الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 3394 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 3394
السنن الكبرى للبيهقي: 15977
ترقیم العلمیہ : 3347 ترقیم الرسالہ : -- 3394
نَا نَا أَبُو رَوْقٍ الْهِزَّانِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ رَوْحٍ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلانِ بِرَجُلٍ إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَشَهِدَا عَلَيْهِ بِالسَّرِقَةِ فَقَطَعَهُ، ثُمَّ جَاءُوا بِآخَرَ بَعْدَ ذَلِكَ، فَقَالا: هُوَ هَذَا غَلَّطَنَا بِالأَوَّلِ، فَلَمْ يَقْبَلْ شَهَادَتَهُمَا عَلَى الآخَرِ، وَغَرَّمَهُمَا دِيَةَ الأَوَّلِ، وَقَالَ:" لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكُمَا تَعَمَّدْتُمَا لَقَطَعْتُكُمَا" .
شعبی بیان کرتے ہیں: دو آدمی ایک شخص کو لے کر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، ان دونوں نے اس شخص کے بارے میں یہ گواہی دی کہ اس نے چوری کی ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس کا ہاتھ کٹوا دیا، پھر وہ دونوں آدمی ایک اور شخص کو لے کر آئے اور بولے: ”پہلی مرتبہ ہم سے غلطی ہو گئی تھی، یہ اصل چور ہے۔“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس دوسرے شخص کے بارے میں ان کی گواہی کو قبول نہیں کیا، اور پہلے شخص (کے ہاتھ کو ضائع کرنے) کی دیت کی ادائیگی ان پر لازم کی، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر مجھے یہ پتا ہو کہ تم نے جان بوجھ کر (پہلے شخص کا ہاتھ کٹوا دیا تھا)، تو میں تم دونوں کے بھی ہاتھ کٹوا دیتا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3394]
ترقیم العلمیہ: 3347
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16077، 21252، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3394، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 18460، 18461، 18462، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28470»
حدیث نمبر: 15977
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عَامِرٍ يَعْنِي الشَّعْبِيَّ ح ⦗٧٥⦘ وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: قَالَ الشَّافِعِيُّ: عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ: أَنَّ رَجُلَيْنِ أَتَيَا عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَشَهِدَا عَلَى رَجُلٍ أَنَّهُ سَرَقَ، فَقَطَعَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَدَهُ، ثُمَّ أَتَيَاهُ بِآخَرَ فَقَالَا:" هَذَا الَّذِي سَرَقَ، وَأَخْطَأْنَا عَلَى الْأَوَّلِ فَلَمْ يُجِزْ شَهَادَتَهُمَا عَلَى الْآخَرِ، وَغَرَّمَهُمَا دِيَةَ يَدِ الْأَوَّلِ، وَقَالَ: لَوْ أَعْلَمُكُمَا تَعَمَّدْتُمَا لَقَطَعْتُكُمَا" أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي تَرْجَمَةِ الْبَابِ.
شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس دو آدمی آئے اور انہوں نے گواہی دی کہ اس شخص نے چوری کی ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا، پھر وہ دوسرے شخص کو لے کر آئے اور کہنے لگے: چور اصل میں یہ ہے، اس کے بارے میں غلط فہمی ہو گئی تھی، تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان کی گواہی کو دوسرے کے بارے میں قبول نہیں کیا اور ان سے پہلے والے کو دیت لے کر دی اور فرمایا: اگر مجھے یہ پتہ چل جائے کہ تم نے یہ جان بوجھ کر کیا ہے تو میں تم دونوں کے ہاتھ کاٹ دوں۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے ترجمۃ الباب میں ذکر کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنايات/حدیث: 15977]
امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے ترجمۃ الباب میں ذکر کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنايات/حدیث: 15977]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح