الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
10. بَابُ وَقْتِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ بِالنَّهَارِ
باب دن میں نفلی نماز کا وقت
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 1858 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
سنن دارقطنی: 1858
المعجم الاوسط: 9328
ترقیم العلمیہ : 1834 ترقیم الرسالہ : -- 1858
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ أَبِي حَيَّةَ ، ثنا عِيسَى بْنُ يُوسُفَ بْنِ الطَّبَّاعِ ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، قَالَ: سَأَلْنَا عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ صَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: وَمَنْ يُطِيقُ ذَلِكَ؟ قُلْنَا: مَا أَطَقْنَا، قَالَ:" كَانَ يُمْهِلُ حَتَّى إِذَا كَانَتِ الشَّمْسُ مِنْ مَطْلِعِهَا قَدْرَ مَغْرِبِهَا صَلاةَ الْعَصْرِ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ يُمْهِلُ حَتَّى إِذَا كَانَتِ الشَّمْسُ مِنْ مَطْلِعِهَا قَدْرَ مَغْرِبِهَا صَلاةَ الظُّهْرِ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ، ثُمَّ يُصَلِّي بَعْدَ الزَّوَالِ أَرْبَعًا وَبَعْدَ الظُّهْرِ رَكْعَتَيْنِ وَقَبْلَ الْعَصْرِ أَرْبَعًا" .
عاصم بن ضمرہ بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”اس کی کون طاقت رکھتا ہے؟“ ہم نے عرض کی: جتنی ہم طاقت رکھیں گے (اتنا ادا کر لیں گے، آپ ہمیں اس بارے میں بتائیں)، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انتظار کرتے، یہاں تک کہ سورج طلوع ہونے کے مقام سے اتنا دور ہو جاتا، جتنا عصر کے وقت غروب ہونے کی جگہ سے دور ہوتا ہے، اس وقت آپ دو رکعت نماز ادا کرتے، پھر آپ انتظار کرتے، یہاں تک کہ سورج طلوع ہونے کے مقام سے اتنا دور ہو جاتا، جتنا ظہر کے وقت غروب ہونے کے مقام سے دور ہوتا ہے، اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چار رکعت ادا کرتے، پھر آپ زوال کے بعد چار رکعت ادا کرتے، ظہر کے بعد آپ دو رکعت سنت ادا کرتے اور پھر عصر سے پہلے چار رکعت ادا کرتے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الجنائز/حدیث: 1858]
ترقیم العلمیہ: 1834
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1211،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 873، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 330، 333، أبو داود فى ((سننه)) برقم: 1272، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 424، 429، 598، 599، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1161، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1858، 1857، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 660»
حدیث نمبر: 4487
أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ: سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ ضَمْرَةَ يَقُولُ: سَأَلْنَا عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَهُ" مِنْ صَلَاتِهِ قَبْلَ الظُّهْرِ أَرْبَعًا، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الظُّهْرِ، وَأَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الْعَصْرِ".
عاصم بن ضمرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں سوال کیا، تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا تذکرہ کیا، اس میں ظہر سے پہلے چار اور بعد میں دو رکعات اور عصر سے پہلے چار رکعتوں کا ذکر کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4487]
حدیث نمبر: 4914
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عُمَرَ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَسِيدُ بْنُ عَاصِمٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبَى إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ قَالَ: سَأَلْنَا عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنْ تَطَوَّعِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالنَّهَارِ، فَقَالَ لَنَا:" وَمَنْ يُطِيقُهُ؟" قُلْنَا: حَدِّثْنَاهُ نُطِيقُ مِنْهُ مَا أَطَقْنَا، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُمْهِلُ إِذَا صَلَّى الْفَجْرَ حَتَّى إِذَا ارْتَفَعَتِ الشَّمْسُ فَكَانَ مِقْدَارُهَا مِنَ الْعَصْرِ، قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ يَفْصِلُ فِيهِمَا بِالتَّسْلِيمِ عَلَى الْمَلَائِكَةِ الْمُقَرَّبِينَ، وَالنَّبِيِّينَ، وَمَنْ تَبِعَهُمْ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ، ثُمَّ يُمْهِلُ حَتَّى ⦗٧٢⦘ إِذَا ارْتَفَعَ الضُّحَى فَكَانَ مِقْدَارُهَا مِنَ الظُّهْرِ، قَامَ فَصَلَّى أَرْبَعًا يَفْصِلُ فِيهِنَّ بِالتَّسْلِيمِ عَلَى الْمَلَائِكَةِ الْمُقَرَّبِينَ، وَالنَّبِيِّينَ، وَمَنْ تَبِعَهُمْ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ، ثُمَّ يُمْهِلُ فَإِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ قَامَ فَصَلَّى أَرْبَعًا يَفْصِلُ فِيهِنَّ بِالتَّسْلِيمِ عَلَى الْمَلَائِكَةِ الْمُقَرَّبِينَ، وَالنَّبِيِّينَ، وَمَنْ تَبِعَهُمْ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ، ثُمَّ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الظُّهْرِ يَفْعَلُ فِيهِمَا مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ يُصَلِّي أَرْبَعًا قَبْلَ الْعَصْرِ يَفْعَلُ فِيهِنَّ مِثْلَ ذَلِكَ". وَكَذَلِكَ رَوَاهُ حُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَشُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ، وَإِسْرَائِيلُ بْنُ يُونُسَ، وَأَبُو عَوَانَةَ، وَأَبُو الْأَحْوَصِ، وَزُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبَى إِسْحَاقَ. وَزَادَ إِسْرَائِيلُ فِي رِوَايَتِهِ: وَقَلَّمَا يُدَاوِمُ عَلَيْهَا.
عاصم بن ضمرہ کہتے ہیں کہ ہم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دن کے نفلوں کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے ہم سے کہا: اس کی کون طاقت رکھتا ہے؟ ہم نے کہا: آپ ہمیں بیان کریں ہم اس کی طاقت رکھیں گے جتنا ہو سکا۔ فرمانے لگے: فجر کی نماز پڑھنے کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم سورج کے بلند ہونے تک ٹھہر جاتے، اس کا اندازہ عصر کا ہے، پھر کھڑے ہوتے دو رکعت نماز پڑھتے، ان کے درمیان سلام کے ذریعے فاصلہ کرتے اور سلام مقربین فرشتوں، انبیاء اور ان کے پیروکار مسلمانوں اور مومنوں کے لیے سلامتی کی دعا کرتے، پھر چاشت کے وقت تک رک جاتے، اس کا اندازہ ظہر کا ہے، پھر کھڑے ہو کر چار رکعات ادا کرتے اور ان کے درمیان سلام کے ذریعہ فاصلہ کرتے اور مقربین فرشتوں، انبیاء اور ان کے پیروکار مسلمانوں اور مومنوں کے لیے سلامتی کی دعا کرتے، پھر سورج ڈھلنے تک رک جاتے، پھر چار رکعات نماز ادا کرتے، ان میں سلام کے ساتھ فاصلہ کرتے اور یہ مقربین فرشتوں، انبیاء اور ان کے پیروکار مسلمانوں اور مومنوں کے لیے سلامتی کی دعا کرتے، پھر دو رکعت ظہر کے بعد پڑھتے، اس میں بھی اسی طرح کرتے، پھر چار رکعات عصر سے پہلے پڑھتے، اس میں بھی اسی طرح کرتے۔
(ب) اسرائیل کی روایت میں اضافہ ہے کہ اس پر ہمیشگی نہیں کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4914]
(ب) اسرائیل کی روایت میں اضافہ ہے کہ اس پر ہمیشگی نہیں کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4914]
تخریج الحدیث: «جيد۔ ترمذي 598»
الحكم على الحديث:
جيد
حدیث نمبر: 4915
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ شَوْذَبٍ بِوَاسِطَ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبَى إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ قَالَ: سَأَلْنَا عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنْ تَطَوَّعِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالنَّهَارِ، فَقَالَ: مَنْ يُطِيقُ ذَلِكَ مِنْكُمْ؟ قُلْنَا: نَأْخُذُ مِنْهُ مَا أَطَقْنَا، قَالَ:" كَانَ يُمْهِلُ حَتَّى إِذَا كَانَتِ الشَّمْسُ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ كَهَيْئَتِهَا مِنْ قِبَلِ الْمَغْرِبِ عِنْدَ الْعَصْرِ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ يُمْهِلُ حَتَّى إِذَا ارْتَفَعَتِ الشَّمْسُ وَحَلَّقَتْ وَكَانَتْ مِنَ الْمَشْرِقِ كَهَيْئَتِهَا مِنَ الْمَغْرِبِ عِنْدَ الظُّهْرِ قَامَ ⦗٧٣⦘ فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ، يَفْصِلُ بَيْنَ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ بِالتَّسْلِيمِ عَلَى الْمَلَائِكَةِ الْمُقَرَّبِينَ، وَالنَّبِيِّينَ، وَمَنْ تَبِعَهُمْ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ، ثُمَّ يُمْهِلُ حَتَّى إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الظُّهْرِ، يَفْصِلُ بِمِثْلِ ذَلِكَ، ثُمَّ يُصَلِّي الظُّهْرَ، ثُمَّ يُصَلِّي بَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ يُصَلِّي قَبْلَ الْعَصْرِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ، يَفْصِلُ بَيْنَ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ بِمِثْلِ ذَلِكَ". ثُمَّ ذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِهِ،" فَهَذِهِ سِتَّ عَشْرَةَ رَكْعَةً تَطَوُّعُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالنَّهَارِ، وَقَلَّمَا يُدَاوِمُ عَلَيْهَا". تَفَرَّدَ بِهِ عَاصِمُ بْنُ ضَمْرَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَكَانَ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ يُضَعِّفُهُ فَيَطْعَنُ فِي رِوَايَتِهِ هَذَا الْحَدِيثَ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
عاصم بن ضمرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دن کی نفل نمازوں کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: تم میں سے کون اس کی طاقت رکھتا ہے؟ ہم نے کہا: ہم اتنا کریں گے جتنی طاقت رکھیں گے۔ وہ کہنے لگے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم رک جاتے جب تک سورج مشرق کی جانب سے اس حالت پر نہ آ جاتا جیسے عصر کے وقت مغرب کی جانب سے ہوتا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعات ادا کرتے، پھر رک جاتے یہاں تک کہ سورج بلند ہو جاتا اور مکمل ٹکیا بن جاتی اور اس کی وہ حالت ہو جاتی جو مشرق سے مغرب کی جانب آتے ہوئے ہوتی ہے، پھر ظہر کے وقت کھڑے ہو کر چار رکعات ادا کرتے اور ہر دو رکعتوں کے درمیان سلام کے ساتھ فاصلہ کرتے اور مقرب فرشتوں، انبیاء اور ان کے پیروکار مومنوں اور مسلمانوں کے لیے سلامتی کی دعا کرتے، پھر سورج کے ڈھل جانے تک رک جاتے، پھر ظہر سے پہلے چار رکعات پڑھتے، ان میں ایسے ہی فاصلہ کرتے، پھر ظہر کی نماز پڑھتے، پھر اس کے بعد دو رکعات ادا کرتے، پھر عصر سے پہلے چار رکعات ادا فرماتے، ان میں بھی اسی طرح فاصلہ کرتے، پھر انہوں نے مکمل حدیث ذکر کی۔ یہ سولہ رکعات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دن کے نفل تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان پر کم ہی ہمیشگی کرتے تھے۔
اس روایت کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بیان کرنے میں عاصم بن ضمرہ منفرد ہیں، اور عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ انہیں ضعیف قرار دیتے تھے اور ان کی اس حدیث کی روایت پر جرح کرتے تھے، واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4915]
اس روایت کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بیان کرنے میں عاصم بن ضمرہ منفرد ہیں، اور عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ انہیں ضعیف قرار دیتے تھے اور ان کی اس حدیث کی روایت پر جرح کرتے تھے، واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4915]
تخریج الحدیث: «جيد۔ انظر ماقبله»
الحكم على الحديث:
جيد
حدیث نمبر: 9328
حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا حَرِيزُ بْنُ الْمُسَلَّمِ ، نَا عَبْدُ الْمَجِيدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، قَالَ: سَأَلْنَا عَلِيًّا عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالنَّهَارِ، فَقَالَ: إِنَّكُمْ لَا تُطِيقُونَهَا، قَالُوا: إِنَّا نُحِبُّ أَنْ نَعْلَمَهَا، قَالَ: كَانَ يُمْهِلُ حَتَّى إِذَا كَانَتِ الشَّمْسُ مِنْ مَشْرِقِهَا كَنَحْوِ الْعَصْرِ مِنْ مَغْرِبِهَا أَتَى أَهْلَهُ فَيَقِيلُ إِنْ بَدَا لَهُ، فَإِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ قَامَ فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ، وَيُصَلِّي بَعْدَ الظُّهْرِ رَكْعَتَيْنِ، وَقَبْلَ الْعَصْرِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ إِلَّا ابْنُهُ، تَفَرَّدَ بِهِ حَرِيزُ بْنُ الْمُسَلَّمِ .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ إِلَّا ابْنُهُ، تَفَرَّدَ بِهِ حَرِيزُ بْنُ الْمُسَلَّمِ .
عاصم بن ضمرہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ہم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے دن کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا: ”تم اس کی طاقت نہیں رکھتے۔“ لوگوں نے کہا: ”ہم اسے جاننا پسند کرتے ہیں۔“ انھوں نے فرمایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم انتظار فرماتے رہتے، یہاں تک کہ جب سورج اپنے مشرق (طلوع ہونے کی جگہ) سے اتنی بلندی پر آ جاتا جتنا عصر کے وقت اپنے مغرب (غروب ہونے کی جگہ) سے ہوتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر والوں کے پاس تشریف لے جاتے اور اگر چاہتے تو قیلولہ فرماتے، پھر جب سورج ڈھل جاتا تو کھڑے ہو کر چار رکعتیں پڑھتے، ظہر کے بعد دو رکعتیں پڑھتے اور عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبدالعزیز بن ابی رواد سے ان احادیث کو ان کے بیٹے کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حریز بن مسلم اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الهاء/حدیث: 9328]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبدالعزیز بن ابی رواد سے ان احادیث کو ان کے بیٹے کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حریز بن مسلم اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الهاء/حدیث: 9328]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1211، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 517، 518، 513، 514، 529، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 873 / 1، 874 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 333، 330، 338، 335، 336، 337، 345، 343، 346، 347، 473، 472، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1272، والترمذي فى «جامعه» برقم: 424، 429، 598، 599، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1161، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4560، 4992، 4993، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1857، 1858، وأحمد فى «مسنده» برقم: 660، 900، 1217، 1218، 1223، 1250، 1257، 1258، 1274، 1277، 1392، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 130، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 318، 495، 622، والبزار فى «مسنده» برقم: 672، 676، 673، 675، 677، 692، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4806، 4807، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 6018، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 287، 296، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1124، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 916، 3415»