🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

27. بَابُ الْوُضُوءِ بِالنَّبِيذِ
باب: نبیذ کے ذریعے وضو کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 230 ترقیم الرسالہ : -- 234
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نا أَبُو الْقَاسِمِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِي ، نا الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ ، نا مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَلَبِيُّ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" النَّبِيذُ وُضُوءٌ لِمَنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ" . قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ: يَعْنِي الَّذِي لا يُسْكِرُ، كَذَا قَالَ، وَوَهِمَ فِيهِ الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ فِي مَوْضِعَيْنِ: فِي ذِكْرِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَفِي ذِكْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدِ اخْتُلِفَ فِيهِ عَلَى الْمُسَيِّبِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: جو شخص پانی نہ پائے اس کے لیے نبیذ وضو کا ذریعہ ہے۔ امام ابومحمد بیان کرتے ہیں: اس سے مراد وہ نبیذ ہے جو نشہ آور نہ ہو۔ امام نے یہ بات بھی بیان کی ہے: اس روایت میں مسیب نامی راوی کو وہم ہوا ہے اور یہ وہم دو جگہ پر ہے، ایک یہ کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا تذکرہ کیا ہے اور دوسرا یہ کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کیا ہے۔ اس روایت میں مسیب کے حوالے سے کچھ الفاظ میں اختلاف ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 234]
ترقیم العلمیہ: 230
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 31، 32، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 234، 235، 236، 237، 238، 239، 240، 241، 242، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 5395، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 266»
«قال البيهقي: هذا حديث واهي،الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام: (1 / 301) _x000D_»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 231 ترقیم الرسالہ : -- 235
فَحَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُظَفَّرِ ، نا محَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، نا الْمُسَيِّبُ بِهَذَا الإِسْنَادِ مَوْقُوفًا غَيْرَ مَرْفُوعٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالْمَحْفُوظُ أَنَّهُ مِنْ قَوْلِ عِكْرِمَةَ غَيْرُ مَرْفُوعٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلا إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، وَالْمُسَيِّبُ ضَعِيفٌ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ مسیب کے حوالے سے موقوف روایت کے طور پر منقول ہے، مرفوع حدیث کے طور پر نہیں ہے۔ زیادہ مستند طور پر یہ بات ثابت ہے: یہ عکرمہ کا قول ہے، یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث نہیں ہے، نہ ہی اس کی نسبت سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف درست ہے۔ مسیب نامی راوی ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 235]
ترقیم العلمیہ: 231
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 31، 32، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 234، 235، 236، 237، 238، 239، 240، 241، 242، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 5395، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 266»
«قال البيهقي: هذا حديث واهي،الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام: (1 / 301) _x000D_»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 232 ترقیم الرسالہ : -- 236
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، نا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ، نا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى، نا هِقْلٌ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: قَالَ عِكْرِمَةُ:" النَّبِيذُ وُضُوءٌ لِمَنْ لَمْ يَجِدْ غَيْرَهُ" .
عکرمہ بیان کرتے ہیں: نبیذ اس شخص کے لیے وضو کا ذریعہ ہے، جس کو نبیذ کے علاوہ وضو کرنے کے لیے اور کچھ نہ ملے (یعنی اس کو پانی نہ ملے)۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 236]
ترقیم العلمیہ: 232
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 31، 32، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 234، 235، 236، 237، 238، 239، 240، 241، 242، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 5395، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 266»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 233 ترقیم الرسالہ : -- 237
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الْعَطَّارُ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، نا أَبِي، نا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، نا الأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ:" النَّبِيذُ وُضُوءٌ إِذَا لَمْ يَجِدْ غَيْرَهُ" . قَالَ الأَوْزَاعِيُّ: " إِنْ كَانَ مُسْكِرًا فَلا يَتَوَضَّأُ بِهِ" . قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: قَالَ أَبِي: " كُلُّ شَيْءٍ تَحَوَّلَ عَنِ اسْمِ الْمَاءِ لا يُعْجِبُنِي أَنْ يَتَوَضَّأَ بِهِ وَيَتَيَمَّمُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَتَوَضَّأَ بِالنَّبِيذِ" .
عکرمہ بیان کرتے ہیں: جو شخص نبیذ کے علاوہ اور کوئی چیز نہ پائے، وہ نبیذ کے ذریعے وضو کر سکتا ہے۔ امام اوزاعی بیان کرتے ہیں: اگر وہ نبیذ نشہ آور ہو، تو آدمی اس کے ذریعے وضو نہیں کرے گا۔ عبداللہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: میرے والد نے یہ بات بیان کی ہے: ہر وہ چیز جسے پانی نہ کہا جا سکے، اس کے بارے میں میرے نزدیک پسندیدہ رائے یہی ہے: آدمی اس کے ذریعے وضو نہ کرے، اور مجھے یہ زیادہ پسند ہے: آدمی نبیذ کے ذریعے وضو کرنے کی بجائے تیمم کرے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 237]
ترقیم العلمیہ: 233
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 31، 32، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 234، 235، 236، 237، 238، 239، 240، 241، 242، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 5395، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 266»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 234 ترقیم الرسالہ : -- 238
حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ، نا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ، نا أَبُو نُعَيْمٍ، نا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ:" الْوُضُوءُ بِالنَّبِيذِ إِذَا لَمْ يَجِدِ الْمَاءِ" .
عکرمہ بیان کرتے ہیں: نبیذ کے ذریعے وہ شخص وضو کر سکتا ہے، جسے پانی نہیں ملتا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 238]
ترقیم العلمیہ: 234
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 31، 32، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 234، 235، 236، 237، 238، 239، 240، 241، 242، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 5395، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 266»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 235 ترقیم الرسالہ : -- 239
نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، نا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ:" النَّبِيذُ وُضُوءٌ لِمَنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ" .
عکرمہ بیان کرتے ہیں: جس شخص کو پانی نہیں ملتا، وہ نبیذ کے ذریعے وضو کر سکتا ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 239]
ترقیم العلمیہ: 235
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 31، 32، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 234، 235، 236، 237، 238، 239، 240، 241، 242، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 5395، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 266»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 236 ترقیم الرسالہ : -- 240
نا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ، نا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، نا أَبُو تُمَيْلَةَ، عَنْ عِيسَى بْنِ عُبَيْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عِكْرِمَةَ، وَسُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ لا يَقْدِرُ عَلَى الْمَاءِ، قَالَ:" يَتَوَضَّأُ بِالنَّبِيذِ" .
عیسیٰ بن عبید بیان کرتے ہیں: میں نے عکرمہ کو سنا، ان سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا: جس کو پانی نہیں ملتا۔ عکرمہ نے فرمایا: وہ شخص نبیذ کے ذریعے وضو کر لے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 240]
ترقیم العلمیہ: 236
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 31، 32، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 234، 235، 236، 237، 238، 239، 240، 241، 242، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 5395، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 266»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 237 ترقیم الرسالہ : -- 241
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلٍ، نا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ، نا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَرَّرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" النَّبِيذُ وُضُوءٌ لِمَنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ" . ابْنُ مُحَرَّرٍ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
عکرمہ، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبیذ کے ذریعے وہ شخص وضو کر سکتا ہے، جسے پانی نہیں ملتا۔ اس روایت کا راوی ابن محرر متروک الحدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 241]
ترقیم العلمیہ: 237
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 31، 32، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 234، 235، 236، 237، 238، 239، 240، 241، 242، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 5395، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 266»
«قال البيهقي: هذا حديث واهي،الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام: (1 / 301) _x000D_»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 238 ترقیم الرسالہ : -- 242
نا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، نا السَّرِيُّ بْنُ سَهْلٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رُشَيْدٍ ، نا أَبُو عُبَيْدَةَ مَجَاعَةُ ، عَنْ أَبَانَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا لَمْ يَجِدْ أَحَدُكُمْ مَاءً وَوَجَدَ النَّبِيذَ فَلْيَتَوَضَّأْ بِهِ" . أَبَانُ هُوَ ابْنُ أَبِي عَيَّاشٍ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ، وَمَجَاعَةُ ضَعِيفٌ، وَالْمَحْفُوظُ أَنَّهُ رَأَى عِكْرِمَةَ غَيْرَ مَرْفُوعٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کسی شخص کو پانی نہ ملے اور اگر اسے نبیذ مل جائے تو وہ نبیذ کے ذریعے وضو کر لے۔ اس روایت کا راوی ابان، ابوعیاش کا بیٹا ہے اور یہ متروک الحدیث ہے جبکہ مجاعہ نامی راوی ضعیف ہے۔ زیادہ مستند طور پر یہ بات ثابت ہے: یہ عکرمہ کی رائے ہے اور مرفوع حدیث نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 242]
ترقیم العلمیہ: 238
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 31، 32، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 234، 235، 236، 237، 238، 239، 240، 241، 242، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 5395، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 266»
«‏‏‏‏قال الدارقطني: أبان هو ابن أبي عياش متروك الحديث ومجاعة ضعيف والمحفوظ أنه رأي عكرمة غير مرفوع،سنن الدارقطني: (1 / 128) برقم: (242)_x000D__x000D_»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 239 ترقیم الرسالہ : -- 243
ثنا أَبُو الْحَسَنِ الْمِصْرِيُّ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاعِظُ ، نا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، نا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، نا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنِي قَيْسُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، عَنْ حَنَشٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّهُ وَضَّأَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْجِنِّ بِنَبِيذٍ، فَتَوَضَّأَ بِهِ، وَقَالَ:" شَرَابٌ طَهُورٌ" . ابْنُ لَهِيعَةَ لا يُحْتَجُّ بِحَدِيثِهِ، وَقِيلَ: إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ لَمْ يَشْهَدْ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْجِنِّ. كَذَلِكَ رَوَاهُ عَلْقَمَةُ بْنُ قَيْسٍ وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَغَيْرُهُمَا عَنْهُ، أَنَّهُ قَالَ: مَا شَهِدْتُ لَيْلَةَ الْجِنِّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: جنات سے ملاقات (کی رات) انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نبیذ کے ذریعے وضو کروایا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ذریعے وضو کر لیا، آپ نے فرمایا: یہ پینے کی چیز ہے اور پاک ہے۔ ابن لہیعہ نامی راوی مستند نہیں سمجھا جاتا۔ ایک قول یہ بھی ہے: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جنات سے ملاقات کی رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود نہیں تھے۔ علقمہ بن قیس نے اسی طرح نقل کیا ہے۔ ابوعبیدہ بن عبداللہ اور دیگر راویوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے، وہ فرماتے ہیں: جنات سے ملاقات کی رات میں موجود نہیں تھا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 243]
ترقیم العلمیہ: 239
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 450،وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 82، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1432، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 3879، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 39، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 38، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 39، 84، 85، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 18، 88، 2861، 3258، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 12، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 384، 385، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 149، 150، 243، 244، 245، 246، 247، 248، 249، 250، 251، 252، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3858»
«قال ابن حجر: هذا الحديث أطبق علماء السلف على تضعيفه، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (1 / 421)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں