الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
17. بَابُ قَضَاءِ الصَّوْمِ
روزوں کی قضاء کا باب
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 2346 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 2346
السنن الكبرى للبيهقي: 8213
ترقیم العلمیہ : 2312 ترقیم الرسالہ : -- 2346
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ ، أنا رَقَبَةُ ، قَالَ: زَعَمَ عَطَاءٌ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ فِي الرَّجُلِ يَمْرَضُ فِي رَمَضَانَ فَلا يَصُومُ حَتَّى يَبْرَأَ أَوْ لا يَصُومُ حَتَّى يُدْرِكَهُ رَمَضَانُ آخَرُ، قَالَ:" يَصُومُ الَّذِي حَضَرَهُ وَيَصُومُ الآخَرَ، وَيُطْعِمُ كُلَّ لَيْلَةٍ مِسْكِينًا" . إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
عطاء بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، وہ ایسے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں، جو رمضان کے مہینے میں بیمار ہو جائے اور روزے نہ رکھے، پھر وہ تندرست ہو جائے یا (تندرست ہونے کے بعد بھی) روزے نہ رکھے، یہاں تک کہ اسے اگلا رمضان نصیب ہو جائے، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”یہ اس رمضان کے روزے رکھے گا، جو آ گیا ہے اور دوسرے والے رمضان کے روزے (قضاء کے طور پر) رکھے گا اور ہر ایک دن کے عوض ایک مسکین کو کھانا کھلائے گا۔“ اس کی روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2346]
ترقیم العلمیہ: 2312
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح موقوف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8309، 8310، 8311، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2343، 2344، 2345، 2346، 2348، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 7620، 7621»
«قال الدارقطني: رواه موقوفا على أبي هريرة من طرق ثم قال في كل منها هذا إسناد صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (5 / 733)»
«قال الدارقطني: رواه موقوفا على أبي هريرة من طرق ثم قال في كل منها هذا إسناد صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (5 / 733)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح موقوف
حدیث نمبر: 8213
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ الْقَطَّانُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ، ثنا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ رَقَبَةَ، قَالَ: زَعَمَ عَطَاءٌ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ فِي الْمَرِيضِ يَمْرَضُ وَلَا يَصُومُ رَمَضَانَ ثُمَّ يَبْرَأُ وَلَا يَصُومُ حَتَّى يُدْرِكَهُ رَمَضَانُ آخَرُ، قَالَ:" يَصُومُ الَّذِي حَضَرَهُ، وَيَصُومُ الْآخَرَ، وَيُطْعِمُ لِكُلِّ لَيْلَةٍ مِسْكِينًا" وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ الْجَلَّابُ عَنْ عُمَرَ بْنِ مُوسَى بْنِ وَجِيهٍ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مَرْفُوعًا، وَلَيْسَ بِشَيْءٍ، إِبْرَاهِيمُ وَعُمَرُ مَتْرُوكَانِ، وَرُوِّينَا عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ فِي الَّذِي لَمْ يَصِحَّ حَتَّى أَدْرَكَهُ رَمَضَانُ آخَرُ: يُطْعِمُ وَلَا قَضَاءَ عَلَيْهِ، وَعَنِ الْحَسَنِ وَطَاوُسٍ وَالنَّخَعِيِّ: يَقْضِي وَلَا كَفَّارَةَ عَلَيْهِ، وَبِهِ نَقُولُ، لِقَوْلِهِ تَعَالَى: {فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ} [البقرة: ١٨٤] .
عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہ انہوں نے اس مریض کے بارے میں فرمایا جو بیمار ہوتا ہے اور رمضان کا روزہ نہیں رکھتا، پھر وہ تندرست ہو جاتا ہے اور روزے نہیں رکھتا یہاں تک کہ دوسرا رمضان آ جاتا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ پھر وہ اس رمضان کے روزے رکھے گا جو موجود ہے، بعد میں دوسرے کے رکھے گا اور ہر رات کے عوض مسکین کو کھانا کھلائے گا۔
یہ حدیث ابراہیم بن نافع جلاب نے عمر بن موسیٰ بن وجیہ سے، انہوں نے حکم سے، انہوں نے مجاہد سے، انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت کی ہے، اور یہ کچھ بھی نہیں، ابراہیم اور عمر دونوں متروک ہیں۔
سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے اس کے بارے میں منقول ہے جو دوسرے رمضان تک صحیح نہیں ہوتا کہ وہ کھانا کھلائے اور اس پر قضا نہیں ہے۔ حسن، طاؤس اور نخعی رحمہم اللہ فرماتے ہیں کہ قضا ہے لیکن کفارہ نہیں اور ہم اللہ تعالیٰ کے فرمان کے تحت کہتے ہیں: ﴿فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ﴾ [سورة البقرة: 184] ۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8213]

تخریج الحدیث: «صحيح۔ رجاله ثقات»
الحكم على الحديث:
صحيح