الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
27. بَابُ الْوُضُوءِ بِالنَّبِيذِ
باب: نبیذ کے ذریعے وضو کرنا
ترقیم العلمیہ : 246 ترقیم الرسالہ : -- 251
نا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ حَيَّانَ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، نا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عُبَيْدَةَ ، وَأَبِي الأَحْوَصِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: مَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" خُذْ مَعَكَ إِدَاوَةً مِنْ مَاءٍ"، ثُمَّ انْطَلَقَ وَأَنَا مَعَهُ، فَذَكَرَ حَدِيثَهُ لَيْلَةَ الْجِنِّ، فَلَمَّا أَفْرَغْتُ عَلَيْهِ مِنَ الإِدَاوَةِ، فَإِذَا هُوَ نَبِيذٌ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْطَأْتُ بِالنَّبِيذِ، فَقَالَ:" تَمْرَةٌ حُلْوَةٌ وَمَاءٌ عَذْبٌ" . تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ قُتَيْبَةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، وَالْحَسَنُ بْنُ قُتَيْبَةَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى ضَعِيفَانِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: ”اپنے ساتھ پانی کا برتن لے لو۔“ پھر آپ چلتے رہے، میں بھی آپ کے ساتھ رہا، پھر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے جنات سے ملاقات والے واقعہ کا تذکرہ کیا۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب میں نے اس برتن سے آپ پر پانی انڈیلا تو وہ نبیذ تھی۔ میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! مجھ سے غلطی ہو گئی ہے، میں نبیذ لے آیا ہوں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کھجور میٹھی ہوتی ہے اور اس کا پانی میٹھا ہے۔“ اس روایت کو نقل کرنے میں حسن بن قتیبہ نامی راوی منفرد ہیں اور یہ حسن بن قتیبہ اور محمد بن عیسیٰ نامی راوی دونوں ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 251]
ترقیم العلمیہ: 246
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 450،وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 82، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1432، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 3879، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 39، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 38، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 39، 84، 85، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 18، 88، 2861، 3258، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 12، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 384، 385، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 149، 150، 243، 244، 245، 246، 247، 248، 249، 250، 251، 252، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3858»
«قال ابن حجر: هذا الحديث أطبق علماء السلف على تضعيفه، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (1 / 421)»
«قال ابن حجر: هذا الحديث أطبق علماء السلف على تضعيفه، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (1 / 421)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 384
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ أَبِيهِ . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي فَزَارَةَ الْعَبْسِيِّ ، عَنْ أَبِي زَيْدٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ لَيْلَةَ الْجِنِّ:" عِنْدَكَ طَهُورٌ"؟ قَالَ: لَا، إِلَّا شَيْءٌ مِنْ نَبِيذٍ فِي إِدَاوَةٍ، قَالَ:" تَمْرَةٌ طَيِّبَةٌ، وَمَاءٌ طَهُورٌ"، فَتَوَضَّأَ هَذَا حَدِيثُ وَكِيعٍ.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے «لیلۃالجن» (جنوں سے ملاقات والی رات) میں فرمایا: ”کیا تمہارے پاس وضو کا پانی ہے؟“، انہوں نے کہا: برتن میں تھوڑے سے نبیذ کے سوا کچھ نہیں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ پاک کھجور اور پاک پانی کا شربت ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا ۱؎۔ یہ وکیع کی حدیث ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 384]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنوں سے ملاقات والی رات ان سے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس وضو کا پانی ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”جی نہیں، بس چمڑے کے برتن میں تھوڑی سی نبیذ ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «تَمْرَةٌ طَيِّبَةٌ، وَمَاءٌ طَهُورٌ» ”پاک کھجوریں ہیں اور پاک کرنے والا پانی ہے۔“ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (اسی پانی سے) وضو کر لیا۔ یہ روایت وکیع کی ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 384]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الطہارة 42 (84)، سنن الترمذی/الطہارة 65 (88)، (تحفة الأشراف: 9603)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/402، 449، 450، 458) (ضعیف)» (اس حدیث کی سند میں أبوزید مجہول راوی ہیں)
وضاحت: ۱؎: یہ حدیث اور بعد کی حدیث تمام محدثین کے نزدیک سخت ضعیف ہے، اور بقول امام طحاوی قابل استدلال نہیں، خود عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ «لیلۃ الجن» میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نہ تھے، لہذا نبیذ سے وضو درست نہیں، جمہور کا مذہب یہی ہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (84) ترمذي (88)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 391
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (84) ترمذي (88)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 391