الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. بَابُ
مکاتب کے احکام
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 4227 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 4227
السنن الكبرى للبيهقي: 21421
ترقیم العلمیہ : 4153 ترقیم الرسالہ : -- 4227
نَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، نَا أَشْعَثُ بْنُ عَطَّافٍ ، نَا الْعَرْزَمِيُّ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ صَالِحٌ بِأَخِيهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُعْتِقَ أَخِي هَذَا، فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ أَعْتَقَهُ حِينَ مَلَكْتَهُ" ، الْعَرْزَمِيُّ تَرَكَهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ، وَيَحْيَى الْقَطَّانُ، وَابْنُ مَهْدِيٍّ، وَأَبُو النَّضْرِ، هُوَ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ الْمَتْرُوكُ، أَيْضًا هُوَ الْقَائِلُ: كُلَّمَا حُدِّثْتُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ كَذَبَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص آیا، اس کا نام صالح تھا، وہ اپنے بھائی کو لے کر آیا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے اس بھائی کو آزاد کر دوں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم اس کے مالک ہوئے تھے، تو اس وقت اللہ تعالیٰ نے اسے آزاد کر دیا تھا۔“ عزرمی نامی راوی کو عبداللہ بن مبارک، یحییٰ بن سعید القطان، ابن مہدی نے متروک قرار دیا ہے، جبکہ ابونضر نامی راوی محمد بن سائب کلبی متروک ہے، یہ وہی شخص ہے، جس نے یہ کہا تھا کہ جب میں ابوصالح نامی راوی کے حوالے سے کوئی روایت نقل کروں، تو وہ جھوٹ ہو گی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب المكاتب/حدیث: 4227]
ترقیم العلمیہ: 4153
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 21462، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4227»
«قال الدارقطني: العرزمي تركه ابن المبارك ويحيى القطان وابن مهدي وأبو النضر هو محمد بن السائب الكلبي متروك أيضا هو القائل كل ما حدثت عن أبي صالح كذب، سنن الدارقطني: (5 / 228) برقم: (4227)»
«قال الدارقطني: العرزمي تركه ابن المبارك ويحيى القطان وابن مهدي وأبو النضر هو محمد بن السائب الكلبي متروك أيضا هو القائل كل ما حدثت عن أبي صالح كذب، سنن الدارقطني: (5 / 228) برقم: (4227)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 21421
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ، ثنا أَشْعَثُ بْنُ عَطَّافٍ، ثنا الْعَرْزَمِيُّ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: صَالِحٌ بِأَخِيهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُعْتِقَ أَخِي هَذَا، فَقَالَ:" إِنَّ اللهَ أَعْتَقَهُ حِينَ مَلَكْتَهُ". قَالَ عَلِيٌّ الدَّارَقُطْنِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: الْعَرْزَمِيُّ تَرَكَهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ، وَيَحْيَى الْقَطَّانُ، وَابْنُ مَهْدِيٍّ. قَالَ: وَأَبُو النَّضْرِ هُوَ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ مَتْرُوكٌ، وَأَيْضًا هُوَ الْقَائِلُ: كُلُّ مَا حَدَّثْتُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ كَذِبٌ. قَالَ الشَّيْخُ: وَرُوِيَ عَنْ حَفْصِ بْنِ أَبِي دَاوُدَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ بِنَحْوِهِ، وَهَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ، وَحَفْصٌ هُوَ ابْنُ سُلَيْمَانَ الْقَارِيُّ، ضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُمْ..
ابو صالح رحمہ اللہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ صالح نامی ایک آدمی اپنے بھائی کو لے کر آیا، اس نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! میں اپنے اس بھائی کو آزاد کرنا چاہتا ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس وقت ہی آزاد ہو گیا جب تو اس کا مالک بن گیا۔“
علی دارقطنی رحمہ اللہ نے فرمایا: عرزمی کو ابن مبارک، یحییٰ القطان اور ابن مہدی نے ترک کر دیا ہے۔ اور ابو النضر، محمد بن سائب کلبی ہے جو متروک ہے، اور اسی نے یہ بھی کہا ہے: میں نے ابو صالح سے جو کچھ بیان کیا وہ سب جھوٹ ہے۔
شیخ رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حفص بن ابی داؤد عن محمد بن ابی لیلیٰ عن عطاء عن ابن عباس کی سند سے بھی اسی طرح مروی ہے، اور یہ سند ضعیف ہے، اور حفص، ابن سلیمان القاری ہے جسے شعبہ، احمد بن حنبل، یحییٰ بن معین وغیرہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العتق/حدیث: 21421]

تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف