْوُهُ» اسی طرح (کی روایت) ہے – «مِنْ وَجْهٍ آخَرَ» ایک دوسری سند سے – «وَزَادَ» اور یہ اضافہ کیا: – «وَأَمَّا فِي الصُّبْحِ» اور رہی صبح (کی نماز) – «فَلَمْ يَزَلْ» تو آپ برابر – «يَقْنُتُ» قنوت پڑھتے رہے – «حَتَّى» یہاں تک کہ – «فَارَقَ» آپ رخصت ہو گئے – «الدُّنْيَا» دنیا سے۔
اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مہینہ تک رکوع کے بعد قنوت پڑھی جس میں عرب کے کچھ قبیلوں پر بد دعا کرتے رہے، پھر اسے چھوڑ دیا۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور احمد اور دارقطنی کے ہاں ایک دوسری سند سے اسی طرح کی روایت ہے، اور اس میں یہ اضافہ ہے: ”اور رہی صبح کی نماز، تو آپ دنیا سے رخصت ہونے تک اس میں قنوت پڑھتے رہے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 241]
اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مہینہ تک رکوع کے بعد قنوت پڑھی جس میں عرب کے کچھ قبیلوں پر بد دعا کرتے رہے، پھر اسے چھوڑ دیا۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور احمد اور دارقطنی کے ہاں ایک دوسری سند سے اسی طرح کی روایت ہے، اور اس میں یہ اضافہ ہے: ”اور رہی صبح کی نماز، تو آپ دنیا سے رخصت ہونے تک اس میں قنوت پڑھتے رہے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 241]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الوتر، باب القنوت قبل الركوع وبعده، حديث: 1003، ومسلم، المساجد، باب استحباب القنوت في جميع الصلوات، حديث:677، وحديث "حتي فارق الدنيا" أخرجه أحمد:3 /162، والدار قطني:2 /39، حديث:1677، وسنده ضعيف* أبوجعفر الرازي ضعيف فيما يرويه عن الربيع بن أنس، وهذا منه.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 12150
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا بَعْدَ الرُّكُوعِ، يَدْعُو عَلَى حَيٍّ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ، ثُمَّ تَرَكَهُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہنے تک فجر کی نماز میں رکوع کے بعد قنوت نازلہ پڑھی اور عرب کے کچھ قبائل پر بددعاء کرتے رہے پھر اسے ترک کردیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12150]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ : 4089 ، م: 677
حدیث نمبر: 12152
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا بَعْدَ الرُّكُوعِ، يَدْعُو عَلَى رِعْلٍ وَذَكْوَانَ، وَقَالَ: عُصَيَّةُ، عَصَتْ اللَّهَ وَرَسُولَهُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہنے تک فجر کی نماز میں رکوع کے بعد قنوت نازلہ پڑھی اور رعل، ذکوان کے قبائل پر بددعاء کرتے رہے اور فرمایا کہ عصیہ نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12152]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ : 1003 ، م: 677
حدیث نمبر: 12655
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَنَتَ شَهْرًا فِي الصُّبْحِ، يَدْعُو عَلَى أَحْيَاءٍ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ، عُصَيَّةَ وَذَكْوَانَ، وَرِعْلٍ، أَوْ لِحْيَانَ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہنے تک فجر کی نماز میں رکوع کے بعد قنوت نازلہ پڑھی اور رعل، ذکوان، عصیہ اور بنو لحیان کے قبائل پر بددعاء کرتے رہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12655]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3064، م: 677
حدیث نمبر: 12705
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنِ الْقُنُوتِ، أَقَبْلَ الرُّكُوعِ أَوْ بَعْدَ الرُّكُوعِ؟ فَقَالَ: قَبْلَ الرُّكُوعِ، قَالَ: قُلْتُ: فَإِنَّهُمْ يَزْعُمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَنَتَ بَعْدَ الرُّكُوعِ، فَقَالَ كَذَبُوا، إِنَّمَا قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا يَدْعُو عَلَى نَاسٍ قَتَلُوا نَاسًا مِنْ أَصْحَابِهِ، يُقَالُ لَهُمْ: الْقُرَّاءُ".
عاصم احول رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ قنوت رکوع سے پہلے ہے یا رکوع کے بعد؟ انہوں نے فرمایا رکوع سے پہلے، میں نے کہا کہ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کے بعد قنوت پڑھی ہے؟ انہوں نے فرمایا وہ غلط کہتے ہیں، وہ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف ایک ماہ تک پڑھی تھی، جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے قراء صحابہ کو شہید کرنے والے لوگوں کے خلاف بددعاء فرماتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12705]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1002، م: 677
حدیث نمبر: 12849
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" إِنَّمَا قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا يَدْعُو بَعْدَ الرُّكُوعِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہنے تک فجر کی نماز میں رکوع کے بعد قنوت نازلہ پڑھی اور عرب کے کچھ قبائل پر بددعاء کرتے رہے پھر اسے ترک کردیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12849]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 4089، م: 677
حدیث نمبر: 12911
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَنَتَ شَهْرًا بَعْدَ الرُّكُوعِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینہ تک رکوع کے بعد قنوت نازلہ پڑھی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12911]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1001، م: 677