🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. بَابُ مَا رُوِيَ فِي فَضْلِ الْوُضُوءِ وَاسْتِيعَابِ جَمِيعِ الْقَدَمِ فِي الْوُضُوءِ بِالْمَاءِ
باب: وضو کی فضیلت اور وضو کے دوران پورے پاؤں تک اچھی طرح پانی پہنچانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 380 (کل: 6 مقامات، 3 کتب)
سنن دارقطنی: 380
السنن الكبرى للبيهقي: 398
المعجم الکبیر للطبرانی: 8078، 8081، 8083، 8085
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 374 ترقیم الرسالہ : -- 380
نا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، نا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، نا لَيْثٌ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَابِطٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَوْ عَنْ أَخِي أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَوْمًا عَلَى أَعْقَابِ أَحَدِهِمْ مثل مَوْضِعِ الدِّرْهَمِ، أَوْ مثل مَوْضِعِ الظُّفُرِ لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ، فَجَعَلَ يَقُولُ:" وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ" . فَكَانَ أَحَدُهُمْ يَنْظُرُ، فَإِنْ رَأَى مَوْضِعًا لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ أَعَادَ الْوُضُوءَ.
عبدالرحمن بن سابط نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، یا شاید سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے بھائی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو دیکھا (وضو کرتے ہوئے)، ان میں سے کسی شخص کی ایڑھی کے، ایک درہم جتنے یا شاید ایک ناخن جتنے، حصہ تک پانی نہیں پہنچا تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمانا شروع کیا: ”بعض ایڑھیوں کے لیے جہنم کی بربادی ہے۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) ”پھر ان میں سے ہر شخص جائزہ لیتا تھا، اگر وہ کوئی ایسی جگہ دیکھتا، جہاں تک پانی نہیں پہنچا تھا، تو وہ دوبارہ وضو کرتا تھا۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 380]
ترقیم العلمیہ: 374
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 399، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 380، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 273، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 8109»
«قال ابن عبدالبر: روي من حديث أبي أمامة وفيه ضعف، التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد: (24 / 247)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 398
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، نا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، نا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ لَيْثٍ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَابِطٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، أَوْ عَنْ أَخِي أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَوْمًا ⦗١٣٧⦘ عَلَى أَعْقَابِ أَحَدِهِمْ مِثْلُ مَوْضِعِ الدِّرْهَمِ أَوْ مِثْلُ مَوْضِعِ الظُّفُرِ لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ قَالَ: فَجَعَلَ يَقُولُ:" وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ". قَالَ: وَكَانَ أَحَدُهُمْ يَنْظُرُ أَنَّهُ إِذَا رَأَى بِعَقِبِهِ مَوْضِعًا لَمْ يصِبْهُ الْمَاءُ أَعَادَ وُضُوءَهُ. وَهَذَا إِنْ صَحَّ فَشَيْءٌ اخْتَارُوهُ لِأَنْفُسِهِمْ وَقَدْ يُحْتَمَلُ أَنْ يرِيدَ بِهِ إِعَادَةَ وُضُوءِ ذَلِكَ الْمَوْضِعِ فَقَطْ.
سیدنا ابو امامہ یا ان کے بھائی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو دیکھا، ان کی ایڑیوں پر درہم یا ناخن کے برابر جگہ پر پانی نہیں پہنچا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایڑیوں کے لیے آگ کی ہلاکت ہے۔“ راوی کہتا ہے کہ ان میں سے ہر ایک ایڑیوں کی جگہ کو دیکھتا، اگر ان کو پانی نہ پہنچا ہوتا تو اپنا وضو دوبارہ کرتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 398]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه الدار قطني 1/108»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8078
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، وَأَخِيهِ ، قَالَا: أَبْصَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْمًا يَتَوَضَّئُونَ، فَقَالَ: وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ اور ان کے بھائی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو وضو کرتے دیکھا تو فرمایا: ”ایڑیوں کے لیے جہنم کی خرابی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 8078]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 289، حدیث 8109»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8081
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فَضَاءٍ الْجَوْهَرِيُّ ، ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، ثَنَا وَهْبٌ ، ثَنَا لَيْثٌ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَابِطٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْمًا تَوَضَّئُوا عَلَى أَعْقَابِ أَحَدِهِمْ، مِثْلُ مَوْضِعِ الدِّرْهَمِ لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ، قَالَ: وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ ان میں سے کسی کی ایڑی پر درہم کے برابر جگہ ایسی تھی جہاں پانی نہیں پہنچا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایڑیوں کے لیے جہنم کی خرابی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 8081]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 289، حدیث 8112»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8083
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْمًا يَتَوَضَّئُونَ، فَتَبْقَى عَلَى أَقْدَامِهِمْ قَدْرُ الدِّرْهَمِ لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ، فَقَالَ: وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو وضو کرتے دیکھا، ان کے قدموں پر درہم کے برابر جگہ رہ جاتی جہاں پانی نہیں پہنچتا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایڑیوں کے لیے جہنم کی خرابی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 8083]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 290، حدیث 8114»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8085
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ ، ثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، ثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَوْ عَنْ أَخِي أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْمًا عَلَى أَعْقَابِ أَحَدِهِمْ مِثْلُ الدِّرْهَمِ أَوْ مَوْضِعُ الظُّفُرِ فَلَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ، فَجَعَلَ يَقُولُ: وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ مَرَّتَيْنِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ — یا ان کے بھائی — بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ ان میں سے کسی کی ایڑی پر درہم کے برابر یا ناخن کے برابر جگہ تھی جہاں پانی نہیں پہنچا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو بار فرمانے لگے: ”ایڑیوں کے لیے جہنم کی خرابی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 8085]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 290، حدیث 8116»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں