الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 3323 (کل: 7 مقامات، 3 کتب)
سنن دارقطنی: 3323
ترقیم العلمیہ : 3278 ترقیم الرسالہ : -- 3323
نَا الْحُسَيْنُ ، نَا يَعْقُوبُ ، نَا رَوْحٌ ، نَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، نَا ابْنُ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَزْهَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مثل ذَلِكَ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3323]
ترقیم العلمیہ: 3278
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8221، 8223، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5262، 5263، 5264، 5265، 5266، 5267، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4487، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3320، 3322، 3323، 3324، 3325، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17083»
«لم يسمعه الزهري من عبد الرحمن بن أزهر، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 142)»
«لم يسمعه الزهري من عبد الرحمن بن أزهر، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 142)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 4487
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ الْمِصْرِيُّ ابْنُ أَخِي رِشْدِينَ بْنِ سَعْدٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ حَدَّثَهُ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ، قَالَ:" كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْآنَ وَهُوَ فِي الرِّحَالِ يَلْتَمِسُ رَحْلَ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، فَبَيْنَمَا هُوَ كَذَلِكَ إِذْ أُتِيَ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ الْخَمْرَ، فَقَالَ لِلنَّاسِ: اضْرِبُوهُ، فَمِنْهُمْ مَنْ ضَرَبَهُ بِالنِّعَالِ وَمِنْهُمْ مَنْ ضَرَبَهُ بِالْعَصَا وَمِنْهُمْ مَنْ ضَرَبَهُ بِالْمِيتَخَةِ، قَالَ ابْنُ وَهْبٍ: الْجَرِيدَةُ الرَّطْبَةُ، ثُمَّ أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُرَابًا مِنَ الْأَرْضِ فَرَمَى بِهِ فِي وَجْهِهِ".
عبدالرحمٰن بن ازہر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ گویا میں اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ رہا ہوں آپ کجاؤں کے درمیان میں کھڑے تھے، خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا کجاوہ ڈھونڈ رہے تھے، آپ اسی حالت میں تھے کہ اتنے میں ایک شخص لایا گیا جس نے شراب پی رکھی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے کہا: ”اسے مارو“، تو کسی نے جوتے سے، کسی نے چھڑی سے، اور کسی نے کھجور کی ٹہنی سے اسے مارا (ابن وہب کہتے ہیں) «ميتخة» کے معنی کھجور کی تر ٹہنی کے ہیں پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین سے مٹی لی اور اس کے چہرے پر ڈال دی۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4487]
سیدنا عبدالرحمٰن بن ازہر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ”گویا کہ میں اب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ رہا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پالانوں میں کھڑے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا پالان تلاش کر رہے تھے کہ اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے شراب پی رکھی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے کہا: ”اس کو مارو۔“ چنانچہ بعض نے اس کو جوتوں سے مارا، بعض نے لاٹھی سے اور بعض نے «مِيتَخَة» سے۔ ابن وہب نے وضاحت کی کہ ”اس سے مراد کھجور کی تروتازہ چھڑی ہے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین سے کچھ مٹی لی اور اس کے منہ پر ماری۔“ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4487]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 9685)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/87، 88، 350، 351) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
الزھري صرح بالسماع
الزھري صرح بالسماع
حدیث نمبر: 4489
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ الْفَتْحِ وَأَنَا غُلَامٌ شَابٌّ يَتَخَلَّلُ النَّاسَ يَسْأَلُ عَنْ مَنْزِلِ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، فَأُتِيَ بِشَارِبٍ فَأَمَرَهُمْ فَضَرَبُوهُ بِمَا فِي أَيْدِيهِمْ فَمِنْهُمْ مَنْ ضَرَبَهُ بِالسَّوْطِ وَمِنْهُمْ مَنْ ضَرَبَهُ بِعَصًا وَمِنْهُمْ مَنْ ضَرَبَهُ بِنَعْلِهِ، وَحَثَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التُّرَابَ، فَلَمَّا كَانَ أَبُو بَكْرٍ أُتِيَ بِشَارِبٍ فَسَأَلَهُمْ عَنْ ضَرْبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي ضَرَبَهُ فَحَزَرُوهُ أَرْبَعِينَ، فَضَرَبَ أَبُو بَكْرٍ أَرْبَعِينَ، فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ كَتَبَ إِلَيْهِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ: إِنَّ النَّاسَ قَدِ انْهَمَكُوا فِي الشُّرْبِ وَتَحَاقَرُوا الْحَدَّ وَالْعُقُوبَةَ، قَالَ: هُمْ عِنْدَكَ فَسَلْهُمْ وَعِنْدَهُ الْمُهَاجِرُونَ الْأَوَّلُونَ، فَسَأَلَهُمْ فَأَجْمَعُوا عَلَى أَنْ يَضْرِبَ ثَمَانِينَ، قَالَ: وقَالَ عَلِيٌّ: إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا شَرِبَ افْتَرَى فَأَرَى أَنْ يَجْعَلَهُ كَحَدِّ الْفِرْيَةِ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: أَدْخَلَ عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ بَيْنَ الزُّهْرِيِّ، وَبَيْنَ ابْنِ الْأَزْهَرِ، فِي هَذَا الْحَدِيثِ: عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَزْهَرِ، عَنْ أَبِيهِ.
عبدالرحمٰن بن ازہر کہتے ہیں کہ میں نے فتح مکہ کے دوسرے دن صبح کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا میں ایک کمسن لڑکا تھا، لوگوں میں گھس کر آیا جایا کرتا تھا، آپ خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی قیام گاہ ڈھونڈ رہے تھے کہ اتنے میں ایک شرابی لایا گیا، آپ نے اسے مارنے کا حکم دیا، تو لوگوں کے ہاتھوں میں جو چیز بھی تھی اسی سے انہوں نے اس کی پٹائی کی، کسی نے اسے کوڑے سے، کسی نے لاٹھی سے، کسی نے جوتے سے پیٹا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے منہ پر مٹی ڈال دی، پھر جب ابوبکر رضی اللہ عنہ کا زمانہ آیا تو ان کے پاس ایک شرابی لایا گیا تو انہوں نے لوگوں سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس مار کے متعلق دریافت کیا جسے آپ نے مارا تھا تو لوگوں نے اس کا اندازہ لگایا کہ یہ چالیس کوڑے رہے ہوں گے، تو ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس کی حد چالیس کوڑے مقرر کر دی، پھر جب عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ آیا تو خالد بن ولید نے انہیں لکھا کہ لوگ کثرت سے شراب پینے لگے ہیں اور اس کی حد اور سزا کو کوئی اہمیت نہیں دیتے اور لکھا کہ لوگ آپ کے پاس ہیں ان سے پوچھ لیں، اس وقت ان کے پاس مہاجرین اولین موجود تھے، آپ نے ان سے پوچھا تو سب کا اس بات پر اتفاق ہو گیا کہ اسی کوڑے مارے جائیں، علی رضی اللہ عنہ نے کہا: آدمی جب شراب پیتا ہے تو بہتان باندھتا ہے اس لیے میری رائے یہ ہے کہ اس کی حد بہتان کی حد کر دی جائے۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4489]
سیدنا عبدالرحمٰن بن ازہر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح مکہ کی صبح کو دیکھا، میں اس موقع پر خوب جوان تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے درمیان میں سے جا رہے تھے اور سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا پڑاؤ دریافت فرما رہے تھے کہ ایک شرابی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا تو انہوں نے اس کو جو ان کے ہاتھ میں تھا، مارا۔ بعض نے کوڑا مارا، بعض نے لاٹھی ماری، بعض نے اپنا جوتا مارا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر مٹی پھینکی۔“ پھر جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا دور آیا تو ایک شراب نوش لایا گیا، تو انہوں نے صحابہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل دریافت فرمایا کہ انہوں نے کس قدر مارا تھا۔ تو انہوں نے اس کا اندازہ چالیس ضربوں کا لگایا۔ چنانچہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے چالیس ضربیں لگائیں۔ پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا دور آیا تو سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے ان کو لکھا کہ لوگ شراب پینے میں منہمک ہو گئے ہیں اور اس حد اور سزا کو وہ معمولی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا: ”صحابہ کرام آپ کے پاس ہیں ان سے دریافت کیجیے۔“ اور آپ کے پاس دورِ اول کے مہاجر صحابہ موجود تھے، تو آپ نے ان سے مشورہ کیا۔ انہوں نے اتفاق کیا کہ ایسے لوگوں کو اسی (80) ضربیں لگائی جائیں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تحقیق شرابی جب شراب پیتا ہے تو جھوٹ بولتا اور تہمت لگاتا ہے، سو میں سمجھتا ہوں کہ اس حد کو تہمت کی حد کی مانند کر دیا جائے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: ”عقیل بن خالد نے اس روایت کی سند میں زہری اور عبدالرحمٰن بن ازہر کے مابین «عَبْدُ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ عَنْ أَبِيهِ» ”عبداللہ بن عبدالرحمٰن بن ازہر عن ابیہ“ کا اضافہ کر دیا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4489]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: (4487)، (تحفة الأشراف: 9685) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
مشكوة المصابيح (3620)
انظر الحديث السابق (4488)
مشكوة المصابيح (3620)
انظر الحديث السابق (4488)
حدیث نمبر: 17538
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، بِبَغْدَادَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتَوَيْهِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، أنبأ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، ⦗٥٥٥⦘ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ، وَأَنَا غُلَامٌ شَابٌّ يَسْأَلُ عَنْ مَنْزِلِ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، فَأُتِيَ بِشَارِبٍ، فَأَمَرَهُمْ فَضَرَبُوهُ بِمَا فِي أَيْدِيهِمْ، فَمِنْهُمْ مَنْ يَضْرِبُ بِالسَّوْطِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَضْرِبُ بِالْعَصَا، وَحَثَا عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التُّرَابَ.
یہ پہلے گزر چکا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17538]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 17539
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، ثنا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى، ثنا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَزْهَرَ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ وَهُوَ يَتَخَلَّلُ النَّاسَ يَسْأَلُ عَنْ مَنْزِلِ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، فَأُتِيَ بِسَكْرَانَ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمَنْ عِنْدَهُ:" اضْرِبُوهُ" فَضَرَبُوهُ بِمَا فِي أَيْدِيهِمْ، قَالَ: وَحَثَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ التُّرَابَ، قَالَ: ثُمَّ أُتِيَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِسَكْرَانَ، قَالَ: فَتَوَخَّى الَّذِي كَانَ مِنْ ضَرْبِهِمْ يَوْمَئِذٍ فَضَرَبَ أَرْبَعِينَ قَالَ الزُّهْرِيُّ: ثُمَّ أَخْبَرَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ ابْنِ وَبَرَةَ الْكَلْبِيِّ قَالَ: أَرْسَلَنِي خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ إِلَى عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَأَتَيْتُهُ وَمَعَهُ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا وَعَلِيٌّ وَطَلْحَةُ وَالزُّبَيْرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ، وَهُمْ مَعَهُ مُتَّكِئُونَ فِي الْمَسْجِدِ، فَقُلْتُ: إِنَّ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ أَرْسَلَنِي إِلَيْكَ، وَهُوَ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ: إِنَّ النَّاسَ قَدِ انْهَمَكُوا فِي الْخَمْرِ وَتَحَاقَرُوا الْعُقُوبَةَ فِيهِ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: هُمْ هَؤُلَاءِ عِنْدَكَ، فَسَأَلَهُمْ فَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: نَرَاهُ إِذَا سَكِرَ هَذَى، وَإِذَا هَذَا افْتَرَى، وَعَلَى الْمُفْتَرِي ثَمَانُونَ، قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَبْلِغْ صَاحِبَكَ مَا قَالَ، قَالَ فَجَلَدَ خَالِدٌ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ثَمَانِينَ، وَجَلَدَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ثَمَانِينَ، قَالَ: وَكَانَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِذَا أُتِيَ بِالرَّجُلِ الضَّعِيفِ الَّتِي كَانَتْ مِنْهُ الزَّلَّةُ ضَرَبَهُ أَرْبَعِينَ، قَالَ: وَجَلَدَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَيْضًا ثَمَانِينَ وَأَرْبَعِينَ.
سیدنا عبدالرحمن بن ازہر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے حنین کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی قیام گاہ کے بارے میں پوچھ رہے تھے، اتنے میں ایک نشے میں دھت شخص لایا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پاس موجود لوگوں سے فرمایا: ”اسے مارو۔“ تو جو کچھ ان کے ہاتھوں میں تھا اسی سے انہوں نے اسے مارا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر مٹی پھینکی۔ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک نشے والا لایا گیا تو انہوں نے اس دن کی مار کا اندازہ لگایا اور چالیس کوڑے مارے۔
زہری کہتے ہیں: پھر مجھے حمید بن عبدالرحمن نے ابن وبرہ کلبی سے خبر دی، انہوں نے کہا: مجھے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا، میں ان کے پاس آیا تو ان کے ساتھ سیدنا عثمان بن عفان، سیدنا عبدالرحمن بن عوف، سیدنا علی، سیدنا طلحہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم مسجد میں ٹیک لگائے بیٹھے تھے۔ میں نے کہا: خالد بن ولید نے مجھے آپ کے پاس بھیجا ہے، وہ آپ کو سلام کہتے ہیں اور کہتے ہیں: لوگ شراب میں بہت منہمک ہو گئے ہیں اور اس کی سزا کو معمولی سمجھنے لگے ہیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ لوگ تمہارے پاس موجود ہیں، پھر ان سے پوچھا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہماری رائے ہے کہ جب وہ نشے میں ہوتا ہے تو بہکی باتیں کرتا ہے، اور جب بہکی باتیں کرتا ہے تو تہمت لگاتا ہے، اور تہمت لگانے والے پر 80 کوڑے ہیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: انہوں نے جو کہا ہے وہ اپنے ساتھی کو پہنچا دو۔ چنانچہ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے 80 کوڑے مارے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بھی 80 کوڑے مارے۔ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس جب کوئی کمزور آدمی لایا جاتا جس سے لغزش ہو گئی ہو تو اسے 40 کوڑے مارتے۔ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے بھی 80 اور 40 دونوں طرح کوڑے مارے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17539]
زہری کہتے ہیں: پھر مجھے حمید بن عبدالرحمن نے ابن وبرہ کلبی سے خبر دی، انہوں نے کہا: مجھے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا، میں ان کے پاس آیا تو ان کے ساتھ سیدنا عثمان بن عفان، سیدنا عبدالرحمن بن عوف، سیدنا علی، سیدنا طلحہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم مسجد میں ٹیک لگائے بیٹھے تھے۔ میں نے کہا: خالد بن ولید نے مجھے آپ کے پاس بھیجا ہے، وہ آپ کو سلام کہتے ہیں اور کہتے ہیں: لوگ شراب میں بہت منہمک ہو گئے ہیں اور اس کی سزا کو معمولی سمجھنے لگے ہیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ لوگ تمہارے پاس موجود ہیں، پھر ان سے پوچھا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہماری رائے ہے کہ جب وہ نشے میں ہوتا ہے تو بہکی باتیں کرتا ہے، اور جب بہکی باتیں کرتا ہے تو تہمت لگاتا ہے، اور تہمت لگانے والے پر 80 کوڑے ہیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: انہوں نے جو کہا ہے وہ اپنے ساتھی کو پہنچا دو۔ چنانچہ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے 80 کوڑے مارے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بھی 80 کوڑے مارے۔ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس جب کوئی کمزور آدمی لایا جاتا جس سے لغزش ہو گئی ہو تو اسے 40 کوڑے مارتے۔ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے بھی 80 اور 40 دونوں طرح کوڑے مارے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17539]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 17540
قَالَ: وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ، ثنا يَعْقُوبُ، ثنا رَوْحٌ، ثنا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا ابْنُ شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَزْهَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ ذَلِكَ.
«تَقَدَّمَ قَبْلَهُ» ”یہ پہلے گزر چکا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17540]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 18217
أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَرْمَيسِينِيُّ بِهَا، أنبأ أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْكُهَيْلِيُّ، أنبأ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَكَمِ، ثنا رَوْحٌ، ثنا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَزْهَرَ الزُّهْرِيُّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ يَتَخَلَّلُ النَّاسَ يَسْأَلُ عَنْ مَنْزِلِ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، وَأُتِيَ ⦗١٧٦⦘ بِسَكْرَانَ فَأَمَرَ مَنْ كَانَ عِنْدَهُ فَضَرَبُوهُ بِمَا كَانَ فِي أَيْدِيهِمْ، وَحَثَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ مِنَ التُّرَابِ. وَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
سیدنا عبدالرحمن بن ازہر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حنین کے دن دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی منزل کے بارے میں پوچھ رہے تھے کہ ایک شرابی لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا: ”جو ان کے ہاتھوں میں ہے اسے ماریں“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر مٹی ڈالی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18217]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ تقدم برقم ٨/١٧٥٣٧»
الحكم على الحديث:
ضعيف