🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. أَحْكَامِ الْوَصَايَا
وصیت کے احکام
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 4287 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن دارقطنی: 4287
سنن ابن ماجہ: 2710
مسند عبداللہ بن عمر: 73
المعجم الاوسط: 7124
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4210 ترقیم الرسالہ : -- 4287
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْمُقْرِئُ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي الْعَنْبَسِ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، أنا الْمُبَارَكُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، يَقُولُ: يَا ابْنَ آدَمَ اثْنَتَانِ لَمْ تَكُنْ لَكَ، وَاحِدَةٌ مِنْهُمَا جَعَلْتُ لَكَ نَصِيبًا مِنْ مَالِكَ حِينَ أَخَذْتُ بِكَظَمِكَ لأُطَهِّرَكَ بِهِ وَلأُزَكِّيَكَ، وَصَلاةُ عِبَادِي عَلَيْكَ بَعْدَ انْقِضَاءِ أَجَلِكَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ”اے آدم کے بیٹے! دو چیزیں ایسی ہیں، جن کا تمہیں حق نہیں تھا، ایک یہ کہ جب میں نے تمہارا گلا پکڑ لیا (یعنی تمہاری موت کا وقت آ گیا)، تو میں نے تمہارے مال میں سے ایک حصہ تمہارے لیے مقرر کر دیا، تاکہ اس کے ذریعے تمہیں پاک و صاف کروں اور دوسری یہ کہ جب تمہاری زندگی پوری ہو جائے گی، تو میرے بندے تمہارے لیے دعا کرتے رہیں گے (یا نماز ادا کریں گے)۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الوصايا/حدیث: 4287]
ترقیم العلمیہ: 4210
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2710، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4287، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 771، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 7124»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2710
حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدِ بنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، أَنْبَأَنَا مُبَارَكُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا ابْنَ آدَمَ اثْنَتَانِ لَمْ تَكُنْ لَكَ وَاحِدَةٌ مِنْهُمَا جَعَلْتُ لَكَ نَصِيبًا مِنْ مَالِكَ حِينَ أَخَذْتُ بِكَظَمِكَ لِأُطَهِّرَكَ بِهِ وَأُزَكِّيَكَ وَصَلَاةُ عِبَادِي عَلَيْكَ بَعْدَ انْقِضَاءِ أَجَلِكَ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ابن آدم! میں نے دو ایسی چیزیں عنایت کیں جن میں سے ایک پر بھی تمہارا حق نہیں تھا، میں جس وقت تمہاری سانس روکوں اس وقت تمہیں مال کے ایک حصہ (یعنی تہائی مال کے صدقہ کرنے) کا اختیار دیا، تاکہ اس کے ذریعے سے میں تمہیں پاک کروں اور تمہارا تزکیہ کروں، دوسری چیز تمہارے مرنے کے بعد میرے بندوں کا تم پر نماز (جنازہ) پڑھنا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الوصايا/حدیث: 2710]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:) اے آدم کے بیٹے! دو چیزیں (میں نے تجھے دی ہیں) ان میں سے ایک بھی تیرے ہاتھ میں نہیں تھی۔ میں نے تیرے مال میں اس وقت تیرا حصہ مقرر کر دیا جب میں تیری سانس بند کرتا ہوں۔ (یہ اس لیے) تاکہ تجھے پاک صاف کر دوں اور (دوسری چیز) تیری زندگی کے ختم ہو جانے کے بعد میرے بندوں کا تجھ پر نماز جنازہ ادا کرنا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الوصايا/حدیث: 2710]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأ شراف: 8407، ومصباح الزجاجة: 962) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں صالح بن محمد بن یحییٰ مجہول ہیں، اور مبار ک بن حسان ضعیف اور منکر الحدیث)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
مبارك بن حسان: لين الحديث (تقريب: 6460) وضعفه الجمهور
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 477

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 73
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، قَالَ: أَنْبَأَنَا مُبَارَكُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ: يَا ابْنَ آدَمَ، اثْنَتَانِ لَمْ يَكُنْ لَكَ وَاحِدَةٌ مِنْهُمَا: جَعَلْتُ لَكَ نَصِيبًا مِنْ مَالِكَ حِينَ أَخَذْتَ بِكَظْمِكَ لأُطَهِّرَكَ بِهِ وَأُزَكِّيَكَ، وَصَلاةُ عِبَادِي عَلَيْكَ بَعْدَ انْقِضَاءِ الأَجَلِ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: اے آدم کے بیٹے! دو چیزیں (جو میں نے تجھے دیں) ان میں سے ایک بھی تیرے اختیار میں نہ تھی۔ میں نے تیرے مال میں اس وقت تیرے حصہ کا تجھے اختیار دیا۔ جب تیری سانس بند کرتا ہوں تاکہ تجھے اس کے ذریعے پاک صاف کروں اور (دوسری چیز) میرے بندوں کا تیری زندگی کے ختم ہو جانے کے بعد تجھ پر نماز جنازہ ادا کرنا ہے۔“ [مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 73]
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجة، الوصايا، باب الوصية بالثلث، رقم الحديث: 2710، سنن دارقطني: 5/262، رقم الحديث: 4287، المعجم الاوسط للطبراني: 7/149، رقم الحديث: 7124»
محدث البانی نے اسے کہا کہ اس کی سند میں مبارک بن حسان ”لین الحدیث“ ضعیف راوی ہے۔
«السلسلة الضعيفة للألباني: 9/43، رقم الحديث: 4042»

الحكم على الحديث:
قال الشيخ الألباني: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7124
وَبِهِ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ صُبَيْحٍ ، نَا مُبَارَكُ بْنُ حَسَّانَ ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ابْنَ آدَمَ، ثِنْتَانِ لَيْسَ لَكَ وَاحِدَةٌ مِنْهُمَا، جَعَلْتُ لَكَ نَصِيبًا فِي مَالِكَ إِذَا أَخَذْتُ بِكَظَمِكَ لِأُطَهِّرَكَ بِهِ وَأُزَكِّيَكَ، وَصَلَاةُ عِبَادِي عَلَيْكَ بَعْدَ انْقِضَاءِ أَجَلِكَ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا مُبَارَكُ بْنُ حَسَّانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِسْمَاعِيلُ بْنُ صُبَيْحٍ I ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابن آدم! دو چیزیں ایسی ہیں جن میں سے ایک پر بھی تیرا حق نہ تھا؛ میں نے تیرے لیے تیرے مال میں اس وقت (وصیت کا) ایک حصہ رکھا جب میں نے تیری سانس (گلے میں) اٹکا دی تاکہ میں اس کے ذریعے تجھے پاک اور صاف ستھرا کر دوں، اور (دوسری چیز) تیری مدتِ حیات ختم ہونے کے بعد میرے بندوں کا تیرے لیے دعا کرنا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع رحمہ اللہ سے مبارک بن حسان رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں اسماعیل بن صبیح رحمہ اللہ اکیلے ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7124]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 2710، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4287، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 771»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں