🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. بَابُ الْحَجِّ عَنِ الْغَيْرِ
باب: دوسروں کی طرف سے حج کرنے کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 2655 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن دارقطنی: 2655
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5689
المعجم الاوسط: 6130
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2619 ترقیم الرسالہ : -- 2655
نا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الأُبُلِّيُّ ، نا عُمَرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ نَافِعٍ ، نا ثُمَامَةُ بْنُ عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ : سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا، يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ، فَقَالَ:" حَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ؟"، قَالَ: لا، قَالَ:" فَاحْجُجْ عَنْ نَفْسِكَ، ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے اپنی طرف سے حج کر لیا ہے؟“ اس نے عرض کی: ”نہیں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم خود حج کرو، پھر اس کے بعد شبرمہ کی طرف سے کر لینا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2655]
ترقیم العلمیہ: 2619
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 548، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 3039، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3988،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1811، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2903، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2642، 2643، 2644، 2645، 2646، 2647، 2648، 2649، 2650، 2651، 2652، 2653، 2654، 2657، 2658، 2659، 2660، 2661، 2662، 2663، 2664، 2665»
«قال الهيثمي: فيه ثمامة بن عبيدة وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (3 / 283)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5689
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ، فَقَالَ:" أَحَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ؟"، قَالَ: لَا، قَالَ:" حُجَّ عَنْ نَفْسِكَ ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ثُمَامَةُ بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا: میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے اپنی طرف سے حج کر لیا ہوا ہے؟ اس نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی طرف سے حج کرو پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ثمامہ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5689]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6126»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6130
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْأُبُلِّيُّ، قَالَ: ثَنَا عُمَرُ بْنُ يَحْيَى الْأُبُلِّيُّ، قَالَ: ثَنَا ثُمَامَةُ بْنُ عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ ، فَقَالَ: أَحَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ؟ I " قَالَ: لَا، قَالَ: I " حُجَّ عَنْ نَفْسِكَ، ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا ثُمَامَةُ بْنُ عُبَيْدَةَ I ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو یہ کہتے سنا: «لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ» ”میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے اپنی طرف سے حج کیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”نہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پہلے اپنی طرف سے حج کرو، پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو زبیر سے ثمامہ بن عبیدہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6130]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه ثمامة بن عبيدة وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 283» »
«قال ابن عدي: منكر «الكامل في الضعفاء، ج 2، ص 320» »
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 2655»

الحكم على الحديث:
منكر، فيه ثمامة بن عبيدة ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں