الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
4. بَابٌ: لَيْسَ فِي الْكَسْرِ شَيْءٌ
باب (سونے یا چاندی کے) ٹکڑے میں کوئی چیزلازم نہیں ہوگی
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 1903 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 1903
السنن الكبرى للبيهقي: 7524
ترقیم العلمیہ : 1880 ترقیم الرسالہ : -- 1903
حَدَّثَنَا أَبُو سَعْدٍ الإِصْطَخْرِيُّ الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ الْفَقِيهُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَوْفَلٍ، ثنا أبِي ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، ثنا ابْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ الْجَرَّاحِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ نَجِيحٍ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نَسِيٍّ ، عَنْ مُعَاذٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ حِينَ وَجَّهَهُ إِلَى الْيَمَنِ:" أَنْ لا تَأْخُذَ مِنَ الْكَسْرِ شَيْئًا، إِذَا كَانَتِ الْوَرِقُ مِائَتَيْ دِرْهَمٍ فَخُذْ مِنْهَا خَمْسَةَ دَرَاهِمَ، وَلا تَأْخُذْ مِمَّا زَادَ شَيْئًا حَتَّى تَبْلُغَ أَرْبَعِينَ دِرْهَمًا، وَإِذَا بَلَغَ أَرْبَعِينَ دِرْهَمًا فَخُذْ مِنْهُ دِرْهَمًا" . الْمِنْهَالُ بْنُ الْجَرَّاحِ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ، وَهُوَ أَبُو الْعَطُوفِ وَاسْمُهُ الْجَرَّاحُ بْنُ الْمِنْهَالِ، وَكَانَ ابْنُ إِسْحَاقَ يَقْلِبُ اسْمَهُ إِذَا رَوَى عَنْهُ، وَعُبَادَةُ بْنُ نَسِيٍّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ.
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جب یمن بھیجا، تو انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ (سونے یا چاندی کے کسی) ٹکڑے میں سے کچھ بھی وصول نہ کریں، جب چاندی دو سو درہم جتنی ہو جائے، تو اس میں سے پانچ درہم وصول کر لیں، اس سے زیادہ میں اس وقت تک کچھ مزید وصولی نہ کریں، جب تک وہ چالیس درہم نہ ہو جائے، جب وہ چالیس درہم ہو جائے، تو پھر اس میں سے ایک درہم وصول کریں (یعنی ہر چالیس کے حساب سے ایک وصول کریں)۔ اس روایت کا ایک راوی منہال بن جراح متروک الحدیث ہے، اس کی کنیت ابوعطوف ہے، جبکہ اس کا نام جراح بن منہال ہے، ابن اسحاق نامی راوی نے اس کے نام کو الٹ نقل کر دیا ہے، اس روایت کے دوسرے راوی عبادہ بن نسی نے سیدنا معاذ سے احادیث کا سماع نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1903]
ترقیم العلمیہ: 1880
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1904، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7618»
«قال البيهقي: إسناد هذا الحديث ضعيف جدا، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (8 / 256)»
«قال البيهقي: إسناد هذا الحديث ضعيف جدا، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (8 / 256)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
حدیث نمبر: 7524
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنِي الْمِنْهَالُ بْنُ الْجَرَّاحِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ نَجِيحٍ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَرَهُ حِينَ وَجَّهَهُ إِلَى الْيَمَنِ أَنْ لَا يَأْخُذَ مِنَ الْكُسُورِ شَيْئًا إِذَا كَانَتِ الْوَرِقُ مِائَتَيْ دِرْهَمٍ أَخَذَ مِنْهَا خَمْسَةَ دَرَاهِمَ وَلَا يَأْخُذُ مِمَّا زَادَ شَيْئًا حَتَّى تَبْلُغَ أَرْبَعِينَ دِرْهَمًا فَيَأْخُذُ مِنْهَا دِرْهَمًا. ⦗٢٢٩⦘ أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ قَالَ: قَالَ لِي عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ عَقِيبَ هَذَا الْحَدِيثِ: الْمِنْهَالُ بْنُ الْجَرَّاحِ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ وَهُوَ أَبُو الْعَطُوفِ وَاسْمُهُ الْجَرَّاحُ بْنُ مِنْهَالٍ، وَكَانَ ابْنُ إِسْحَاقَ يَقْلِبُ اسْمَهُ إِذَا رَوَى عَنْهُ وَعُبَادَةُ بْنُ نُسَيٍّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ قَالَ الشَّيْخُ: مِثْلُ هَذَا لَوْ صَحَّ لَقُلْنَا بِهِ وَلَمْ نُخَالِفْهُ إِلَّا أَنَّ إِسْنَادَهُ ضَعِيفٌ جِدًّا وَاللهُ أَعْلَمُ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب انہیں یمن کی طرف بھیجا تو حکم دیا: ”جب تک نصاب مکمل نہ ہو تو کم میں زکات نہیں جب تک چاندی کے دو سو درہم نہ ہوجائیں، اگر اس سے زیادہ ہوجائیں تو بھی کچھ نہ لیا جائے جب تک وہ چالیس درہم نہ ہوجائیں تو پھر ان میں سے ایک درہم لیا جائے۔“
علی بن عمر (دارقطنی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: منہال بن جراح متروک الحدیث ہے، وہ ابو العطوف ہے اور اس کا نام جراح بن منہال ہے، ابن اسحاق جب اس سے روایت کرتے تو اس کا نام الٹ دیتے تھے، اور عبادہ بن نسی نے معاذ رضی اللہ عنہ سے نہیں سنا۔
شیخ نے بھی یہی فرمایا ہے کہ اگر بات صحیح ہوتی تو ہم بھی کہہ دیتے اور مخالفت نہ کرتے مگر اس کی سند بہت ضعیف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7524]
علی بن عمر (دارقطنی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: منہال بن جراح متروک الحدیث ہے، وہ ابو العطوف ہے اور اس کا نام جراح بن منہال ہے، ابن اسحاق جب اس سے روایت کرتے تو اس کا نام الٹ دیتے تھے، اور عبادہ بن نسی نے معاذ رضی اللہ عنہ سے نہیں سنا۔
شیخ نے بھی یہی فرمایا ہے کہ اگر بات صحیح ہوتی تو ہم بھی کہہ دیتے اور مخالفت نہ کرتے مگر اس کی سند بہت ضعیف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7524]
تخریج الحدیث: «ضعيف جداً۔ دار قطني»
الحكم على الحديث:
ضعيف جداً