🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ
مکاتب کے احکام
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 4267 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن دارقطنی: 4267
المستدرک علی الصحیحین: 7706
السنن الكبرى للبيهقي: 16506
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4191 ترقیم الرسالہ : -- 4267
نَا نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ ، يَقُولُ: أَخْبَرَنِي ابْنُ عَمْرَةَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَارِثَةَ وَهُوَ أَبُو الرِّجَالِ ، عَنْ عَمْرَةَ، أَنَّ عَائِشَةَ أَصَابَهَا مَرَضٌ وَأَنَّ بَعْضَ بَنِي أَخِيهَا ذَكَرُوا شَكْوَاهَا لِرَجُلٍ مِنَ الزُّطِّ يَتَطَبَّبُ، وَأَنَّهُ قَالَ لَهُمْ: إِنَّكُمْ لَتَذْكُرُونَ امْرَأَةً مَسْحُورَةً سَحَرَتْهَا جَارِيَةٌ لَهَا فِي حِجْرِ الْجَارِيَةِ الآنَ صَبِيُّ قَدْ بَالَ فِي حِجْرِهَا، فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِعَائِشَةَ، فَقَالَتِ:" ادْعُوا لِي فُلانَةَ، لَجَارِيَةٍ لَهَا، فَقَالُوا فِي حِجْرِهَا فُلانٌ صَبِيُّ لَهُمْ قَدْ بَالَ فِي حِجْرِهَا، فَقَالَتِ: ائْتُونِي بِهَا، فَأُتِيَتْ بِهَا، فَقَالَتْ: سَحَرْتِينِي؟، قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَتْ: لِمَهْ؟، قَالَتْ: أَرَدْتُ أَنْ أُعْتَقَ، وَكَانَتْ عَائِشَةُ أَعْتَقَتْهَا عَنْ دُبُرٍ مِنْهَا، فَقَالَتْ: إِنَّ لِلَّهِ عَلَيَّ أَنْ لا تُعْتَقِي أَبَدًا، انْظُرُوا أَسْوَأَ الْعَرَبِ مَلَكَةً فَبِيعُوهَا مِنْهُمْ، وَاشْتَرَتْ بِثَمَنِهَا جَارِيَةً فَأَعْتَقَتْهَا" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ایک مرتبہ وہ بیمار ہو گئیں، تو ان کے کسی بھتیجے نے ان کی بیماری کا تذکرہ ”زط“ قبیلے سے تعلق رکھنے والے کسی شخص سے کیا، جو طبیب تھا، تو وہ شخص بولا: تم جن کے بارے میں بتا رہے ہو، اس خاتون پر جادو کیا گیا ہے اور یہ جادو اس کی کسی کنیز نے کیا ہے، جس کی گود میں اس وقت بچہ بھی موجود ہے اور اس بچے نے اس عورت کی گود میں پیشاب کیا تھا۔ ان بھتیجوں نے اس بات کا تذکرہ سیدہ عائشہ سے کیا، تو سیدہ عائشہ نے فرمایا کہ فلاں کنیز کو میرے پاس لے کر آؤ، انہوں نے اپنی ایک کنیز کے بارے میں کہا: تو ان لوگوں نے بتایا کہ اس کی گود میں اس کا ایک بچہ ہے، جس نے اس کنیز کی گود میں پیشاب کیا تھا، تو سیدہ عائشہ نے کہا: کہ اسے میرے پاس لے کر آؤ۔ اس کنیز کو لایا گیا، تو سیدہ عائشہ نے دریافت کیا: ”تم نے مجھ پر جادو کیا تھا؟“ تو اس نے جواب دیا: جی ہاں! سیدہ عائشہ نے دریافت کیا: ”وہ کیوں؟“ اس نے جواب دیا: ”میں یہ چاہتی تھی کہ آپ مجھے آزاد کر دیں۔“ سیدہ عائشہ نے مدبر کے طور پر اس کنیز کو آزاد کیا ہوا تھا، تو سیدہ عائشہ نے فرمایا: ”اب اللہ کے نام پر یہ بات مجھ پر لازم ہے کہ تم کبھی آزاد نہیں ہو سکتی۔“ (پھر انہوں نے لوگوں سے فرمایا:) ”کوئی ایسا شخص ڈھونڈو، جو بہت برا مالک ہو اور اس کنیز کو اس سے فروخت کر دو۔“ پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس کی قیمت کے عوض میں ایک اور کنیز خرید لی اور اسے آزاد کر دیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب المكاتب/حدیث: 4267]
ترقیم العلمیہ: 4191
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7611، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16602، 21598، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4267، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24760، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 16667، 18749، 18750»
«قال ابن حجر: وإسناده صحيح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 77)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7706
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب بن يوسف الحافظ، حدثني أبي، حدثنا قُتيبة بن سعيد، حدثنا عبد الوهاب بن عبد المجيد، قال: سمعتُ يحيى بن سعيد يقول: أخبرني محمد بن عبد الرحمن بن حارثةَ، عن عَمْرة: أنَّ عائشة أصابها مَرَضٌ، وأنَّ بعضَ بني أخيها ذكروا شَكْواها لرجل من الزُّطِّ (1) يتطبَّبُ، وأنه قال لهم: إنهم لَيَذكُرون امرأةً مسحورةً سَحَرَتها جاريةٌ في حَجْرها صبيٌّ، في حَجْر الجارية الآن صبيٌّ قد بالَ في حَجْرها، فقالت (2) : ايتُوني بها، فأُتِيَ بها، فقالت عائشةُ: سَحَرتيني (3) ؟ قالت: نعم، قالت: لِمَ؟ قالت: أردتُ أن أُعتَقَ. وكانت عائشةُ قد أعتَقَتْها عن دُبُرٍ منها، فقالت: إنَّ الله عليِّ أن لا تُعتَقِينَ (4) أبدًا، انظروا شرَّ البيوتِ مَلَكةً فبِيعُوها منهم، ثم اشتَرُوا بثمِنها رقبةً فأعتِقُوها (5) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. آخر كتاب الطب كتاب الأضاحيّ ﷽
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7516 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
عمرہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیمار ہو گئیں، ان کے بعض بھتیجوں نے ان کی بیماری کا ذکر ایک زطی (علاج کرنے والے) شخص سے کیا، اس نے ان سے کہا: تم ایک ایسی جادو زدہ خاتون کا تذکرہ کر رہے ہو جس پر اس کی لونڈی نے جادو کیا ہے جس کی گود میں بچہ ہے، اس وقت اس لونڈی کی گود میں ایک بچہ ہے جس نے اس کے کپڑوں پر پیشاب کر دیا ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اس لونڈی کو میرے پاس لاؤ، جب اسے لایا گیا تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: کیا تم نے مجھ پر جادو کیا ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں، پوچھا: کیوں؟ اس نے کہا: میں چاہتی تھی کہ میں آزاد ہو جاؤں (کیونکہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اسے اپنی وفات کے بعد آزاد کرنے کی وصیت کی تھی)، تب عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اللہ کی قسم! اب تم کبھی آزاد نہیں ہو گی، پھر اپنے بھتیجوں سے فرمایا: دیکھو کہ کون سا گھرانہ مالکان کے لحاظ سے سب سے برا ہے اسے ان کے ہاتھ بیچ دو، اور اس کی قیمت سے ایک غلام خرید کر اسے آزاد کر دو۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطب/حدیث: 7706]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7706] [ترقيم الشركة 7614] [ترقيم العلميه 7516]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16506
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، قَالَا: أَنْبَأَ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ، يَقُولُ: أَخْبَرَنِي ابْنُ عَمْرَةَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَارِثَةَ وَهُوَ أَبُو الرِّجَالِ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، أَصَابَهَا مَرَضٌ وَأَنَّ بَعْضَ بَنِي أَخِيهَا ذَكَرُوا شَكْوَاهَا لِرَجُلٍ مِنَ الزُّطِّ يَتَطَيَّبُ، وَأَنَّهُ قَالَ لَهُمْ: إِنَّكُمْ لَتَذْكُرُونَ امْرَأَةً مَسْحُورَةً سَحَرَتْهَا جَارِيَةٌ لَهَا فِي حِجْرِ الْجَارِيَةِ الْآنَ صَبِيُّ قَدْ بَالَ فِي ⦗٢٣٧⦘ حِجْرِهَا، فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِعَائِشَةَ رَضِيَ الله عَنْهَا فَقَالَتْ: ادْعُوا لِي فُلَانَةً، لَجَارِيَةٍ لَهَا، قَالُوا: فِي حِجْرِهَا فُلَانٌ، لِصَبِيٍّ لَهُمْ، قَدْ بَالَ فِي حِجْرِهَا، فَقَالَتْ: إِيْتُونِي بِهَا، فَأُتِيَتْ بِهَا فَقَالَتْ: سَحَرْتِنِي؟ قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَتْ: لِمَهْ؟ قَالَتْ: أَرَدْتُ أَنْ أُعْتَقَ، وَكَانَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَعْتَقَتْهَا عَنْ دُبُرٍ مِنْهَا، فَقَالَتْ: إِنَّ لِلَّهِ عَلِيَّ أَنْ لَا تُعْتَقِي أَبَدًا، انْظُرُوا أَسْوَأَ الْعَرَبِ مَلَكَةً فَبِيعُوهَا مِنْهُمْ، وَاشْتَرَتْ بِثَمَنِهَا جَارِيَةً فَأَعْتَقَتْهَا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ ایک دفعہ وہ بیمار ہوگئیں تو ان کے بعض بھتیجوں نے ان کی بیماری کا ذکر زط قوم کے ایک آدمی سے کیا جو علاج معالجہ کرتا تھا، تو اس نے ان سے کہا: تم ایک ایسی عورت کا ذکر کر رہے ہو جس پر جادو کیا گیا ہے، اس پر اس کی لونڈی نے جادو کیا ہے، اس لونڈی کی گود میں اب ایک بچہ بھی ہے جس نے اس کی گود میں پیشاب کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات آ کر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بتائی تو آپ نے فرمایا: فلاں لونڈی کو بلاؤ، انہوں نے کہا: اس کی گود میں ہمارا فلاں بچہ ہے جس نے اس کی گود میں پیشاب کر دیا ہے، آپ نے فرمایا: اسے میرے پاس لاؤ، اسے لایا گیا تو آپ نے پوچھا: کیا تو نے مجھ پر جادو کیا ہے؟ اس نے کہا: ہاں، پوچھا: کیوں؟ کہنے لگی: میں چاہتی تھی کہ آزاد ہو جاؤں، اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اسے اپنی وفات کے بعد آزاد ہونے والی (مدبرہ) قرار دیا تھا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں اللہ کے لیے نذر مانتی ہوں کہ تو کبھی آزاد نہ ہوگی، دیکھو عربوں میں سے جو غلاموں کے ساتھ سب سے برا سلوک کرنے والے ہوں انہیں یہ بیچ دو، اور پھر اس کی قیمت سے ایک دوسری لونڈی خریدی اور اسے آزاد کر دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القسامة/حدیث: 16506]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں