الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
6. بَابُ
باب
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 3773 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن دارقطنی: 3773
مسند احمد: 1844
الفتح الربانی: 7027
سنن سعید بن منصور: 2434
ترقیم العلمیہ : 3717 ترقیم الرسالہ : -- 3773
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا هُشَيْمٌ ، أنا خَالِدٌ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" لَمَّا خُيِّرَتْ بَرِيرَةُ، قَالَ: رَأَيْتُ زَوْجَهَا يَتْبَعُهَا فِي أَزِقَّةِ الْمَدِينَةِ وَدُمُوعُهُ تَسِيلُ عَلَى لِحْيَتِهِ، قَالَ: فَكَلَّمَ الْعَبَّاسَ لِيَتَكَلَّمَ فِيهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِبَرِيرَةَ: إِنَّهُ زَوْجُكِ، قَالَتْ: أَتَأْمُرُنِي بِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ: إِنَّمَا أَنَا شَافِعٌ، قَالَ: فَخَيَّرَهَا فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا، قَالَ: وَكَانَ عَبْدًا لِبَنِي الْمُغِيرَةِ، يُقَالُ لَهُ: مُغِيثٌ" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب بریرہ رضی اللہ عنہا کو اختیار دیا گیا، تو میں نے اس کے شوہر کو دیکھا، وہ مدینہ منورہ کی گلیوں میں اس کے پیچھے جا رہا تھا، اس کے آنسو اس کی داڑھی پر بہہ رہے تھے، اس نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: ”آپ اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سفارش کریں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بریرہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”یہ تمہارا شوہر ہے (تمہیں اس کے ساتھ رہنا چاہیے)۔“ بریرہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ مجھے حکم دے رہے ہیں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، میں صرف سفارش کر رہا ہوں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو اختیار دیا، تو اس نے اپنی ذات کو اختیار کر لیا، راوی بیان کرتے ہیں: (اس کا شوہر) بنو مغیرہ کا غلام تھا، اس کا نام مغیث تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3773]
ترقیم العلمیہ: 3717
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5280، 5281، 5282، 5283، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4270، 4273،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5419، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5937، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2231، 2232، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1156،وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2075، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2140، 3770، 3771، 3772، 3773، 3774، 3777، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1869،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 17877، 17878، 29724، 37441»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1844
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَنْبَأَنَا خَالِدٌ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَمَّا خُيِّرَتْ بَرِيرَةُ، رَأَيْتُ زَوْجَهَا يَتْبَعُهَا فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ، وَدُمُوعُهُ تَسِيلُ عَلَى لِحْيَتِهِ، فَكُلِّمَ الْعَبَّاسُ لِيُكَلِّمَ فِيهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِبَرِيرَةَ:" إِنَّهُ زَوْجُكِ" , فَقَالَتْ: تَأْمُرُنِي بِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِنَّمَا أَنَا شَافِعٌ"، قَالَ: فَخَيَّرَهَا فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا، وَكَانَ عَبْدًا لِآلِ الْمُغِيرَةِ يُقَالُ لَهُ: مُغِيثٌ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کو خیار عتق مل گیا (اور اس کے مطابق انہوں نے اپنے شوہر مغیث سے علیحدگی اختیار کر لی) تو میں نے اس کے شوہر کو دیکھا کہ وہ مدینہ منورہ کی گلیوں میں اس کے پیچھے پیچھے پھر رہا تھا، اس کے آنسو اس کی داڑھی پر بہہ رہے تھے، لوگوں نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے اس سلسلے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کرنے کے لئے کہا، چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ ”وہ تمہارا شوہر ہے“، سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: یا رسول اللہ! آپ مجھے اس کا حکم دے رہے ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو صرف سفارش کر رہا ہوں“، اور انہیں اختیار دے دیا، انہوں نے اپنے آپ کو اختیار کر لیا۔ سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کا شوہر آل مغیرہ کا غلام تھا جس کا نام مغیث تھا۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 1844]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5283.
حدیث نمبر: 7027
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَمَّا خُيِّرَتْ بَرِيرَةُ رَأَيْتُ زَوْجَهَا يَتْبَعُهَا فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ وَدُمُوعُهُ تَسِيلُ عَلَى لِحْيَتِهِ فَكُلِّمَ الْعَبَّاسُ لِيُكَلِّمَ فِيهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِبَرِيرَةَ إِنَّهُ زَوْجُكِ فَقَالَتْ تَأْمُرُنِي بِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ إِنَّمَا أَنَا شَافِعٌ قَالَ فَخَيَّرَهَا فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا وَكَانَ عَبْدًا لِآلِ الْمُغِيرَةِ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: جب بریرہ کو اختیار ملا تو میں نے دیکھا کہ اس کا خاوند مدینہ کی گلیوں میں اس کے پیچھے پیچھے پھرتا تھا اور اس کے آنسو اس کی داڑھی پر بہتے تھے، کسی نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے بات کی کہ بریرہ کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بات کریں، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے کہا: بریرہ! یہ تیرا خاوند ہے۔ سیدہ بریرہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ مجھے حکم دے رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں تو سفارش کر رہا ہوں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اختیار دیا اور اس نے یہ اختیار قبول کر لیا، ان کا خاوند آل مغیرہ کا غلام تھا۔ [الفتح الربانی/بيان موانع النكاح/حدیث: 7027]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5283، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1844 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1844»
وضاحت: فوائد: … لِیُکَلِّمَ فِیْہِ النَّبِیَّV لِبَرِیْرَۃَ: ((إِنَّہُ زَوْجُکِ۔))، ان الفاظ کی ترکیب صحیح نہیںبن رہی، اگر سنن ابو داود کے الفاظ کو سامنے رکھا جائے معلوم ایسے ہوتا ہے کہ اصل ترکیب اس طرح یا اس سے ملتی جلتی تھی: قَالَ النَّبِیَّV لِبَرِیْرَۃَ: ((إِنَّہُ زَوْجُکِ۔))، ہم نے اسی ترکیب کے مطابق ترجمہ کیا ہے۔
اس باب سے ثابت ہوا کہ جب غلام اور لونڈی شادی والی زندگی گزار رہے ہوں اور لونڈی کو آزاد کر دیا جائے تو اس کو اس غلام خاوند کے پاس رہنے یا نہ رہنے کا اختیار مل جاتاہے، جب سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کو یہ اختیار ملا تو انھوں نے جدائی کو ترجیح دی۔
اس باب سے ثابت ہوا کہ جب غلام اور لونڈی شادی والی زندگی گزار رہے ہوں اور لونڈی کو آزاد کر دیا جائے تو اس کو اس غلام خاوند کے پاس رہنے یا نہ رہنے کا اختیار مل جاتاہے، جب سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کو یہ اختیار ملا تو انھوں نے جدائی کو ترجیح دی۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5283
ترقیم دار السلفیہ: 1257 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2434
نا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أنا خَالِدٌ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَمَّا خُيِّرَتْ بَرِيرَةُ رَأَيْتُ زَوْجَهَا يَتْبَعُهَا فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ وَدُمُوعُهُ تَسِيلُ عَلَى لِحْيَتِهِ، فَكَلَّمَ لَهُ الْعَبَّاسُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَطْلُبَ إِلَيْهَا، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" زَوْجُكِ وَأَبُو وَلَدِكِ"، قَالَتْ: أَتَأْمُرُنِي بِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِنَّمَا أَنَا شَافِعٌ"، قَالَتْ: فَإِنْ كُنْتَ شَافِعًا فَلا حَاجَةَ لِي فِيهِ، قَالَ: فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا، وَكَانَ يُقَالُ لَهُ: مُغِيثٌ، وَكَانَ عَبْدًا لآلِ الْمُغِيرَةِ مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْعَبَّاسِ:" أَلا تَعْجَبُ مِنْ شِدَّةِ بُغْضِ بَرِيرَةَ لِزَوْجِهَا، وَمِنْ شِدَّةِ حُبِّ زَوْجِهَا لَهَا؟" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جب سیدہ بریرہ کو اختیار دیا گیا تو میں نے مغیث کو مدینے کی گلیوں میں ان کے پیچھے روتے ہوئے دیکھا، ان کے آنسو ان کی داڑھی پر بہہ رہے تھے۔ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے ان کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کی کہ آپ بریرہ سے (ان کے حق میں) سفارش فرمائیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بریرہ سے فرمایا: ”وہ تمہارا شوہر اور تمہارے بچے کا باپ ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ مجھے اس کا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”میں تو صرف سفارش کرنے والا ہوں۔“ انہوں نے کہا: اگر آپ سفارش کرنے والے ہیں تو مجھے اس کی کوئی حاجت نہیں۔ چنانچہ انہوں نے اپنے آپ کو اختیار کر لیا۔ ان کے شوہر کا نام مغیث تھا اور وہ بنی مخزوم کی آل مغیرہ کے غلام تھے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”کیا تمہیں بریرہ کی اپنے شوہر سے شدید نفرت اور اس کے شوہر کی اس سے شدید محبت پر تعجب نہیں ہوتا؟“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2434]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5280، 5281، 5282، 5283، وابن الجارود فى "المنتقى"، 801، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4270،والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5432، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5937، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2231، 2232، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1156، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2338، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2075، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1257، 1258، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2140، 3770، 3771، 3772، 3773، 3774، 3777، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1869، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 17877، 17878، 29724، 37441»
الحكم على الحديث:
صحيح